ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) پاکستان میں ہمیں مہنگے داموں بھی بجلی میسر نہیں آ رہی مگر بھارت میں ایک کھرب پتی شخص نے ایک ارب لوگوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ یوں تو دنیا کے تقریباً سبھی کھرب پتی افراد فلاحی کام کرتے رہتے ہیں مگر بھارت کے امیر کبیر شخص منوج بھارگو نے روایتی فلاحی کاموں کی بجائے انوکھی منصوبہ بندی کر لی ہے۔
منوج بھارگو کا کہنا ہے کہ میں غریب افراد کی بنیادی ضروریات پر توجہ دے رہا ہوں، میں انہیں ایسی چیزیں مفت مہیاکرنا چاہتا ہوں جو ان کے بیشتر مسائل کی وجہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا تقریباً ہر مسئلہ بنیادی طور پر بجلی، پانی اور صحت سے جڑا ہوتا ہے۔ اگر ہم غریب افراد کو یہ تین چیزیں مفت مہیا کر دیں تو ان کے بیشتر مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔
منوج بھارگو نے مفت بجلی کے اس منصوبے کے تحت ایسی ہائبرڈ سائیکلیں تیار کرنی شروع کر دی ہیں جن کے ساتھ ایک جنریٹر لگا ہو گا جو اس کا پہیہ گھمانے پر بجلی پیدا کرے گا جو اس کے ساتھ منسلک بیٹری میں محفوظ ہوتی رہے گی اور بعد میں استعمال کی جا سکے گی۔ منوج بھارگو کا کہنا تھا کہ یہ سائیکلیں غریب لوگوں کو بہم پہنچائی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سائیکل کا پہیہ ایک گھنٹہ تک گھمانے سے ایک اوسط گھر کے استعمال کے لیے دن بھر کی بجلی مہیا ہو جائے گی۔
اس سے گھر میں بلب جلانے، چھوٹے پنکھے چلانے کے ساتھ ساتھ موبائل فون بھی چارج کیے جا سکیں گے۔بھارگو 2016ء میں بھارت میں 10 ہزار ایسی سائیکلیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ سائیکل ابتدائی طور پر تیار کی جا چکی ہے اور بھارتی ریاست اترکھنڈ میں اس کے تجربات کیے جا رہے ہیں جس کے بعد اسے بھارت بھر میں غریبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔تاہم منوج بھارگو کا کہناہے کہ وہ اپنے اس منصوبے کو پوری دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں۔
منوج بھارگو کے مطابق اس سائیکل کی قیمت 12،000 ہزار سے 15،000 روپے کے درمیان ہوگی جو رواں سال مارچ سے دستیاب ہو جائے گی۔ اس کے لئے بجلی کے بل کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی ایندھن کی کوئی لاگت آئے گی۔ دنیا میں تقریباً 1.3 ارب افراد ایسے ہیں، جن تک اب بھی بجلی نہیں پہنچی ہے۔ ایسے میں یہ سائیکل لاکھوں بجلی کی معمول کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو جائے گی۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے ہندوستان کے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہو گا۔
ایمزٹی وی (ایجوکیشن) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی فارمز برائے سال 2016 جمع کرانے کی تاریخ میں 29فروری 2016تک توسیع کر دی ہےاعلامیے کے مطابق میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات کو سہولت فراہم کرنے اور ان کے قیمتی سال کو بچانے کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 29فروری تک توسیع کی جا رہی ہے ، ایسے طلبہ اپنے فارم موجودہ لیٹ فیس میں300 روپے اضافے کے ساتھ جمع کراسکیں گے۔ امتحانی فارمزنیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کئے جا سکتے ہیں اور وہیں جمع بھی کرائے جا سکتے ہیں۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) مقبول ریسلر رومن رینز نے ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے حصول کے لیے ایک قدم آگے بڑھا دیا ہے رومن رینز نے اتوار کی شب اوہائیو میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ فاسٹ لین میں بروک لیسنر اور ڈین امبروز کو شکست دے کر ریسل مینیا 32 میں چیمپئن شپ مقابلے میں جگہ بنائی رومن کو چیمپئن شپ بیلٹ جیتنے کے لیے ٹرپل ایچ کو شکست دینا ہوگی خیال رہے کہ ٹرپل ایچ نے چیمپئن شپ رائل رمبل میں جیتی تھی جس میں 30 افراد کے درمیان بیلٹ کے لیے مقابلہ ہوا جبکہ رومن رینز دفاعی چیمپئن تھے۔
ایمزٹی وی(کراچی):سندھ میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ کراچی میں مغربی اور جنوب مغربی ہوا 5 سے 10 ناٹ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے ۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ میرپور خاص اور جیکب آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ ، سکھر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ، دادو اور جیکب آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاڑکانہ میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ اور بدین میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے.
ایمزٹی وی(بزنس) ایل این جی کی درآمد سے ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں آئندہ ماہ کمی کاامکان ہے سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں2 سے3 روپے کمی کا امکان ہے جس کا اعلان مارچ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، قیمتوں میں کمی ایل این جی کی درآمد کے باعث متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل این جی کا پہلا کارگو مارچ کے پہلے ہفتے میں آنے کا امکان ہے ایل این جی درآمد کے باعث رواں ہفتے پنجاب اور سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن پورے ہفتے کھلے رہیں گے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں 30 فیصد فرق ہونا چاہیے۔ ماہرین کے مطابق اگر ایل این جی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہی تو آئندہ برس موسم سرما میں بھی پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں.
ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پاکستان سپرلیگ کے پہلے مرحلے میں 8 میچز کھیلے جس میں سے 6 میں کامیابی حاصل کی جب کہ پلے آف کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم نے پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پورے ایونٹ میں 8 میچز کھیلے جس میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور پلے آف کے تیسرے میچ میں پشاورزلمی کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔