Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
ایمز ٹی وی (فیروز والہ) پتنگ بازی نے دس سالہ بچے کی جان لے لی ، ایک زخمی ہوگیا ، حکومتی پابندی کے باوجود پتنگ بازی روکی نہ جاسکی ۔ فیروزوالہ میں حکومتی پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری ہے ۔ فیروزوالہ میں حکومت کی پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ، دس سالہ بچہ پتنگ پکڑتے چھت سے گر کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ مصطفٰی آباد میں پابندی کو پتنگ بازوں نے ہوا میں اُڑا دیا جس کے دوران دس سالہ بچہ ابرار پتنگ لوٹتے چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا ۔ بچے کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اہل علاقہ اور اہل خانہ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔ دس سالہ ابرار کی ماں نے کہا کہ یہ خون ریز کھیل بند ہونا چاہیئے ، پتنگ بازی کا شوق میرے بیٹے کو نگل گیا جبکہ سوئی گیس چوک کے قریب بھی پتنگ اڑاتے ہوئے بچہ چھت سے گر کر زخمی ہوگیا ۔ گذشتہ کئی روز سے پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس بے خبر رہی ۔ اہل علاقہ نےالزام لگایا پولیس علاقہ میں چکر لگاتی ہے اور پتنگ بازی کرنے والے افراد سے پیسے لے کر چھوڑ دیتی ہے ۔

 ایمزٹی وی(مظفرآباد)ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈرچیئرمین قائمہ کمیٹی ٹرانسپورٹ طاہرکھوکھر نے مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے طاہرکھوکھر نے کہا کہ موجودہ روایتی ‘ موروثی سیاستدانوں ‘ حکمرانوں اور اجارہ داروں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا وزراء صرف اپنے حلقوں اور عزیزو اقارب کو نوازنے میں مصروف رہے ‘ سرکاری نوکریوں کو صرف وزراء کے بھانجوں اور بھتیجوں کیلئے وقف کردیاگیاہے اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ غربت جہالت اور بے روزگاری آزادکشمیر کے عوام کامقد ر نہیں ‘ آئندہ انتخابات میں عوام موجودہ اور ماضی کے تمام حکمرانوں کا محاسبہ کرتے ہوئے اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں مسترد کرتے ہوئے ایک نئی ‘ باصلاحیت اور دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں تاکہ انہیں اور ان کے بچوں کو بھی برابری کی بنیاد پر حقوق مل سکیں اور وہ بھی ترقی کی دورڑ میں شامل ہو سکیں۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) گرین فلیگ اسکولز اینڈ کالج سسٹم کے زیر اہتمام پروجیکٹ ڈے نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے طالبعلموں نے ذہنی اور علمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے پروجیکٹ تیار کئے خصوصاً سائنسی تحقیق اور علم وآگہی اور شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروجیکٹ کو مہمانوں نے بے حد سراہا۔ 

 

اس موقع پر مہمان خصوصی فیض احمد فیض ڈائریکٹر آئی این ٹی سندھ نے گرین فلیگ اسکول اینڈ کالج سسٹم کی تمام ٹیم کو علمی ، ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ اس تعلیمی ادارے کی طرح دوسرے اداروں کو بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے چاہئیں کیونکہ اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت کے پیش نظر آگہی اور بچوں کے ذہین مثبت اور پختہ بنانے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اگر ایسا نہ ہو تو یہ مستقبل کے معمار وقت کے ساتھ کہیں پیچھے نہ رہ جائیں۔ ہمارا یہ عزم پاکستان کے ہر طالبعلم کیلئے ہے اور ہمیں ہر وقت اس مشن کو پورا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔

 

ایمزٹی وی (پشاور) مہمند ایجنسی میں غیرمعینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا سکیورٹی فورسز نے لاوڈ اسپیکر کے ذریعے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا جبکہ علاقے میں فورسز کا گشت مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرفیو کے دوران ایجنسی بھر کے تمام تعلیمی و تجارتی مراکز بند رہیں گے جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ ایجنسی میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد کیا گیا یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مہمند ایجنسی میں دو مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 9 اہلکار شہید ہوگئے تھے واضح رہے کہ مہمند ایجنسی وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں سے ایک ہے.

ایمزٹی وی(بزنس) پیرس میں منعقدہ ٹیکسٹائل اپیرل مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو امریکا، برطانیہ، ترکی، جرمنی، فرانس اور یورپی یونین کے دیگر ملکوں سمیت وسط ایشیائی ممالک کے خریداروں کی جانب سے بھرپور رسپانس حاصل ہوا ہے تفصیلات کے مطابق  اس سال نمائش میں 230 کمپنیوں نے حصہ لیا بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت گزشتہ سال کے مقابلے میں 30فیصد زائد رہی۔ پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، ویتنام، چین، ہانگ کانگ، تائیوان، کوریا، بھارت، ترکی اور مراکش نے بھی قومی پویلین قائم کیے پیرس میں پاکستانی کمرشل قونصلر امبرین افتخار نے نمائش میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور پاکستانی مصنوعات کو ملنے والی پذیرائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے برآمدات میں اضافے کے لیے خوش آئند قرار دیا جبکہ نمائش میں شریک ایس ایم ڈینم کے آصف مرچنٹ نے کہا کہ ٹیکس ورلڈ عالمی سطح پر مقبول نمائش ہے جس کے ذریعے نئی مصنوعات اور نئے خریداروں تک موثر طریقے سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، اس  نمائش میں موجودہ فیشن کے تقاضوں پر پورا اترنے والی مصنوعات متعارف کرائی جاتی ہیں۔ سرینا ڈائنگ اینڈ فنشنگ ملز کے مصطفیٰ زمان کا کہنا ہے کہ نمائش میں خریداروں سے اطمینان بخش موثر رابطے ہوئے ہیں۔

ایمزٹی وی(صحت) ہائی کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی اور پنجاب حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ادویات ساز کمپنیوں نے سیکڑوں ادویات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کردیا ہے، قیمتوں میں اضافے سے ادویات مہنگی اورغریب عوام کی پہنچ سے مزید دورہوجائیں گی، اس لئے عدالت عالیہ قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لینے کا حکم جاری کرے۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد وفاقی اور پنجاب حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے واضح رہے کہ کئی ادویہ ساز اداروں نے اپنی تیار کردہ دواؤں کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت "یونیسکو" نے مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ کثیر النسلی معاشروں میں بچوں کو اس زبان میں تعلیم دی جانی چاہیئے جو وہ سمجھتے ہیں۔ ’’یونیسکو‘‘ کی طرف سے کہا گیا کہ پاکستان جیسے متنوع معاشرے کے اسکولوں کی اکثریت میں اردو کو ہی ذریعہ تعلیم رکھا گیا ہے جو کہ ضرورت کے مطابق ایک سہل نظام تو ہے لیکن اس سے ایسی مخاصمت بھی پیدا ہوتی ہے جو ثقافتی اور سماجی عدم مساوات کا سبب بنتی ہے۔

 

اسلام آباد میں ’’مادری زبان‘‘ کے حوالے سے منعقدہ ایک میلے میں پاکستان میں سماجی، ثقافتی اور ادبی شعبے سے تعلق رکھنے والوں کو کہنا ہے کہ مادری زبانوں کو اہمیت دے کر معاشرے میں ہم آہنگی اور سماجی میل جول کو بڑھانے میں مدد لی جانی چاہیئے جس سے عدم برداشت اور مخاصمت کا خاتمہ کرنے میں قابل ذکر پیش رفت ہو سکتی ہے۔

معروف ادیبہ اور پاکستان میں لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعید بھی اس تاثر سے متفق دکھائی دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مادری زبانوں کے بارے میں سوچ یہی ہے کہ یہ آگے بڑھنے کے لیے بے معنی ہیں جو کہ ایک غلط سوچ ہے۔

 

پاکستان اکادمی ادبیات کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو کا کہنا ہے کہ ادب، ثقافت اور ماضی کے ورثے کو نوجوان نسل سے روشناس کروا کر انھیں اس کی ترغیب دلا کر مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں مدد لی جا سکتی ہے۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے پلے آف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شرجیل خان کو ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق شرجیل خان پاکستان سپرلیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ  ٹیم کا حصہ ہیں اور دبئی میں کھیلے گئے پلے آف کے تیسرے میچ میں شرجیل خان نے 50 گیندوں پر سنچری بنائی جب کہ مجموعی طو رپر پشاور زلمی کے خلاف انہوں نے 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 117 رنز بنائے ذرائع کے مطابق شرجیل خان کو قومی ٹیم کا حصہ بنانے کا باقاعدہ اعلان ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 24 فروری کوایشیا کپ کےلیے ڈھاکہ روانہ ہوگی جہاں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 27 فروری کو بھارت کےخلاف کھیلے گی 

ایمز ٹی وی (لاہور) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عمران خان پر برس پڑے ، کہتے ہیں کپتان کے کان میں جو کوئی بھی کھسر پھسر کرتا ہے وہی مطالبہ کر دیتے ہیں ۔ کہتے ہیں پشاور کو بس کے لئے جگہ نہیں دے سکتے ، ریلوے ٹریک ڈبل کرکے طورخم تک جانا ہے ۔ لاہور میں ریل مزدور اتحاد کے زیر اہتمام ریلی سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پشاور بس کے لئے ریلوے کے حوالے سے ناجائز بات کی ہے ۔ اس ریلوے ٹریک کو ڈبل کرکے افغانستان تک جانا چاہتے ہیں اور وہ بس کے لئے جگہ مانگ رہے ہیں ۔ کے پی کے حکومت خود کوئی کام کرنا چاہتی نہیں اور ذمہ داری ریلوے پر ڈالی جا رہی ہے ۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو بھی مخالف ہونے کے باوجود ریلوے کی سرپلس جگہ دینے کی پیشکش کی ہے ۔ کے پی کے حکومت کو بھی تب ہی جگہ ملے گی جب سر پلس ہوگی ۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت پوائنٹ سکورنگ سے باز رہے ، جو بات ریلوے کے مزدور کو سمجھ آرہی ہے وہ عمران خان کو کیوں نہیں سمجھ آرہی ۔