Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے مطابق سنڈیکیٹ جامعہ کراچی کی منظورشدہ قرارداد نمبر 01/A مورخہ 23 جنوری 2010ء کے مطابق وہ تمام افسران جن کو مراعاتی پے اسکیل اسکیم کے تحت اگلے گریڈ میں ترقی دی جاچکی ہے ان کو نئے گریڈ ملنے کے بعد مذکورہ گریڈ کا سلیکشن بورڈ کوالیفائی کرنا لازمی ہوگا۔

 

وہ تمام افسران جن کو گریڈ17کاسلیکشن بورڈ کوالیفائی کئے بغیر گریڈ 16 سے 17 میںاپ گریڈ/ ترقی دی جاچکی ہے وہ گریڈ 17 کا سلیکشن بورڈ کوالیفائی کئے بغیر گریڈ 18میں ترقی حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ 

 

 ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) لاہور میں دو روزہ لٹریری فیسٹیول شروع ہو گیا جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے ادیب اور فنکار شرکت کر رہے ہیں۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں شروع ہونے والے لٹریری فیسٹیول کا افتتاح بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی ڈاکیومنٹری سفر سے ہوا جسے شرکاءنے خوب سراہا ایونٹ میں دنیا کے مختلف ممالک سے ادیب، مصنفین شریک ہیں جو اپنی اپنی کتابوں پر بحث و مباحثہ کریں گے۔ لٹریری فیسٹیول میں حال ہی میں انتقال کر جانے والے پاکستان کے نامور ادیب انتظار حسین کی کتاب ”دی ورلڈ آف انتظار حسین“ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) آواز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیااینڈ منیجمنٹ سائنسز کے تحت معروف صحافی ،ادیب ،کالم نگاراحمدعلی خان کی یاد میں ان کی سوانح کے حوالے سے23فروری کو شام4بجےکراچی پریس کلب میں مذاکرے کاانعقادکیاگیاہے۔جس میں احمدعلی خا ن مرحوم کی پانچ دہائیوں پرمبنی صحافتی وادبی خدمات پر گفتگوکی جائے گی ۔اوران کی مذکورہ کتاب کے کچھ حوالاجاتی خطوط کابھی ذکرکیاجائے گا۔

 

راؤ نڈ میز مذاکرے میں ملک بھرسے صحافتی اورعلمی حلقوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات ،صحافی و ادیب احمدعلی خان کی زندگی پرروشنی ڈالیں گی جن میں محمدعلی صدیقی ،مظہرعباس، ڈاکٹرتوصیف احمدخان ، نظام صدیقی ، زبیدہ مصطفی ، بابرایاز اور ڈاکٹرآزادی فتح شامل ہیں۔راؤنڈ ٹیبل مذاکرہ کی صدارت معروف صحافی سعیدحسن خان کرینگے۔

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) معروف اداکارہ بابرا شریف کی طویل عرصہ بعد پردہ اسکرین پر واپسی ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بابرز شریف نے ’’ٹو پلس ٹو‘‘ کے نام سے بننے والی فلم سائن کی ہے جس  میں علی عظمت ، عروہ حسین،بلال اشرف، سلیم معراج اور مصطفی قریشی جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں مذکورہ فلم کی نوے فیصد عکسبندی گزشتہ برس کراچی اور حیدرآباد کے مضافات میں کی گئی ۔ اس میں وہ اداکار بلال اشرف کی والدہ کا کردار کر رہی ہیں ۔بابرا شریف کی آخری فلم 1997ء میں ’’گھائل ‘‘ ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں ہدایتکارہ سنگیتا نے فلم ’’سماج‘‘ میں شان کے مقابل سائن کیا ، مگر بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر یہ چند دن  کی شوٹنگ سے آگے نہ بڑھ سکی۔’’ٹو پلس ٹو‘‘ کو ڈسٹری بیوشن کلب کے تحت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کریگا۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات2015ء کا امتحانی شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق امتحانات23 فروری2016ء سے شروع ہونگے۔ بی کام پرائیویٹ کے تمام امیدواروںکے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔

 

ایسے طلبا وطالبات جنہیں 19 فروری2016 ء تک ایڈمٹ کارڈ موصول نہیں ہوئے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 20 اور22 فروری 2016ء کو صبح 10:00 تا ساڑھے چار بجے شام تک ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام شعبہ امتحانات ایکسٹرنل یونٹ واقع سلور جوبلی گیٹ کمرہ نمبر 01 سے حاصل کرلیں۔ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے امتحانی فارم کی اوریجنل رسید، دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر،اصل رجسٹریشن کارڈ اوراصل قومی شناختی کارڈ بھی لازماً ساتھ لانا ہوگا۔

 

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) اعلٰی تعلیمی کمیشن نے تھیمیٹک ریسرچ گرانٹ پروگرام، جو کہ ملک میں خصوصاََ عصری مسائل کے حل اور سوشل سائنسز کی ترقی کی خاطر شروع کیا گیا، کے تحت سال 2015-16 کے لئے سفارشات طلب کر لی ہیں۔سوشل سائنسز ماہرین اور محققین جو مفروضاتی، نظریاتی اور عملیاتی پس منظر رکھتے ہوں کی اس گرانٹ کے حصول کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

 

اس گرانٹ کے حصول کے لئے سرکاری و غیر سرکاری جامعات کے کُل وقتی اساتذہ مختلف موضوعات بشمول سیاسیات، دستور، طرز حکمرانی، قومی سلامتی، خارجہ پالیسی، سماج اور تہذیب، اقتصادیات، تعلیمی پالیسی، لیڈرشپ، تاریخ، آثار قدیمہ، ذرائع ابلاغ، ادب اور زبان، پر اپنی سفارشات پیش کر سکتے ہیں۔ مذکورہ پروگرام کے تحت منظور ہونے والے ہر منصوبے پر عمل درآمد کے لئے ایچ ای سی کی جانب سے زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے کی خطیر رقم فراہم کی جائیگی۔ 

 

اس پروگرام کے تحت قبل از ایں 15منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 25 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ توقع ہے کہ 30-40 تک نئے منصوبوں کے لئے بھی رواں سال فنڈنگ مہیا کی جائیگی۔ اعلٰی تعلیمی کمیشن سوشل سائنسز کی اہمیت پر بہت زور دیتا ہے اور متذکرہ گرانٹ کا مقصد نا صرف سوشل سائنسز کی ترویج ہے بلکہ اس پروگرام کے تحت سوشل سائنس کے ماہرین کو پاکستانی معاشرے کے نازک مسائل اور ان کے حل پر تحقیق کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

ایمز ٹی وی (سکھر) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ پنجاب میں کارروائیوں پرسیخ پا ہونے کی ضرورت نہیں، بدعنوان شخص کہیں بھی ہوکارروائی ہونی چاہیئے، وزیراعظم کو اس قسم کی باتیں نہیں کرنی چاہیئے.
سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے، تمام ادارے پارلیمنٹ کوجواب دہ ہیں، پٹھان کوٹ حملے کے معاملات کاعلم نہیں، پٹھان کوٹ کے معاملے پرپارلیمنٹ کو بریف کیاجائے، خورشید شاہ نے کہا کہ قانون ملک کے ہوتے ہیں کسی سیاسی جماعتوں کے لیے نہیں لیکن کسی بھی معاملے پر اقتدار اور اپوزیشن میں ہمارا موقف الگ الگ ہوجاتا ہے، ہم نے 2008 میں اقتدار میں آںے کے بعد نیب کو ختم اور احتساب کمیشن بنانے کی بات کی تھی، 2008 میں نیب کے لیے بجٹ میں رقم نہیں رکھی تھی، نیب کا طریقہ کار ٹھیک کیا جائے، کسی ملزم کو2 سال بعد بے گناہ قرار دےدینا ٹھیک نہیں، پنجاب میں کارروائیوں پر سیخ پا ہونے کی ضرورت نہیں، بدعنوان شخص کہیں بھی ہو کارروائی ہونی چاہیئے، وزیراعظم کو اس قسم کی باتیں نہیں کرنی چاہیئے، انہیں چیئرمین نیب کے وزیراعظم سے ملاقات کے انکار کاعلم نہیں۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم ایل این جی کی درآمد کے مخالف نہیں اس کو لانے کے طریقہ کار کے خلاف ہیں، ہم ایل این جی کے لئے 2سال سے لڑ رہے ہیں، ایل این جی دنیا میں وافر مقدار میں موجود ہے لیکن حکومت نے ایک ہی ملک سے 1500 ملین کا معاہدہ کیا، اگر ہم دیگر ممالک سے بھی اس سلسلے میں بات کرتے تو یقینی طور پر ہمیں فائدہ ہی ہوتا۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جنرل آفیسر کمانڈنگ 16ڈویژن پنوعاقل چھاؤنی میجر جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ قوم کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھوں میں ہے، اساتذہ ہی نوجوانوں کا ذہن تیار کرنے والے ہیں، انہیں کیڈٹس کے ذہنوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں، والدین بھی اپنے بچوں کے دوست بن کر رہنمائی کریں ۔ 

 

وہ گورنمنٹ کیڈٹ کالج پنوعاقل میں چوتھے یوم والدین کے موقعے پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بعد میں بہتر کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس، افسرز، اساتذہ میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی پنوعاقل میجر جنرل فیض حمید نے کہا کہ اساتذہ کو بچوں کی کردار سازی کا عظیم مشن ملا ہوا ہے، انہیں قوم کے مستقبل کی تعمیر ذمہ داری سے کرنی ہوگی تاکہ کیڈٹس کے ذہنوں میں دھرتی سے بیحد پیار اور محبت کا احساس پیدا ہو سکے اور اساتذہ کو اپنے کام اور صلاحیتوں پر فخر ہونا چاہئے۔

 

گورنمنٹ کیڈٹ کالج پنوعاقل کے پرنسپل ونگ کمانڈر (ر) علی احمد کھوسو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ حقیقت میں جہالت اور معاشرتی ناانصافی کے خلاف ہے، تعلیم کے زیور سے ہی جہالت اور دہشتگردی کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔