Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی(صحت) طبی محققین نے کینسر کے مریضوں کیلئے اسپرین کا استعمال فائدہ مند قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ڈاکٹر پیٹر روتھ ویل کی سربراہی میں آکسفورڈ میں   میں پچیس ہزار کے لگ بھگ لوگوں پر کی جانے والی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ روزانہ تھوڑی مقدار میں اسپرین کھانے سے  ںہ صرف دل کی بیماریوں سے بچنا ممکن ہے بلکہ  کینسرکے باعث شرح اموات میں کمی میں بھی مدد ملتی ہے تحقیق کے مطابق جو لوگ پانچ، چھ، سات برسوں سے روزانہ اسپرین لے رہے تھے ان میں کینسر سے موت کی شرح میں 25 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ دوسری جانب جہاں اس دوا کے بہت سے فائدے ہیں وہیں ڈاکٹر اس کے نقصانات سے بھی خبردار کرتے ہیں۔ طبی محققین نے خبردار کیا ہے کہ اسپرین کو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال کرنا فائدے کے بجائے الٹا نقصان کا باعث ہو سکتا ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دولت بھی سکڑ کر چند ہاتھوں میں منتقل ہورہی ہے اور دنیا میں مضبوط معیشت رکھنے والے ممالک میں ارب پتی لوگوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جب کہ ساتھ ہی دولت کا توازن یورپ سے ایشیا کی جانب منتقل ہونا شروع ہوگیا ہے اسی لیے ایک نئے سروے میں کہا گیا ہے کہ اب نیو یارک زیادہ ارب پتی لوگوں کا شہر نہیں رہا بلکہ یہ اعزاز اب چین کے شہر بیجنگ کو حاصل ہوگیا ہے چین کی ایک مقامی فرم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت بیجنگ پہلی بار نیو یارک کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا شہر بن گیا ہے اور اس وقت چین کے دارالحکومت میں ارب پتی افراد کی تعداد 100 ہے اور نیویارک میں ایسے افراد کی تعداد 95 ہے جب کہ اس فہرست میں چین کا تجارتی مرکز شنگھائی پانچویں نمبر پر ہے رپورٹ میں گزشتہ 5 سالوں میں لوگوں کے پاس موجود دولت کو امریکی ڈالروں میں بدل کر سالانہ ”گلوبل رچ لسٹ“ شائع کی گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران بیجنگ میں 32 نئے ارب پتی افراد آئے ہیں جب کہ نیو یارک میں ایسے افراد کی تعداد صرف 4 رہی ہے تاہم مجموعی طور پر تو چین نے امریکہ کو سب سے زیادہ ارب پتی افراد کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے تاہم فرم کے مطابق 10 سرفہرست ارب پتی افراد اب بھی امریکی ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں 90 نئے ارب پتی افراد کے سامنے آنے سے یہاں ارب پتی افراد کی کل تعداد 568 ہو گئی ہے جب کہ امریکا میں ارب پتی افراد کی کل تعداد 535 ہے۔ فرم کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ چین کے ارب پتی افراد کی دولت کا تخمینہ 14 کھرب ڈالر لگایا گیا ہے جو کہ آسٹریلیا کے جی ڈی پی کے برابر ہے حالانکہ چین میں افراد کی دولت میں معاشی سست روی اور اسٹاک مارکیٹ میں عدم استحکام کے باوجود اضافہ ہوا ہے۔

ایمزٹی وی (بزنس) اسٹیٹ بینک نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 5کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے۔ذرائع کے مطابق بیرونی قرض کی واپسی کے باعث گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 5 کروڑ ڈالر کمی دیکھی گئی ہے اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر کمی کے بعد 20 ارب 33 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے پاکستان نے ساڑھے3کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض واپس کیا تھا واضح رہے کہ 19 فروری تک اسٹیٹ بینک کے پاس 15 ارب 48 کروڑ ڈالر، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 85 کروڑ ڈالر تھے

ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) برطانوی سائنس دانوں کی ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ بچے موسم سرما کے دنوں میں جسمانی طور پر زیادہ سرگرم رہنا پسند نہیں کرتے ہیں اوراپنا زیادہ وقت گھر میں گزارنا پسند کرتے ہیں۔دوسرے لفظوں میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ سردیوں میں بچے زیادہ فعال نہیں ہوتے ہیں۔

 

کیمبرج یونیورسٹی کی نئی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ سال کے دوسرے موسموں کے مقابلے میں بچے موسم خزاں اور موسم بہار میں جسمانی طور پر کم فعال ہوتے ہیں اور زیادہ وقت گھر میں بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ عوامی صحت کی ہدایات کے مطابق بچوں کو دن میں کم ازکم ایک گھنٹہ اعتدال پسند یا سخت جسمانی سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے جس میں واکنگ، دوڑ، اسپورٹس اور ورزش کی سرگرمیوں شامل ہوسکتی ہیں۔

بچوں کےرویے پرموسمی تغیرات کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے کیمبرج یونیورسٹی میں 'میڈیکل ریسرچ کونسل 'اور 'سینٹر فار ڈائیٹ اینڈ ایکٹیوٹی ریسرچ'  کے شعبے سے تعلق رکھنے والے محققین کی ٹیم نے ایک برطانوی مطالعے کے اعداد و شمار کا استعمال کیا ہے۔ جس میں سات سال کی عمر کے  700 بچوں کی جسمانی سرگرمیوں کو رفتار پیما آلے کا استعمال کرتے ہوئے ناپا گیا تھا۔محققین کے مطالعے کے نتائج 'جرنل میڈیکل اینڈ سائنس' میں شائع ہوئے ہیں۔

 

محققین کو  پتا چلا کہ موسم خزاں اور موسم سرما میں موسم بہار کے مقابلے میں جسمانی سرگرمیاں کم تھیں اور بچوں کے تمام گروپ میں جسمانی سرگرمیوں کی اوسط اپریل میں زیادہ اور فروری کے مہینے میں کم ترین درجے پر تھی۔ محققین نے دیکھا کہ اپریل کے مہینے میں تمام گروپ کے بچوں میں جسمانی سرگرمیوں کی اوسط   65 گھنٹے اور 18منٹ تھی۔ اس کے برعکس فروری کے سرد دنوں میں تمام گروپ کے بچوں کی جسمانی سرگرمیوں کی اوسط  47 منٹ اور 48  سکینڈ تھی۔

نتائج سے انکشاف ہوا کہ جسمانی سرگرمیاں خاص طور پر موسم سرما میں ہفتے کے اختتام پر کم ترین سطح پر تھیں۔ اسی طرح موسم گرما کے آغاز بالخصوص ہفتے کے اختتام کے دنوں میں بچے جسمانی طور پر زیادہ فعال تھے۔مزید برآں نتائج سے پتا چلا کہ لڑکوں میں جسمانی سرگرمیوں کی سطح،  لڑکیوں کے مقابلے میں زیادہ تبدیل ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود پورے سال لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکے جسمانی طور پر زیادہ فعال تھے۔ لڑکوں نے موسم سرما کے مہینوں میں بھی مجوزہ جسمانی سرگرمیوں کی سطح کو حاصل کیا تھا۔ لیکن لڑکیوں نے صرف موسم گرما میں عوامی صحت کی ہدایات کے مطابق یومیہ ایک گھنٹہ جسمانی سرگرمیوں میں گزارا تھا۔

تحقیق کے مصنف انڈریو ایٹکن نے کہا کہ ''جسمانی سرگرمیاں بچوں کی صحت اور ترقی کے لیے اہم ہیں لیکن بہت سے بچے مناسب ورزش نہیں کرتے ہیں''۔ ان کے بقول ''موسم بہار اور موسم گرما میں جب موسم اچھا ہوتا ہے اور دن لمبے ہوتے ہیں تو بچے باہر نکلتے ہیں اور زیادہ فعال رہتے ہیں لیکن موسم سرما کے تاریک اور سرد دنوں میں وہ جسمانی طور پر بہت کم فعال ہوتے ہیں ''۔

 

 میڈیکل سائنس سے منسلک محققین نے اپنے مطالعے نتائج کے ردعمل میں یہ مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو موسم سرما اور خاص طور پر ہفتے کے اختتام میں جسمانی طور پر فعال بنانے کے لیے زیادہ مواقع فراہم کرنے چاہیئے۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی طرف سے کی جانے والی ایک تحقیق کچھ نئی معلومات لے کر سامنے آئی ہے جس میں غذائی ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ ہائی کولیسٹرول والی غذائیں ہمیشہ دل کی بیماریوں کا باعث نہیں بنتی ہیں۔ فن لینڈ یونیورسٹی میں ایپی ڈیمیولوجی کے شعبے سے منسلک ماہرین کی ٹیم نے کہا کہ غذائی کولیسٹرول کی تھوڑی زیادہ مقدار  یا خاص طور پر ہر روز ایک انڈا کھانے سے 'کورونری ہارٹ ڈیزیز' یا دل کی شریانوں کی بیماریوں کا خطرہ نہیں تھا۔

انڈا غذائی کولیسٹرول کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس تحقیق کا مقصد انڈا کھانے اور دل کو خون پہنچانے والی شریان کی موٹائی کے خطرے کے درمیان تعلق کی چھان بین کرنا تھا۔ محققین نے کہا کہ کولیسٹرول کی مقدار اور دل کی بیماریوں کے خطرے کے درمیان تعلق کےحوالے سے ہمارے پاس بہت زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

 

یہ مطالعہ سائنسی جریدہ 'امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن' میں شائع ہوا جس میں محققین کی طرف سے  1032صحت مند مردوں کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا جن کی عمریں 42 سال سے 60 برس کے درمیان تھیں۔ اوسطا 21 سالہ فالو اپ کے دوران 32 فیصد مردوں میں ApoE4 نامی جین کا پتا چلا جبکہ 230  مرد دل کی شریانوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے تاہم محققین کی طرف سے انڈے  یا کولسٹرول کھانے کو دل کی بیماریوں کےخطرے کے ساتھ منسوب نہیں کیا جارہا تھا۔

محققین نے اندازہ لگایا کہ بار بار انڈے کھانا دل کی بیماریوں کے خطرے کو نہیں بڑھاتا ہے حتیٰ کہ ( اے پی او ای فور) جینز کے ساتھ ہائی کولیسٹرول کے لیے زیادہ حساس افراد کو بھی غذائی کولیسٹرول سے دل کی بیماریوں کا خطرہ نہیں تھا ۔ اس کے علاوہ محققین کو دل کو خون پہنچانے والی شریان کی اندرونی دیواروں کی موٹائی اورکولیسٹرول کھانے کے درمیان کوئی تعلق نہیں ملا۔

 

تحقیق کے مطابق اوسطا مردوں نے ہر ہفتے کولیسٹرول کی تقریبا 2,800 ملی گرام مقدار لی تھی یعنی بنیادی طور پر ہر ہفتے تقریبا چار انڈے کھائے تھے۔ محققین نے جب دل کی بیماریوں کے دیگر عوامل مثلا شرکاء کی عمر، تعلیم، تمباکو نوش اور وزن کو نتائج میں شامل کر کے دیکھا تو اس کے بعد بھی کولیسٹرول کی کھپت اور دل کی بیماریوں کے درمیان کوئی تعلق ظاہر نہیں ہوا۔

تحقیق کے سینئر مصنف پروفیسر جرکی ورٹانن نے کہا کہ یہ اچھی طرح سے قبول کر لیا گیا ہے کہ کولیسٹرول دل کی صحت میں ایک اہم کردار اداکرتا ہے۔ان کے بقول ''ایسا لگتا ہے کہ کولیسٹرول کی اعتدال پسند مقدار کھانے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ نہیں بڑھتا ہے۔'' انھوں نے مزید کہا کہ انڈا جو دیگر ٹھوس غذائی اجزاء مثلا پروٹین اور پوٹاشیم سے بھر پور ہے کولیسٹرول کے ایک اہم ذریعہ کے طور پر مکمل طور پر برا نہیں ہوسکتا ہے۔

 
ایمز ٹی وی(گلگت) ٹیکس نفاذ بارے بریفنگ ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ اپوزیشن کو رام کرنے کی کوشش سرکار کے گلے پڑ گئی۔ کیپٹن (ر) شفیع اور ڈاکٹر محمد اقبال کی تلخ کلامی. مشتعل جانباز خان نے چائے کی پیالی نواز خان ناجی پر دے مارا۔
جمعرات کو وزیر اعلی گلگت بلتستان کے حکم پر اپوزیشن اراکین کو نفاذ ٹیکس کے حوالے سے اعتماد میں لینے کے لیے قانون ساز اسمبلی کے کانفرنس ہال میں بریفنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس دوران اسلامی تحریک کے کیپٹن شفیع اور صوبائی وزیر ڈاکٹر اقبال کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ حاجی جانباز نے ڈاکٹر اقبال کی حمایت کی تو نواز خان ناجی کیپٹن (ر) شفیع کا ساتھ دینے لگے۔ اس دوران وزیر خوراک حاجی جانباز خان نے مشتعل ہو کر نواز خان ناجی پر چائے کا کپ دے مارا، جو اتفاق سے ناجی کو نہیں لگا۔
بریفنگ ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگئی اور گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کی طرف سے نافذ کردہ “غیر قانونی ٹیکس” کے دفاع میں منعقدہ بریفنگ صوبائی سرکار کے گلے پڑ گئی۔ اینٹی ٹیکس مومنٹ کی احتجاجی تحریک شروع ہونے کے بعد سے صوبائی حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے، اور اس معاملے پرعوامی راے بھی ان کے حق میں نہیں ہے۔ دوسری طرف قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی ٹیکسوں کے مسلے پر سرکار کو آڈے ہاتھوں لینے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ آنے والے دنوں میں ٹیکس مخالف تحریک زور پکڑ سکتی ہے
 
ایمز ٹی وی (پشاور) کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے رنگ روڈ کے قریب باڑہ چوک پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
پشاورمیں رنگ روڈ کے قریب باڑہ چوک پرناکہ بندی کرکے سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد گل منان کو گرفتارکرلیا۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے ہے جس کے قبضے سے بوتل نما بم اور دستی بم برآمد کرلئے گئے اور گرفتاردہشت گرد شہرمیں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
دوسری جانب پشاورکے مختلف علاقوں میں پولیس اورسیکیورٹی فورسزکی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے نتیجے میں 70 افراد گرفتارکیے گئے، گرفتارافراد میں 8 غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندے اور10 کرایہ داربھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارافراد سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے جب کہ تحقیقات کے لیے انہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(کراچی) وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے کچرا پھینکنے والے سہری عالمگیر خان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے ، عالمگیر خان کو گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے کچرا پھینکنے کے الزام میں کچرے والی گاڑی کے ڈرائیور سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ ملزم کو آج سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے دونوں افراد کی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ، اس موقع پر عالمگیر خان کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ وہ معاشرے میں کسی قسم کا انتشار نہیں پھیلانا چاہتا بلکہ اس کی کوشش ہے کہ وہ اس شہر کو صاف رکھنے کے حوالے سے میڈٰیا کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کل جو کچھ ہوا اس سے ایک تحریک نے جنم لیا ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا امتحان شروع ہو گیا ہے ، عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کے رہنمائوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا ، انہوں نے کہا کہ میں کل بھی ایک پیغام لے کر آیا تھا ، میں نے اپیل کی تھی کہ کراچی میں کچرے سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے اور جب میری درخواست نہیں سنی گئی تو میں نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا ۔ میرے پاس مستقبل کے مزید کئی پروگرامز ہیں اور جھوٹے مقدمے فکس اٹ کا راستہ نہیں روک سکتے ، میں انتظامیہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرائوں گا ۔

ایمزٹی وی (بزنس)  کراچی چیمبر آف کامرس نے نیب کارروائیوں پر اپنے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کر دیا نیب کے ہتھکنڈوں سے تاجروں کا اعتماد بری طرح متاثر اور سرمایہ کاری بیرون ممالک منتقل ہوجائے گی اس حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر یونس بشیر کا کہنا تھا کہ نیب کا سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے ساتھ امتیازی سلوک قومی مفاد کے خلاف ہے اگر تاجروں کے خلاف کوئی ثبوت ملتا بھی ہے تو مناسب سسٹم متعارف کر کے قانون کا حصہ بنایا جائے ۔ یونس بشیرکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا نیب قوانین میں بہتری لانے کا بیان خوش آئند ہے ، نیب کو ایسی کمیٹی کا تابع کیا جانا چاہیئے جس میں ریٹائرڈ سینئر ججززاور کاروباری شخصیات ہوں اور ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا بھی نہ ہو۔