Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے شعبہ معاشیات کے زیر اہتمام کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں بعنوان ’’صوبائی بجٹ کی حکمت عملی‘‘پر سیمینار منعقد کیا گیا۔اس موقع پر شعبہ معاشیات کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر خالد مصطفی ،پروفیسر ڈاکٹر صفیہ منہاج اور ڈاکٹر وقارحسین نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سیکریٹری فنانس محمدسہیل راجپوت کاکہناتھا کہ اٹھارویں ترمیم کے باوجود وفاقی وزارت تعلیم اور ہائرایجوکیشن کمیشن بدستور کسی نہ کسی شکل میں کام کررہے ہیں۔وفاق سے صوبوں کو اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کے اختیارات کی منتقلی اب تک نامکمل ہے ،وفاق سے جامعات کے لئے مختص کی گئی گرانٹ کی مکمل ادائیگی تاحال سندھ حکومت کو نہیں کی گئی جس کی وجہ سے سندھ حکومت سندھ کی سرکاری جامعات کو ان کی ضروریات کے مطابق فنڈز دینے سے قاصر ہے لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے صوبائی بجٹ میں پانچ ارب روپے سندھ کی 19 سرکاری جامعات کے لئے مختص کئے ہیں جن میں سے ہر جامعہ کو سوملین روپے کی گرانٹ کی ادائیگی کی جاچکی ہے اور اس ضمن میں حکومت سندھ ایک جامع اور مربوط لائحہ عمل ترتیب دے رہاہے جس میں طلبہ کی تعداد اور تحقیقی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے گرانٹ کی تقسیم کو عمل میں لایا جائے گا اور یقینا اس میں جامعہ کراچی سرفہرست ہوگی ۔ ۔اس موقع پر چیئر مین شعبہ معاشیات پروفیسر ڈاکٹر خالد مصطفی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرز کے سیمینار زکا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے انعقاد سے شعبہ معاشیات کے طالب علموں کو بجٹ کی تشکیل جیسے پیچیدہ عمل کو سمجھنے میں بھر پور مدد ملے گی اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وقار حسین اور شعبہ معاشیات کی پروفیسر ڈکٹر صفیہ منہاج نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔

ایمز ٹی وی(صحت اور ٹیکنالوجی)آسٹریلیا کے ایک دیہی علاقے میں خودرو گھاس نے مکانات، دالان اور گیراجوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور وہ اتنی تیزی سے پھیل رہی ہے کہ اس تیزی سے بڑھتی ہوئی گھاس کو تلف کرنا مشکل ہوگیا ہے۔اس گھاس کو ’’بالوں والی گھاس‘‘ کانام دیا گیا ہے یہ زہریلی گھاس ہے اور مویشیوں خصوصاً بھیڑوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اسے بڑے پیمانے پر کھانے سے ’’یلو بگ ہیڈ‘‘ نامی بیماری ہوجاتی ہے جس کے باعث دیہاتی اس سے بہت پریشان ہیں اور صاف کرنے کے بعد بھی کچھ دنوں بعد یہ گھاس تیزی سے لوٹ آتی ہے۔ خیال ہے کہ یہ گھاس پہلے گاؤں میں ایک جگہ موجود تھی جس نے اب پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سالانہ نظام تعلیم سے ’’سمسٹر سسٹم‘‘ میں منتقلی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کی سخت شرائط کے سبب 900 سے زائد طلباء و طالبات کی اگلی کلاسز میں پروموشن (ترقی) کا عمل روک دیا گیا ہے اور ان طلبہ کو یونیورسٹی کی جانب سے مطلوبہ ’’سی جی پی اے‘‘ کے ساتھ پرچے پاس کرنے کی صورت میں مئی اور جون سے رواں تعلیمی سیشن میں شامل ہونے کی مشروط اجازت دی گئی ہے 2سی جی پی اے یا 64 فیصد نمبر نہ لینے کی صورت میں طلبہ کا انجینئرنگ کا ایک قیمتی سال ضائع ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی کے سال اول سے سوم تک کے ایسے طلباء و طالبات کی اگلی جماعتوں کے لئے پروموشنز کا عمل روک دیا گیا ہے جو پورے سال میں مجموعی طور پر 64 فیصد مارکس یا نئے نظام کے تحت 2 سی جی پی اے حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم اس کے لئے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ایک فارمولا طے کر دیا گیا ہےجس کے تحت طلبہ مقررہ تعداد میں پرچے پاس کر کے اگلی کلاسز میں جا سکیں گے۔

ایمز ٹی وی(شوبز) بھارت میں عدم برداشت پر بیان دینے پر عامر خان کو دو اہم سرکاری مہموں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے، مگر اب ریاست نے’’خشک سالی سے پاک مہاراشٹرا‘‘مہم چلانے کے لیے عامر خان کا ہی انتخاب کیا ہے۔ اس مہم میں عام خان کی غیر سرکاری تنظیم پانی فاؤنڈیشن مہاراشٹرا حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ پانچ سالہ مہم کے دوران ریاست کے پچیس ہزاربنجر گاؤں کو زرخیز بنایا جائے گا۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے پاکستان اوربھارت کودہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ طور پر لڑنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے خبردارکیا ہے کہ داعش برصغیرمیں بھی اپنا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش کررہی ہے جس سے پاک بھارت دونوں کوخطرہ لاحق ہوسکتاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں بانکی مون نے کہاکہ داعش کی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں، عراق اور شام میں تنظیم کی سرگرمیاں انتہائی خطرناک ہوچکی ہیں جس سے خطے میں امن غارت ہورہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ داعش برصغیر میں بھی خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، پاکستان اور بھارت کی سرحدیں اس کا نشانہ ہوسکتی ہیں، دیگر تنظیموں کا لبادہ اوڑھ کر بھی داعش دونوں ممالک کے لیے خطرات پیدا کرسکتی ہے۔ دونوں ممالک کو مذاکرات کے ذریعے ہرممکن دوطرفہ اختلافات ختم کرنا ہوںگے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیرکے حوالے سے بھی پہل کرنا ہوگی تاکہ خطے میں دہشت گردوں کو رسائی حاصل نہ ہو اور انھیں برصغیر میں اپنی تخریبی کارروائیاں پھیلانے کے لیے زمین نہ مل سکے۔بانکی مون نے کہا پاکستان دہشت گردی مخالف جنگ میں صف اول پر کھڑا رہا ہے اور اس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کافی ساری قربانیاں دی ہیں جنھیں اقوام متحدہ نظر انداز نہیں کرسکتی تاہم اس کے لیے ایسے حالات ہیں کہ اسے اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے بھی دہشت گردی کے خلاف کھل کر آگے آنا ہوگا۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) پنجاب گروپ آف کالجز نے جنڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز کی منظوری دیدی ،کالج اپنی ایف ایس سی کی کلاسزکیلئے اپریل سے رجسٹریشن شروع کر رہا ہے ۔ کلاسز مئی کے پہلے ہفتے میں شروع ہوں گی جبکہ بریگیڈ ئر حیدر ملک کو کالج کا کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے.

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں فوجی قافلے کے قریب دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی علاقے دیار بکر میں فوجی قافلے کے قریب دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم دیار بکر علیحدگی پسند کرد باغیوں کا مظبوط ترین گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز انقرہ میں ہونے والے بم دھماکے کے حوالے سے ترک وزیراعظم احمد اوغلو نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، انقرہ میں فوجی بسوں کو نشانہ بنانے میں شامی کرد ملیشیا اور علیحدگی پسند پی کے کے کے اہلکار ملوث ہیں جب کہ 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں کردوں کے ٹھکانے پر بمباری کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ترکی کے شہر انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب 2 فوجی بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 28 اہلکار ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل).بھارتی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیارے دینے پر بہت صدمہ ہے، امریکا سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی چینل سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے سے متعلق بھارتی حکومت پاکستان کو شواہد دیتی رہی ہے، اب بھی پاکستان کو جو معلومات درکارہوں گی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی انہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایف 16 طیاروں کے معاہدے سے دکھ پہنچا ہے، بھارت نے امریکا سے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) بوٹ بیسن میں ملزم غلام ربانی جائیداد کے معاملے پر طیش میں آ گیا اور بوڑھی ماں کو قتل کر ڈالا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا خاندان کے درمیان جائیداد کا تنازعہ کافی عرصے سے چل رہا تھا ۔ اے ایس پی طارق نواز نے کہا ملزم نے گزشتہ رات بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ ملزم کے والد کا حال میں ہی انتقال ہوا ہے اور ملزم غلام ربانی اسٹیٹ بینک میں سینئر ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر ہے۔