ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کی خدمت بطور اسپیشلسٹ کوچ حاصل کر لی ہیں ذرائع کے مطابق اظہر محمود کی خدمات حاصل کرنے کی وجہ سے مشتاق احمد ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے واضح رہے کہ گزشتہ روز سے اس قسم کی خبریں میڈیا میں زیر گردش ہیں کہ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے سابق مایا ناز بلے باز سر ویون رچرڈز اور اظہر محمود کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایمزٹی وی(بزنس) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عبدالرؤف عالم نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کارپوریٹ ٹیکس کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے، پاکستان میں کارپوریٹ سیکٹر مقامی، صوبائی اور وفاقی سطح کے تقریباً 52 اقسام کے ٹیکس ادا کرتا ہے جو کاروبار آسان بنانے کے عمل کو خراب کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے، ٹیکسوں کی شرح بہت زیادہ ہونے کے باوجود ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب کم ہے جوٹیکس کے غیرمساویانہ نظام کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس کا نظام افسوسناک ہے کیونکہ اس کے تحت ٹیکس کا بوجھ کم آمدن طبقے پر پڑتا ہے، ایف پی سی سی آئی کا موقف بالکل واضح ہے کہ ذریعہ آمدنی سے قطع نظر جو جتنا زیادہ کما رہا ہے اسے اتنا زیادہ ٹیکس دینا چاہیے، بہرحال حکومت اورایف پی سی سی آئی دونوں ٹیکس سسٹم میں بہتری لانے پرمتفق ہیں اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کے سا تھ حالیہ ملاقات میں بھی اس مسئلے کو اٹھایا۔ وفاقی وزیر خزانہ کوسراہتے ہوئے عبدالرؤف عالم نے کہا کہ انھوں نے ملکی معیشت کی بہتری اور خوشحالی کے لیے ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مل کر مالیاتی پالیسی اور ٹیکس سسٹم میں خرابیوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایمزٹی وی(بزنس) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ماتحت اداروں اور کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے 87 انٹیلی جنس افسروں و ڈپٹی سپرنٹنڈنس کو ترقی دے کر سپرنٹنڈنٹ بنادیا اور ترقی کے بعد ان افسروں کے نئے گریڈ کے مطابق تبادلے بھی کر دیے گئے ہیں۔اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریجنل ٹیکس آفسز، ایم سی سی اسلام آباد، راولپنڈی،گوادر، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور کراچی سمیت دیگر شہروں کے فیلڈ فارمشنز سے تعلق رکھنے والے افسروں کو ترقی دی گئی ہے۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس)کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹیم کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے روی بوپارا کو ٹیم کی قیادت کیلئے نامزد کردیاہے۔اس حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ کپتانی کے باعث وہ اپنی انفرادی کارکردگی پر توجہ نہیں دے پارہے۔انہوں نے مینجمنٹ سے کل اسلام آباد کے خلاف پلے آف میچ میں کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کی درخواست کی اور کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کے ذریعے ٹیم کو فتح دلوانا چاہتے ہیں روی بوپارہ کی نامزدگی کے حوالے سے ان کہنا تھا کہ بوپارا پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں اور رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں واضح رہے اخلتافات کی وجہ روی بوپارا نے اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران کراچی کنگز کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ٹیم پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے کی مستحق نہیں انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے آخری میچ میں شعیب ملک کے کچھ فیصلوں پر حیرت کا بھی اظہار کیا تھا۔
ایمزٹی وی(ایجوکیشن) وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کے ایف ایٹ تھری ایریا میں آذان خان شہید اسکول میں مونٹسیری کلاسز کے افتتاح کیا۔ موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں کی تعمیر و ترقی اور پڑھائی کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سرکاری اسکولوں میں غیر معیاری تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ نھوں نے مزید کہا کہ بچے ہی اس ملک کا مستقبل اور سرمایہ ہیں اور انھی میں سے کسی نے ملک کا وزیراعظم بننا ہے اور اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول کا باسکٹ بال کورٹ معیاری نہیں ہے جب کہ سیڑھیاں بہت پھسلن والی ہیں جس سے بچوں کے زخمی ہونے کا خطرہ ہے، فوری طور پر انھیں ٹھیک کیا جائے اور جو رقم مختص کی گئی تھی اسی میں اسے ٹھیک کیا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب ملک کی باگ دوڑ سنبھالی تو ملک کو دہشت گردی کا سامنا تھا، ہم نے آپریشن شروع کیا جو کامیابی کے ساتھ جاری ہے، آج ملک کے حالات قدرے بہتر ہو چکے ہیں اور دہشت گردی بہت کم ہو چکی ہے۔