Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (کراچی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور ممنوعہ کیمیکل برآمد کرلیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی آنے والے ایک آئل ٹینکر کے خفیہ خانوں سے 4 ٹن چرس برآمد کرلی، اے این ایف حکام نے ٹینکر کے ڈروائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دوسری جانب اے این ایف نے کیماڑی کی بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے سنگاپور سے بھجوائے گئے ایک کنٹینر سے 16 ٹن ممنونہ کیمیکل برآمد کرلیا۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا کیمیائی مواد ہیروئن بنانے میں استعمال ہوتا ہے اور یہ کیمیکل ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے افغانستان بھیجا جانا تھا۔

ایمز ٹی وی (کراچی)شہرِ قائد کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی میں 3 بموں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس ہیلپ لائن 'مددگار 15' پر نامعلوم فون کال کے ذریعے یونیورسٹی کیمپس میں 3 بموں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی. بم کی اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر انتظامیہ کو یونیورسٹی خالی کروانے کے احکامات جاری کیے گئے، اچانک کلاسز ختم ہونے اور جامعہ سے باہر نکالے جانے پر اساتذہ اور طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا. یونیورسٹی میں بموں کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا جس نے تمام شعبہ جات اور دیگر مقامات کی سرچنگ شروع کردی. بعد ازاں ایس پی گلشن اقبال فرہاد احمد نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جامعہ کراچی کو کلیئر قرار دے دیا، جبکہ بم کی افواہ پھیلانے والے شخص کو گرفتار کیا جائے گا. دوسری جانب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں متعدد افراد سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی عمل متاثر نہیں ہوا جبکہ اس طلاع کے حوالے سے کسی کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا. واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی سیکیورٹی کے حوالے سے پہلے بھی سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں، جامعہ کی چار دیواری متعدد مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ اس کے داخلی دروازوں پر بھی سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں ہیں. جامعہ کراچی میں صبح کی شفٹ میں 27ہزار طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے. یاد رہے کہ گذشتہ ماہ خیبر پختونخوا میں چارسدہ کی باچاخان ہونیورسٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں 21 طلبہ اور اساتذہ ہلاک ہوئے تھے جبکہ آپریشن کے دوران 4 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا تھا. باچا خان یونیوسٹی پر حملے کے بعد ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت اور بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی.

ایمز ٹی وی (لاہور) چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب پنجاب کو کارروائیاں تیز کرنے کے لیے فری ہینڈ دیدیا ۔ کرپشن میں کوئی بھی ملوث ہو بلاامتیاز کارروائی کی جائے ، چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کو ہدایات جاری کردیں چئیرمین نیب کی زیر صدارت لاہور آفس میں اہم اجلاس ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی نیب پنجاب سید برہان علی سمیت 3 افسران موجود تھے ڈی جی نیب نے چئیرمین نیب کو رانا مشہود ویڈیو کیس ، یوتھ فیسٹیول کیس ، پیپلز پارٹی کے آصف ہاشمی کے کیسز کےحوالے سے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب کے اقدامات کو سراہا ۔ چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب پنجاب کو کارروائیاں تیز کرنے کے لیے فری ہینڈ دیدیا ، چئیرمین نے حکومتی اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے خلاف کیسز کی انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب اور سمیت دیگر افسران سے کہا کہ کرپشن میں جو بھی ملوث ہو کارروائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کے دبائو کے بغیر کرپٹ افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھیں۔

 

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)اقوام کے سابق سیکریٹری جنرل بطروس غالی انتقال کر گئے ان کی عمر 93 برس تھی غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل بطروس غالی 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بطروس غالی کو طبیعت ناساز ہونے پر قاہرہ کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے بطروس غالی کا تعلق مصر سے تھا اور وہ 1992سے1996 تک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہے۔ بطروس غالی کے انتقال پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پی ایس ایل میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا پاکستانی وقت کے مطابق کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان سہ پہر ساڑھے چار بجے شروع ہو گا تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے تاہم کراچی کنگز کو ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے آج کا میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہو گا دن کا دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگانا ہو گا۔ خاص طور پر لاہور قلندرز کے لیے اس میچ کو جیتنے کے ساتھ رن ریٹ کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس) دھرم شالا کے کیوریٹر سنیل چوہان نے ہائی وولٹیج میچ کے ہائی اسکورنگ رہنے کی نوید سنا دی تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 19 مارچ کو دھرم شالا کے ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، وہاں ہائی وولٹیج میچ کیلیے ایسی وکٹ تیار کی جا رہی ہے جو بیٹسمینوں کی جنت ثابت ہوگی، جس ٹیم کے بیٹسمین جتنی زیادہ پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کریں گے وہی بازی مارلیں گے کیوریٹر سنیل چوہان نے کہا کہ جس قسم کی پچ ہم تیار کرنے لگے ہیں اس پر ہائی اسکورنگ مقابلے کی ہی توقع کی جا سکتی ہے اس حوالے چوہان نے وکٹ پورے میچ کے دوران ایک جیسی رہنے کا بھی دعویٰ کیا، انھوں نے کہا کہ میچ کے پورے 40 اوورز کے دوران وکٹ ایک جیسی ہی ثابت ہوگی مگر آئوٹ فیلڈ فاسٹ ہوتی جائے گی یاد رہے کہ دھرم شالا میگا ایونٹ کے 6 کوالیفائنگ میچز کی بھی میزبانی کرے گا جو9 سے 13 مارچ تک کھیلے جائیں گے، یہاں پاک بھارت میچ سے ایک روز قبل  18 مارچ کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی مدمقابل ہوں گی، دونوں میچزکے درمیان ہائوس فل کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب پر حکم امتناع جاری کردیا کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے خفیہ رائے شماری کے خلاف سندھ حکومت کی درخواست پر جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اس موقع پر جسٹس گلزار احمد نے سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے سوال کیا کہ اگر میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے خفیہ رائے شماری ہوتی ہے تو اس پر آپ کے کیا تحفظات ہیں جس پر سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے معاملے پر سندھ حکومت کی کوئی بددیانتی نہیں جس پر بنچ کے رکن جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کو شفاف انداز میں قانون کے مطابق کام کرنے دیں سماعت کے دوران فنکشنل لیگ کے وکیل فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہورہا اور معاملہ صرف خفیہ رائے شماری کا ہی ہے، سندھ حکومت کا فیصلہ بلاجواز ہے اور وہ معاملے کو لٹکانا چاہتی ہے جس پر جسٹس گلزار نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اس معاملے کو تفصیل سے سننا چاہتی ہے جس کے بعد عدالت نے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے خفیہ رائے شماری سے متعلق حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی

ایمز ٹی وی (کوہلو) کاہان کے علاقے میں لیویز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں واقع لیویز چیک پوسٹ پر مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لیویز اہلکاروں نے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریش شروع کردیا ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میںکالعدم تنظیم لشکراسلام کے اہم کمانڈر ذاکر قمبر سمیت 15دہشت گردہلاک ہوگئے جب کہ ملک بھر میں افغان فورسزکی کارروائیوں میں داعش اورطالبان سے تعلق رکھنے والے46 جنگجو مارے گئے تفصیلات کے مطابق افغان صوبہ نازیاں میں امریکی ڈرون طیارے نے جنگجوﺅں کے ایک ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا،حملے میںکالعدم لشکر اسلام کاکمانڈر ذاکر قمبر اور 14دیگرافرادمارے گئے۔ہلاک ہونے والا کمانڈر ذاکرقمبر لشکراسلام کے امیرمنگل باغ کا نائب اورخیبرایجنسی اور پشاور میں سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھا افغان حکام نے ذاکر قمبرکی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔صوبہ ننگرہارکے پولیس چیف احمد شیرزاد اور افغان آرمی کے بریگیڈیئر جنرل نسیم سنگین نے بتایاکہ صوبے میں دہشت گردوںکے خلاف کارروائیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں اورگزشتہ روزمختلف کارروائیوںمیں داعش کے 46 جنگجوﺅں کو ہلاک کردیا جبکہ 20 زخمی بھی ہوئے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے ننگر ہار پولیس کے ایک ترجمان حضرت حسین مشرقیوال کے حوالے سے بتایا ہے، ”سیکیورٹی فورسز کی طرف سے اس کلین آپریشن کا آغاز ہفتہ 13 فروری کو صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن میں کیا گیا اوریہ تاحال جاری ہے“ضلع آچن کے ایک رہائشی ذبیح اللہ غازی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا اس مرتبہ یہ 35 دیہات کوکلیئر کروا لیا گیا جبکہ وہاں سے عسکریت پسندوں کا خاتمہ کر چکے ہیں جبکہ فضائی حملے بھی جاری ہیں افغان فوج کے فورتھ اے این اے کور کے کمانڈر، جنرل نصر احمد عبدالرحیم زئی نے ڈی پی اے کو بتایا ”یہ داعش کیخلاف ایک بہت بڑا آپریشن ہے۔ افغان ایئرفورس بھی ہمیں اس میں مدد کر رہی ہے“۔ جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مذہبی اسکالرجاں بحق ہوگیا۔ گورنر ننگرہار کے ترجمان کاکہناہے کہ احمد شاہ ایک تقریب سے واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گولیوںکا نشانہ بنادیا۔