Sunday, 17 November 2024

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں بیچ 2016ء کیلئے نئے آنیوالے طلباء کیلئے داود یونیورسٹی کے مین جناح کیمپس اور گلشن اقبال کیمپس میں تعارفی اجلاس منعقد کئے گئے جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس میں داخلہ لینے والے نئے طلباء ، ان کے والدین ، چیئرپرسنز ، فیکلٹی ارکان ، اساتذہ اور یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر طلباء اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ داود یونیورسٹی کی تدریسی شعبے میں خدمات قابل دید ہیں ، ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں 75فیصد حاضری لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ 

 

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کے عہدے کے لئے 21 سے زائد اور آئی بی اے کراچی کے لئے 8سے زائد اُمیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔ 

 

وزیراعلیٰ ہائوس کے ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی اور آئی بی اے میں وائس چانسلر اور ڈائریکٹر کے تقرر کو میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے تلاش کمیٹی میں توسیع کی جا رہی ہے اور مزید دو نئے ارکان جو شامل کیے جا رہے ہیں جو پی ایچ ڈی ہوں گے اور عالمی شہرت کے حامل ہوں گے۔ اس طرح تلاش کمیٹی میں وزیراعلیٰ سندھ کے سیکرٹری ڈاکٹر اقبال درانی کو شامل کرلیا جائے تو پی ایچ ڈی ارکان کی تعداد 3 ہو جائے گی۔ 

جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کے عہدے کے لیے درخواستیں دینے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، ڈاکٹر ابوذر واجدی، ڈاکٹر خاور جمیل، پروفیسر مسرور جہاں عباسی، ڈاکٹر ناصرالدین خان، اُردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر محمد اجمل خان، ڈاکٹر شہاب الدین، ڈاکٹر طاہر مسعود، ڈاکٹر فتح محمد برفت، ڈاکٹر پروین منشی، ڈاکٹر احسان الٰہی ڈاکٹر خسرو اقبال، رفیق عالم خان، ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر احمد قادری، ڈاکٹر عارف کمال، ڈاکٹر پیرزادہ جمال، ڈاکٹر منور احمد، شیخ اعجاز رسول، ڈاکٹر انور علی شاہ اور ڈاکٹر غزالہ رضوانی شامل ہیں۔ 

 

آئی بی اے کراچی میں ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے ڈاکٹر سرور جے عباسی، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر قاضی مسعود احمد، ڈاکٹر سید خسرو اقبال، ڈاکٹر محمد میمن اور ڈاکٹر ابوذر واجدی شامل ہیں۔ 

وزیراعلیٰ ہائوس ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی اور آئی بی اے دونوں اداروں کے سربراہوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز رواں مہینے کے آخر میں لیے جائیں گے جس کے بعدتلاش کمیٹی تین تین امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کر کے حتمی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ دونوں اداروں کے لیے ایک ایک امیدوار کے نام کی منظوری دیں گے جس کے بعد دونوں نام رسمی کارروائی کے لیے گورنر سندھ کو بھیج دیئے جائیں گے جہاں سے منظوری ملتے ہی نوٹیفکیشن جاری ہوگا اور آئی بی اے کراچی اور جامعہ کراچی کے نئے سربراہوں کا باقاعدہ تقرر ہو جائے گا۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) جیمز بانڈ سیریز کی فلم اسپیکٹر میں استعمال ہونے والی کار اور دیگر اشیاء نیلامی کیلئے پیش کردی گئی ہیں 2015کی بلاک بسٹر فلم اسپیکٹر میں ڈینئل کریگ کے زیر استعمال ایسٹن مارٹن DB-10کار نیلامی کیلئے پیش کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ ایجنٹ 007کی گھڑی، سن گلاسز، گولڈ اسپیکٹر رِنگ، کوٹ ، ماسک، کلِپ بورڈ، لیپ ٹاپ سمیت دیگر 24اشیاء نیلامی کیلئے پیش کی گئی ہیں امدادی مقاصد کیلئے ہونیوالی نیلامی میں بولی آئندہ ہفتے لگے گی جس میں ایسٹن مارٹن کار1اعشاریہ 5ملین پاؤنڈ میں جبکہ گھڑی 20ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہونے کی توقع کی جار ہی ہے

ایمزٹی وی(بزنس)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان بھر میں موجود اپنے صارفین کیلئے 24 گھنٹے دستیاب ریموٹ کارپوریٹ چیک پرنٹنگ کی سہولت متعارف کرادی ہے اس سہولت سے صارفین دن کے کسی بھی حصے میں یا کسی بھی دن اپنی ہی عمارت میں بینک کے انٹرنیٹ پر مبنی عالمی ڈلیوری چینل اسٹریٹ ٹو چینل کے ذریعے چیک پرنٹ کرسکتے ہیں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا یہ سلوشن مکمل طور پر خود کار ہے، جس میں سیکورٹی،کنٹرولز اور آڈٹ ٹریل خصوصیات موجود ہیں اس معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزاد ڈاڈا نے کہا کہ حال ہی میں متعارف کرائی گئی ویلیو ایڈڈ کلائنٹ سروس اختراعی مصنوعات کیلئے ہمارے عزم کا مظاہرہ ہے، جو صارفین کی کاروباری  اور آپریشنل ضروریات  کے عین مطابق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ یہ پاکستان کا پہلا ٹرانزیکشن بینک ہے ،جو24 گھنٹے آن سائٹ چیک پرنٹنگ سہولت فراہم کررہا ہے۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)افغان صدرڈاکٹراشرف غنی نے ایک بارپھرطالبان اوردیگرباغی گروپوں کوامن عمل میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ افغان قوم نے پہلے ہی اپنی آزادی کی بھاری قیمت چکائی ہے طالبان سمیت تمام باغی گروپ جنگ کا راستہ ترک کرکے امن عمل میں شامل ہوکر ملک کی تعمیرنومیں اپناکرداراداکریں، حکومت امن کی خواہش رکھنے والے کسی بھی گروپ کا خیرمقدم کرے گی، سوویت یونین کے10سالہ قبضے کے دوران افغانستان کو240 ارب امریکی ڈالر کاریکارڈنقصان اٹھانا پڑا۔افغان میڈیاکے مطابق پیرکوکابل کے صدارتی محل میںسوویت افواج کے انخلاکی 27ویںسالگرہ کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہاکہ عالمی بینک کے اندازے یہ ظاہر کرتے ہیںکہ سوویت یونین کے10سالہ قبضے کے دوران افغانستان کو240 ارب امریکی ڈالرکا ریکارڈنقصان اٹھاناپڑاافغان صدر نے سوویت یونین کے خلاف جنگ میںمجاہدین کی شراکت کوتسلیم کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات جاری ہیں، ہم دیکھ رہے ہیںکہ سابق جہادی ملک میںامن واستحکام لانے میں کیاکرداراداکرسکتے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ سال بھر میں شہید ہونیوالے افغان عوام کوامن کی امیدتھی اوریہی وہ چیزہے جوعوام چاہتے ہیںہم یہ چیزحاصل کرنے کےلئے دن رات کام کررہے ہیں اشرف غنی نے طالبان پرزوردیاکہ وہ امن عمل میںشامل ہوکرملک کی تعمیرنومیںحصہ لیںکیونکہ جنگ جاری رہی تویہ ملک اورعوام کومتاثرکرے گی۔

 ایمزٹی وی(بزنس) مقامی مارکیٹ میں  فی تولہ سونا800 روپے کمی سے47ہزار800 پر آگیا تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت22 ڈالر کی کمی سے1216 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب800 روپے اور685 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر کر47800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر40971 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت15 روپے کی کمی سے650 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 12.14 روپے کی کمی سے557.71 روپے ہوگئی