Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے حوالے سے مودی کی پالیسی میں تضاد موجود ہےانڈیا ٹوڈے میگزین سے بات چیت کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہا کہ مودی کو ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ مودی سرکار پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی پیش رفت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل) بحرین کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں چار امریکی صحافیوں کو سترا سے گرفتار کرلیاگیا ہے،جہاں اکثر حکومت مخالف مظاہرے ہو تے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں سے کچھ غیر ملکی میڈیا کے ارکان کے طور پر ملک میں موجود تھے۔لیکن وہ متعلقہ حکام کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے حراست میں لیے جانے والوں میں سے ایک نقاب پہنے سترا میں فساد پھیلانے والوں کے ساتھ پولیس پر حملہ کرنے والوں میں شامل تھا گرفتار صحافیوں میں ایک کی شناخت آن تھیریسی ڈے کے نام سے ہوئی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ابھی کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے ہیں رپورٹرز ود آﺅٹ بارڈرز نے ،تھیریسی ڈے کی شناخت کی تصدیق کرتے ہوئے چاروں کی فوراً رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور ان کو حراست میں لیے جانے کو ناقابل معافی قرار دیا ہے۔

 

ایمز ٹی وی(لاہور) علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تعینات امیگریشن سے جعلی سفری دستاویزات پر دبئی جانے والے دو مسافروں کو حراست میں لیا گیا ہے لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن حکام نے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جانے والے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر گرفتارکرلیا ہے امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کے نام ناصراورجمشید ہیں اوریہ جعلی ویزہ پرمتحدہ عرب امارات جانے کی کوشش کررہے تھے، ملزمان کو حراست میں لے کران سے تفتیش شروع کردی ہے واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلرز اور جعلی دستاویزات سے بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کڑی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) گلشن اقبال میں نامعلوم افراد نے امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ کے گھر کے چوکیدار سے ان کے بچوں سے متعلق معلومات لینے کی کوشش کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنادیا کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں منگل کی علی الصبح نامعلوم افراد ڈاکٹر عافیہ کی والدہ کے گھر پر آئے اور گھر کے چوکیدار محمد عامر سے ان کے بچوں احمد اور مریم سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ عامر کی جانب سے سوالات کا جواب نہ دینے پر انہوں نے اسے مارا اور بے ہوشی کی حالت میں ہاتھ پیر باندھ کر فرار ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کے گھر پر ایک پولیس اہلکار تعینات ہے تاہم واقعے کے وقت ڈاکٹر عافیہ کے گھر پرکوئی پولیس اہلکار نہیں تھا۔ عامرکے بیان کے مطابق اسے تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 تھے اور وہ ایک گاڑی میں آئے تھے، تینوں افراد کی عمریں 30 سے 35 برس کے درمیان تھیں۔ اسی بیان کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جارہا ہے واضح رہے کہ ڈاکٹرعافیہ سابق صدرپرویز مشرف کے دور حکومت میں کراچی سے راولپنڈی جاتے ہوئے اپنے 3 بچوں کے ساتھ لاپتہ ہوگئی تھیں ۔ ان کے دو بچے کئی برس بعد پاکستان واپس آگئے تھے تاہم ایک بچے کا اب بھی کوئی پتہ نہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور کرپشن میں ملوث ایک ایک شخص کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی سربراہی میں تفتیشی افسران اور استغاثہ کے تربیتی پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو کے سربراہ نے کہا کہ كرپشن میں ملوث ایك ایك شخص كو كٹہرے میں  كھڑا كردیا جائے گا جب کہ بدعنوانی كے خاتمے كے لیے با صلاحیت اور  مخلص افراد كی ضرورت ہے اس لیے  ادارہ اپنی افرادی قوت كی تربیت پر خصوصی توجہ دے رہا ہے قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب اپنی افرادی قوت كی صلاحیتوں  كو ابھارنے اور انہیں  تفتیش اور استغاثہ كے جدید تقاضوں  سے ہم آہنگ بنانے كو خاصی اہمیت دیتا ہے اس لیے سال رواں كے دوران تربیت كا ایك جا مع پروگرام بنایا گیا ہے۔ انہوں نے كہا كہ بہتر تربیت ہی اچھے نتائج دینے كا باعث بنتا ہے اس لیے نیب ہیڈ كوارٹر میں  ایك تربیتی اكیڈیمی قائم كرنے كا فیصلہ بھی كیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اپنے تفتیشی افسران اور پراسیكیوٹرز كی تربیت كو انتہائی اہمیت دیتا ہے، نیب زیرو ٹالرننس كی پالیسی پر عمل كرتے ہوئے ملك سے بدعنوانی كے خاتمے کے لیے پرعزم ہے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب انسداد بدعنوانی كا اعلیٰ ادارہ ہونے كی حیثیت سے ملك سے بدعنوانی كے خاتمے كا ذمہ دار ہے اور اس ذمہ داری كو نبھانے کے لیے پرعزم اور انتہائی تربیت یافتہ افرادی قوت كی ضرورت ہے۔

ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پیش قدمی جاری رہنے کا امکان زیادہ روشن ہے، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز پر اخراج کی تلوار لٹکنے لگی، غیر معمولی کارکردگی بقا کی ضمانت ہوگی تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے اب تک ہونے والے مقابلوں میں پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10، 10پوائنٹس کے ساتھ پلے آف مرحلے میں جگہ بنا چکے ہیں،شاہد آفریدی کی ٹیم بہتر رن ریٹ کی بدولت سرفہرست ہے، دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ باقی ہے 6پوائنٹس کی حامل اسلام آباد یونائیٹڈ کا بھی آخری مقابلہ ہوگا،کراچی کنگز کو بھی بقا کی جنگ لڑنے کا ایک ہی موقع ملے گا جبکہ لاہور قلندرز کے 2 میچز ہونا ہیں،دونوں ٹیموں کے 4،4پوائنٹس ہیں،اسلام آباد کی پوائنٹس پوزیشن بہتر ہونے کی وجہ سے پیش قدمی جاری رکھنے کا زیادہ امکان ہے، پوائنٹس یکساں ہونے کی صورت میں باہمی مقابلوں میں زیادہ فتوحات کی حامل ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی کا موقع ملے گا، اس معاملے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو برتری حاصل ہے جس نے کراچی کنگز کو 2جبکہ لاہور قلندرز کو ایک بار شکست دی تھی۔ دریں اثنا ایونٹ میں اب تک کھیلے جانے والے میچز میں روی بوپارا 269رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، ٹاپ 5میں شامل دیگر بیٹسمینوں میں تمیم اقبال267،کیمرون ڈیلپورٹ226، احمد شہزاد216 اورعمر اکمل 208رنز بناچکے ہیں۔ بولنگ میں وہاب ریاض 12وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں،روی بوپارا11، محمد اصغراور محمد نواز10،10 جبکہ شاہد آفریدی 8شکار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ ارضیات کے استاد سلیم الدین کی وفات کی صورت میں ہمارا بے انتہا مخلص،بااعتماد، محبت کرنے والااور انتہائی وفادار ساتھی ہم سے رخصت ہوگیا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسلیمان ڈی محمد نے جامعہ اردو کے تحت ان کی یاد میں ہونے والے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

 

انہوں نے مزید کہاکہ سلیم نے ہر مشکل وقت کا مقابلہ پامردی سے کیا اور جامعہ میں ہونے والی کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر جب ان پر مختلف طریقوں سے دباو ڈالا گیا تو نہایت صبر و تحمل سے انہوں نے حالات کا مقابلہ کیا۔اللہ ان کی بیوہ سیما ناز صدیقی اور ان کے بچوں کو صبر جمیل عطا کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔ 

 

رجسٹرار آصف علی نے کہا کہ سلیم الدین استاد ہونے کے علاوہ طویل عرصے تک گلشن اقبال کیمپس کے سیکیورٹی انچار ج بھی رہے اس دوران انہوں نے جامعہ کی سیکیورٹی اور طلبا کے انتظامیہ سے متعلق مسائل کو نہایت دانشوری سے حل کیا اور انتظامیہ کو مفید مشوورے دیئے۔ 

 

ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا کہ گورنمنٹ نے کچھ سال قبل اعلا ن کیا تھا کہ جو ملازمین دوران ملازمت انتقال کرجائیں گے ان کے لواحقین کو خصوصی پیکج کے تحت گریجوئیٹی کی رقم دی جائے گی میری درخواست ہے کہ اس پیکج کو جامعہ اردو میں جلد از جلد لاگو کیا جائے تاکہ مرحوم سلیم الدین کی بیوہ اور بچوں کے معاشی مسائل بہتر انداز میں حل ہوسکیں۔

 

ڈاکٹر محمد صارم نے کہا کہ وہ بہترین استاد تھے۔ ڈاکٹر محمد افضال نے کہا کہ بی ایس سال آخر کے پوزیشن ہولڈر طالب علم کو ان کے نام سے موسوم گولڈ میڈل دیا جائے اور ان کی قائم کردہ ارضی لیب کو بھی پروفیسر سلیم الدین کے نام سے موسوم کردیا جائے تاکہ ان کی ہاد ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے۔ سہیل انجم نے کہا کہ وہ نہایت خدا ترس او ر لوگوں کے کام آنے والے انسان تھے۔

 

تسلیم اشرف نے کہا کہ انہوں نے شعبہ ارضیات میں ارضی لیب قائم کی جس کی وجہ سے یہاں سے فارغ التحصیل طلبا ملک و بیرون ملک معروف اداروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر ساجد جہانگیر نے کہا کہ ان کی خوبیاں ان کی وفات کے بعد سامنے آرہی ہیں۔ہم سب کو ایسا رویہ رکھنا چاہئے کہ زندگی میں ہی ایک دوسرے کی خوبیوں پر بات کرسکیں تاکہ ان سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوا جاسکے۔ ڈاکٹر عارف زبیر نے کہا کہ وہ ایک اچھے دوست اور ساتھی اور لوگوں کی کام آنے والے تھے کبھی کسی مشکل اور بیماری کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ 

 

پروگرام کے اختتام پر سہیل انجم نے فاتحہ خوانی کی اور انکی مغفرت کی دعا کی۔ جامعہ میں مرحوم سلیم الدین کی مغفرت کے لئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی (کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہفتہ طلباءکا آخری پروگرام مقابلہ” انگریزی تقاریر“ جمعہ کوبورڈ کی سماعت گاہ میں منعقد ہوا جس میں120اسکولوں کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا ۔اس موقع پر اختتامی پروگرام میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ اس وقت انگریزی زبان بین الاقوامی سطح پر سکہ رائج الوقت ہے اس لئے اس کا قرینے کے ساتھ سیکھنا اور اس پر دسترس حاصل کرنا ضروری ہے اور اس کے ذریعے دنیا سے رابطہ بھی ممکن ہو جاتا ہے انہوں نے طلبہ واساتذہ پر انگریزی مضمون کی اہمیت دینے کی اپیل بھی کی ۔ 

 

مقابلہ تقریر میں ججزکے فرائض ولیدیمنی، محمد ارشد خان، محمد دلشاد جعفری نے ادا کئے جبکہ نظامت حبیب الرحمن نے کی ۔ پروگرام میں اسکولوں کے اساتذہ کرام، والدین اوردیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن علینہ خان، میٹرو پولس اسکول فار گرلز۔ دوسری پوزیشن وصبا ، فوجی فاﺅنڈیشن ماڈل اسکول ملیر کیمپس اور تیسری پوزیشن اروبا شاہد ، سی ایس ایس گرامر اسکول 1نے حاصل کیں۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی) اتحاد تنظیمات مدارس نے سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن پر قانون سازی کی مخالفت کر دی ۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے یہ ظل الہیٰ بننے کا دور نہیں ، کیا موجودہ حالات میں سرکاری خطبہ ممکن ہے ، ادھر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور عبدالقیوم سومرو کہتے ہیں موجودہ حالات میں سرکاری خطبہ ممکن ہے ۔ کراچی میں اتحاد تنظیمات مدارس کے علما ء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے مدارس کی رجسٹریشن پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا وزیر اعلیٰ سندھ نئے مسائل کھڑے نہ کریں ، ملک انتشار کا شکار ہے ، کیا موجودہ حالات میں سرکاری خطبہ ممکن ہے ۔ ادھر وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ 98 فیصد مدارس کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ہے ۔ عبدالقیوم سومرو نے کہا نفرت انگیز تقاریر سے متعلق ایک ضابطہ بنایا جا رہا ہے ، موجودہ حالات میں سرکاری خطبہ ممکن ہے ۔ عبدالقیوم سومرو نے کہا کوئی بھی ممبر مسجد میں بیٹھ کر واجب القتل ہونے کا فتویٰ نہیں دے گا ، کسی بھی فرقے کے جذبات مجروح نہیں ہونے دئیے جائیں گے

ایمز ٹی وی (لاہور) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سابق دور حکومت میں ایل این جی کی طے شدہ قیمت سے 2فیصد کم شرح پر معاہدہ کیا ہے جس سے 400ملین ڈالر کی سالانہ بچت ہوگی، پاکستان میں ایل این جی کا ٹرمینل پوری دنیا کے مقابلے میں کم ترین قیمت میں لگایاہے اور آئندہ اس سے بھی سستے لگیں گے، حکومت پر ایل این جی منصوبے میں کرپشن کے بیہو دہ اور بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ایک انٹرویومیں وزیر پٹرولیم نے کہا کہ جتنی کم قیمت پر ایل این جی لی جا رہی ہے یہ بجلی کی پیداواری لاگت کو بہت حد تک کم کر دے گی جس سے حکومت کو600ملین سے ایک ارب ڈالر کی بچت ہو گی، اس سے ہمارے 2 ہزار میگاوا ٹ کے بند پڑے ہوئے پلانٹس چل پڑیں گے جس سے آئندہ موسم گرما میںب جلی کافی حد تک سستی ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے ملک کا50فیصدانرجی مسائل گیس کی کمی کی وجہ سے ہیں، گیس کے بغیر پاکستان کا انرجی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، بجلی کا مسئلہ بھی حل نہیں ہو سکتا، پاکستان کے انرجی کے مسائل کا حل گیس میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گزشتہ 3حکومتیں کوشش کرتی رہی ہیں کہ ملک میں ایل این جی آئے لیکن ان کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، لیکن موجودہ حکومت کے پہلے 20ماہ میں ہی ملک میں ایل این جی آنا شروع ہوگئی، ماضی کی کسی حکومت نے پاور سیکٹر کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی، سابقہ حکومتوں کے دور میںتھرکول کی صرف باتیں ہوتی رہیں جبکہ موجودہ حکومت نے عملی طورپرڈٹ کر کام کیا اور پلانٹس لگائے، اگر ماضی کی حکومتوں نے کام کیا ہوتا تو آج اتنی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایل این جی منصوبے پر مشاورت کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خطوط بھیجے لیکن کسی نے جواب تک دینا گوارا نہیں کیا اور آج یہ کہتے ہیں کہ ہم سے پو چھا نہیں گیا۔ انشاء اللہ اگلے مہینے سے ایل این جی منصوبے سے 400ملین کیوبک فٹ روزانہ گیس ملے گی جس سے موجودہ گیس کی شرح میں 11فیصد اضافہ ہو گا، یہ بہت بڑی کامیابی ہے،یہ گیم چینجر ہے، ہم نے ابھی اور معاہدے کرنے ہیں، ہمیں ابھی مزید 6گنا زیادہ گیس اور چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل این جی پاکستان کے انرجی کے مسا ئل کے حل کی ابتداء ہے، ایل این جی کی قیمت ہماری اپنی گیس سے بھی سستی ہو گی، ایل این جی کی قیمت فرنس آئل سے بھی کم ہوگی اور مستقل کم رہے گی۔ اس منصوبے کے خلاف تمام پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، پاکستان کو اس منصوبے کا صرف اور صرف فائدہ ملے گا، نقصان کی کوئی صورت ہی نہیں ہے۔ میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ یہ گیس تاپی سے بھی سستی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس منصوبے پر ہرگز کام نہیں رکا۔ اس کی قیمت پاک ایران گیس لائن اور تاپی سے بھی کم ہے، اس منصوبے سے سوئی کے برابر گیس آئے گی جبکہ حکومت کواس منصوبے کو کوئی سبسڈی نہیں دینا پڑے گی، ایل این جی کے کنزیومرز خود ہی قیمت ادا کریں گے۔