ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) وفاقی اُردو یو نیورسٹی کے شعبہ سندھی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ’’پاکستان کے ریگستانی علاقوں کا ادبی جائزہ‘‘ کے موضوع پر 16اور 17فروری2016 کوصبح10سے شام4بجے تک ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم گلشن اقبال کیمپس میں دو روزہ چوتھی قومی ادبی کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
پروگرام کے چیئرمین و سیکریٹری ڈاکٹر عنایت حسین لغاری اورکنوینر ڈاکٹر اسماعیل موسیٰ ہیں۔ کا نفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کر یں گے جبکہ مہمان خصوصی کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر اور تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابرہونگے۔
ایمز ٹی وی(حیدر آباد) ٹنڈوجام ریلوے پھاٹک پر مسافروین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ٹنڈوجام ریلوے پھاٹک پر مسافروین پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا تاہم اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ قائم مقام ایس پی دیہی رائے مظہر کا کہنا ہے کہ اندھیرا ہونے کے باعث مسافر بس ٹرین کو دیکھ نہیں پائی تاہم بس میں سوار مسافروں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی جب کہ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بیشتر مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم ڈاکٹرز زخمیوں کی زندگی بچانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کو متبادل انجن کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔
ایمزٹی وی (سری نگر) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی شہادت کے خلاف آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس چئیر مین سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماؤں یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کی شہادت پر آج ہڑتال کی کال دی ہے ۔ واضح رہے بھارتی فوج نے پلوامہ میں ظلم کی نئی داستان لکھتے ہوئے انیس سالہ دانش اور بائیس سالہ شائستہ حمید کو شہید کر دیا تھا۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) پاکستان کے موجودہ سیاسی اور سماجی حالات کے پیش نظر جامعات میں طلبہ کی قائدانہ صلاحیتوں کو جلابحشنے کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار رئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے تحت اسٹوڈنٹس ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات برائے 2016 ء کے موقع پر کیا۔
انتخابات رئیس کلیہ نظمیات وانصرام پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، چیئر مین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن اورمصطفی حیدر کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔ انتخابات کے نتائج کے مطابق ایمن تاج برائے صدر،مارننگ پروگرام کے بلال ملک اور ایوننگ پروگرام کے فضیل جاوید برائے جنرل سیکریٹری،مارننگ پروگرام کی یمنٰی یحیٰ ،شیری اور ایوننگ پروگرام کے محمد عماش برائے جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے سال آخرپرائیویٹ اسلامک ہسٹری، اسلامک اسٹڈیز اور میتھمیٹکس سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کے اعلان کردیا ہے۔نتائج کے مطابق امتحانات میں کل 145طلبہ شریک ہوئے ،ایک طالب علم کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 49 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 34.84فیصد رہا۔
اسلامک اسٹڈیز کے امتحانات کُل 774طلبہ شریک ہوئے،342طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 106طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 57.88فیصد رہا۔
میتھمیٹکس کے امتحانات میں 21 طلبہ شریک ہوئے،03طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ ایک طالب علم کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب19.05فیصد رہا۔واضح رہے کہ جو طلباوطالبات جاری کردہ نتائج سے مطمئن نہیں ہیں وہ طلبہ اور ایسے طلبہ جو غیر حاضری کی اسکروٹنی کرواناچاہتے ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ60 یوم کے اندر اسکروٹنی کروالیں بصورت دیگر شعبہ امتحانات ذمہ دار نہیں ہوگا۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) آئی جی سندھ نے پولیو مہم کیلئے پولیس کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پانچ روزہ مہم کے دوران پولیو ورکرز ،ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی سندھ نے تمام زونز کے ڈی آئی جیز کو فول پروف سیکیورٹی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کئے جائیں،پولیو مہم کے دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت نگرانی کی جائےجبکہ اسنیپ چیکنگ اور گشت کو بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کیلئے پولیس کا بارہ ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سات ہزار پولیس اہلکار کراچی پولیس کی جانب سے تعینات کئے جائیں گے،پانچ ہزار پولیس اہلکار اور کمانڈوز ایس آر پی ، سی ٹی ڈی،کرائم برانچ،اینٹی انکروچمنٹ سیل اور پولیس ٹریننگ اسکول اور کالج سے تعینات کئے جائیں گے۔
پولیو مہم میں چار سو دس موبائلیں،دو سو چالیس موٹر سائیکلیں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔مہم کے دوران دو سو چالیس پولیس کمانڈوز،ریپڈ رسپانس فورس اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے دو سو کمانڈو بھی فرائض انجام دیں گے۔پولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے -
ایمزٹی وی(اسلام آباد) پارلیمنٹ ہاؤس کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ 18 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو بھی فروخت کی گئی۔ چین کے تعاون سے پارلیمنٹ ہاؤس میں لگائے گئے ایک میگاواٹ شمسی توانائی کے نظام نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے، پاکستانی پارلیمنٹ کو اس منصوبے کی تکمیل کے بعد دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس شمسی توانائی سے حاصل ہونے والی بجلی کی روشنی میں ہوا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اب تک اس نظام کے تحت 80 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا چکی ہے جس میں سے پارلیمنٹ ہاؤس نے اب تک 62 میگاواٹ استعمال کی جب کہ 18 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فروخت کی گئی۔