Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے فائنل میچ دیکھنے کے لئے وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دعوت دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجم سیٹھی نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 23 فروری کو ہونے والے پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہونے اور عمران خان کو ورلڈ کپ جیتنے والی قومی فاتح ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے دعوت دی گئی ہے اس لئے شائقین سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے صرف کرکٹ کو دیکھیں۔

ایمزٹی وی(واشنگٹن) امریکا کی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کے لیے منظوری کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سرٹیفکیٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 8 ایف سولہ جنگی طیاروں اور دیگر دفاعی سازو سامان کی فروخت امریکا کے مفاد میں ہے۔ واضح رہے کہ امریکی کانگریس میں، پاکستان کو طیاروں کی فروخت کے مخالف اراکین کو مطمئن کرنے کے لیے ’نیشنل انٹرسٹ‘ (قومی مفاد) سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ضرورت تھی، جسے قانون سازوں کی جانب سے اسے شاذ و نادر ہی چیلنج کیا جاتا ہے۔

ایمزٹی وی(سری نگر) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی کو بدنامِ زمانہ انڈر ورلڈ ڈان نے قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے ترجمان ایاز اکبر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ روی پجاری نے سرینگر کے علاقے حیدرپورہ میں قائم تحریک حریت جموں کے دفتر کے نمبر پر فون کیا اور انتہائی غیرمہذب زبان استعمال کر نے کے ساتھ ساتھ سید علی گیلانی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک بدنام زمانہ پیشہ ور مجرم کی اس دھمکی آمیز فون کال سے کئی طرح کے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں اور یہ بات صاف ظاہر ہے کہ اسے بھارتی حکومت اور ہندو فرقہ پرست قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ اگر سید علی گیلانی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسکی تمام تر ذمے داری بھارتی حکومت پر عائد ہو گی۔

ایمزٹی وی(ریاض) سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کی تاریخ کی سب سے بڑی اور اہم فوجی مشقیں ہونے جارہی ہیں جس میں شرکت کے لیے پاکستان سمیت20 ملکوں کے فوجی دستوں کی آمد جاری ہے۔۔ذرائع کے مطابق زمینی، فضائی اوربحری افواج پر مشتمل ’شمال کی گرج‘ کے نام سے یہ مشقیں اس بات کاواضح پیغام ہے کہ سعودی عرب اوراس کے اتحادی ممالک تمام ترچیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور خطے کا امن واستحکام برقرار رکھنے کے لیے ایک ہی صف میں کھڑے ہیں تفصیلات کے مطابق ان مشقوں میں سعودی عرب کے علاوہ پاکستان، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، سینیگال، سوڈان، کویت، مالدیپ، مراکش، چاڈ، تیونس، جبوتی، کوموروس، سلطنت عمان، قطر، ملائیشیا، مصر، ماریطانیہ اورماریشس شریک ہیں۔ ’شمال کی گرج‘ نامی یہ مشقیں شریک ممالک کی تعداد اور مختلف اقسام کے فوجی سازوسامان کے علاوہ جدید ترین ہتھیاروں اوراسلحے کے لحاظ سے اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشق ہے ان مشقوں کا انعقاد سعودی عرب کے شمالی شہر حفرالباطن کے کنگ خالد ملٹری سٹی میں کیاجارہا ہے۔ ملکوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ سب سے بڑی فوجی مشقیں شمارکی جارہی ہیں جس میں 20 عرب اور برادراسلامی ممالک کے علاوہ خلیج کے6 ممالک کی مشترکہ فوج بھی شریک ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ مشقیں کب شروع ہوں گی اور کتناعرصہ جاری رہیں گی۔

 
ایمز ٹی وی (لاہور) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے سے سفارش کلچر کا مکمل خاتمہ کردیا ہے۔
لاہور میں ریلوے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کسی کی ذات کو نہیں صرف ریاست پاکستان کو جوابدہ ہے، وزیراعظم آفس نے بھی کبھی ریلوے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی اس لئے ریلوے پولیس فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں پولیس اصلاحات کے لئے دیانتدارٹیم کا انتخاب کیا اورحالیہ بھرتیاں مکمل میرٹ کی بنیاد پر ہوئیں جب کہ حکومت نے ریلوے ملازمین کی تمام جائز ضروریات پوری کردی ہیں۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران دونوں کھلاڑی اس وقت ایک دوسرے سے الجھ گئے تھے کہ جب ایک چھکا لگانے کے بعد اگلی ہی گیند پر احمد شہزاد وہاب ریاض کا شکار بنے جس پر بولرنے بھرپور جوش سے خوشی کا اظہار کیا تو احمد شہزاد آپے سے باہر ہوگئے اور ایک دوسرے کو دھکے دینے کے علاوہ دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوامیچ ریفری روشن ماہانامانے نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وہاب ریاض پر میچ فیس کا 40 فیصد اور احمد شہزاد پر 30 فیصد جرمانہ کردیا

ایمز ٹی وی (کراچی) شہرقائد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا جس کے دوران سخت سیکیورٹی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

سندھ کے صدر مقام کراچی میں 4 روزہ پولیو مہم کا آغاز گورنرعشرت العباد نے ہلال احمر اسپتال میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کرکیا جب کہ محکمہ صحت کے مطابق کراچی کی 188 یوسیز میں 21 لاکھ 66 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کا کہنا ہے کہ پولیس کے 12 ہزار اہلکارانسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی دے رہے ہیں اور 400 سے زائد پولیس موبائلز اور 250 موٹر سائیکل اسکواڈ تعینات ہیں جو کہ ایس ایس پیز کی زیرنگرانی کام کریں گے۔کراچی کی طرح حیدرآباد، شکارپور،کشمور اور جیکب آباد میں 3 روزہ پولیو مہم سخت سیکیورٹی میں جاری ہے۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر سعید منگنیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں پبلک سروس کمیشن کے تحت تین ہزار ڈاکٹروں کی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی جس سے بڑی حد تک ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا، غیر حاضر رہنے والے 450ڈاکٹرزکے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے، جن ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں زیادہ تر ڈاکٹرز عرب امارات اور دیگر ممالک میں موجود ہیں۔ 

 

100 ڈاکٹرز کو نوکریوں سے بر طرف کیا گیا ہے جبکہ 350ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی مختلف مراحل میں ہیں، وہ سکھر سول اسپتال میں دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ جو ڈاکٹرز غیر حاضر رہتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کے لئے ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔ 

 

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھو ڑو نے کہا ہے کہ سند ھ میں گھوسٹ اساتذہ اور اسکولز کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،بائیو میٹرک سسٹم کے تحت گھوسٹ اساتذہ اور اسکولوں کا سراغ لگایا جارہا ہے ۔

 

وہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں درسی کتب کی مفت فراہمی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب اور صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ سندھ کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دیں، سندھ میں دوہری سرکاری ملازمت کرنے کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ایسے ملازمین یا تو صحافت کریں یا ملازمت، انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ گھوسٹ اساتذہ اور اسکولوں کی نشاندہی کریں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ادارے کی جانب سے اس سال 48لاکھ 7ہزار 4سو 21کتابیں شائع کی گئی ہیں ۔وزیر تعلیم نے افسران پر زور دیا کہ سندھ کے ذمہ دار افسران سندھ کے تمام سرکاری اسکولوں میں درسی کتب کی فراہمی کو یقینی بتائیں۔

 

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئر مین سید ذاکر علی شاہ نے بتایا کہ بورڈ 1972 سے درس کتب کی اشاعت کا کام انجام رہا ہے اور گذشتہ 13سالوں سے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباءوطالبات کو مفت درسی کتب کی فراہمی کی جارہی ہے۔

ایمزٹی وی(تجارت) رواں ہفتے سونے کی قیمتیں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1950روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1672 روپے کا اضافہ ہوا ہے تفصیلات کے مطابق اس مہینے کے آغاز میں سونے کی قیمتیں دباؤ کا شکار رہیں جبکہ جمعہ کو سونے کی قیمتوں نے سال کی بلند ترین سطح کو چھو لیا اور فی تولہ قیمت 48600روپے اور دس گرام 41742روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 64ڈالر کا اضافہ ہوا پچھلے ہفتے انویسٹرز کا محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان بڑھا اور انویسٹرز سونے کی طرف متوجہ ہوگئے جس سے اس کی مانگ میں اضافہ ہوا اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتیں 1174ڈالر سے بڑھ کر 1238ڈالر تک پہنچ گئیں ہفتے کے روز قیمتیں معمول کی کمی کے بعد فی تولہ 48600اور دس گرام 41657روپے پر آگئیں لیکن اس کمی کے باوجود وہ بلند ترین سطح پر ہیں جنوری 2016 میں دس گرام اور فی تولہ سونے کی قیمتیں بالترتیب 37971اور 44300روپے تھیں اور بین الاقوامی سطح پر فی اونس قیمت 1062 ڈالر تھی جنوری 2015 کے تیسرے ہفتے میں سونے کی فی اونس قیمتیں 1297ڈالر جبکہ پاکستان میں دس گرام 42385 اور فی تولہ 49450روپے تھیں۔