ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) بین الاقوامی عطیات سے وابستہ ادارے، ’اوکسفوم‘ کا کہنا ہے کہ دنیا کے 62 امیر ترین افراد کے پاس اتنی دولت ہے جتنی باقی دنیا کی نصف آباد کے پاس ہے، ایسے میں جب امیرترین لوگ امیر تر، جب کہ غریب، غریب تر ہوتے جارہے ہیں۔ پانچ برس قبل، دنیا کے 388 افراد کے پاس اتنی دولت تھی جتنی آج دنیا کی نصف آبادی کے پاس۔
اوکسفوم کا کہنا ہے کہ جب کہ دنیا کی غریب ترین آبادی کی دولت، جو سنہ 2010 کے بعد 3.6 ارب ڈالر سے زیادہ تھی، وہ ایک ٹریلین ڈالر کی مالیت تک کم ہوگئی ہے، یا یوں کہیئے کہ 41 فی صد کم ہوگئی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ امیر ترین افراد کی دولت تقریباً نصف ٹریلین ڈالر تک بڑھی ہے۔ گروپ نے یہ اعداد و شمار سوٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی صنعتی فورم کے اجلاس کے موقع پر جاری کیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیر ترین افراد میں سے تقریباً نصف لوگوں کا تعلق امریکہ سے، 17 کا یورپ سے، جب کہ باقی افراد کا تعلق چین، برازیل، میکسیکو، جاپان اور سعودی عرب سے ہے۔ رپورٹ کے ہمراہ، اوکسفوم کی بین الاقوامی منتظمہ، وِنی بیانیما کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔ بیان میں اُنھوں نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے عدم مساوات کے بحران پر، عالمی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، جس پر ٹھوس اقدام نہیں کیا گیا۔ اب دنیا مزید غیر مساوات کی شکار ہوگئی ہے اور یہ رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔
میکسیکوکے ٹیلی کمیونیکیشن کے ٹائیکون کارلس سلم دنیاکا امیر ترین آدمی ، اثاثے 48bn£
یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ ڈیوس میں کی جانے والی گفتگو میں عدم مساوات پر بات ہوا کرتی ہے، اوکسفوم نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ صرف زبانی کلامی طور پر ماننے کے علاوہ اس معاملے پر دھیان دیا جائے، اگر وہ واقعی غربت میں کمی لانے کے اہداف کے حصول میں پُرعزم ہیں۔ بیانیما کے بقول، ’ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم کروڑوں لوگوں کو بھوکا رہنے دیں، جب کہ وہ وسائل جو اُن کے بھلے کے لیے کام میں لائے جاسکتے ہیں، اُنھیں امیر ترین طبقہ اپنے جانب کھینچتا رہے۔ دیانیما نے گذشتہ سال ڈیوس کے اجلاس کی نائب صدارت کے فرائض انجام دیے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ محصول اکٹھا کرنے کا معاملہ نظام کا بیکار جُزو بن چکا ہے، جس میں بڑے کاروباری اداروں اور امیر افراد کو ٹیکس کا اپنا حصہ نہ ادا کرنے کا بہانہ میسر آتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ٹائیکون وارن بفٹ کے اثاثے 58.2bn$ بتائے گئے ہیں جبکہ سابقہ نیویارک کے مئیر مائیکل بلومبرگ کے اثاثے 33bn$ ہیں
اوکسفوم کے مطابق، اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حکومتیں کمپنیوں اور امیر افراد سے ٹیکس وصول کریں، اگر عالمی سربراہان 2030ء تک انتہائی غربت کے خاتمے کا ہدف حاصل کرنے میں واقعی پُر عزم ہیں، جو کہ مقررہ پائیدار ترقیاتی اہداف کا ایک حصہ ہے، جسے ستمبر میں طے کیا گیا تھا۔
اوکسفوم کے خیال میں امیر ترین لوگوں کی 7.6 ٹریلین کے قریب دولت بیرونِ ملک جمع ہے، جو مجموعی عدد کا 12 فی صد ہے، اور یہ کہ اگر اور نہیں تو اِسی دولت پر ٹیکس ادا کی جائے تو غربت کے انسداد کی کوششوں کے لیے تقریباً 190 ارب ڈالر کی رقم میسر آئے گی۔
اوکسفوم کے مطابق 62 افراد کی فہرست جن کے پاس دنیاکی نصف آبادی کے برابر دولت ہے
62 RICHEST PEOPLE IN THE WORLD ACCORDING TO OXFAM'S 2014 DATA
1. Bill Gates
$76bn
2. Carlos Slim Helu & family
$72bn
3. Amancio Ortega
$64bn
4. Warren Buffett
$58.2bn
5. Larry Ellison
$48bn
6. Charles Koch
$40bn
7. David Koch
$40bn
8. Sheldon Adelson
$38bn
9. Christy Walton & family
$36.7bn
10. Jim Walton
$34.7bn
11. Liliane Bettencourt & family
$34.5bn
12. Stefan Persson
$34.4bn
13. Alice Walton
$34.3bn
14. S. Robson Walton
$34.2bn
15. Bernard Arnault & family
$33.5bn
16. Michael Bloomberg
$33bn
17. Larry Page
$32.3bn
18. Jeff Bezos
$32bn
19. Sergey Brin
$31.8bn
20. Li Ka-shing
$31bn
21. Mark Zuckerberg
$28.5bn
22. Michele Ferrero & family
$26.5bn
23. Karl Albrecht
$25bn
24. Aliko Dangote
$25bn
25. Carl Icahn
$24.5bn
26. George Soros
$23bn
27. David Thomson & family
$22.6bn
28. Lui Che Woo
$22bn
29. Dieter Schwarz
$21.1bn
30. Prince Alwaleed Bin Talal Alsaud
$20.4bn
31. Forrest Mars Jr
$20bn
32. Jacqueline Mars
$20bn
33. John Mars
$20bn
34. Jorge Paulo Lemann
$19.7bn
35. Lee Shau Kee
$19.6bn
36. Theo Albrecht Jr & family
$19.3bn
37. Steve Ballmer
$19.3bn
38. Leonardo Del Vecchio
$19.2bn
39. Len Blavatnik
$18.7bn
40. Mukesh Ambani
$18.6bn
41. Alisher Usmanov
$18.6bn
42. Michael Otto & family
$18.4bn
43. Phil Knight
$18.4bn
44. Masayoshi Son
$18.4bn
45. Tadashi Yanai & family
$17.9bn
46. Gina Rinehart
$17.7bn
47. Mikhail Fridman
$17.6bn
48. Michael Dell
$17.5bn
49. Susanne Klatten
$17.4bn
50. Abigail Johnson
$17.3bn
51. Viktor Vekselberg
$17.2bn
52. Lakshmi Mittal
$16.7bn
53. Vladimir Lisin
$16.6bn
54. Cheng Yu-tung
$16.2bn
55. Joseph Safra
$16bn
56. Paul Allen
$15.9bn
57. Leonid Mikhelson
$15.6bn
58. Anne Cox Chambers
$15.5bn
59. Iris Fontbona & family
$15.5bn
60. Francois Pinault & family
$15.5bn
61. Azim Premji
$15.3bn
62. Mohammed Al Amoudi
$15.3bn
ایمز ٹی وی (لندن) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ داعش کو شکست دینے کیلئے مساجد کے پیش امام کا انگریز ی سیکھنا ضروری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ برطانیہ میں بہت سے مسلمان نوجوانوں کو اردو یاعربی نہیں آتی۔ ایسے نوجوانوں کو داعش کے زہر سے دور رکھنے اور انھیں سمجھانے کیلیے پیش امام کو انگریز ی آنی چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے مسلمان تارکین وطن خواتین کو بھی30 مہینوں میں انگریزی سیکھنے کی ہدایت کی اور کہا تھا کہ اگر کوئی خاتون 30 ماہ میں انگریزی نہ سیکھ پائی تو اسے برطانیہ سے نکال دیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں سگریٹ نوشی کرنے پر سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے معذرت کر لی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں سگریٹ نوشی کرنے پر صوبائی وزیر تعلیم نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 سال سے سگریٹ نوشی نہیں کی، اس روز اجلاس ختم ہونے پر بے خیالی میں ایوان میں سگریٹ لگا بیٹھا تھا۔ دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ میں نے 3 ماہ سے سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑ رکھی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل سندھ اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی نثار کھوڑو نے ایوان میں سگریٹ جلائی اور پھر دیگر ساتھیوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہو گئے تھے
ایمز ٹی وی (بھوپال) بھارت میں میونسپل کارپوریشن کا افسر اجلاس کے دوران غیر اخلاقی ویڈیو دیکھتے ہوئے پکڑا گیا ۔
بھوپال میں میونسپل کارپوریشن کا اجلاس جاری تھا ۔ شہری مسائل پر بات کرنے کے بجائے میونسپل کارپوریشن کا افسر امیت شرما اپنے موبائل فون پر غیر اخلاقی ویڈیو دیکھنے میں مصروف تھا ۔یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لئے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھوپال کے میئر نے نوٹس لیتے ہوئے افسر کو معطل کردیا۔
ایمز ٹی وی (تیونس) تیو نس میں بے روز گاری کے خلاف شہریوں کے احتجاج کے دوران جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
تیونس کے مختلف شہروں میں بے روزگاری کے خلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا۔ مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر توڑ پھوڑ کی کوشش کی اور جنوبی علاقے گوبیلیمیں ایک پولیس چوکی کو آگ لگادی ۔
کیسرین صوبے میں ہزاروں افراد نے سرکاری عمارت کے باہر احتجاج کیا ،مظاہرین کو کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا ،پولیس سے جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا.
ایمز ٹی وی (گلگت) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کٹھن دور سے گزر رہا ہے۔ ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے پاک فوج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سیا چن کے بلند ترین محاذ ہو یا کارگل کے دشوار گزار پہاڑہوں یا دہشت گردی کے خلاف آپریشن پاک فوج نے بالعموم اور این ایل آئی رجمنٹ کے جوانوں نے بالخصوص بہادری کے جھنڈے گاڑے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل عاصم منیر نے بونجی میں این ایل آئی کے آوٹ پاسنگ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ نے جس پیشے کا انتخاب کیا ہے اس پر عزت وقار سے جینے اور بہادر ی سے شہید ہونے کے سواء تیسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ فوج کی زندگی صرف وہ لوگ اپناتے ہیں جو اللہ پر کامل ایمان، وطن سے محبت اور قربانی کے جذبے سے سر شار ہوں۔ یہ محض ایک پیشہ ہی نہیں ہے بلکہ عبادت بھی ہے۔ میری آپ کو ایک نصحت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل بروسہ رکھیں اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھائیں۔
اُنہوں نے کہا کہ سینٹر میں صرف آپکو بنیادی تربیت مہیا کردی گئی ہے۔ اور فوج میں رہتے ہو ئے آپکی تربیت کا عمل جاری رہنے والا ہے۔ آپکو کو ہر قدم پر نئے مسائل کا سامنا ہو گاجن کے لئے ضروری تربیت کا حصول آپکے لئے لازم ہے۔ فوج نے ہر محاذ میں اپنے بہادری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اور خاص کر این ایل آئی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے دو نشان حیدر حاصل کئے ہیں۔ آپکے رجمنٹ کا موٹو ہے کہ ثابت قدم اور مجھے یقین ہے کہ انشااللہآپ ہر ازمائش پر ثابت قدم رکھ کر ثابت کر دینگے کہ آپ ایک ایسے قوم کے سپوت ہیں جو اس ملک کی سرحدیوں کی دفاع کے لئے ہر دم تیار ہے۔