Saturday, 16 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی (تعلیم)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی نے جمعرات کو شہدائے باچا خان یونیورسٹی کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جس میں ملازمین، طلباو طالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے باچا خان یونیورسٹی میں معصوم انسانی جانوں کے نقصان پرشدید افسوس اور گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ طلباوطالبات اور اساتذہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستہ کی صورت اختیار کرچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی تعلیمی ادارے دہشت گردوں کا ہدف بن چکے ہیں۔ہر تعلیمی سطح پر طالب علموں کو یہ باور کروانا چاہئے کہ اسلام ایک امن پسند دین ہے ۔

ایمز ٹی وی (پشاور) رشید گڑھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کے دو جوان شہید ہوگئے ، واقعہ میں شہید ہونے والے دونوں اہلکار مردان میں ڈیوٹی پر تعینات تھے ۔ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ شاہ زیب اور فرحان مردان میں تعینات تھے ، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایمز ٹی وی (راولپنڈی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل کو فون کیا اور چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی حملے سے متعلق آگاہ کیا۔  سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت اور امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل کو فون کیا اور انہیں چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے افغان سمیں برآمد ہوئیں جب کہ چارسدہ حملے کو افغانستان کے ایک مقام سے کنٹرول کیا گیا جہاں سے تحریک طالبان کا ایک آپریٹر دہشت گردوں کو فون پر ہدایات دے رہا تھا۔ جنرل راحیل شریف نے افغان صدر، چیف ایگزیکٹیو اور امریکی جنرل سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے ذمہ داران کو تلاش کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کے لئے تعاون بھی طلب کیا۔

ایمز ٹی وی (کھیل) چوتھے ون ڈے میںآسٹریلیا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 25 رنز سے ہراکر سیریز میں چار صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

کینبرا میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ایرون فنچ کی شاندار سنچری اور ڈیوڈ وارنر کی جاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے 50 اوورز میں 348 رنز کا ہدف دیا۔

ایرون فنچ نے 107 اور ڈیوڈ وارنر نے 93 رنز اسکور کئے،اشانت شرما نے چار وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں بھارت کی پہلی وکٹ تو 65 رنز پر ہی گری،لیکن اس کے بعد شیکھر دھون اور ویرات کوہلی کی دھواں دار بیٹنگ نے آسٹریلوی بولرز کو پریشان کرڈالا ،دونو ں نے سنچری اسکور کی اور ٹیم کا اسکور 277 رنز پر پہنچادیا۔

شیکھر دھون 126 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعدبھارتی بیٹسمینوں کی ایسی لائن لگی کہ سب وکٹ پر ٹکنا ہی بھول گئے،پوری ٹیم 49اعشاریہ2 اوورز میں 323 رنز پر ڈریسنگ روم لوٹ گئی۔

کین رچرڈ سن نے 5،جان ہیسٹنگ اور مچل مارش نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پانچ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو چار صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کل کُھلنا میں کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو چار میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 4 وکٹ اور دوسرے میں 42 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے میچ میں زمبابوے نے اچھا کم بیک کیا اور 31 رنز سے فتح سمیٹ کر خسارہ کم کر دیا۔ آخری میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

ایمز ٹی وی(بزنس) خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں چھ ماہ کے دوران حکومت کو تقریبا 290 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

 ادارہ شماریات کے جاری اعد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوان 4 ارب 17 کروڑ ڈالر کا خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 6 ارب 94 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات اور خام تیل درآمد کیا گیا تھا۔ چھ ماہ کے دوران 1 ارب 47 کروڑ ڈالر کا خام تیل ، جبکہ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی اس طرح حکومت کو چھ ماہ کے دوران تقریبا 290 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

 ادارہ شماریات کے مطابق حکومت کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 2 سو ارب 90 کروڑ روپے کی بچت ہوئی جبکہ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 4 ارب 17 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد کیا گیا۔ 

  ایمز ٹی وی  (نئی دہلی) بھارت میں فرانسیسی قونصل خانےکو موصول ہونے والا دھمکی آمیزخط میں فرانسیسی صدرکےدورہ بھارت کےخلاف دھمکی دی گئی ہے۔فرانسیسی صدر بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے 24 جنوری کو بھارت پہنچیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی بھرا خط چنئی سے بھیجا گیا ہے ،خط میں فرانسیسی صدر فرانکوئس اولاند کے بھارت کا دورہ کرنے پر دھمکی دی گئی ہے ، خط کا متن انگریزی میں درج ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خط 11جنوری کو قونصل خانے میں بھیجا گیا،14 جنوری کو بنگلور وپولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کی، فرانسیسی صدر فرانکوئس اولاند بھارتی یوم جمہوریہ پر بطور مہمان خصوصی بلایا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) امریکی سینیٹ نے شامی اور عراقی پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے روکنے کے خلاف بل مسترد کر دیا۔    

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں شامی اور عراقی پناہ گزینوں کے ملک میں داخلے کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی، بل کے حق میں 55 اور مخالفت میں 43 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 100 افراد پر مشتمل ایوان میں بل کی منظوری کے لئے 60 ووٹ حاصل کرنا لازمی تھے۔ امریکی صدر براک اوباما کی جماعت ڈیموکریٹس نے ریپبلکنز کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی مخالفت کی جب کہ کسی بھی ریپبلکن ممبر نے مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔

امریکی سینیٹ میں پیش کئے گئے بل کے متن کے مطابق شامی اور عراقی پناہ گزین کی ملک میں داخلے سے قبل اعلیٰ حکام کو ہر شہری کی فرداً فرداً تصدیق کرنا ہوگی اور اس بات کی مکمل یقین دہانی کرانی ہو گی کہ یہ لوگ امریکا کی سیکیورٹی کے لئے خطرہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے گانگریس کو بل کی حمایت میں ووٹ دینے سے خبردار کیا تھا جب کہ گزشتہ برس ستمبر میں براک اوباما نے ایک سال میں 10 ہزار شامی پناہ گزین کو امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔