Saturday, 16 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (نئی دلی) بھارت اور فرانس کے درمیان دفاع، انفرا اسٹرکچر اور معیشت سمیت 13 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں 36 جنگی طیاروں کی خریداری بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر فرانکوئس اولاند اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دفاع، انفرااسٹرکچر اور گرین اکانومی سمیت 13 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ جن معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں ان میں فرانس سے 36 رافیل جنگی طیارے کی خریداری بھی شامل ہے۔

نریندر مودی کا اس موقع پر فرانسیسی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ممالک کئی برسوں سے بہت سے شعبوں میں ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں اور جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے تخمینے کے معاملات بھی طے ہو جائیں گے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت فرانسیسی کمپنیاں اگلے 5 برسوں میں بھارت میں فلم انڈسٹری پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

ایمزٹی وی(سائنس) ارجنٹائن کے سائنسدانوں نے ڈائنو سار کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اب تک کرہ ارض پر سب سے بڑا جانور ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے محققین کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر برنارڈو گونزالز ریگا کا کہنا ہے کہ نئے ڈائنو سار کو ”نوتو کلوسس گونزالیس پریہاسی“ کا نام دیا گیا ہے۔ سائنسدانوں نے اپنی دریافت کے بارے میں حال ہی میں رپورٹ شائع کی ہے جس میں ڈائنو سار کی شکل و شباہت کے حوالے سے تصاویر بھی شامل ہیں گونزالیز کا کہنا ہے کہ سائنسی اندازے سے کہا جا سکتا ہے کہ اس کا وزن ساٹھ ٹن‘ لمبائی اٹھائیس سے تیس میٹر تک ہو سکتی ہے جبکہ اس کا قد سات سے آٹھ میٹر ہو سکتا ہے جس کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ اس کا منہ تیرہ سے چودہ میٹر بلندی تک جا سکتا تھا۔

ایمز ٹی وی (روم) ایران کے صدر حسن روحانی اٹلی اور فرانس کے پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلہ میں آج روم پہنچ رہے ہیں ۔ روم اور پیرس میں ایرانی صدر اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

 

ایرانی صدر یہ دورہ جوہری معاہدے کے بعد ایران پر سے عائد بین الاقوامی پابندیوں کے ہٹنے کے ایک ہفتے بعد کر رہے ہیں ۔ صدر حسن روحانی اطالوی کمپنیوں سے تقریباً 18 ارب امریکی ڈالر کا معاہدہ کریں گےاور اپنے ہم منصب سرجیؤ میٹریلا اور وزیر اعظم میٹیو رینزی کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔

 

ایران کے ایک سینيئر اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ صفحہ پلٹنے اور مختلف شعبوں میں ہمارے ملک کے ساتھ تعاون کا دروازہ کھولنے کا وقت ہے۔ایرانی صدر دوسرے مرحلے میں پیرس میں ائربس کے ساتھ 114 طیارے کی خرید کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔

 

اس کے علاوہ تہران امریکی کمپنی بوئنگ سے بھی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عام ایرانیوں کے لیے نئے طیارے جوہری معاہدے کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت کی فوری علامت کے طور پر سامنے آئیں گے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس کو شہر سے لاپتہ ہونے والے افراد کے معاملے میں تفتیشی افسران کے خلاف تحقیقیات کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے مختلف علاقوں سےلاپتہ ہونےوالےشہریوں کےاہل خانہ کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کا موقف تھا کہ 13اپریل 2014 کو 6 افراد کو گرفتار کیا گیا لیکن سہیل اور ضیاء الرحمان نامی 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ پولیس نے عدالتی حکم کے باوجود معاملے میں پیش رفت کی رپورٹ پیش نہیں کی جس پر جسٹس عرفان سادات نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ لاپتہ افرادپرپولیس کے رویئے سے تنگ آچکے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کولاپتہ افرادکی انکوائری کرنےوالےپولیس افسران کےخلاف تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر انہوں نے 15 دن میں افسران کےخلاف رپورٹ پیش نہ کی تو انہیں عدالت میں طلب کریں گے۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) لاطینی امریکہ کی چار اور غرب الہند کی متعدد ریاستوں کے حکام نے خواتین کو ایک بیماری کے باعث بچوں میں سنگین پیدائشی نقائص ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر حاملہ ہونےسے خبردار کیا ہے۔ کولمبیا، ایکاواڈور، ایل سلوا ڈور اور جمیکا نے کے حکام نے خواتین سے کہا ہے کہ وہ ذکا وائرس کے بارے میں مزیدتفصیلات کے سامنے آنے تک حمل ٹھہرانے سے گریز کریں۔ یہ بیماری برازیل میں پھیلی ہوئی ہے۔ برازیل میں چھوٹے سر والے بچوں کی پیدائش کا سلسلہ جاری ہے اور اکتوبر سےاب تک اس بیماری سے متاثرہ چار ہزار بچے پیدا ہو چکے ہیں۔

اسی اثنا میں امریکہ کے محکمۂ صحت کے حکام نے حاملہ خواتین کو امریکہ اور اس سے باہر کم سے کم 20 ممالک کا سفر کرنے سے منع کیا ہے جہاں اس بیماری کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس بیماری کی علامات سنگین نہیں ہیں یہ بظاہر عام مزلہ زکام کی طرح لگتا ہے۔کولمبیا میں وزیرِ صحت نے خواتین کو کم سے کم آٹھ ماہ تک حاملہ ہونےسے منع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ’ہم ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ یہ اس خطرے سے بچنے کا اچھا طریقہ ہے۔ اس کے نتائج بہت سنگین ہیں۔‘یہ بیماری سنہ 1940 میں پہلی بار افریقہ میں سامنے آئی تھی اور اب یہ لاطینی امریکہ میں پھیل رہی ہے۔

برازیل میں اس بیماری سے متاثرہ کم سے کم 49 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ کولیمبیا میں بیماری سے متاثرہ بچوں کے 13,500 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ زِکا نامی یہ وائرس ايڈيز جیپٹی مچھر (ايک مَچھَر جِس سے زرد بُخار ہو جاتا ہے) کے کاٹنے سے جسم میں منتقل ہوتا ہے۔ اس مچھر کی وجہ سے ڈینگی بخار اور چکنگنیا (گرم ملکوں میں مچھر کے ذریعے پھیلنے والی ایک بیماری ) نامی بیماری بھی پھیلتی ہے۔ گذشتہ ہفتے برازیل کے وزیرِ صحت مارسیلو کیسٹرو نے بتایا کہ تینوں میں سے کسی وائرس کی موجودگی کی شناخت کے لیے جانچ کی ایک نئی کِٹ بنائی گئی ہے۔

انھوں نے ’مختصر مدت کے دوران‘ زِکا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اضافی فنڈز کا بھی اعلان کیا۔ اس وقت زِکا وائرس سے نمٹنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ جہاں مچھروں کی نسلوں کی افزائش ہوتی ہے اُس ٹھہرے ہوئے پانی کو ہٹایا جائے۔

کولمبیا کے وزیرِ صحت الیہنڈرو گویریا کے مطابق ’برازیل کے بعد (لاطینی امریکہ میں) ہمارا ملک دوسرے نمبر پر ہے جہاں زِکا وائرس کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔‘ بولیویا میں حکام نے زِکا وائرس سے متاثرہ حاملہ خاتون کا پہلا کیس رپورٹ کیا ہے۔ سانتا کروز کے مشرقی شعبے کی ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جواکین مانیسٹیریو نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ’اس خاتون نے ملک سے باہر سفر نہیں کیا۔ یہ ملک کے اندر ہی پیدا ہونے والا کیس ہے۔‘

بیماریوں کی روک تھام اور اُن کے کنٹرول کے امریکی مراکز نے گذشتہ جمعے حاملہ خاتون کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ سب سے زیادہ زِکا وائرس سے متاثرہ برازیل اور دیگر لاطینی اور غرب الہند کے ممالک کے سفر سے گریز کریں۔ یہ سفری پابندیاں برازیل، کولمبیا، السلواڈور، فرانسیسی گیانا، گوئٹے مالا، ہیٹی، ہونڈوراس، مارٹنیک، میکسیکو، پناما، پیراگوئے، سورینام، وینزویلا اور پورٹو ریکو کے سفر پر لاگو ہوتی ہیں۔

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)وزڈن انڈیا نے پاکستانی سپر اسٹار بیٹسمین یونس خان کو سال کے 6 بہترین کھلاڑیوں میں شامل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بیٹسمین گذشتہ برس بہترین پرفارمنس پر منتخب ہوئے، دیگرکرکٹرز روی چندرن ایشون، ونے کمار، دھمیکا پرساد ، مشرفی مرتضیٰ اور جوئے روٹ ہیں۔ یہ وزڈن انڈیا المانک کا چوتھا ایڈیشن ہے جو سابق کرکٹر انیل کمبلے اور بھارتی فٹبالر بیچنگ بھوٹیا کی جانب سے ریلیز کیا گیا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208 جیکب آباد سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ غیرتصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں اور دھاندلی کا الزام لگانے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ شواہد بھی پیش کرے جب کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ یہ معاملہ پہلے ہی طے کرچکی ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹریبونل میں انتخابی عذاداری دائر کرنے کے بعد ترمیم نہیں کی جاسکتی، سپریم کورٹ نے آئندہ الیکشن کے لئے بہت سی چیزوں کو طے کردیا ہے اورسپریم کورٹ اپنے اس فیصلے پرنظرثانی کرنے کو بھی تیار نہیں۔

واضح رہے کہ این اے 208 جیکب آباد ون سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن اعجازجاکھرانی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار الہٰی بخش سومرو نے درخواست دائر کی تھی۔

 

ایمزٹی وی (تعلیم)سندھ پروفیسرزاینڈ لیکچرارزایسوسی ایشن کی مرکزی ہائی پاور کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر پروفیسر علی مرتضیٰ کی زیرِ صدارت ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی نائب صدر پروفیسرقدرت اللہ بھٹو سمیت 12 عہدیداران و ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کی ہٹ دھرمی اور نظر انداز کرنے والی پالیسی کے خلاف تحریک کا اعلان کیا گیا۔ سپلا کے رہنماؤں نے کہا کہ گریڈ 17کی ترقیوں میں تین بار کٹوتی کر کے 1852 لیکچرارز کے ساتھ زیادتی کی گئی ۔