ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) فیس بک وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کی سہولت کے لیے نئے فیچر متعارف کرا رہی ہے تاکہ انہیں ایک ہی ٹچ میں ہر قسم کی معلومات حاصل ہوجائیں اور اب فیس بک نے مختلف کھیلوں سے باخبر رہنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جہاں صارفین کھیل کی تازہ ترین خبروں سے آگاہ رہیں گے اور اپنے دوستوں کو بھی اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔
فیس بک کے مطابق اس نئے فیچر کو فیس بک اسپورٹس اسٹیڈیم کا نام دیا گیا ہے جو اپنے صارفین کو اسکورز کی براہ راست اپ ڈیٹس، دوستوں کی جانب سے پوسٹس اور براہ راست میچ دیکھنے کے مختلف لنکس کی سہولت دے گا۔ فیس بک کے پراڈکٹ مینیجرکا کہنا ہے کہ یہ فیچر اسپورٹس کے لیے مختص کی گئی جگہ ہے جہاں لوگ اسپورٹس کی تازہ ترین خبروں کو اپنے دوستوں اور دنیا کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فیس بک پر کھیل کے شوقین 65 کروڑ صارفین ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنی کامیابیوں اور تقریبات کو فیس بک پر مناتے ہیں تاکہ اپنے دوستوں اور مداحوں کو اس خوشی میں شامل کرسکیں۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ ایسی جگہ ہوگی جہاں لوگ اپنے پسندیدہ کھیل کو اپنے دوستوں سے دور ہوکر بھی ان کے ساتھ شیئر کر سکیں اور وہ خود کو اپنے دوست کے ساتھ بیٹھا ہوا محسوس کریں گے، اس کے علاوہ مداح اپنے پسندیدہ کھیل کو براہ راست دیکھ سکیں گے اور اپنا تبصرہ بھی کر سکیں گے۔ فیس بک انتظامیہ کے مطابق فی الحال یہ سروس ابھی امریکن فٹبال گیمز کے لیے دی جارہی ہے تاہم اسے جلد دیگر کھیلوں تک پھیلا دیا جائے گا جب کہ یہ سروس آئی فون پر دستیاب ہوگی جسے بعد میں دیگر فونز تک فراہم کردیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی (بزنس) پی آئی اے نے عمرہ معتمرین کے لیے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق 24 جنوری سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے معتمرین کے لیے کرائے کی مد میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق 24 جنوری سے ہوگا جو جدہ اور مدینہ کے لیے شیڈول اور خصوصی عمرہ پروازوں پر بھی ہوگا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق کرایوں میں کمی عمرہ معتمرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کی گئی جس کےتحت لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور سے جدہ کا دوطرفہ کرایہ 49 ہزار ایک سو روپے ہو گا جب کہ کراچی اور کوئٹہ سے جدہ جانے والے معتمرین دوطرفہ کرائے کی مد میں 39 ہزار 100 روپے ادا کریں گے۔
ایمزٹی وی(صحت) ماہرین کا کہنا ہے کہ ”آج کل لوگوں میں وٹامن کی کمی عام پائی جاتی ہےکل لوگ زیادہ تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ چونکہ وٹامن ڈی انسانی جسم میں کیلشیم کے انہضام کے لیے انتہائی ضروری ہے۔اس لیے وٹامن ڈی کی کمی سے بالواسطہ طور پر انسان کی ہڈیاں بھی کمزور ہوتی ہیں۔ “
ماہرین نے کچھ رضاکاروں کو 20منٹ تک سائیکل چلانے کو کہا ان میں سے کچھ لوگوں کو نقلی گولی یعنی پلیسیبو(Placebo) جبکہ باقی کو وٹامن ڈی کی خوراک دی گئی تھی۔ سائیکل چلانے کے بعد ماہرین نے ان کا معائنہ کیا اور تھکاوٹ چیک کی۔ ان افراد میں تھکاوٹ کے آثار انتہائی کم تھے جنہیں وٹامن ڈی کی خوراک دی گئی تھی۔ اس کے برعکس جن لوگوں کو پلیسیبو دیا گیا تھا وہ سائیکل چلانے کے بعد بہت زیادہ تھکے ہوئے تھے۔
ایمزٹی وی(تعلیم) صوبائی حکومت نے ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم اور 19 گریڈ کے افسر ذاکر شاہ کو چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز حیدرآباد ریجن قادر بخش رند کو چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ مقرر کردیا ہے۔ قادر بخش رند نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وہ وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو اور سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی توقعات پر پورا اتریں گے، درسی کتابوں کی وقت پر اشاعت اور تقسیم یقنی بنائی جائے گی اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) چھوٹے بچے بسا اوقات سانس کھینچ لیتے ہیں اور سانس نہ ملنے کی صورت میں وہ نیلے ہوکر بے ہوش ہوجاتے ہیں اگرچہ والدین کی اکثریت اس سے واقف نہیں لیکن لندن کے ایک اسپتال نے اس کے لیے ایک ویڈیو بنائی ہے جسے دیکھ کر چھوٹے بچوں کی جان بچائی جاسکتی ہے۔
لندن کے ریسکیو ادارے کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ایمبولینس کے آنے یا اسپتال پہنچنے سے قبل بچے کی جان بچانے کے لیے سی پی آر (کارڈیو پلمونری ری سسی ٹیشن) کی سادہ مشق دکھائی گئی ہے۔
جس کے تحت بچہ مدہوش ہوجائے اور سانس نہ لے تو والدین بچے کے منہ سے منہ ملاکر پانچ مرتبہ سانس کی بڑی مقدار بچے کے پھیپھڑوں کی گہرائی تک پہنچائیں اس کے بعد بچے کے سینے پر دو انگلیاں رکھ کر انہیں 30 مرتبہ دبائیں ، نہ کم نہ زیادہ، لیکن دبانے کی رفتار ایک سیکنڈ میں دو مرتبہ ہونی چاہیے۔ یہ عمل اس وقت تک دُہراتے رہیں جب تک مدد اور ایمبولینس نہ پہنچ جائے۔ تھوڑی دیر بعد سانس کم کرکے 2 مرتبہ کردیں لیکن سینہ 30 مرتبہ ہی دبائیں۔
اس ویڈیو میں بچوں کی نظموں کے مشہور کرداروں کو بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ صرف برطانیہ میں ہی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد 46 بچوں کی جان بچائی گئی ہے۔
ایمز ٹی وی (شوبز) اداکارہ ثنا کی فلم ’’ہجرت‘‘ کی نمائش فروری تک ملتوی ہوگئی ،جس میں ہدایتکار فاروق مینگل نے اداکارہ پر ایک آئٹم سانگ فلمایا گیاہے جبکہ مرکزی کرداروں میں رابعہ اور اسد زمان ہیں۔ مذکورہ فلم 21 جنوری کو سینماؤں میں پیش کی جانی تھی مگر اب معلوم ہوا ہے کہ اس کی نمائش فروری تک کے لیے موخر کردی گئی ہے اور نئی حتمی تاریخ کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔
ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) عالمی اقتصادی فورم کی طرف سے منگل کو جاری کی جانے والی ایک تحقیق میں اندازا لگایا گیا ہے کہ 2050ء تک دنیا کے سمندروں میں مچھلیوں کے مقابلے میں پلاسٹک کا فضلہ زیادہ ہو جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں پلاسٹک کی آلودگی کی شرح میں صرف اضافے کی توقع کی جا سکتی ہے کیونکہ، دنیا بھر میں پلاسٹک کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے ۔
رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پلاسٹک کی فعالیت اور بہت کم پیداوار کے اخراجات کی وجہ سے اس کی پیداوار میں 1964ء سے 20 گنا اضافہ ہوا ہے جو 2014ء تک 311 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک ہر سال سمندری ماحولیات کے نظام کو پہنچنے والے اربوں ڈالر کے نقصان کا سبب بنتی ہے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کی جانب سے طلبہ کے لئے ایک ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے۔اس ضابطہ اخلاق میں طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ نظریہ پاکستان اور ملکی وقومی سا لمیت کے منافی کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں ہے۔ جامعہ میں تعلیم کے معیار کی بہتری،تعلیمی مواقع کی ترقی اور تعلیمی مسائل کے حل کو مقدم رکھنا ہوگا۔جامعہ کے انتظامی امور میں مداخلت ممنوع ہے۔ جامعہ کی اخلاقی فضاءکی پاکیزگی سب پر لازم ہے۔کسی بھی قسم کی غیر سماجی سرگرمیوں سے لازماً پر ہیز کیا جائے۔ جامعہ کے تقدس کا احترام سب پر لازم ہے۔ کلاس کے اندر اور باہر ایسی تمام حرکات سے اجتناب کیا جائے جو اس کے تقدس کو پامال کریں۔اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کا احترام کیا جائے۔اساتذہ کے مشوروں کو فوقیت دی جائے اور ان کو اسی طرح مقدم جاناجائے جیساکہ اپنے بزرگوں اور والدین کے مشوروں کو سمجھا جاتا ہے۔ سیکیورٹی کے عملے سے تعاون کیا جائے تاکہ نظم وضبط قائم رکھا جاسکے اور جامعہ کی کلاس روم ، کوریڈور اور ڈپارٹمنٹ کی حدود میں سگریٹ نوشی،پان کا استعمال یا تھوکنا اور چھالیہ ودیگر ناپسندیدہ اشیاء ا استعمال سختی سے ممنوع ہے۔جامعہ کی پراپرٹی بشمول ٹرانسپورٹ کی کسی طرح بھی خلاف ضابطہ استعمال ممنوع ہے۔
ایمز ٹی وی (انقرہ) ترکی کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 26 افراد کو بچالیا گیا۔
حکام کے مطابق تارکین وطن کی کشتی یونان جاتے ہوئے ترکی کے ساحل ازمیر کے قریب خراب موسم کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار12 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔
ترک کوسٹ گارڈ نے ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کے ذریعے آپریشن کرکے26افراد کو بچالیا۔ ترک سیکیورٹی فورسز نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 مبینہ ملزمان کوبھی گرفتار کر لیا ہے۔
ایمزٹی وی (تعلیم) کاچھو کے علاقے میں 200 سے زائد بوائز وگرلز پرائمری ومڈل اسکولوں کے بند ہونے جبکہ اسکولوں میں تعینات اساتذہ کے ہر مہینے باقائدہ گھربیٹھے تنخواہ وصول کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جن دیہات میں گذشتہ کئی برسوں سے اسکول بند پڑے ہیں ان میں گاؤں شفیع محمد سمیت 25 دیہات شامل ہیں۔اسکول بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں بچوں اور بچیوں کی تعلیم سخت متاثر ہورہی ہے جبکہ ان کے مستقبل کے بھی تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔