Saturday, 16 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (واشنگٹن) امریکی رائے عامہ کے مختلف سرویز کے مطابق صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ 34 فیصد ووٹ جبکہ ڈیموکریٹس کی دوڑ میں ہیلری کلنٹن 52 فیصد ووٹ لے کر آگے ہیں ۔

 

سرویز کے مطابق صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر ٹیڈ کروز کی 23 فیصد کے مقابلے میں، ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 فیصد برتری حاصل ہے، جبکہ فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو 12 فی صد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔ 

 

ڈیمو کریٹس امیدواروں کی دوڑ میں ہیلری کلنٹن سب سے آگے دکھائی دیتی ہیں ۔ انہیں اپنے قریب ترین حریف برنی سینڈرز کی 36 فیصد کے مقابلے میں 52 فیصد برتری حاصل ہے ۔

 

صدارتی امیدوار کے انتخاب کا آغاز آئیووا کاکس نو فروری سے ہوگا، جسے 2016ء کی صدارتی مہم کے حوالے سے پہلے سرکاری ووٹنگ کے امتحانی درجے کی حیثیت حاصل ہے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی) ضلع لسبیلہ میں ایف سی سے جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر میں ایف سی اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم ان کی لاشیں کراچی کے سول اسپتال بھجوادی گئی ہیں۔

ایمزٹی وی (تعلیم)پاکستان کی بڑی جامعات کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے باہر مستقل چیک پوسٹ قائم کی جائیں اورمطلوبہ سیکیو رٹی فنڈزکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے.

جبکہ یونیورسٹی اساتذہ ،طلبہ اور والدین نے بھی موجودہ سیکیورٹی چینلجز کو مد نظر رکھتے ہوئے جامعات اور دیگر بڑے تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کویقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے کہ کراچی یونیورسٹی اور دوسری جامعات کی طرز پر داخلی راستوں پر مستقل چیک پوسٹ قائم کی جائیں اور تعلیمی اداروں میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جدید خطوط پر تربیت کروائی جائے تاکہ آرمی پبلک اسکول اور چارسدہ جیسے سانحات دوبارہ رونما نہ ہوسکیں۔ 

جامعات کے سربراہان کی کثیر تعداد نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹیوں میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے فوری طور پر مستقل چیک پوسٹ قائم کی جائیں اور مطلوبہ فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے مقابلے میں مشہور پہلوان ٹرپل ایچ نے رائل رمبل میں دفاعی چیمپئن رومن رینز سمیت 29 ریسلرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق دسمبر میں ہونے والے ٹی ایل سی ایونٹ میں رومن رینز نے ٹرپل ایچ کو زخمی کر دیا تھا۔ دفاعی چیمپئن رومن رینز رنگ میں سب سے پہلے داخل ہوئے تاہم جب رنگ میں صرف تین ریسلرز رہ گئے تو ٹرپل ایچ نے انہیں باہر پھینک دیا۔ تیس ریسلرز کی اس لڑائی میں ٹرپل ایچ رنگ میں داخل ہونے والے 30 ویں ریسلر تھے۔ اس کے بعد ٹرپل ایچ نے انٹرکانٹینینٹل چیمپئن ڈین امبروز کو باہر پھینک کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

ایمزٹی وی (تعلیم)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث 26 جنوری سے 31 جنوری تک تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول آج سے 31 جنوری تک بند رہیں گے جب کہ اسکول بند رکھنے کا فیصلہ شدید سردی کے باعث کیا گیا۔

ای ڈی او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ والدین کی جانب سے بھی اسکول میں چھٹیاں دینے کی اپیل کی گئی تھی اس لئے طلباءوطالبات کوشدید سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے سابق کپتان وسیم اکرم کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ایک ہی اوور میں تین چھکے کھا کر سابق کپتان وسیم اکرم کا 31 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ واضح رہے 1985ء میں نیوزی لینڈ کے بلے باز مارٹن کرو نے وسیم اکرم کو ایک ہی اوور میں تین چوکے لگائے تھے جس کا اعتراف وسیم اکرم نے اپنے انٹرویو میں کیا۔ سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ 1985ء میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران مارٹن کرو نے ایک ہی اوور میں تین چوکے لگا دیئے تھے۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) امریکی خلائی ادارے ناسا نے براعظم جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں واقع مشہور ’نازکا لائنز‘ کی خلا سے لی گئی تصاویر وہاں کی حکومت کو فراہم کی ہیں۔ ’نازکا لائنز‘ کا شمار جنوبی امریکہ کے پراسرار ترین آثارِ قدیمہ میں ہوتا ہے۔ یہ سینکڑوں انتہائی بڑی اشکال جنوبی پیرو کے صحرا میں بنائی گئی تھیں اور ان میں پرندوں اور جانوروں کی شبیہیں بھی شامل ہیں۔

کئی کلومیٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی اشکال میں سے کچھ اتنی بڑی ہیں کہ انھیں واضح طور پر صرف فضا سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اشکال ایک ایسی تہذیب سے تعلق رکھنے والے افراد کی تخلیق ہیں جو یہاں دو ہزار برس قبل رہا کرتے تھے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ خلائی تجربہ گاہ سے لی گئی نئی تصاویر سے یہ اہم معلومات مل سکیں گی کن مقامات پر یہ اشکال شکست و ریخت کا شکار ہو رہی ہیں۔ 

اس کے علاوہ یہ بھی جانا جا سکے گا کہ انسانی سرگرمیوں نے انھیں کہاں کہاں متاثر کیا ہے۔ پیرو کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ان تصاویر کی مدد سے ان اشکال کو محفوظ بنانے کا نیا لائحہ عمل تشکیل دے گی۔

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق صدر جنرل ریٹارئرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلہ پر افسوس ہوا تاہم یہ ان کا ذاتی حق ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلہ پر افسوس ہوا تاہم یہ ان کا ذاتی حق ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر قوم کا مورال بلند کیا  وہ ایک محب وطن اور قابل جرنیل ہیں اسی لئے انہوں نے ملکی حالات کو خوش کن جہتوں سے روشناس کرایا۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلوں کی بنیاد سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہئے تاہم جنرل راحیل شریف ملک کو بہتری کے راستے پر لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسعود اظہر کے خلاف حکومت کو خود ایکشن لینا چاہئے نہ کہ اسے بھارت کے حوالے کردیا جائے۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)اداکارہ وینا ملک کا باچاخان یونیورسٹی میں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بہترین بدلہ علم حاصل کرنا ہے ، دہشتگردوں نے ہمارے مستقبل کے سرمائے پر حملہ کیا ، شہداء کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد خٹک اور سولہ ماہ کے بیٹے کے ہمراہ طلبا سے اظہار یکجہتی کے لئے باچاخان یونیورسٹی پہنچیں ۔ بعد میں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا شہید طلبا کی ماﺅں کے دکھوں کا مداوا نہیں کرسکتی ۔ اس موقع پر وینا ملک اور اسد خٹک نے ملی نغمہ بھی گنگنایا ۔ وینا ملک نے کہا وہ شہداء کے والدین کے غم میں برابر کی شریک ہیں

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) تیز ٹائپنگ سے لکھنے کی مہارت متاثر ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق اکثر افراد کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کی بورڈ کے ذریعے تیز سے تیز تر ٹائپ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن یہ عادت آپ کی لکھائی کے معیار کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ کینیڈا کی یونیورسٹی آف واٹرلو میں ٹائپنگ اسپیڈ اور لکھنے کی مہارت کے درمیان تعلق کو جاننے کے لیے مطالعہ کیا گیا۔ محققین نے مطالعے میں حصہ لینے والے چند شرکا کو دونوں ہاتھوں اور چند کو ایک ہاتھ سے ٹائپنگ کرکے مضمون لکھنے کا کہا گیا۔ بعد ازاں تحریر کا تجزیہ کرنے والے ایک سافٹ ویئر سے تحریروں کا موازنہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ جب ایک ہاتھ سے ٹائپنگ کرکے مضمون لکھا گیا تو اس میں زیادہ اچھے الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا اور وہ مضمون، دو ہاتھوں سے ٹائپ کرکے لکھے گئے مضمون کے مقابلے میں لکھائی کے معیار کے اعتبار سے زیادہ جاندار تھا۔ مطالعے سے محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ مطالعے میں شریک جن افراد کو ایک ہاتھ سے ٹائپ کرنے کرکے لکھنے کا کہا گیا، انہیں تحریر کے عنوان کے حوالے سے ذہن میں الفاظ ذخیرہ کرنے اور ان کے بہتر استعمال کا زیادہ وقت ملا، جس سے ان کا معیار تحریر بہتر رہا، جبکہ دونوں ہاتھوں سے ٹائپنگ کرنے والوں کے ذہن میں جو پہلا لفظ آیا انہوں نے وہ لکھ دیا۔