ایمز ٹی وی(صحت)ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عام سگریٹ پینے والے افراد اور لائٹ سگریٹ پینے والے افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح اور نقصانات ایک جیسے تھے ۔ترکی میں کی گئی تحقیق میں بھی اسی طرح کے نتائج سامنے آئے ہیں۔
ڈاکٹر مائیکل فیوری کاکہنا ہے کہ لوگ اس دھوکے میں رہتے ہیں کہ لائٹ سگریٹ کے نقصانات کم ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں بلکہ بعض اوقات تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگ لائٹ سگریٹ کے دھوکے میں زیادہ سگریٹ پینے لگتے ہیں۔اگر آپ بھی سگریٹ پیتے ہیں تو اب اس دھوکے میں مت آئیں کہ لائٹ سگریٹ کا نقصان کم ہے۔
ایمز ٹی وی (نئی دہلی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چار سدہ یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کی گئی ہے ۔
سوشل میڈیا پر نریندر مودی نے ایک پیغام میں کہا کہ وہ چار سدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندان سے تعزیت کی ۔
بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کی دعائیں زخمیوں کے ساتھ ہیں۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم ) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ نئے پرائمری اسکولز کھولنے پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی ہونی چاہئے۔ کیونکہ صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں کی آبادی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وہ منگل کو سندھ اسمبلی میں محکمہ تعلیم سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران متعدد ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالوں کے جوابات دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت بھی 4200 اسکولز بند ہیں جبکہ 1300 اسکولز کھلنے کے قابل نہیں ہیں۔ کل 39890 اسکولز فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولز بند ہونے کے متعدد اسباب ہیں۔ کہیں اساتذہ نہیں تھے اور کہیں طلبہ نہیں تھے۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم ) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ نئے پرائمری اسکولز کھولنے پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی ہونی چاہئے۔ کیونکہ صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں کی آبادی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ وہ منگل کو سندھ اسمبلی میں محکمہ تعلیم سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران متعدد ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالوں کے جوابات دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت بھی 4200 اسکولز بند ہیں جبکہ 1300 اسکولز کھلنے کے قابل نہیں ہیں۔ کل 39890 اسکولز فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولز بند ہونے کے متعدد اسباب ہیں۔ کہیں اساتذہ نہیں تھے اور کہیں طلبہ نہیں تھے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) خطے میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں 34 مسلم ممالک کے اتحاد کے قیام کے حوالے سے موجود قیاس آرائیوں کے برعکس وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کسی بھی صورت میں ایران مخالف فوجی اتحاد میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'ایران اور پاکستان میں دنیا کی دوسری بڑی شیعہ آبادی موجود ہے تو ہم یہ کیسے سوچ سکتے ہیں کہ کسی بھی شیعہ مخالف اتحاد کا حصہ بن جائیں گے'۔
وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ 'اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا ہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا تعلق شیعہ فرقے سے تھا، بالکل اُسی طرح جس طرح دیگر کئی شیعہ حضرات نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔مختلف اسلامی مکتبہ فکر کے درمیان موجود اختلافات کو تسلیم کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے زور دیا کہ حکومت کی توجہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں پر مرکوز ہے۔
اپنی 20 منٹ کی تقریر میں انھوں نے کئی بار یہ واضح کیا کہ پاکستان اپنی فوج کو کسی دوسرے اسلامی ملک کے خلاف اتحاد میں شامل نہیں ہونے دے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت میں 34 ممالک کا اتحاد اب بھی تیاری کے مراحل میں ہے، ' یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ اتحاد کیسے کام کرے گا اور اس کے رکن ممالک کا اس میں کیا کردار ہوگا
ایمز ٹی وی (دمشق) شدت پسند تنظیم داعش نے شام میں اغوا کیے گئے 400سو شہریوں میں سے 270 کو رہا کردیا۔
شامی ہیومن رائٹس گروپ کے مطابق شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں داعش نے گزشتہ ہفتے حکومت کے زیر کنٹرول علاقے پر حملے کے دوران تقریبا ً400 شہریوں کو اغوا کر لیا تھا۔ جن میں سے 270افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ ان افراد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ہیومن رائٹس گروپ کے مطابق داعش نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران گزشتہ روز مزید 50افراد کو گرفتارکر لیا ہے۔
ایمز ٹی وی (چارسدہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں واقع باچاخان یونیورسٹی میں مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کی جبکہ متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ مسلح افراد یونیورسٹی میں داخل ہوگئے، جس سے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ محصور ہوگئی. یونیورسٹی میں 3 ہزار کے قریب طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک کمانڈر اور پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر منصور نے نامعلوم مقام سے فون پر باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا، جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی قیادت نے ایک ای میل کے ذریعے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی کے مطابق طالبان شوریٰ ٹی ٹی پی کا نام استعمال کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے گی۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں قوم پرست رہنما باچا خان کی برسی کے موقع پر ایک مشاعرے کا انعقاد ہونا تھا، جس میں 600 کے قریب افراد کی شرکت متوقع تھی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق باچاخان یونیورسٹی پر حملے کے بعد چارسدہ کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے صوبے بھر میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی باچا خان یونیورسٹی پہنچے، جہاں انھیں بریفنگ دی جارہی ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) رینجرز سے سپرہائی وے اور لیاری میں مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کےبعد رینجرز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیںجب کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت شمشیرخان،عطا اللہ عرف پٹھان اور ظہیر عرف زفیر پٹھان کے نام سے ہوئی جب کہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں کے قتل، بم حملے اوربھتہ خوری سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔
دوسری جانب لیاری میں رینجرز سے ہونے والے مقابلے کے دوران بابالاڈلا گروپ کے 2 کارندے مارے گئے۔ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت عادل عرف رندعرف سلمان،معید کےنام سےہوئی جب کہ ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بم حملوں،اغوابرائےتاوان،بھتاخوری میں ملوث تھے۔
ایمزٹی وی ( تعلیم) ناظم امتحانات (سالانہ) جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے ایم کام (پریویس و فائنل) پوسٹ گریجویٹ کالج سائیڈ سالانہ امتحانات 2014ءکے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایم کام (پریویس) میں887 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 698 امیدوارپاس 158 ا میدوار فیل 28 امیدوار غیر حاضر جبکہ پانچ امیدوارں کے نتائج مختلف اسباب کی وجہ سے روک دیئے گئے ہیں۔
ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) مڈ لینڈز سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد برطانوی عینی زیدی برطانیہ کی پہلی جنوبی ایشیائی خاتون فٹ بال کوچ ہیں، جنھوں نے اسپورٹس 'وومن آف دا ائیر 2015ء کا ایک ٹاپ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔
عینی زیدی نے حال ہی میں سنڈے ٹائمز اور اسکائی نیوز کی طرف سے اسپورٹس وومن آف دا ائیر کے لیے ٹیلی وژن کی پہلی اسپورٹس صحافی کے نام سے منسوب 'ہیلن رولاسن' ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ یہ ایوارڈ ہر سال صحافیوں کی طرف سے اسپورٹس کی دنیا کی متاثر کن شخصیت کو دیا جاتا ہے۔
31 سالہ عینی زیدی جو حجاب پہنتی ہیں، برطانیہ میں مڈلینڈز کی پہلی تربیت یافتہ مسلمان کوچ ہیں، جنھوں نے فٹ بال ایسوسی ایشن سے کوچنگ کا سرٹیفیکٹ بیج ٹو حاصل کیا ہے۔ وہ فی الحال فٹ بال کوچنگ کا لائسنس 'یو ای ایف اے بی' مکمل کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں، جس کے ساتھ انھوں نے پروفیشنل کلب کے پیشہ ور کھلاڑیوں کی کوچ بننے کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے۔
اینی زیدی بلیک ایشین کوچز ایسوسی ایشن کی چیئرمین ہیں۔ وہ برطانیہ کے شہر لیسٹر میں 'لیسٹر سٹی سینٹر فار ایکسیلینس وومن اکیڈمی' میں انڈر 11 کے لیے کوچ ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کوئن پارک رینجرز یا کیو پی آر اسپورٹس کلب میں ہفتہ وار انڈر 21 نوجوانوں کی کوچنگ کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔
عینی زیدی نورتھ ہیمپٹن یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے اور درھم یونیورسٹی سے اپلائڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ یوتھ ورک اسٹڈیز میں ماسٹرز کیا ہے۔
عینی کاکہناہے کہ انھوں نے اپنی زندگی فٹ بال کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا یہ ان کا ایک بڑا مشکل سفر رہا ہے۔ جب وہ سنڈے لیگ ٹیم کے چار سو مرد منیجرز کے درمیان واحد خاتون منیجر تھیں تو، انھیں منیجرز اور کھلاڑیوں کے صنفی اور نسلی تبصروں کو برداشت کرنا پڑا، جو ان سے ہاتھ ملانا تک پسند نہیں کرتے تھے۔ لیکن ہر طرح کی بدسلوکی کے باوجود انھوں نے اپنے خوابوں کو ادھورا نہیں چھوڑا اور فٹ بال کوچ بننے کے خواب کو پورا کیا۔
عینی نے بتایا کہ فٹ بال کو ہمیشہ سے مردوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے اور اس کھیل میں مجھے ایک استقبالیہ یا منتظم کی طرح دیکھا جاتا تھا لیکن ایک کوچ کی طرح سے قبول نہیں کیا جا رہا تھا۔ عینی نے بتایا کہ انھیں پچپن سے فٹ بال کھیلنے کا جنون کی حد تک شوق تھا وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ گھر کے باہر گارڈن میں فٹ بال کھیلتی اور ہفتے کا دن فٹ بال کے لیے مخصوص ہوتا تھا۔ بقول عینی زیدی ان کی پرورش ایک روایتی پاکستانی گھرانے میں ہوئی ہے۔ جہاں بیٹی کو ماں کے ساتھ کام کاج میں حصہ لینے کا پابند سمجھا جاتا ہے۔
12 سال کی عمر میں ایگزیما جلد کی ایک بیماری کا شکار ہونے کے بعد زیادہ دوست نہیں بنائے اور پھر میری فٹ بال سے دوستی ہو گئی اور یہ جنون پندرہ سال کی عمر میں بھی برقرار تھا۔ ایک برطانوی مسلم خاندان کی لڑکی کا فٹ بال کھیلنا آسان نہیں تھا اسی لیے مجھے اسکول کی فٹ بال ٹیم کے ساتھ کھیلنے کی اجازت بھی نہیں ملی۔ انھوں نے کہا کہ لوگ مجھے کہتے تھے کہ میرے خواب کبھی پورے نہیں ہو سکتے ہیں۔
تبھی بلیک ایشین ایسوسی ایشن کی ایک کانفرنس میں وہ تنظیم کے شریک بانی والس ہرمٹ سے ملیں۔ جنھوں نے اینی کی صلاحیتوں کو پہچان لیا تھا اور اس کے بعد انھوں نے ایک کمیونٹی پراجیکٹ ٹیم کے لیے اٹھارہ ماہ تک بطور کوچ کام کیا اور پھر گزشتہ برس سے وہ لیسٹر سٹی کیمپ میں لڑکیوں کی کوچ بن گئی ہیں۔ تاہم عینی زیدی کہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ سے برطانیہ کے سب سے کامیاب پروفیشنل فٹ بال کلب 'ارسنل' میں مردوں کی ٹیم کے لیے کوچ بننے کا خواب دیکھ رہی ہیں اور اگر یہ موقع انھیں مل جاتا ہے تو یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ثابت ہو گی۔