ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستانی گلوکار عمیر جسوال گلوکاری کے بعد اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں اور بہت جلد ہدایت کار سرمد کھوسٹ کے ڈرامے ’مور محل‘ میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
ڈرامے میں اداکاری کے حوالے سے عمیر جسوال کاکہنا تھا کہ ’مور محل‘ کا حصہ بننے کے بعد وہ خود کو کافی خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں.
اس حوالے سے ان کامزید کہنا تھا کہ میں پاکستانی ٹیلی ویژن کی اب تک کی سب سے بڑی پروڈکشن کا حصہ بن کر کافی فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میں انڈسٹری کے کچھ بہترین اداکاروں کے ساتھ اسکرین پر کام کروں گا۔ سرمد ایک بہترین کہانی نگار ہیں اور میں بہت جلد ناظرین کے ساتھ اس پراجیکٹ کو شئیر کرنا چاہتا ہوں۔
ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس دنیا کے کئی ممالک میں عارضی طور پر معطل ہوئی، جسے بعد ازاں بحال کردیا گیا.
ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ فنی خرابی کی وجہ سے معطل ہوئی ۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ خرابی کو جلد دور کرلیا جائے
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق سروس، صارفین کی زیادہ تعداد اور تکنیکی خرابی کے باعث معطل ہوئی۔
ایمز ٹی وی (جموں) بھارتی حکومت نے جموں سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر مزید ایک ہزار فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ میں ایئر بیس پر حالیہ حملے کے بعد جموں سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر مزید فوجی اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں خالی مقامات پر مزید ایک بٹالین کو تعینات کیا جائے گا۔
پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارتی حکومت نے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے 2 ہزار اہلکاروں کو اضافی طور پر پنجاب میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب جموں میں ورکنگ باؤنڈری پر بی ایس ایف کی مزید ایک بٹالین کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث بھارتی کھلاڑی اجیت چنڈیلا پر تاحیات پابندی عائد کر دی.
اجیت چنڈیلا پرتاحیات پابندی لگانے کا فیصلہ گزشتہ روز ممبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی انضباطی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اجیت چنڈیلا پر بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 دفعات کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوا ہے جس کی وجہ سے ان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
بھارتی بورڈ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چنڈیلا کے کرکٹ میچوں یا کھیل سے وابستہ کسی سرگرمی میں شرکت اور بورڈ کے معاملات سے کسی بھی قسم کا تعلق رکھنے پر تاحیات پابندی ہو گی۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے ستمبر 2013 میں سری سانت اور انکت چوہان پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی اور چنڈیلا پر اب یہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ بی سی سی آئی نے چنڈیلا کے علاوہ ایک اور مقامی کھلاڑی ہکن شاہ ہر بھی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پانچ سال کی پابندی لگائی ہے۔
ایمز ٹی وی (صنعا) یمن میں خودکش حملے اور اتحادی فوج کی بمباری میں 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ عدن شہر میں ایک جج کو بھی قتل کردیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے جنوبی علاقے عدن کے سلامتی سے متعلق امور کے ڈائریکٹر کی رہائش گاہ پر ہونے والے خودکش دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، حملے میں عدن کے سیکیورٹی ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل شلال خوش قسمتی سے محفوظ رہے، دھماکے کا نشانہ بننے والے بیشتر راہ گیر اور عام شہری ہیں جو ان کی رہائش گاہ کے قریب سے گزر رہے تھے۔
حملہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں یمنی سیکیورٹی عہدیدار کی رہائش گاہ سمیت آس پاس کی عمارتیں بھی لرز کر رہ گئیں، دریں اثنا اتحادی ممالک کی جانب سے عدن میں بکتر بند گاڑیوں، توپ خانے اور دیگر انواع و اقسام کے اسلحے کی بھاری کھیپ پہنچا دی گئی ہے، عدن شہر میں ہی نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک جج عبدالہادی محمد کو ہلاک کردیا۔
اے ایف پی کے مطابق اتحادی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں بمباری کی جس میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، بمباری سے ایک فری لانس صحافی بھی ہلاک ہو گیا، المغداد موج علی نامی صحافی کی ہلاکت یمن کے جنوبی نواحی علاقے جریف میں ہوئی جہاں وہ ہوائی حملے سے بچنے کی خاطر پناہ لیے ہوئے تھا۔
ایمز ٹی وی (تعلیم) ضلع شکارپور کے مختلف اسکولز جن میں گورنمنٹ مڈل اسکول وگورنمنٹ پرائمری اسکول شامل ہیں ان میں گزشتہ کئی برسوں سے قائم پولیس تھانوں کو ایس ایس پی شکارپور ناصر آفتاب کے احکامات پر دیگر مقامات پر منتقل کرکے اسکولوں کی عمارات کو خالی کروادیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ عمومی کے اشتراک سے پچیس ویں بین الاقوامی کانفرنس بہ عنوان ”جنوبی ایشیائی تاریخ کے رجحانات“ کی افتتاحی تقریب آج بروز منگل 19 جنوری 2016 ء کو سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم میں منعقد ہوگی۔ سیمینار میں چیئرمین سینٹ پاکستان رضا ربانی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ صدر ہمدرد فاﺅنڈیشن پاکستان سعدیہ راشد صدارت کریں گی۔
ایمز ٹی وی (بزنس) کراچی الیکٹرک کمپنی نے گلشن معمار کی رہائشی خاتون کو 11کروڑ روپے کا بل بھیج کر نیا کارنامہ سرانجام دے دیا ۔
خاتون کے بل پر 7ہزار یونٹس کا اندارج کیا گیا۔ اس خاتون کا کہنا ہے کہ اتنا بل تو پورا کراچی نہیں دیتا میں نے ایسا کیا کر دیا ہے کہ مجھے اتنا بل بھیج دیا گیا ہے۔ خاتون نے اس غفلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔