Saturday, 16 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) برطانوی اسٹیج اور پردہ سیمیں کے بہترین ایکٹروں میں شمار ہونے والے ایلن رِک مین 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے جمعرات کو ایک بیان میں ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سرطان تھا اور یہی عارضہ بالآخر ان کی موت کا سبب بنا۔

رِک مین نے 1946ء میں لندن کے ایک متوسط گھرانے میں جنم لیا تھا، جبکہ ’رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ‘ سے تربیت حاصل کی تھی۔ رِک مین کا فنی کیرئیر 30 سالوں سے بھی زائد عرصے پر محیط رہا۔ ان کی خواہش تھی کہ ان کا شمار برطانیہ کے مشہور ایکٹرز میں ہو اور سنہ 1995 میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایمی ایوارڈ اور گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں ایچ بی او کی فلم ’راس پیوٹن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

رِک مین نے فلمی اسکرین پر ایک نہیں، انیک رولز ادا کئے۔ ورائٹی آف رولز کے معاملے میں وہ خوش قسمت رہے۔ تاہم، زیادہ تر فلموں میں انہیں بطور ولن کاسٹ کیا گیا مثلاً ’ڈائی ہارڈ‘ اور ہیری پوٹر سیریز میں۔ لی ڈینیل کی فلم ’دی بٹلر‘ میں رونلڈ ریگن کا رول یا ٹم برٹنز کی ’الائس ان ونڈر لینڈ‘ کا سیکوئل ’دی وائس آف دی بلو کیٹرپلر‘۔۔رک مین نے ہر جگہ اور ہر کردار میں خود کو توقعات سے بڑھ کر ثابت کیا۔ یہ دونوں رک مین کی حالیہ کامیاب فلموں میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی) احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔ نیب کی جانب سے ڈاکٹرعاصم کو سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت لایا گیا جہاں عدالت سے استدعا کی گئی کہ بدعنوانی کیس میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف مزید شواہد سامنے آئے ہیں اس لئے ملزم سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔

عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ اگرمعالج سمجھیں تو ڈاکٹر عاصم کو اسپتال بھی منتقل کیا جائے۔

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ومبلڈن سمیت تمام عالمی ٹینس مقابلوں میں میچ فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ دستاویزات میں ٹینس اینٹی گریٹی کمیٹی نے 16 کھلاڑیوں کو مشتبہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ومبلڈن سمیت تمام عالمی ٹینس مقابلوں میں میچ فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے مگر اس میں مبینہ طور پر ملوث سولہ کھلاڑیوں کے نام پوشیدہ رکھے گئے ہیں۔ .

 مبینہ میچ فکسنگ میں ملوث تمام سولہ کھلاڑیوں کے نام بہترین پچاس کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ میچ فکسنگ میں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں تاہم اینٹی گریٹی کمیٹی نے خفیہ دستاویزات میں ان کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے اور نہ ہی ان پر پابندی لگائی ہے۔ واضح رہے کہ ٹینس کا شمار دنیا کے مہنگے ترین کھیلوں میں ہوتا ہے

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) کیوی اوپنرز کی غیرمعمولی کارکردگی نے مشتاق احمد کو بھی حیران کردیا، بولنگ کوچ کا کہنا ہے کہ مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے کسی بولر کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔

تفصیلات  کے مطابق اسپین بولنگ کوچ نے میچ کے بعد ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کی اننگز میں ابتدا اچھی نہ ہونے کے بعد عمر اکمل نے اچھی بیٹنگ کی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2 بیٹسمین بھی اسکور کرجائیں تو بہتر ٹوٹل حاصل کیا جاسکتا ہے، تاہم گرین شرٹس کو 15یا 20 رنز مزید بنانا چاہیے تھے،مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن کی  مختصر فارمیٹ میں طویل شراکت غیر معمولی تھی جس نے سب کو حیران کردیا، دونوں نے وکٹ کے چاروں جانب مسلسل درست اسٹروکس کھیلے اور کس بولر کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

آفریدی نے قیادت بری نہیں کی لیکن اس طرح کی بیٹنگ کیخلاف پلان برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے، تیسرے میچ سے قبل حکمت عملی پر ازسرنو غور کرتے ہوئے بولنگ میں ورائٹی لانے اور ابتدا میں جلد وکٹیں حاصل کرینگے، گزشتہ میچ میں کیویز کی اننگز کا ردھم توڑنے میں کامیاب رہے جس کی بدولت فتح بھی حاصل ہوئی، ایک ناکامی کا یہ مطلب نہیں کہ گرین شرٹس ہمت ہار کر بیٹھ جائیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم آکلینڈ میں شکست کے بعد ابھر سکتی ہے تو ہماری کیوں نہیں،مہمان ٹیم بھی پروفیشنل اور اپنے ملک کیلیے کھیلنے کے جذبے سے معمور ہے، بطور کوچ کھلاڑیوں کو ترغیب دلائینگے تاکہ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں نتیجہ ہمارے حق میں ہو۔

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) مولانا محمد علی جوہر نے آزادی کی خاطر موت کا انتخاب کیا ۔انگریزوں کی غلامی کو قبول نہیں کیا.

یہ بات  مقررین نے اپنے خطاب  میں سوشل اسٹوڈینٹس فورم اور جوہر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام اردو ڈکشنری بورڈ کے اشتراک سے مولانا محمد ع جوہر کی 85ویں برسی کے موقع پرکہی۔انہوں نے کہا کہ محمد علی جوہر ایک مکمل باعمل شخصیت تھے۔ محمد علی جوہر کی بے لوث خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) ایران نے امریکا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے اپنے اوپر عائد نئی پابندیوں کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی معاملے پر مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جبیری انصاری کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے عائد نئی پابندیوں کے باوجود تہران اپنی میزائل ٹیکنالوجی کی صلاحیت میں بہتری لانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکا کی جانب سے عائد نئی پابندیاں نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ اخلاقی طور پر بھی ان کا کوئی جواز نہیں ہے۔

حسین جبیری نے مزید کہا ہے کہ امریکا ہر سال اربوں ڈالر کا اسلحہ فروخت کرتا ہے جو فلسطین، لبنان اور یمن میں جنگی جرائم میں استعمال ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا جب تک ایران کے قانونی دفاعی نظام پر عائد کی گئی پابندیوں کے حوالے سے ہمارے تحفظات دور نہیں کرتا تو واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی معاملے پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی امریکا کے ٹریژری ڈیپارٹمنٹ نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے والے 5 ایرانی شہریوں اورغیرملکی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کیا تھا جب کہ اس سے ایک روز قبل ہی امریکا نے ایران پر جوہری پروگرام کے حوالے سے عائد پابندیاں ہٹائی تھیں۔

 

ایمزٹی وہ (اسپورٹس)آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی بھی نئی  رینکنگ  جاری کردی ہے جس کے مطابق باؤلرز میں انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ  نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ پاکستان کے یاسرشاہ  کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔

بلے بازوں کی درجہ بندی میں  آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ بیٹسمینوں میں دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے یونس خان چھٹی اور مصباح الحق نویں پوزیشن پر براجمان ہیں.

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) فضائی حادثوں میں مسلسل اضافے اور دہشت گردی کے بڑھتے رجحان نے سائنس دانوں کو جدید اور کچھ منفرد طیارے بنانے پر مجبور کردیا ہے اور اسی کوشش میں انجینئرز نے ایک ایسے طیارے کا خاکہ تیار کرلیا کہ جب طیارہ حادثے کا شکار ہوگا تو اس کا مسافروں والا حصہ خود کار نظام کے ذریعے الگ ہو جائے گا اور زمین یا سمندر میں گرنے سے قبل اس میں لگا پیراشوٹ اسے تباہ ہونے سے محفوظ رکھے گا۔

یوکرین کے انجینیئر ولادمیر ٹاٹرنیکوف نے اس طیارے کا ڈیزائن تیارکیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ پرواز کے دوران خوفناک حادثے کے بعد بھی لوگوں کو بچایا جاسکتا ہے، ان کے ڈیزائن کردہ طیارے میں کسی بھی ہنگامی صورت میں مسافروں کی جان بچانے کے لئے 2 طریقے استعمال کئے گئے ہیں، پہلے طریقے میں جہاز میں 2 بہت بڑے پیراشوٹ لگائے گئے ہیں جو جہاز میں آگ لگنے کی صورت میں جہاز کا ایک بہٹ بڑا حصہ لے کر جلتے ہوئے جہاز سے الگ ہوسکیں گے جب کہ دوسرے نظام کے تحت جہاز میں ربر ٹیوب اور ہوا بھرے کشن بھی ہوں گے جو مسافروں کو پانی پراتارسکیں گے اور یہ دونوں نظام مسافر کیبن الگ ہوتے ہی سرگرم ہوجائیں گے۔

انجینئر کا کہنا ہے کہ طیارے کی لینڈنگ، اڑان اور ہوا میں پرواز کے دوران اس میں لگا مسافروں کا کیبن طیارے سے جدا ہوجائے گا اور زمین یا پھر پانی پر گرنے سے قبل اس میں لگا پیراشوٹ اسے محفوظ انداز میں زمین پر اتار لے گا جس سے اس میں موجود مسافر محفوظ رہیں گے۔ اس جدید اور انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنے والے طیارے کے ڈیزائن کے ماسٹر مائنڈ روسی انجینئر کا کہنا ہے کہ وہ اس پروجیکٹ پر گزشتہ 3 سال سے کام کر رہے ہیں جس کے کیبن کی چھت پر پیرا شوٹ نصب کیے گئے ہیں اور جیسے ہی کیبن الگ ہوگا تو پیراشوٹ خود بخود کام کریں گے جب کہ اس میں لگے ربرٹیوب تکیے کی مانند زمین یا پانی پر لگتے ہی پھول جائیں گے اور یہ ٹیوب اتنے مضبوط ہوں گے کہ جو کیبن کو پانی میں بھی تیرتا رکھیں گے۔

اس حیرت انگیز طیارے کے انجینئر کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے  طیارے کو بنانے کے لیے کیلور اور کاربن کے مرکب کا استعمال کیا گیا ہے جس کی مدد سے طیارے کے پر، فلیپس، اسپائلرز، پروں کے محرک حصے اور دم بنائی جائے گی جس کی وجہ سے پیرا شوٹ کا وزن تقسیم ہو جائے گا۔ انجینئر نے اس طیارے کی ورچول ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ انسان کسی تصوراتی دنیا میں ہے۔

اس آئیڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح الگ ہوجانے والے کیبن کے پہاڑوں، عمارتوں کے ساتھ ٹکرانے کا خدشہ ہے جب کہ طیارے کے پائلٹ والے حصے کے بچنے کا کوئی منصوبہ شامل نہیں۔ ایک ماہر کا کہنا ہے کہ اس آئیڈیا سے طیارے کی اڑان پر بننے والا ایئر فریم کمزور پڑ جائے گا کیوں کہ فیوز لیج اور طیارے کی باقی باڈی جڑے ہوئے ہوتے ہیں لیکن اس نئے منصوبے میں انہیں بار بار جوڑا جائے گا جو طیارے کو کمزور کردے گا تاہم اس سوچ کے تخلیق کار کی جانب سے کیے گئے سروے میں 95 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اس محفوظ سسٹم کے لیے زیادہ مہنگی قیمت دینے کے لیے تیار ہیں۔