Saturday, 16 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 48

ایمز ٹی وی(بزنس) مقامی مارکیٹ میں ایران پر پابندیاں ہٹنے کے بعد  ایرانی ریال کی طلب میں اضافہ ہوگیا ، ایک کروڑ ریال ٹریڈنگ کے دوران 40 ہزار روپے کا ہو گیا۔

 مختلف ایکسچینج کمپنیز کے مطابق پابندیاں ہٹنے کے بعد پہلے کاروباری دن مقامی مارکیٹ میں ایرانی ریال 34 ہزار روپے فی کروڑ سے بڑھ کر اوسط 40 ہزار روپے ہو گیا ہے ۔

ماہرین کے مطابق تاریخی طور پر ایرانی ریال 1979 کے ایرانی انقلاب سے قبل مضبوط کرنسی تھی اور اس کی قیمت پاکستانی کرنسی سے بھی زیادہ تھی۔

ایمز ٹی وی (چلاس)ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز نے چیف آفیسر بلدیہ عبدالقادر کے ہمراہ شہر میں واقع پرانے اڈے کے چاروں اطراف کے تمام تجاوزات کے خلاف بھرپورآپریشن کا آغاز کردیا عوامی حلقوں کا ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین ۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے مالکان کو تین دن پہلے نوٹس دیا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر اپنے تمام دکانوں کو خالی کریں ورنہ تمام دکانوں کو بلڈوز کیا جائے گا جس کے بعد پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز نے چیف آفیسر بلدیہ عبدالقادر صدر بازار کمیٹی عبدالمالک کے ہمراہ پرانے اڈا پہنچے اور فوری طور پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا جس کے ساتھ ہی دکانداروں نے از خود تمام دکانوں کو خالی کردیا اور مٹیرل اٹھا لے گئے عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کو ناجائز تجاوزات کے خلاف تاریخی آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ شہر کے دیگر تمام مسائل کے حل کے لئے بھی ایسے سخت ترین فیصلے کریں جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کے مسائل بھی حل ہونگے۔

ایمز ٹی وی (تعلیم ) ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم کالجز اور ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اکرم خواجہ نے کہا ہے کہ وہ سپلا کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ سپلا والے جھوٹ بولتے ہیں اور غلط کام کرتے ہیں۔ انہوں نے خواتین کے ایک کالج میں پیر کو غیر قانونی طور پر اجلاس منعقد کیا جس پر انہیں تنبیہ کی ہے کہ آئندہ ایسا کیا تو معاملہ رینجرز کے حوالے کر دیں گے۔ اردو لیکچرارز کی پوسٹنگ کا کام دو روز قبل شروع کر دیا گیا ہے۔ کالج کے دو سیکشنز کے ایس اوز موجود ہیں جب کہ ایک ڈپٹی سیکریٹری کا حال میں بلوچستان تبادلہ ہوگیا ہے اور سیکریٹری تعلیم سے میں نے فوری نیا ڈپٹی سیکریٹری کا کہہ دیا ہے۔ اکرم خواجہ نے کہا کہ کالج کے شعبے کا کوئی اسپیشل سیکریٹری نہیں ہوتا اور میرے پاس ایڈیشنل سیکریٹری کالجز کا اضافی چارج ہے۔ رات کے 8 بج رہے ہیں اور میں ابھی تک دفتر میں کام کر رہا ہوں۔ ڈی ایم جی گروپ کا افسر ہوں سارا کام میرٹ پر کرتا ہوں اور سب کو پتہ ہے کہ میرے شعبہ میں رشوت کے بغیر کام ہوتا ہے۔

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 مطلوب انسانی اسمگلرز گرفتارکرلئے۔

ایف آئی اے کے انسانی اسمگلنگ سیل نے لاہور، گجرات اور گوجرانوالہ  کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان اشفاق، الیاس، سہیل، یونس جاوید، اعظم، ناصراسحاق، عقیل طارق، نصیراحمد اورزوارافضل شامل ہیں جب کہ گرفتار ملزمان میں انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر حسین، بابر نعیم اور اشرف کو بھی گرفتارکیا جاچکا ہے۔

ایمز ٹی وی (پشاور)جمرود چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں خاصہ دار فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا ، پشاور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ٹرائبل یونین آف جرنلسٹ کے عہدیدار محبوب آفریدی بھی شامل ہیں. خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ، واقعے میں اہلکار اور پولیٹیکل انتظامیہ کے افسر سمیت 10 افراد لقمہ اجل بن گئے ، واقعے میں 20 افراد زخمی بھی ہو گئے ۔علاقہ غیر سے متصل تجارتی مرکز کارخانو مارکیٹ میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا، زور دار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں پولیٹیکل انتظامیہ کے لائن افسر نواب شاہ مقامی صحافی اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی شہاب علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی انویسٹی گیشن کی جا رہی ہے ، دہشت گردی کے خلاف عزائم متزلزل نہیں ہوں گے۔ 

جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے آئندہ کئی دہائیوں تک پاکستان میں عدم استحکام ہونے سے متعلق خدشات درست نہیں جب کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام رہا ہے۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کی زیرصدارت ہوا جس میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے امریکی صدر براک اوباما کی طرف سے پاکستان کے بارے میں جاری کیے گئے بیان پر تحریک التوا پیش کی جس کا جواب دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکی صدر کے آئندہ کئی دہائیوں تک پاکستان میں عدم استحکام ہونے سے متعلق خدشات درست نہیں، امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام رہا ہے لہٰذا صدر اوباما علاقائی عدم استحکام کے سلسلے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے کردار کا جائزہ لیں جب کہ پاکستانی حکومت امریکی صدر کے بیان کو بطور قوم چیلنج کرتی ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اندرونی سلامتی کو خطرہ ہے، دہشت گردی اور معاشی بدحالی عدم استحکام کا سبب بن سکتی ہے لیکن ہم ملک میں عدم استحکام نہیں ہونے دیں گے جب کہ قومی عزم برقرار رہا تو چیلجنز پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی سے افغانستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں جب کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن سے ملک میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

مشیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان گزشتہ تین دہائیوں سے شدت پسندی کا شکار رہا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص خراب ہوا اور ملک عدم استحکام کا شکار ہوا تاہم موجودہ حکومت نے سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے داخلی اور خارجی سطح پر بہت سے فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے 12 جنوری کو سٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شدت پسندی کی وجہ سے پاکستان عدم استحکام کا شکار رہےگا۔

کراچی .......جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام ریگولرو پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔
طلبہ اپنے امتحانی فارم 4500روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور کمبائنڈ کے لئے 7500روپے فیس کے ساتھ28  جنوری 2016 تا02فروری 2016 جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
دریں اثناء جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق ایوننگ پروگرام میں صرف اوپن میرٹ بیچلرز/ ماسٹرز/ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز،سرٹیفیکیٹ کورسز اورڈپلومہ پروگرام کے داخلے برائے سال 2016 ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میںدودن کی توسیع کردی گئی ہے۔

نیویارک .....امریکا کے شہر نیویارک میں ایک گھر سے دو طلبہ سمیت تین افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔
مرنے والوں میں کالج کی خاتون ایتھلیٹ سمیت دو کھلاڑی جبکہ ایک سابق طلب علم بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں کی عمریں اکیس، چوبیس اور چوبیس سال بتائی جاتی ہیں ۔ 
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ 
امریکی میڈیا کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں نیویارک کے کمیونٹی کالج کے قریب واقع ایک گھر سے ملی ہیں ۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہ کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔ 

ایمز ٹی وی (تعلیم) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر علی مرتضیٰ، سیکریٹری جنرل پروفیسرشیر خان سیلرو،مرکزی سینئر نائب صدر پروفیسرکریم اے ناریجو، کراچی کے جنرل سیکریٹری پروفیسر عامرالحق و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم حکومتِ سندھ کاکوئی پرسانِ حال نہیں ہے ۔ روز بروز صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے،ڈپارٹمنٹ کو ایڈہاک ازم کے طور پر چلایا جارہا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ حد تو یہ ہے کہ کالج کے چاروں سیکشن میں ایک بھی ایس او موجود نہیں نہ ڈپٹی سیکریٹری ہے، نہ ایڈیشنل سیکریٹری اور نہ ہی اسپیشل سیکریٹری تعینات ہے۔ کوئی بھی نیک نامی کا حامل افسر محکمہ تعلیم میں آنے کو تیار نہیں، افسوس کا مقام ہے کہ کلرکوں سے ایس اوز کا کام لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی سیشن ختم ہونے کو ہے مگر کمیشن پاس لیکچرارز کی تا حال پوسٹنگ مکمل نہیں ہو سکی،اسی طرح گزشتہ سال 62کالج اساتذہ کو گریڈ 19سے 20میں ترقیاں دیں گئیں مگر اب تک نہ ہی نو ٹیفکیشن کا اجراء ہوا اور نہ ہی پوسٹنگ کی گئی ہے۔ سپلا کے رہنماؤں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سینئر وزیرِ تعلیم نثار احمد کھوڑوسے مطالبہ کیا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔

ایمز ٹی وی(کراچی)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اکبر بگٹی کیس میں عدالتی فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ان پر بنایا گیا مقدمہ سیاسی تھا جس میں کوئی سچائی نہیں تھی۔ اپنے ایک بیان میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آج وہ پرسکون ہیں کیونکہ اکبر بگٹی کیس میں عدالت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ان پر بنایا گیا مقدمہ سیاسی تھا۔ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ یہ ایک بے بنیاد مقدمہ تھا جس میں کوئی سچائی نہیں تھی اور انہیں یقین ہے کہ ان پر بنائے گئے دیگر بے بنیاد اور سیاسی مقدمات کا مستقبل بھی آج کے مقدمے کی طرح ہوگا۔