ایمز ٹی وی (تعلیم) فردوس اتحاد کے زیراہتمام خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز کالج کے اشتراک سے محترمہ بے نظیربھٹوشہید انٹرکالجیٹ گرلز تقریری مقابلہ 20 جنوری بروزبدھ صبح9:30 بجے خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز کالج میں منعقد ہوگا جس میں کراچی کی 25 معروف کالجوں کی طالبات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نثاراحمدکھوڑومہمان خصوصی ہوں گے۔
ایمزٹی وی (واشنگٹن) امریکا نے بیلسٹک میزائل تجربات میں ملوث ایرانی شخصیات اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں لگا دی ہیں۔
امریکا نے نئی پابندیوں کے تحت میزائل تجربات میں ملوث ایران کی گیارہ کمپنیوں اور ان سے وابستہ افراد پر بین الاقوامی مالیاتی نظام کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے ۔
خبرایجنسی کے مطابق ایک دن پہلے ہی چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے پرعمل درآمد کی تصدیق کے بعد ایران پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھائی گئی تھیں۔
ایمز ٹی وی (بزنس) قومی آمدن کے شعبوں میں صنفی توازن نہ ہونے کی وجہ سے آبادی میں 50فیصد کی حصہ دار پاکستانی خواتین کا مجموعی قومی پیداوار میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی آمدن میں خواتین کا کردار نہ ہونے کی وجہ سے جی ڈی پی کو سالانہ 30فیصد کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ قومی آمدن میں صنفی عدم توازن کے لحاظ سے پاکستان کا شمار دنیا کے دوسرے سب سے پست ملک کے طور پر کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ثقافتی پس منظر کی وجہ سے خواتین کا قومی آمدن میں محدود کردار بتدریج بڑھایا جاسکتا ہے جس سے قومی معیشت کو فائدہ پہنچے گا قومی آمدن میں صنفی توازن پیدا کرکے جی ڈی پی میں 30فیصد تک اضافے کے بھرپور معاشی ثمرات حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
سال 2012میں پاکستان کی قومی آمدن میں خواتین کا حصہ 24فیصد تھا جو جنوبی ایشیا کے اوسط تناسب 32فیصد اور کم آمدن والے ممالک کے اوسط تناسب 69فیصد سے بہت کم ہے۔
قومی آمدن میں خواتین کے کردار کی پیمائش کے لیے ورلڈ اکنامک فورم کے متعارف کردہ گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس میں پاکستان دوسرا آخری ملک ہے۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) بعض اوقات ذرا سی توجہ اور چھوٹے چھوٹے کام کرکے انسان پریشانیوں سے نجات حاصل کر کے خوش رہ سکتا ہے اور زندگی کے درد کم کیے جا سکتے ہیں ایسے کاموں کو اگر ہفتے کے دنوں میں بانٹ دیا جائے تو یہ کام کرنا اور بھی آسان ہوجاتا ہے۔
امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں کی گئی تحقیق میں ان کاموں کو مختلف دنوں میں بانٹ دیا گیا ہے جسے آپ اپنے مطابق ایڈجسٹ کر سکتے ہیں اور ایک کام کو کسی دوسرے دن میں سیٹ کر سکتے ہیں۔
پیر: اپنے ہفتے کے ان کاموں کا آغاز پیر کے دن مطالعہ سے کریں اگرچہ آج کی اس مصروف دنیا میں لوگ مطالعہ سے دور ہوتے جا رہے ہیں تاہم پھر بھی کسی نہ کسی کا کوئی نہ کوئی مضمون یا جرنل پسندیدہ ہوتا ہے تو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیر کے دن اس کا 15 منٹ تک انہماک کے ساتھ مطالعہ کریں۔ تحقیق کے مطابق اس سے ڈپریشن اور پریشانی کم ہوجاتی ہے جب کہ یہ عمل مزاحتمی نظام کو مضبوط کرکے کام کے دوران کارگردگی کو بہتر کرتا ہے۔ ماہرین کے نزدیک اس عمل کے اثرات کئی ماہ تک ملتے رہتے ہیں۔
منگل: اس دن لوگوں کےکام آنے کے لیے کوئی کام کریں۔ اگرچہ اس کام کو کرنا کچھ مشکل لگتا ہے لیکن ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دن میں کوئی چھوٹے بڑے پانچ مہربانی کے کام ہفتے کے اختتام پر انسان کو اندورونی طور پر زبردست اطمینان دیتے ہیں۔ اسی لیے تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دوسروں کے کام آنے والے لوگ سب سے زیادہ خوش ہوتے ہیں۔
بدھ: کسی اچھے دوست یا پارٹنر کے بغیر شاید ہی کوئی زندگی گزارنے کا تصور کر سکے اسی لیے 2008 میں شائع ہونے والے ایک ریسرچ میں بغیر اچھے دوست اور پارٹنر کے زندگی کو ذہنی دباؤ کاشکار کہا گیا ہے جب کہ دوستوں سے ملتے رہنا، انہیں تحفے دینا اور دعوت کرنا زندگی میں انسان کے سکون کر بڑھا دیتا ہے۔
جمعرات: ماہرین نفسیات کے نزدیک جو لوگ زندگی میں کوئی مقصد بنا لیتے ہیں وہ زندگی کو سمجھنے لگتے ہیں اور ایسے لوگ شارٹ کٹ اختیار کرنے کی بجائے ایک خاص انداز میں زندگی کو آگے لے کر چلتے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اپنے فیملی ممبرز اور دوستوں کی زندگیوں کو سامنے رکھ کر ایک بامعنی زندگی کو گزارا جا سکتا ہے۔ ماضی کی یادیں انسان کو ماضی سے جوڑ کر اسے حال کو بہتربنانے اور وسیع انداز میں آگے بڑھانے میں مدد دیتی ہیں اور خراب اور دل دکھانے والی حالیہ یادوں کے اثرات کو کم کردیتی ہیں اور اس کے لیے جمعرات کا دن رکھیں۔
جمعہ: ہر دن کی مصروفیت اسے بآسانی غموں اور اداسیوں میں لے جاتی ہے اسی لیے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کچھ لمحے انسان عبادت کے لیے بھی وقف کرے اور اس میں خوشی، صبر اور کم پریشانی کا شکار ہوگا اور اسی طرح اگر انسان اپنے ان مشکل لمحوں کو پانچ منٹ کے لیے تحریر میں لے آئے تو اس سے بھی انہیں اپنے دکھ کو ڈھالنے کا موقع مل جاتا ہے اور انسان کچھ ہلکا محسوس کرنے لگتا ہے۔
ہفتہ: خوشی عموماً بہت کم وقت کے لیے رہتی ہے اور جلد ہی اس کی شدت کم ہونے لگتی ہے لیکن توجہ دے کر اس خوشی کی بنیاد کو سامنے لایا جائے جیسے کوئی فیورٹ ڈش یا پھر مشروب، آپ دیکھیں گے کہ جلد آپ دوبارہ خوشی کے لمحات حاصل کرلیں گے جب کہ اس دوران آپ انٹرٹینمنٹ کے دیگر ذرائع بھی تلاش کرلیں گے جو خوشی حاصل کرنے میں مدد گار ہوگا۔
اتوار: ایک اطالوی محاورہ ہے کہ جہاں دانت میں درد ہوتا ہے زبان اکثر وہیں ٹکراتی ہے اور یہ چیز انسان کے ماضی کے دردناک لمحوں کو یاد کرنے میں سامنے آتی ہے جب کہ کچھ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ماضی کے گناہ کو یاد کرنا نقصان دہ بھی ہوتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ناامیدی اور اداسی کے بارے میں سوچنا مستقبل میں زیادہ بہتر کام کرنے کی لالچ پیدا کرتا ہے۔ اسی لیے اپنے بارے کچھ بارے میں چند منٹ تک اچھا سوچنا آپ کی خوشی کو بڑھاتا اور کچھ کرنے کے جذبے کو پروان چڑھاتا ہے۔
ایمز ٹی وی(گلگت بلتستان) اینٹی ٹیکس موومنٹ کا اہم اجلاس مرکزی آفس گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں اینٹی ٹیکس موومنٹ کی گزشتہ سے جاری کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلہ کئے گئے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ14جنوری کے تاریخی شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے بعد حکومت کو 2دن کی مہلت دی گئی تھی جس پر حکومت نے کسی مثبت رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔ اب اینٹی ٹیکس موومنٹ نے اگلے لائحہ عمل اور دوسرے مرحلے میں 28جنوری2016ء کو گھڑی بازار گلگت میں ایک اہم جلسہ عام کا انعقاد کردیا ہے، جس میں پاک چین اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کے حقوق سمیت انکم ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے کیخلاف بھرپور عوامی تحفظات کا مظاہرہ کیا جائے گا مذکورہ احتجاج میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے عوام کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ 28جنوری کے احتجاج کے حوالے سے اینٹی ٹیکس موومنٹ کے عہدیداران تمام اضلاع کے دورے کریں گے اس سلسلے میں سب سے پہلے18جنوری کو گلگت کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی جائے گی ،19جنوری کو جگلوٹ اور دنیور کے عوام سے ملاقات کی جائے گی،20جنوری کو استور،21جنوری کو ضلع غذر، 22جنوری کو ہنزہ نگر،23جنوری چلاس اور24جنوری کو بلتستان ریجن کا دورہ کریں گے جبکہ25اور26جنوری کو گلگت شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں کے عوام سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔
ایمز ٹی وی (تعلیم)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کراچی ڈویژن کے صدر سید توقیر حسین شاہ، محکمہ تعلیم کے صدر ملک خورشید قادری، جنرل سیکرٹری افضال احمد خان، انٹر بورڈ کے صدر آصف احمد خان جنرل سیکرٹری بلال صدیقی میٹرک بورڈ کے صدر عبدالوہاب لاکھو، جنرل سیکرٹری امین عبدالعلیٰ، 18جنوری کو کراچی سمیت سندھ بھر کے وفاقی و صوبائی گریڈ 1تا 16کے تمام ملازمین اپ گریڈیشن اور ٹائم اسکیل کے حق میں بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر دفتری امور بطور احتجاج انجام دے گیں ۔
ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)جھنگ میں مکان کی چھت گرنے کے باعث چار افراد جاں بحق ہوگئے ، ایک کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ۔ منڈی شاہ جیونہ میں خستہ حال مکان کی چھت گرگئی ، گزشتہ آنے والے زلزلوں کے باعث دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی تھیں ۔ چھت گرنے سے مکان میں سوئے ہوئے ماں اور تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جاں بحق ہو نے والوں بچوں کی عمریں دس سے پندرہ سال کے درمیان ہیں ۔ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشوں اور زخمی کو نکالا
ایمز ٹی وی (تعلیم)آل سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ لوئر اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع سکھر کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے کی قیادت محمد ایاز مہر، محمد یعقوب پٹھان ودیگر نے کی. اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر عبدالقیوم سومرو سکھر پریس کلب پہنچے تو مظاہرین نے عبدالقیوم سومرو کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لوئر اسٹاف 2007ء کے ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں اور لوئر اسٹاف ملازمین کو جونیئر کلرک کے طور پر پرومو شنز دیئے جائیں۔
ایمز ٹی وی(بزنس) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے قائم مقام چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونا باعث تشویش ہے۔
حکومت اس مسئلے پر فوری قابو پائے تاکہ مستقبل میں ایسی صورحال کا دوبارہ سامنا نہ کرنا پڑے، بجلی و گیس کے بحر ان سے پہلے ہی ہر طبقہ پریشان اور مالی مشکلات کا شکار ہو رہاہے۔
اکثر کاروبار بند اور مزدور طبقہ پریشانی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری بجلی اور گیس کے بحران کے باعث انڈسٹری پہلے ہی متاثر ہے اور بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضا فہ بھی ہو چکا ہے۔
حکومت اپنے غیر ضروری اخراجات کو ختم کرے اور پاور سیکٹر کی ادائیگیاں کرے تاکہ آنے والے موسم گرما کی شدید گرمی میں عام آدمی بشمول تاجر برادری کو بھی بجلی کے سنگین بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد)پاکستان سعودی عرب اور ایران میں صلح کرانے کے لیے سرگرم ہو گیا ، وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ثالثی کیلئےآج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے جبکہ کل تہران پہنچیں گے ۔ دونوں اسلامی ممالک کو کشیدگی ختم کرنے پر آمادہ کریں گے ۔ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی ختم کرانے کا بیڑہ اٹھا لیا ۔ سیاسی اور فوجی قیادت مصالحت کرانے کے مشن کے لئے سرگرم ہو گئی ۔ وزیر اعظم آج آرمی چیف اور اعلی سطحی وفد کے ساتھ آج ریاض اور منگل کو تہران جائیں گے ۔ دونوں رہنما برادر ملکوں کی قیادت کو ثالثی کی پیشکش کریں گے اور دونوں اسلامی ممالک کو کشیدگی ختم کرنے پر آمادہ کریں گے ۔ ملاقاتوں میں عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال بھی ہو گا ۔ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف پہلے آج ریاض پہنچیں گے جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے ۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی عرب کے دورے کے بعد تہران جائیں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملیں گے ۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی پر بہت تشویش ہے ۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پرامن طریقے سے حل کرنے کی خواہاں ہے اور ان کا یہ اقدام امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔