Saturday, 16 November 2024

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک)  پاکستان میں سوائن فلو کا عفریت ایک بار پھر اپنے پنجے گاڑ رہا ہے اوراب تک پنجاب میں 37 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 12 افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ سوائن فلو کے پھیلنے کا سبب جہاں ایک جانب تو حکومتی سطح پرعدم اقدامات ہیں وہیں دوسری جانب عوام میں مرض سے متعلق آگاہی کی کمی بھی اس کا بڑا سبب ہے۔

 

عوام کو چاہیے کہ سوائن فلو کی علامات جاننے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں اورجبکہ پاکستان میں یہ مرض وبا کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے تو اس سے بچنے کے لئے معمولی نوعیت کے فلو کو بھی نظرانداز کرنے کے بجائے فی الفور معالج سے رجوع کریں۔ میکسکوسے شروع ہونے والی یہ جان لیوا بیمارری 2009 میں پاکستان آئی اور اب تک سینکڑوں افراد کی جان لے چکی ہے۔

سوائن فلوسانس کی نالی میں خرابی کی بیماری ہے۔ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکراس کے دفاعی نظام کو کم زورکردیتا ہے۔

سوائن فلو حاملہ عورت، کم عمر بچوں، موٹے افراد اور سانس یا دل کی بیماری میں مبتلا مریضوں میں پھیلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

اس جان لیوا بیماری میں مبتلا فرد کے چھینکنے اور کھانسنے سے کسی دوسرے انسان کو بھی یہ وائرس منتقل ہوسکتا ہے۔

سوائن فلو میں مبتلا فرد کو بخار، کھانسی، گلے میں خراش، ناک بہنے کے علاوہ جسم میں درد، تھکاوٹ، سردی لگنے، قے اور چھینکنے کی شکایت ہوتی ہے۔

ابتدائی علامات عام فلو اور بخار جیسی ہوتی ہیں جبکہ سوائن فلو کے شدید ہونے جانے پر جلد کا رنگ نیلا یا سرمئی ہوسکتا ہے جو آخرکارجان کا خطرہ ثابت ہوتی ہے۔

 

سوائن فلوایک جان لیوا بیماری ہے اوراس سے بچنے کے لئے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیں۔

سوائن فلو کا شکارمریض جن میں مرض کی ابتدائی علامات ظاہر ہورہی ہوں انہیں ورزش کرنی چاہیے اورگہرے سانس لینا چاہیے۔

ذہنی پریشانی اورتناؤ سے خود کو دور رکھنا چاہیے اورمریض کو چاہیے کہ اپنی غذا میں میٹھے کا استعمال ترک کردے۔

سوائن فلو کی شدت میں مریض کو زیادہ نیند لینی چاہیےاوروٹامنز کا تواتر سے استعمال اور زیادہ وقت دھوپ میں گزارنا مرض کی شدت میں کمی کرتا ہے۔

سوائن فلو کا علاج اینٹی باوٹیکس بھی ہوتی ہیں تاہم اس سے بچنے کیلئے ویکسینیشن ہی واحد حل ہے۔

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  پولیس گردی صرف پاکستان جیسے ترقی پزیر ملکوں میں نہیں ہوتی۔ امریکہ میں ایک سال کے دوران ایک ہزار ایک سوچھیاسی افراد پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے۔

امریکی ویب سائٹ کلڈ بائی پولیس کے مطابق سال دو ہزار پندرہ میں امریکہ بھر میں پولیس کے ہاتھوں ایک ہزار ایک سو چھیاسی افراد مارے گئے۔ یعنی ہر روز تین افراد پولیس کا شکار ہوئے۔

امریکہ میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں لوگوں کی ہلاکتوں کے خلاف غصہ پایا جاتاہے۔۔ پچھلے سال شکاگو میں پولیس کے ہاتھوں سترہ سالہ افریقی نژاد امریکی نوجوان اور ایک ٹین ایجر اور اس کی ماں کی ہلاکت کے بعد شدید احتجاج کیا گیاتھا۔ ذرائع کے مطابق 2011سے 2014 کے درمیان شکاگو میں دو ہزار پولیس اہلکاروں کے خلاف اختیارات سے تجاوز کا الزام عائد کیا گیا لیکن بانوے فیصد کو کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) سحر، مستی، اچھی موسیقی اور ٹی وی ستاروں سے سجی فلم ’’ہومن جہاں‘‘ نے توقعات پر پورا اترتے ہوئے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کرلیے ہیں۔فلم نے 100 ملین روپے کا بزنس کیا ہے۔

فلم کی ہیروئن ماہرہ خان کی شمالی امریکا اور برطانیہ میں غیر معمولی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب توقع یہ کی جا رہی ہے کہ ’ہو من جہاں‘ مجموعی طورپر 200 ملین سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ بتایاگیاہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں شاندار بزنس کرتے ہوئے ابتدائی دو دنوں میں 32 اعشاریہ5 ملین روپے کمائے۔ لیکن، دوسرے ہفتے میں باکس آفس پر کمائی سست پڑ گئی۔ دوسرے ہفتے تک تقریباً 70 ملین روپے ہی فلم کے حصے میں آئے۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں شاہراہ فیصل کا ایک ٹریک مرمتی کام کیلئے بند کر دیا گیا ہے ، معروف شاہراہ پر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا جبکہ دوپہر ایک بجے کے بعد ٹریفک کھول دیاگیا ۔ 

 

کراچی میں شاہراہ فیصل پر ڈرِگ روڈ ریلوے کراسنگ دوسرے مرحلے کا مرمتی کام کیا جا رہا ہے، مرمتی کام کی وجہ سے شاہراہ فیصل کا ایک ٹریک بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو چھٹی کے روز بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ گذشتہ روز مرمتی کام کی تیاری کے باعث شہر قائد کی مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ، شاہراہ فیصل پر سٹی میٹرو پول سے ائیر پورٹ جانے والی ٹریفک روک دی گئی ۔ مرمتی کام کے باعث بند کیا جانے والا ٹریک عام ٹریفک کیلئے دوپہر تک مکمل بند رہا ۔ انتظامیہ نے ائیر پورٹ جانے والے مسافروں کو گلستان جوہر ، پہلوان گوٹھ اور کورنگی صنعتی ایریا شاہ فیصل فلائی اوور کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ایوان اقبال لاہور میں میڑک اور انٹر کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن ہولڈروں کو انعامات دینے کا میلہ سجا تو حسب روایت میلہ لوٹا پنجاب کالج کے طلباء نے اور 150 سے زائد انعامات حاصل کئے، کہتے ہیں اللہ کے بعد والدین اور اساتذہ کی محنت کی وجہ سے یہ مقام حاصل کیا۔ 

تقریب میں دوسرے صوبوں سے آئے ہونہار بچوں نے بھی پنجاب حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کو سراہا، خادم پنجاب شہباز شریف نے اپنے ہاتھوں سے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔ تقریب میں کل 426 بچوں کو وزیر اعلیٰ نے انعامات دئیے۔ اول آنے والوں کو چار، دوم کو تین اور سوم آنے والوں کو دو لاکھ دئیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 18 کروڑ روپے کے انعامات دئیے گئے۔  

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  امریکا اور یورپی یونین نے ایران پر عائد عالمی پابندیاں اٹھالی ہیں۔ یورپی یونین اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پابندیاں ختم کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ 

اس سے قبل عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایران نے عالمی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے جوہری سرگرمیاں ختم کردی ہیں۔  ادھر یورپی یونین  کے حکام نے بھی ایران پر سے پابندیاں ختم کرنے کی تصدیق کی ہے۔ایرانی وزیرخارجہ نے یورپی یونین کے نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس  میں فیصلے کا خیرمقدم کیا،اس سے قبل ایران نے واشنگٹن پوسٹ کے صحافی سمیت 4 امریکیوں کو رہا کردیا جبکہ امریکا نے اپنی جیلوں میں قید 7 ایرانیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کومسافرطیاروں کی فراہمی پرعائد پابندی ختم کر دی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے پرعملدرآمد سے متعلق تمام تفصیلات پرکام مکمل ہوچکا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف نے ویانا آمد کے بعد میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ ہم دنیا پرثابت کردیںگے کہ مسائل پابندیوں،دباؤ اوردھمکیوں سے نہیں بلکہ باہمی احترام اور بات چیت سے حل ہوتے ہیں۔جوہری معاہدے پر ہماری جانب سے عمل درآمد بالکل واضح ہے۔تمام پابندیاں اٹھا نے کے بعد ایران ایک خوشگوارماحول میں دنیا بھر سے اقتصادی تعاون اوراربوں ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی میں تیل بھی فروخت کر سکے گا۔

عالمی میڈیاکے مطابق ایران سے رہائی پانے والوں میں امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جیسن رضیان،سابق میرین عامر حکمتی، پادری سعید عابدینی اور ایک کاروباری شخصیت سیماک نامازی شامل ہیں۔ایرانی پبلک پراسیکیوٹر عباس جعفری نے کہا کہ قیدیوں کا تبادلہ دونوں ممالک کے مفاد میں اوراعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے احکام کے عین مطابق ہے۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری اوریورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرنی نے ویانا میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے حوالے سے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں فیڈریکا نے کہا کہ یہ ملاقات گزشتہ سال جولائی میں ہونے والے نیوکلئیر معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کی گئی۔عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایران کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے تمام شرائط پر عمل کیا اور معاہدے کے مطابق ایٹمی سرگرمیاں ختم کیں۔ ایران نے عالمی معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) واٹس ایپ کے صارفین سمیت دیگر اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین جب ایک دوسرے کو میسج کرتے ہیں یا پھر اسے پڑھتے ہیں تودوسرا دوست جان لیتا ہے کہ آپ اس کا میسج پڑھ رہے ہیں لیکن ایک ایسی ترکیب بھی ہے جسے عمل میں لا کراس پریشانی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس ترکیب سے آپ کے لیے آسان ہو گا  کہ آپ کا دوست جان ہی نہ سکے کہ آپ نے اس کا میسج پڑھ لیا ہے جب کہ اس ترکیب کو بلیو ٹک ٹرک کا نام دیا گیا ہے۔

 

پہلے قدم کے طور پر آپ جب میسج وصول کریں تو فوری اسے کھولیں نہ بلکہ سیٹنگ میں جا کر ایئر پلین موڈ کو آن کردیں اور اب واٹس ایپ آئی کون ٹچ کرکے میسج پڑھ لیں۔ مسیج پڑھنے کے بعد صارفین ایپ کو مکمل طور پر بند کردیں جبکہ ایپل موبائل رکھنے والے ہوم بٹن پر دوبار ٹچ کرکے واٹس ایپ ونڈو کھولیں اور انڈرائیڈ موبائل رکھنے والے ملٹی ٹاسک بٹن کو دبا کر ایپ کو بائیں جانب لے جائیں۔

اب آپ اپنی سیٹنگ کی جانب واپس چلے جائیں اور ایئر پلین موڈ کو آف کردیں۔ اس طریقہ پر عمل کرنے سے آپ کا دوست جان ہی نہیں سکے گا کہ آپ نے اس کا میسج پڑھ لیا ہے۔

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

 

شاہینوں اور کیویز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلا جائے گا جہاں آفریدی الیون سیریز میں فیصلہ کن برتری جب کہ ولیمسن الیون سیریز میں واپسی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانے کے لئے تیار ہیں۔ قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے جب کہ میزبان ٹیم میں تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز روس ٹیلر کی واپسی کا قومی امکان ہے، اس کے علاوہ میک کلنگھن کی کیوی ٹیم میں واپسی ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔

پاکستان کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم کے اعتماد کی مکمل بحالی کیلیے سیریز میں فتح ضروری ہے جب کہ کیوی کوچ مائیک ہیسن کو آفریدی کی فارم کا خوف ستانے لگا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ اگر آفریدی پر قابو پانے کے لئے پلان پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو یہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں تعاون کے باوجود بھارت کی روایتی گیدڑ بھپکیوں کا سسلسلہ جاری ہے جب کہ بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے پر تحقیقات کے لیے آنے والی پاکستانی ٹیم کو ایئربیس کے اندر جانے کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔

دلی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے میں عملی طور پر کوئی کارروائی نہیں کی جس کی وجہ سے بھارت کا صبر جواب دے گیا ہے اور دنیا ایک سال کے اندر اس کی تحقیقات کے نتائج بھی دیکھے گی۔ منوہر پاریکر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے کی تحقیقات کے لیے پاکستان سے آنے والی ٹیم کو ایئر بیس کے اندر داخلے کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ 2 جنوری کو فوجی وردیوں میں ملبوس 6 دہشت گردوں نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ کیا تھا جس میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک جب کہ کارروائی میں تمام حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارت نے الزام لگایا تھا کے اس واقعے میں کالعدم جیش محمد ملوث ہے اور اس حوالے سے چندشواہد بھی پاکستان کو فراہم کیئے گئے جس کے بعد پاکستانی حکومت نے مثبت پیش رفت کرتے ہوئے  ایئربیس پر حملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی اور کالعدم جیش محمد کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے اس کے متعدد ارکان کو حراست میں بھی لیا گیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم کو بھی بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان نے معاملے کو مزید مشکوک بنادیا ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطین کی مساجد میں اذان پرپابندی کی حمایت کردی ہے۔ بنجمن نیتن یاہونے فلسطین کی مساجد میں اذان پرپابندی کی راہ ہموارکرنے کے لیے اذان اورمساجد کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔

 

نیتن یاہونے حکمراں جماعت لیکوڈکے پارلیمانی بلاک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد سے بلند ہونے والی اللہ اکبر کی صدائیں شوروغوغا اوریہودی شہریوں کے آرام وسکون میں خلل کا باعث بن رہی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینیوں کی خانگی اور عائلی روایات کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ فلسطینی آبادیوں میں شادی سے متعلق قوانین میں بھی کوئی ریاعت نہیں رکھی جاتی۔

 

دوسری جانب فلسطینی مبصرین نے نیتن یاہوکے موقف پراپنے ردعمل میں کہاہے کہ نیتن یاہوکی جانب سے مساجداوراذان کے خلاف زہرافشانی دراصل مساجد کے قیام اوراذان پرپابندی کی راہ ہموارکرنے کی گھناؤنی سازش کاحصہ ہے۔