Saturday, 16 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

 

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) رفیق مانگٹ.....چینی عوام بھارت کو ہمسائے کے طور پر پسند نہیں کرتے، چینی عوام کےلئے سب سے زیادہ پسندیدہ ہمسایہ ملک پاکستان ہے۔یہ بات چینی اخبار کی طرف سے کئے گئے ایک سروے کے بعد سامنے آئی ہے۔

اخبار نے بہت دلچسپ انداز میں سوال کیا تھا کہ اگر چینی عوام کو دوبارہ ہمسایہ ممالک منتخب کرنے کا موقع ملے تو وہ پاکستان کو اپنا پڑوسی چنیں گے یا بھارت کو؟ سروے کے بعد جو نتیجہ سامنے آیا وہ یہ تھا کہ ’چینی قوم بھارت کو کبھی ہمسائے کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔‘

چینی رہنماؤں اورمیڈیا کے ساتھ ساتھ چینی عوام میں پاکستان کی پسندیدگی کا عالم یہ ہے کہ انہوں نے ہمسائے کے طور پردنیا بھر میں کے ممالک میں سب سے زیادہ پاکستان کو ہی ترجیح دی۔

چینی اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ کی طرف سے کیے گئے اس آن لائن سروے میں2لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ چینیوں نے سب سے زیادہ ناپسندیدگی کا اظہار جاپان اور بھارت کے متعلق کیا ۔ جاپان کے متعلق13ہزار شرکاءنے کہا کہ وہ اس کو چین کا ہمسایہ ملک دیکھنا نہیں چاہتے۔ 10416افراد نے بھارت سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

جاپان، بھارت کے ساتھ ساتھ چینی عوام فلپائن ،ویت نام، شمالی کوریا، افغانستان اور انڈونیشیاءکو بھی اپنا ہمسایہ نہیں دیکھنا چاہتے۔ سروے میںچینی عوام کی پاکستان سے محبت بھی کھل کر سامنے آئی اور سب سے زیادہ پسندیدگی کے ووٹ پاکستان کے حق میں آئے۔ 11831افراد نے پاکستان کو چینی ہمسائے کے طور پر سب سے زیادہ ووٹ دیئے ،رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا چین سے کسی بھی قسم کا کوئی تنازع نہیں۔

بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع نے چینی عوام میںبھارت کو غیر مقبول بنا رکھا ہے۔چین اور بھارت کے درمیان ایک لاکھ بیس ہزار مربع کلومیٹر زمین پر تنازع ہے۔ دو نوں ممالک نے سرحدی تنازعات کو حل کرنے کے لئے معاہدے پر دستخط بھی نہیں کیے۔ بھارت کی ناپسندیدگی کی دوسری بڑی وجہ کچھ بیرون ملک مقیم تبت علیحدگی پسندوں کی طرف بھارت کی حمایت ہے۔

یہی معاملہ جاپان کی ناپسندیدگی کے بارے بھی ہے زیادہ تر چینی یہ سمجھتے ہیں کہ جاپانی حکومت نے اپنے تاریخی ایشوز پر چین سے معافی نہیں مانگی۔

سروے میں عوام کے سامنے36ممالک کے نام پیش کیے گئے جن میں انہیں چین کے ہمسایہ ممالک منتخب کرنے کا آپشن دیا گیا۔ سب سے زیادہ جن ممالک کو ہمسائے کے طور پر ناپسند کیا گیا ان میںفلپائن کے لئے11671، ویت نام کےلئے11620، شمالی کوریا کے لئے11024،بھارت کیلئے10416، افغانستان کےلئے8506اور انڈونیشیاءکے لئے8167افراد نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان کے علاوہ چینی عوام نے جن ممالک کو پسندیدہ ہمسائے کے طور پر دیکھنے کا اظہار کیا ان میں سوئیڈن کے لئے 9776 شرکاء نے ووٹ دیئے۔ چینیوں کیلئے نیپال بھی ہمسائے کے طور پر پسندیدہ ممالک میں شامل ہے۔ اس کے علاہ چھ ممالک جن کو چینی عوام اپنا ہمسایہ رکھنا چاہتے ہیں، ان میں نیوزی لینڈ، جرمنی،مالدیپ،سنگاپور،ناروے اور تھائی لینڈ شامل ہے۔

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی) اب ماہرین فلکیات نے اب تک کا سب سے طاقتور سپرنووا یعنی پھٹنے والا ستارہ دریافت کیا ہے۔جو عام سپرنووا ستارے سے تقریباً 200 گنا زیادہ طاقتور ہے اوراس سے بھی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ ہمارے سورج سے 570 ارب گنا زیادہ چمکدار اور روشن ہے۔یہ زمین سے 3.8 ارب نوری سال دور ہے اس لیے اسے بغیر کسی دوربین کے نہیں دیکھا جا سکتا۔

ماہرین فلکیات آسمان میں ہونے والے تاروں کے ان بڑے دھماکوں وہ ان کی حرکات و سکنات پر نظر رکھتے ہیں اور اس کھوج میں ہیں کہ دیکھیں ہماری کائنات کی ترقی اور وسعت کیسے ہوئی، یہ سمجھنے میں سپرنوا ایک اہم کڑی ثابت ہو سکتا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ لیونارڈو دی کیپریو کی فلم دی ریوننٹ بارہ نامزدگیاں لیکر سب سے آگے ہیں۔

 آسکر ایوراڈ کا میلہ 28 فروری کو سجے گا۔ بہترین فلموں میں بروکلین، میڈمیکس فیوری روڈ، دی مارشین، دی ریونینٹ، روم“ اور ”اسپاٹ لائٹ“کو نامزد کیا گیا ہے۔

سال کے بہترین اداکار کی نامزدگیوں میں لیونارڈو ڈی کیپریو ،میٹ ڈیمون،ایڈی ریڈمین اور مائیکل فیس بینڈر شامل ہیں۔

بہترین اداکاروں کی فہرست میں کیٹ بلانشیٹ فلم کیرول، بری لارسن فلم روم، جینیفر لارنس کو فلم جوائے کے لیے چن لیا گیا ہے۔

انیمیٹد فلم کی کیٹیگری میں انسائیڈ آوٹ ،بوائے اینڈ دی ورلڈ ،شان دی شیپ نامزد کی گئیں، اس سال ڈرامہ سے بھرپور فلم دی ریوننٹ بارہ نامزد گیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ایمز ٹی وی (آزاد کشمیر)  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اور آزاد جموں و کشمیر میں پی پی پی حکومت سے کہا ہے کہ وہ تعلمی اداروں میں طلبہ یونینز پر کئی دہائیوں سے عائد پابندی کو ختم کریں۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق بلاول بھٹو نے اس حوالے سے حکومتوں کو مطلوبہ قانون سازی کی بھی ہدایت کیں.

پی پی پی ترجمان نے بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے کہا کہ 'گذشتہ 3 دہائیوں سے طلبہ یونینز پر موجود پابندی فوجی آمر کے تباہ کن دور کا حصہ ہے، جسے جس قدر جلد ممکن ہوسکے ہرصورت میں ختم ہونا چاہیئے'۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پابندی اٹھانے سے طلبہ کو جمہوریت کی صحت مندانہ سرگرمیوں اور مستقبل میں قومی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

ایمز ٹی وی (تعلیم ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2015ء میں پیش کئے گئے بی ایڈ پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ قبل ازیں اے ٹی ٹی سی ،پی ٹی سی اور سی ٹی پروگرامز کے نتائج کا اعلان بھی ہوچکا ہے اور یہ تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں۔

ایمز ٹی وی(تعلیم)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ جمس کی صورت میں امریکی عوام کی جانب سے دیئے جانے والے تحفے پر ان کے مشکورہیں ۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ جمس کا دورہ کیاہے اس ادارے سے بڑا متاثر ہواہوں ایساجدید طبی ادارہ سندھ توکیا پورے پاکستان میں نہیں ہے۔ جمس امریکہ اورپاکستان کی دوستی کی بہترین مثال ہے یوایس ایڈ نے طبی آلات سے لیس ایک خوبصورت عمارت جیکب آباد کی عوام کو دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے خطاب میں کہاکہ جمس کی صورت میں ہم نے اپنا وعدہ پوراکردیاہے ۔ یہ اسپتال ہرسال 10لاکھ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرے گا ۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یوایس ایڈ پاکستان میں جدید صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت پاکستان کو معاونت فراہم کررہاہے اس سلسلے میں کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں توسیع اور ادویات ودیگر اشیاء ز خیرہ کرنے کے لیے گودام کی مرمت سمیت بے شمار منصوبوں پر کام کیاجارہاہے ۔ جیکب آباد میں ہی 3کروڑ60لا کھ ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیااس منصوبے کی تکمیل کے بعد علاقے کے ڈھائی لاکھ افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کے 5اسکالرز پر مشتمل چھٹا گروپ یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس (یو این ٹی) امریکہ کے 40روزہ ریسرچ فیلوشپ پروگرام میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا ذرائع کے مطابق ریکٹر آفس میں منعقدہ تقریب میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیاالدین نجم نے شرکا میں ائیر ٹکٹس اور ہیلتھ انشورنس کارڈ تقسیم کئے ،اس موقع پر رجسٹرار بریگیڈئیر (ر)امین اللہ خان اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انگلش (جی ایس) ڈاکٹر سعید شیخ بھی موجود تھے ۔یہ چھٹا گروپ نمل اور یو این ٹی کی تعلیم اور ریسرچ کے شعبہ میں تعاون کے 3سالہ معاہدے کا حصہ ہے ۔