ایمزٹی وی (ٹیکنالوجی)ماہرین فلکیات نے اب تک کا سب سے طاقتور سپرنووا یعنی پھٹنے والا ستارہ دریافت کیا ہے۔
اس پھٹنے والے ستارے کو پہلی بار گذشتہ برس جون میں دیکھا گیا تھا لیکن اس میں سے اب بھی بےپناہ توانائی کی لہریں خارج ہو ر ہیں۔
اپنی انتہا پر یہ سپرنووا ستارا عام سپرنووا ستارے سے تقریباً 200 گنا زیادہ طاقتور ہے اور ہمارے سورج سے یہ 570 ارب گنا زیادہ درخشاں ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سپرنووا انتہائی تیز رفتاری سے گردش کر رہا ہے۔ گردش کے ساتھ ہی اس کی رفتار دھیمی ہوتی جا رہی ہے اور اس عمل کے دوران پھیلنے والی گیس اور دھول کے غبار میں سے بہت بڑی مقدار میں توانائی نکل رہی ہے۔
محققین کا خیال ہے کہ یہ دھماکہ اور اس کے بعد کی ساری سرگرمی کا باعث دراصل اس ستارے کے وسط میں واقع ایک انتہائی کثیف اور شدید مقناطیسی قوت کا حامل گولہ ہے جسے ’مینگیٹار‘ کہا جاتا ہے۔
اس گولے کی جسامت لندن جیسے کسی بڑے شہر کے برابر ہے، اور یہ ممکنہ طور پر ایک سیکنڈ میں ایک ہزار مرتبہ جیسی تیز رفتار سے گردش کر رہا ہے۔
اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر کرسٹوفر كوچینك اس سپرنووا ستارے کی تلاش کرنے والے ٹیم میں شامل تھے۔
وہ بتاتے ہیں: ’مرکز میں یہ بہت ٹھوس ہے۔ ممکنہ طور اس کا درمیانی حصہ ہمارے سورج کے برابر ہے اور جس علاقے میں یہ اپنی توانائی چھوڑ رہا ہے وہ ہمارے سورج سے پانچ یا چھ گنا زیادہ بڑا ہے اور یہ باہر کی طرف دس ہزار کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔‘
اس سپرنووا کے متعلق معلومات سائنس جرنل کے تازہ شمارے میں شائع کی گئی ہیں۔
اب تک کے سب سے زیادہ طاقت ور سمجھے جانے والے اس سپرنووا کی تلاش سکائی آٹومیٹیڈ سروے فار سپرنووا نے زمین سے قریب 3.8 ارب نوری سال دور ہے۔
ماہرین فلکیات کو آسمان میں ہونے والے تاروں کے ان بڑے دھماکوں کی طرف ہمیشہ ہی سے دلچسپی رہی ہے اور وہ ان کی حرکات و سکنات پر نظر رکھتے ہیں۔
ہماری کائنات کی ترقی اور وسعت کیسے ہوئی، یہ سمجھنے میں سپرنوا ایک اہم کڑی ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس سپرنووا کا اصل ستارہ بھی کافی بڑا رہا ہو گا یعنی ممکنہ طور ہمارے سورج کے مقابلے میں 50 سے 100 گنا ۔تک زیادہ بڑا۔

ایمز ٹی وی(تجارت) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کے باعث 5کروڑ5لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 8 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 75 کروڑ 96 لاکھ ڈالررہے۔
اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کمی سے 15 ارب 82 کروڑ 40لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر89لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4ارب93کروڑ56لاکھ ڈالر ہوگئے۔
ایمز ٹی وی(کھیل) آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں شاہینوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز کو جیت کے لئے 172 رنز کا ہدف دیا لیکن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح پہلے میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد کیویز کو 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن سب سے زیادہ 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کولن منرو نے بھی 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، دونوں کھلاڑیوں کو وہاب ریاض نے پویلین کی راہ دکھائی۔ کین ولیمسن اور کولن منرو کے علاوہ صرف ایک کیوی کھلاڑی میٹ ہنری ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے اور انھوں نے 10 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، شاہد آفریدی اور عمر گل نے 2، 2 جب کہ عماد وسیم اور ساڑھے 5 برس بعد انٹر نیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ساڑھے 5 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولرمحمد عامرنے وائڈ بال کروا کر اپنی واپسی کی جب کہ عمر گل نے بھی کئی سال آرام کے بعد کم بیک کیا۔ محمد عامرنے اپنی صلاحتیوں کا لوہا ایک بار پھرمنوایا اور جارحانہ بولنگ کی بدولت کیویز بلے بازوں کو پریشان کرتے رہے جب کہ ایک موقع پرمحمد عامر کی گیند پر کین ولیمسن نے ہوا میں گیند کو اچھالا اور گیند کپتان شاہد آفریدی کے ہاتھوں میں پہنچی لیکن وہ کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔
ایمز ٹی وی (تجارت) وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صنعتیں چار ماہ بند رہتی ہیں، سردیوں میں پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی بالکل بند ہو جاتی ہے۔
وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ کو بتایا کہ سندھ میں بھی صنعت کو اب گیس کی فراہمی ایک دن کے لیئے بند کی جاتی ہے ۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گیس کی 40 فیصد کمی کا سامنا ہے، پنجاب میں صرف صبح اور شام کے اوقات میں گیس مل رہی ہے، مارچ تک مزید گیس سسٹم میں شامل کریں گے ۔
ایمز ٹی وی(پشاور) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں افغان قونصل خانے کے اعلی عہدیدار کے گھر پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہو گئے،فائرنگ کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ پولیس کاشف کا کہنا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پشاور ٹاؤن کے علاقے میں واقع افغان قونصل خانے کے فرسٹ سیکریٹری ہمایوں یوسف زئی کے گھر پر فائرنگ کی۔ ایس پی کاشف کا کہنا تھا کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ ٹاون پولیس اسٹیشن میں فرسٹ سیکریٹری افغان قونصلیٹ ہمایوں یوسفزئی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر دی گئی ہے۔ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ فائرنگ شارٹ مشین گن (ایس ایم جی) سے کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع سے 29خول بھی ملے ہیں،ایس پی کاشف نے بتایا کہ واقع کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ملزمان کی شناخت کے لیے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سےمدد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی (تعلیم) سندھ کے اسپیشل سیکریٹری اور سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین سید ذاکر علی شاہ نے آئی ٹی ڈیٹا بیس کے معائنے کے بعد وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سال2015-16 کے لئے پونے تین کروڑ پرائمری اور سیکنڈری درسی کتب کی قبل از وقت چھپائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ جنہیں فر وری 2016سے مرحلہ وار مختلف اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ درسی کتب کی چھپائی اور اس کے کاغذ کے معیار کو اعلی رکھا گیا ہے میٹریل کے ناقص ہونے کی صورت میں پیپر ملز اور پبلشرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کتب کی وصولی بھی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے عمل میں لا ئی جائے گی۔