ایمزٹی وی (تعلیم ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے سندھ کے مختلف تعلیمی بورڈز میں فوری ناظمین امتحانات کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے گئے ایک خط میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ کے مختلف امتحانی بورڈز میں مستقل ناظم امتحانات کی اسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات متاثر ہو سکتے ہیں اور طلبہ کے قیمتی وقت کا ضیاع ہو سکتا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قواعد کے مطابق سندھ کے تعلیمی بورڈز میں ترجیحی بنیادوں پر مستقل ناظمین امتحانات کا تقرر کیا جائے۔ واضح رہے کہ میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کی مدت دو ماہ قبل مکمل ہو چکی ہے۔ انٹربورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گریڈ18میں میرپورخاص میں ڈپٹی سیکرٹری کی اسامی پر جوائننگ دینی ہے، ٹیکنیکل بورڈ کراچی میں گزشتہ ایک سال سے مستقل ناظم امتحانات نہیں ہے جبکہ حیدرآباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص بورڈز کے ناظم امتحانات کے تقرر کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس پہلے ہی اشتہار دے چکا ہے۔
ایمزٹی وی(سائنس)وی ٹائم نامی نئی سوشل نیٹ ورک ویب سائٹ متعارف کرادی گئی۔وی ٹائم نامی یہ دنیا کی پہلی موبائل ورچول ویب سائٹ ہے جہاں آپ موبائل کے ذریعے کسی بھی مجازی مرکز میں داخل ہوکر اپنے دوستوں سے ملاقات کرسکتے ہیں اورایک نئے احساس کے ساتھ اپنے دوستوں سے مل سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق وی ٹائم ویب سائٹ فیس بک کی جگہ لے سکتی ہے۔
وی ٹائم سے وابستہ کمیونیکشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو مختلف علاقوں میں رہنے والے لوگ تجارتی اور کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں جن میں وہ اپنے ساتھیوں سے مجازی طور پر مل سکتے ہیں اور بات کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دور رہنے والے دوست ورچول ہیڈ سیٹ کے ذریعے بھی ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔اسے استعمال کرنے کے لئے آنکھوں پر پہنا جانے والا ایک خاص ہیڈسیٹ درکار ہوگا یا وہ کسی اسمارٹ فون سے بھی بنایا جاسکتا ہے۔
ٹاپ سیڈ جوڑی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہینگز مسلسل 29 ویں فتح حاصل کرکے سڈنی انٹرنیشنل ایونٹ کے ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں۔
بھارتی اور سوئس جوڑی نے بارش سے متاثرہ سیمی فائنل میں رومانیہ کی رالوسا اولارو اور قازقستان کی یاروسلاوا شویدووا کو ایک گھنٹے اور 32 منٹ کی جدوجہد کے بعد 4-6، 6-3 اور 10-8 سے قابو کیا۔ اس طرح ثانیہ مرزا اور مارٹینا نے مسلسل ویمنز ڈبلز فتوحات کا 22 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا جو امریکی گگی فرنانڈیز اور بیلاروس کی نتاشا زویریوا نے 1994 میں مسلسل 28 میچز جیت کر بنایا تھا۔
اب اس جوڑی کے سامنے جمہوریہ چیک کی شہرہ آفاق جوڑی جانا نووٹنا اور ہیلینا سوکووا کی مسلسل 44 فتوحات کا ورلڈ ریکارڈ ہے جو انھوں نے 1990 میں قائم کیا تھا۔
ایمزٹی وی (ٹیکنالوجی)ستمبر سنہ 2014 سے لے کر نومبر سنہ 2015 کے درمیانی عرصے میں گوگل کی خود کار گاڑیوں کو 13 مرتبہ ڈرائیورز نے بچایا۔یہ انکشاف تب ہوا جب ایک مقامی ریگولیٹر نے کمپنی سے مزید معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ چھ دیگر گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے بھی اپنی خود کار گاڑیوں سے ہونے والے حادثات کی معلومات فراہم کی ہیں۔کیلی فورنیا:خود سے چلنے والی گاڑیاں بھی حادثات کا شکارخودکار گاڑی پانچ برس میں سڑکوں پر ہوگی گوگل خود کار گاڑیاں بنانا چاہتا ہے لیکن کیلیفورنیا میں قائم صارفین کو مانیٹر کرنے والے ادارے ’کنزیومر واچ ڈاگ‘ کا کہنا ہے کہ کمپنی سے جاری ہونے والے اعداد و شمار اس کے اپنے ہی موقف کو کمزور بناتے ہیں۔پرائیویسی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر جان سمپسن نے کہا ’گوگل ایک ایسی گاڑی بنانے کی تجویز کیسے پیش کر سکتا ہے جس کا نہ کوئی سٹیرنگ ویل ہو، نہ بریکس اور نہ ہی کوئی ڈرائیور؟‘ کنزیومر واچ ڈاگ کی جانب سے جاری ہونے والی 32 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی سڑکوں پر یہ خودکار گاڑیاں 15 ماہ کے لیے چلائی گئی تھیں جس عرصے کے دوران:گوگل نےگاڑیوں کو 424,331 میل کے لیے خودکار طور پر چلایا۔کچھ 272 ایسے واقعات پیش آئے جن میں گاڑیوں کے سافٹ ویئر ’ناکام‘ ہوگئے جس کے بعد ڈرائیورز کو سٹیرنگ ویل خود سنبھالنا پڑے۔دو الگ واقعات میں گاڑیاں ٹریفک کونز میں جا ٹکرائیں تھیں۔ رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے ’حادثات کے واقعات بہت کم پیش آئے ہیں اور ہمارے انجینیئرز نے ان کا اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد سافٹ ویئر کو بہتر بنایا ہے تاکہ یہ خودکار گاڑیاں صحیح طریقے سے چل سکیں۔‘رپورٹ کے مطابق ’اپریل سنہ 2015 سے لے کر نومبر سنہ 2015 تک ہماری خودکار گاڑیوں نے بنا کسی حادثے کے 230,000 میل کا سفر طے کیا تھا۔‘گوگل کے برعکس خودکار گاڑیاں بنانے والی کئی دیگر کمپنیوں نے ’کیلیفورنیا ڈیپارٹمینٹ آف موٹر وہیکلز‘ میں ’گاڑیوں کے حادثوں کی رپورٹس‘ میں کم تفصیل ظاہر کی تھی۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام ریگولرسالانہ امتحانات 2015 ء بروزبدھ20 جنوری2016 ء سے شروع ہورہے ہیں۔ طلباء کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں29 امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجزمیں50 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔تمام امتحانات دوپہر2:00 تاشام 5:00 بجے ۔ جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 تا5:30 بجے شام منعقد ہوں گے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)آکلینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ محمد عامر پانچ سال بعد پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور کوچ وقار یونس کو توقع ہے کہ ان کے کھلاڑی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
تفصیلی سکور کارڈ
اعتماد کی بحالی کے لیے جیت ضروری: شاہد آفریدی
’عامر نے جو کیا اس کی قیمت چکا دی ہے‘
پاکستان، نیوزی لینڈ کے لیے عالمی نمبر ایک بننے کا موقع
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سے قبل اعتماد کی بحالی کے لیے جیت بہت ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب ہر کھلاڑی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو نتیجہ بھی اچھا آتا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے لیے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بننے کا اچھا موقع ہے۔
دونوں ٹیمیں جمعہ سے تین ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں مدمقابل ہو رہی ہیں اور جو بھی ٹیم سیریز کے تینوں میچز جیت کر کلین سویپ کرے گی وہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آجائے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ اس وقت عالمی رینکنگ میں 114پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔