Saturday, 16 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 48
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) فلوریڈا کی کمپنی نے ایل ای ڈی لگا ایسا ماسک تیار کیا ہے جس پر درجنوں ایل ڈیز لگی ہیں اور ان کی روشنی سے چہرے کی جھریاں دور کی جاسکتی ہیں۔ اگرچہ ایسی کئی ایجادات بدن کے مختلف حصوں کے لیے بنائی جاچکی ہیں لیکن پورے چہرے کو شاداب اور جھریوں سے محفوظ بنانے والا یہ الیکٹرانک ماسک کچھ انوکھا ہے۔

 

 

آئی ڈرما نامی اس انوکھے ماسک میں سرخ اور انفراریڈ روشنیاں خارج کرنے والے 140 ایل ای ڈیز لگی ہیں جو چہرے کو ڈھانپ لیتی ہیں اور چہرے سے عمر کے آثار کم کرتی ہیں، سرخ روشنی ایک جانب تو جلد کو ٹائٹ کرتی ہے تو دوسری جانب جلد میں تیل خارج کرنے والے غدود پر بھی اثر ڈالتی ہے۔اس کے علاوہ سبز اور نیلی ایل ای ڈی کا ایک اور الیکٹرانک ماسک بنایا جارہا ہے جو ایک جانب تو جلد کی رنگت نکھارے گا اور دوسری جانب ایکنی کو بھی دور کرے گا۔

 

 

حال ہی میں اس ماسک کا مظاہرہ لاس ویگاس کی مشہور الیکٹرانکس نمائش میں کیا گیا اور لوگوں کی اکثریت نے اسے پسند کیا۔ کمپنی کے سربراہ  کے مطابق روشنی سے کئی طرح کے علاج کیے جاسکتے ہیں، روشنی جلد کی خلیات پر اثر ڈال کر اسے اچھا کرتی ہے اور یوں ایکنی، جھائیوں اور جلد کی مختلف رنگت سے نجات مل سکتی ہے۔

 

ماسک کو ہفتے میں 3 سے 4 مرتبہ 8 سے 15 منٹ استعمال کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں اورکمپنی کادعویٰ ہے کہ اس کے کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے ۔ اس کے علاوہ کمپنی ’’آئی گرو نامی‘‘ ایک اور ایک ماسک بنارہی ہے جسے مرد سر پر پہن سکتے ہیں اور اس میں نصب لیزر اور روشنی سے بال گرنے کے عمل کو روکا جاسکتا ہے اور بالوں کی دوبارہ افزائش میں بھی مدد ملتی ہے۔

 

پشاور .....پشاور کی زرعی یونیورسٹی میں7 سال کے طویل وقفے کے بعد کانووکیشن ہوا، اس میں کسی ایک بھی طالب علم کو ڈگری نہیں دی گئی بلکہ خالی فولڈرز تھما دیےگئے۔
پشاورکی زرعی یونیورسٹی کا دسواں مگر انوکھاکانووکیشن ہوا، جس میں340طلبہ و طالبات ڈگریاں لینے پہنچے مگر ان میں سے کسی کوبھی ڈگری نہ ملی،تقریب میں چانسلر سب کو خالی فولڈرز ہی تھماتے رہے۔
تقریب میں سونے پر سہاگہ جیسا ماحول تب پیدا جب یونیورسٹی انتظامیہ ایک گولڈ میڈلسٹ کا نام ہی لسٹ میں ڈالنا بھول گئی ۔ آئی بی ایم ایس کی گولڈمیڈلسٹ نازش شیرین کا کہناتھا کہ رجسٹریشن کرائی تھی جبکہ گولڈ میڈلسٹ طلبہ کی لسٹ میں میرا نام شامل ہی نہیں کیا گیا ۔
7 سال کے طویل وقفے کے بعدزرعی یونی ورسٹی کا کانووکیشن ہوا، جس میں بیشتر طلبہ3 ہزار روپے رجسٹریشن فیس یا اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے شرکت سےرہ گئے،رہی سہی کسر چانسلر سردار مہتاب احمد خان نےیہ کہہ کر پوری کر دی کہ یونیورسٹی میں طلبہ کو عملی زندگی سے مطابقت رکھنےوالی تعلیم فراہم کی جائے،ان کا مزید کہناتھا کہ زرعی یونیورسٹی سے ہر سال ہزاروں گریجویٹس نکلتے ہیں لیکن آج بھی صوبے کو خوراک کے لیے دوسروں پر اکتفا کرنا پڑتا ہے ۔
ان سب کے باوجود زرعی یونیورسٹی سے سال 2009تا2012کےدوران فارغ التحصیل طلبہ کو کانووکیشن کی شکل میں مل بیٹھنے اور سیلفیاں بنانے کا موقع ضرور میسر آیا،ایک گولڈ میڈلسٹ کا کہناتھا کہ وہ بہت خوش ہے ،مزید اسٹڈی کا ارادہ ہے ، ملک ہی میں رہ کر فیلڈ جائن کرونگا۔
کانووکیشن ختم ہونے کےبعد طلبہ واپس اپنے گھروں کو لوٹنے لگے تو یہاں بھی انہیں ایڈمن آفس میں رکھے گئے سیل فون کی وصولی کے لیےفی کس 50روپے دینے پڑے 

 

لاہور .....لاہورکی نجی یونیورسٹی میں ٹیکسٹائل اورفیشن ڈیزائن کےطلبا وطالبات کےپراجیکٹس کی نمائش ہوئی، آج کے نوجوانوں نے مغلیہ دور کی جیولری و مصنوعات، اس طرح تیار کیں کہ دیکھنے والے عش عش کر اُٹھے۔
لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ٹیکسٹائل اور فیشن ڈیزائن کےطلبا و طالبات کےسالانہ پراجیکٹس کینمائش ہوئی ،جس میں طالب علموں نے مغلیہ دور کے طرز کی جیولری کو جدید دور سے ہم آہنگ بناتے ہوئے ایسے شاہ پارے تخلیق کہ دیکھنے والے تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
فن کاروں کاکہناتھاکہ ان کےکام میں فن وثقافت سے محبت کی جھلک نظر آتی ہے،موتی پروئے لڑیاں ہوں، یا، رانی ہار،منفرد پتھروں کا استعمال ہو یا خوبصورت جھکم،ےہرشےکی دلکشی جدا تھی۔
طالب علموں کی مغلیہ دور میں دلچسپی اس بات کا ثبوت ہےکہ وہ اپنی تہذیب وثقافت کوبھولےنہیں 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) اسلام دنیا کے مختلف غیر مسلم ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور تمام تر منفی پروپیگنڈا کے باوجود لوگ اب بھی اپنی زندگی میں تمام مسائل کا حل اسلام میں تلاش کرتے نظر آرہے ہیں اسی لیے ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر مسلمانوں کی تعداد اسی طرح بڑھتی رہی تو 2040 تک اسلام امریکا کا دوسرا بڑا مذہب ہوگا۔

 

 

امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکا میں 33 لاکھ مسلمان بستے ہیں اور ان کی تعداد 2050 تک دُگنی ہوجائے گی جب کہ مسلمانوں کی تعداد اسی طرح بڑھتی رہی تو ان کی تعداد یہودیوں سے بھی بڑھ جائے گی اور اسلام 2040 تک امریکا کا دوسرا بڑا مذہب بن جائے گا۔ اسی طرح ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ مسلم امریکن آبادی کا تناسب بھی ایک فیصد سے بڑھ کر دُگنا ہوجائے گا۔

 

 

تحقیق کے مطابق 2010 سے 2015 کے درمیان مسلمان آبادی میں نصف اضافہ تارکین وطن کی آمد کی وجہ سے ہے جب کہ مسلمانوں میں پیدائش کا تناسب بھی دیگر مذاہب کی آبادیوں سے زیادہ ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ شہروں میں مسلمانوں کی تعداد ایک فیصد سے بھی زیادہ ہے تاہم مسلمانوں کی تعداد کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین کے لیے 10 اور زخمیوں کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس  ہوا جس میں صوبائی وزرا میرسرفرازبگٹی، عبدالرحیم زیارتوال، چیف سیكریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، آئی جی بلوچستان احسن محبوب،صوبائی سیكریٹری داخلہ اكبر حسین درانی، كمشنر كوئٹہ ڈویژن،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، كمانڈنٹ غزہ بند كے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے، اجلاس میں كوئٹہ شہر كی سیكورٹی كا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئی جی پولیس نے وزیر اعلیٰ كو سیٹلائٹ ٹائون میں بم دھماكے اور اس كے بعد سیكورٹی اقدامات كے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ خان زہری نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیو مركز پرخودكش دھماكے كی شدید الفاظ میں مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اس طرح كے واقعات دہشت گردی كے خلاف ہمارے عزم كو متزلزل نہیں  كرسكتے، شہریوں  كے جان و مال كا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ كرنے والے اداروں  كے اہلكاروں  كی قربانیاں صوبے میں  امن وامان كے قیام میں  ہمیشہ یاد ركھی جائیں گی اور ان كی قربانیوں كو رائیگاں  نہیں  جانے دیں گے۔

لاہور ......قومی ترانے کے خالق نامور شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کا 116واں یوم پیدائش آج پورے عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ۔
ابوالاثر حفیظ جالندھری 14جنوری 1900ء کو بھارت کے علاقے جالندھر میں پیدا ہوئے اور آزادی کے بعد انہوں نے لاہور کی جانب نقل مکانی کر لی ۔
حفیظ جالندھری معروف شاعر اور نثر نگار تھے انکی شاعری مذہبی ،حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی،انہوں نے پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کیا جبکہ آزاد کشمیر کا قومی ترانہ بھی حفیظ جالندھری نے ہی تحریر کیاہے۔
انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیاابوالاثر حفیظ جالندھری 21دسمبر 982 1کو 82 بر کی عمر میں انتقال کر گئے مگر چاہنے والوں کے دلوں کو آج بھی ان کی شاعری گرما دیتی ہے۔ 

حفیظ جالندھری نے تحریک آزادی میں بھی بھر پور انداز میں حصہ لیا، انھوں نے آزادی کی تحریک کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی انقلابی شاعری کو ذریعہ بنایا ۔

ایمز ٹی وی (تعلیم) بزم گل کراچی کی جانب سے زون بن قاسم میں مکتبہ اسلامیہ میں، زون شمالی میں مسجد قباء میں اور زون غربی میں مکتبہ عثمان میں ممبرز کے لئے جنت کے پھول کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ نگران بزم گل کراچی، اریبہ احمد نے ورکشاپ کرواتے ہوئے کہا کہ بزم گل کی ممبرز اقبال کے شاہین بننے کی صلاحیت رکھتی ہیں، انہوں نے ممبرز کو رہنمائی دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر شاہین کی خصوصیات کو پروان چڑھائیں اور مثالی ممبرز ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے نیک بنو، نیکی پھیلاﺅ کے سلوگن کو زیادہ سے زیادہ طالبات تک پہنچائیں۔ کیمپ میں ممبرز کے مابین کوئز بہ مو ضوع " آﺅ قرآن یاد کریں" مختلف گیمز اور اسپیکرز فورم بھی منعقد کروایا گیا ۔ جس میں ممبرز نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، نیز جیتنے والی طالبات میں زونل نگراں بزم گل نے تحائف بھی تقسیم کئے۔

ایمز ٹی وی(پشاور) پولیس نے بھانہ ماڑی میں گاڑی سے بڑی تعداد غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم کو تعداد میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پشاورکے علاقے بھانہ مڑی میں پولیس نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔ پولیس نے گاڑی میں سوارایک ملزم کو حراست میں لے لیا جب کہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے 4 کلاشنکوف ، 3 رپیٹر ، 40 پستول اور 400 کارتوس برآمد ہوئے ہیں، برآمد کیا گیا اسلحہ ملک کے دیگر علاقوں میں اسمگل کیا جانا تھا، فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ایمزٹی وی (تعلیم ) نجی انسٹیٹیوٹ پنجاب گروپ آف کالجز حیدرآباد کیمپس کی جانب سے ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں چاروں صوبوں کی ثقافتی اشیاء ، ملبوسات، برتن و دیگر کی نمائش کی گئی۔ اس موقع پر طلبا و طالبات کی جانب سے ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل ظفر اللہ چانڈیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہذیب انسان کو زندہ رکھتی ہے، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر جہانزیب، اساتذہ اور طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔