ایمز ٹی وی (کراچی) قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے غریب آباد میں کارروائی کے دوران تاوان کی رقم لینے آئے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کراچی کے علاقے غریب آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن کے تھانہ پاکستان بازارمیں تعینات اے ایس آئی اکرم کو گرفتارکرلیا، اکرم کے قبضے سے پولیس موبائل، سرکاری اسلحہ اوربلٹ پروف جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرم غریب آباد میں تاوان کی رقم لینے آیا تھا، اکرم کی نشان دہی پر7 مغوی شہریوں کو بھی بازیاب کرلیا گیا ہے
ایمز ٹی وی (تعلیم )پنجاب میں سرکاری یونیورسٹیز کے وا ئس چانسلر ز کے انتخاب کا آخری مر حلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جس کے لئے مجموعی 18امیدواران فائنل راؤنڈ میں آے ہیں ،ذرائع کے مطابق ان امیدواران میں سے 12امیدواران کی پینل فہر ست وزیر اعلیٰ کو ارسال کی جائے گی ۔فائنل راؤنڈ میں 18امیدوار ، وزیر اعلیٰ کو بھیجے جانے والے پینل میں 3 خواتین ہونگیں۔چاروں یونیورسٹیز میں تازہ دم وائس چانسلرز مقرر کئے جا ئیں گے ۔
ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) اطالوی فیشن ہاؤس 'ڈولچے اینڈ گبانا' نے پہلی بار اپنے سگنیچر ملبوسات کے کلیکشن سے ہٹ کر عرب دنیا کی خواتین کے روایتی ملبوسات پر مشتمل ایک نئی فیشن لائن متعارف کرائی ہے۔
بین الاقوامی فیشن برانڈ ڈولچے اینڈ گبانا نے اس ہفتے باضابطہ طور پر 'اسٹائل ڈاٹ کام عریبیہ' کی ویب سائٹ پر بیس تصاویر کے ساتھ اپنا پہلا ہائی فیشن عبایا، حجاب اور اسکارف کا نیا کلیکشن لانچ کیا ہے۔
اطالوی فیشن ڈیزائنرز کی جانب سے اس منفرد کلیکشن کو موسم بہار اور موسم گرما 2016 کے فیشن ملبوسات کے طور پر لانچ کیا گیا ہے۔
نئی وضع دار فیشن لائن کو 'عبایا کلیکشن' کا نام دیا گیا ہے، جس میں ڈولچے اینڈ گبانا کے معمول کے ڈیزائن کو تبدیل کرتے ہوئے مشرق وسطی کی خواتین کے لیے خاص طور پر ہلکے پھلکے ڈرامائی ڈیزائن والے خصوصی ملبوسات تیار کیے ہیں ۔
خصوصی کلیکشن فلورل ،ایمبرائیڈری سے مزین سیاہ ،اور خاکستری رنگوں میں دستیاب ہیں،جنھیں جارجیٹ ، ساٹن اور شاموز کے لچکدار کپڑے سے تیار کیا گیا ہے ۔
یہ ڈیزائنرز عبایا اور حجاب گل داؤدی، پولکا ڈاوٹ اور گلاب کے پھولوں کےپرنٹوں میں دستیاب ہے جبکہ کچھ ملبوسات کےلیے اطالوی ریشم اور نفیس لیس کا استعمال کیا گیا ہے ۔ یہ ملبوسات اس ماہ سے مشرق وسطی ،لندن ،پیرس ،میلان اور زیورخ کی منتخب دوکانوں پر دستیاب ہیں ۔
اطالوی فیشن ہاوس کے علاوہ کئی بین الاقوامی فیشن برانڈ بھی اسلامک فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہیں، جن میں نے ٹومی ہل فیگر، ڈی کے این وائی اور ملبوسات کی ریٹیلر شاپ مینگو کی طرف سے پچھلے سال رمضان کی مناسبت سے مسلمان خواتین کے لیے ملبوسات کی خصوصی رینج متعارف کرایا گیا تھا۔
ڈولچے اینڈ گبانا کا کہنا ہے کہ فیشن ہاؤس اس سے قبل بھی مخصوص علاقوں کے لوگوں کے لیے خصوصی ملبوسات کا کلیکشن لانچ کرتا رہا ہے، جیسا کہ ماسکو کی بوتیک کے لیے ایک خاص کلیکشن تیار کیا گیا تھا اسی طرح پچھلے سال چین اور جاپان کے خریداروں کے لیے بھی ملبوسات کی ایک نئی رینج متعارف کرائی گئی تھی۔
تصاویر بشکریہ
http://arabia.style.com/gallery/exclusive-dolce-gabbana-abaya-line-gallery/
ایمزٹی وی( تعلیم )وفاقی جامعہ اردو کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق مدارس و ہومیو پیتھک سالانہ پرائیویٹ امتحانات کا آغاز 18جنوری سے ہوگا۔ پہلاپیپرمطالعہ پاکستان 18جنوری، دوسرا پیپر انگریزی 19جنوری، تیسرا پیپر اردو 20جنوری اور چوتھا پیپر اسلامیات، اخلاقیات 21جنوری کو ہوگا۔طلباءو طالبات کا امتحانی مرکز اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس بنایا گیا ہے۔
ایمز ٹی وی (کوئٹہ) سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسداد پولیو سنٹر کے قریب دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکار شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسداد پولیو سنٹر کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں 13 پولیس اہلکار اور ایف سی اہلکار شہید جب کہ 20 زخمی ہو گئے،
زخمیوں میں سے 8 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 7 سے 8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خودکش ہو سکتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور کے علاقوں میں بھی سنی گئی جب کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) بیجنگ چین نے انسان بردار راکٹ میں استعمال ہونے والا ایک اہم پرزہ تیار کرنے کی فنی صلاحیت حاصل کر لی ہے جس سے چین انسان بردار راکٹ چاند پر بھیجنے کی اہلیت کا حامل ہو گیا ہے جس سے وہ انسان کو چاند پر اتار سکے گا۔
ایمزٹی وی (لاہور) دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی چوتھی برسی کل (جمعرات) کو منائی جائے گی۔ارفع کریم 2 فروری 1995 کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں ۔اور اس نو نہار بیٹی نے چھوٹی سی عمر میں پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ۔ ا سی مناسبت سے ملک کے کئی مقامات پرکل تقریبا ت کا انعقاد کیا جائے گا ۔جبکہ مرکزی تقریب ارفع کریم نگر فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔
ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان)گلگت بلتستان اور چترال کے پہاڑوں پر گرتی برف نے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھا دی۔ جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس گئے، ٹھنڈے اور خوشگوار موسم نے شہریوں کا مو ڈ خوشگوار کر دیا۔ کزئی ایجنسی میں ہونیوالی برفباری نے ہر منظرکو اور بھی دلکش بنا دیا، وقفے وقفے سے گرنے والی بر ف سے موسم کافی سرد ہو گیا۔ بالا ئی چترال میں گرم چشمہ اور لواری ٹاپ پر گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے برف باری ہو رہی ہے، گلگت بلتستان کے ضلع دیا مراور غذر کے پہاڑوں پر کبھی ہلکی تو کبھی تیز برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
ایمز ٹی وی (بزنس) انٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام ر ہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید104.92روپے اور قیمت فروخت104.97رو پے پر بر قرار ر ہی ا سی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید106رو پے اورقیمت فروخت106.20رو پے ہو گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو یورو کی قدر میں30پیسے کی کمی ہو ئی جس کے بعدیورو کی قیمت خرید115.60روپے سے کم ہو کر115.30رو پے اورقیمت فروخت116.60رو پے سے کم ہو کر116.30روپے ہو گئی ۔