ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ ملک کے ایک عام شہری کو پینے کے صاف پانی تک رسائی ممکن نہیں جولمحہ فکریہ ہے۔
حکومت کو چاہیئے کہ بگڑتی ہوئی ماحولیاتی صورتحال پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات کریں ،ملک کا ایکوسسٹم برباد ہورہاہے جس سے پیڑ ،پودے، وائلڈ لائف اور جانوروں کوشدید خطرات لاحق ہیں جس کے مضر اثرات انسانی زندگی پر بھی پڑ رہے ہیں جس کی روک تھام کے لئے ٹھوس حکومتی اقدامات ناگزیر ہوگئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیاء اور انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسزجامعہ کراچی کےاشتراک سےچوتھی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’انوائرمینٹل ہاریزن ویلونگ اینڈ کنزرونگ نیچر‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر آئی سی سی بی ایس پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری،رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر عارف کمال،چیئر مین شعبہ کیمیاء پروفیسر ڈاکٹر ایس اظہر علی اور پروفیسر ڈاکٹر ماجد ممتاز موجود تھے۔شیخ الجامعہ نے مزید کہا کہ شعبہ کیمیاء اور آئی سی سی بی ایس کی جانب سے انتہائی اہم اور توجہ طلب موضوع پر کانفرنس کا انعقاد لائق تحسین ہے۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی اورانسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں نئے وائس چانسلر اور ڈائریکٹر کے تقرر کا معاملہ پیچیدگی اختیارکرگیا ہے جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کی چار سالہ مدت ملازمت ختم ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر آئی بی اے کراچی ڈاکٹرعشرت حسین کی دوسری چارسالہ مدت ملازمت ختم ہونے میں ڈیڑھ ماہ رہ گیا ہے اوروزیراعلیٰ ہاؤس تاحال ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے اور سب سے بڑے بزنس ادارے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے اشتہار جاری نہیں کرسکا ہے.
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹرقیصر جامعہ کراچی میں تعینات ہونے سے قبل جامعہ اردو کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں جبکہ آئی بی اے کے ڈاکٹرعشرت حسین کی یہ دوسری چارسالہ مسلسل مدت ہے اور وہ خود بھی تیسری مدت کے لیے ڈائریکٹر نہیں بنناچاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پر دباو ہے کہ جامعہ کراچی اور آئی بی اے کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے اشتہار نہ دیا جائے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اشتہار نہ دینے کے باعث جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کو مدت ملازمت مین چند ماہ کی توسیع ہوجائے اور ایسا نہ ہوا تو سینئر ڈین ڈاکٹر خالد عراقی کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا جاسکتا ہے ۔
ایمزٹی وی (گوجرانوالہ)وفاقی وزیرتجارت کی جانب سے گوجرانوالہ میں یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی قائم کرنے کا اعلان، گورنمنٹ کالج میں 10کروڑکی لاگت سے بی ایس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا ۔ انجینئیر خرم دستگیر خان کا کالج میں تقریب تقسیم انعاما ت سے خطاب۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئیر خرم دستگیر خان نے گورنمنٹ بوائز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم حاصل کئے بغیر ترقی کی منازل تک پہنچنا ممکن نہیں، ”ڈنگ ٹپاؤ“ والی سوچ کے ساتھ کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی ، ا نٹر نیٹ نے طلباءکے لئے نئے علو م اور جدید تحقیق کے دروازے کھول دئے ہیں ۔ گورنمنٹ کالج کے طلباءکی پنجاب یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن سمیت مختلف شعبہ جات کے بہترین رزلٹ تعلیمی انقلاب کی طرف قدم ہیں ۔
ایمز ٹی وی (فیصل آباد) ایگزیکٹو ڈائریکٹر سسٹم فاؤڈیشن پروفیسر رانا مسعود نے نواب ٹاؤ ن ستیانہ روڈپر اسکول کے افتتاح پر کہا ہے کہ ہم ان تین کروڑ بچوں کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں جو کبھی اسکول گئے ہی نہیں اور غریب بھی ہیں اور تعلیم کے اخراجا ت برداشت نہیں کر سکتے۔ اسکول میں بچوں کو فری کتابیں ،یو نیفارم اور ہر ماہ پانچ سو روپے بھی دیئے جاتے ہے۔تقریب میں میاں اظہر مجید اور آمنہ فیصل نے بھی شرکت کی۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) سلمان بٹ اور محمد آصف کی ڈومیسٹک کرکٹ میں دھماکہ خیز واپسی ہوگئی، سلمان بٹ نے واپڈا کی طرف سے فاٹا کے خلاف سنچری بناڈالی۔ جبکہ
محمد آصف نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
تفصیلات کے مطابق سزا یافتہ کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف نے ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز کرلیا ہے۔ حیدرآباد میں جاری قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں سلمان بٹ اور محمد آصف واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں۔
پانچ سالہ پابندی کے بعد سلمان بٹ نے فاٹاکےخلاف اپنے پہلے ہی میچ میں بلے بازی کے جوہر دکھاتے ہوئے سنچری اسکورکی۔
محمد آصف نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کاپہلامیچ کھیل کرخوشی محسوس کررہاہوں۔ جوغلطی کی اس کی پانچ سال تک سزا بھگتی۔ پابندی کاعرصہ بہت مشکل سے گزارا۔
انہوں نے کہا کہ سوئنگ بالر ہوں اس لئےجلد ردھم میں آجاؤں گا، ڈومیسٹک کرکٹ کی کارکردگی سےسلیکڑکی توجہ حاصل کرنےکی کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے جانے پر آئی سی سی نے سلمان بٹ اور محمد آصف پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی تھی۔
ایمز ٹی وی (تعلیم)امامیہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژ ن کا پہلا اجلاس عمومی کا انعقاد مسجد آل عباءفیڈرل بی ایریا بلاک 13میں کیا گیا ۔جس میں مرکزی نمائندے ، آئی ایس او پاکستان علی عباس ،آئی ایس او کراچی ڈویژ ن کے صدر یاور عباس ،نو منتخب ارکان ڈویژنل کابینہ سمیت یونٹ کے صدر نے شرکت کی۔ اجلاس عمومی کے دوران سال برائے 2015-16کی نو منتخب ڈویژنل کابینہ کی ارکان عمومی سے منظوری لینے کے ساتھ مختلف تنظیمی امور پر بحث کی گئی ان کے علاوہ دو روز تک جاری رہنے والے اجلاس عمومی کراچی کے طلبہ کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے مختلف جامعات کے گرانٹ روکے جانے کی شدید مزمت کی۔ اجلاس عمومی کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر یاور عباس کا کہنا تھا کہ طلبہ ہی ملک و ملت کا مستقبل ہیں ،طلبہ کے حقوق کے حصول کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔