Saturday, 16 November 2024

ایمزٹی وی(تعلیم) مہران یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈٹیکنالوجی جامشورو میں سیلف فنانس ،یونیورسٹی سپورٹ پروگرام اور اسپیشل اسکیم کے تحت مختلف شعبوں میں داخلوں کے خواہشمند امید وار طلبہ جنہوں نے 11 اکتوبر 2015 کو منعقدہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں کم از کم 40 مارکس لئے تھے اور صوبہ سندھ کے کسی بھی ضلع کا ڈ و میسائل رکھتے ہوں انہیں اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈیمانڈ ڈرافٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 15جنوری مقرر کی گئی ہے

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) امریکہ کی ریاست اداہو میں محکمۂ جنگلی حیات کے حکام کا کہنا ہے پہاڑی علاقے میں ایک ایسے شیر کا شکار کیا گیا ہے جس کے ماتھے پر بھی دانت اُگ آئے تھے۔

اس شیر کو پرمٹ کے تحت شکار کرنے والے ایک شخص نے 30 دسمبر کو شکار کیا۔ اداہو کے محکمۂ شکار اور ماہی گیری کا کہنا ہے کہ یہ دانت اس کے کسی جڑواں بھائی یا بہن کے ہو سکتے ہیں جو دورانِ حمل چل بسا ہو یا پھر یہ کسی قسم کا ٹیومر بھی ہو سکتا ہے۔

محکمے کے مطابق ماہرینِ حیوانات کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس علاقے میں کسی جانور میں اس قسم کی چیز پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ اس شیر نے ویسٹن نامی قصبے کے قریب ایک کتے پر حملہ کیا تھا لیکن کتا زندہ بچ گیا تھا۔ اس حملے کے چند گھنٹے بعد ایک شکاری نے اس شیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جب ایک سرکاری اہلکار نے شیر کی لاش کا معائنہ کیا تو اسے اس کے سر پر دانت اور مونچھیں نظر آئیں۔ ریاست اداہو میں پہاڑی شیر عام پائے جاتے ہیں اور سرد موسم میں یہ شکار کی تلاش میں وادیوں میں واقع دیہات اور قصبات کا رخ بھی کر لیتے ہیں۔

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے نائب وزیر خارجہ یانگ منگ نے ایران اور سعودی عرب کوتنازعہ کے حل کے لئے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان ہانگ لی نے پیر کو پریس بریفنگ میں کہا کہ چینی نائب وزیر خارجہ نے 6 سے10جنوری کے مابین ایران اور سعودی عرب کا دورہ کیا تا کہ دونوں ممالک کے موقف سے اگاہی حاصل کی جا سکے۔ یانگ منگ نے سعودی عرب میں سعودی حکام کے ساتھ ملاقات میں انہیں تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ انہوں نے ایران میں بھی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات میں اسی خواہش کا اظہار کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین خطے کے استحکام اور امن کے لئے پر امید ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے دسویں جماعت سائنس وجنرل گروپ (ریگولر اور پرائیویٹ) ضمنی امتحانات برائے سال 2015کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سائنس گروپ میں44ہزار6سو45امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی تھی،43 ہزار 308امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ ان امیدواروں میںسے31ہزار 844 نے کامیابی حاصل کی،اس طرح کامیاب ہونے والے امیدواروں کی مجموعی طور پر شرح 73.53 فیصد رہی۔ اسی طرح جنرل گروپ ریگولر میں 4ہزار 226امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، 4ہزار 08امیدوار شریک ہوئے۔ان امیدواروں میں سے2ہزار 897امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،مجموعی طور پر کامیاب امیدواروں کی شرح72.28فیصد رہی۔اسی طرح جنرل گروپ پرائیویٹ امیدواروں کے اعداد و شمار کے مطابق 2ہزار 311نے رجسٹریشن کروائی ، 2ہزار 85امیدوار شریک ہوئے ۔ان طلبہ و طالبات میں سے 1ہزار 557امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، اس فیکلٹی کی مجموعی طور پرکامیابی کی شرح 74.68فیصد رہی۔ضمنی امتحانات برائے سال 2015میںکامیاب امیدواروں کی اعداد و شمار کے مطابق کامیابی کی کل شرح 73.48فیصد رہی۔ پروفیسر انوار احمد زئی نے مزید بتایا کہ سال 2014میں ضمنی امتحانات میں شریک ہونے والے امیدوارو ں کی تعداد 36ہزار تھی جبکہ اس سال 52ہزار امیدواروں نے ضمنی امتحانات میں شرکت کی، تاہم گزشتہ سال ان امیدواروں کی کامیابی کی شرح 48فیصد تھی جبکہ اس سال کامیاب امیدواروں کی شرح 73فیصد رہی ہے۔

ﯾﻤﺰ ﭨﯽ ﻭﯼ ( ﮐﺮﺍﭼﯽ ) بھارت میں ٹریفک حادثے میں بھارتی نژاد 5 آسٹریلوی باشندے ہلاک ہوگئے ،حادثہ نئی دہلی سے آگرہ جانے والے ہائی وے پر پیش آیا۔ بھارتی نژاد آسٹریلوی شہری چھٹیاں منانے بھارت آئے تھے،عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ڈرائیور انتہائی تیز رفتار میں گاڑی چلا رہا تھا جس کی وجہ سے گاڑی حفاظتی رکاوٹ سے جا ٹکرائی ، نتیجے میں چار خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو کو تشویشناک ھالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) یورپی خلائی ایجنسی چاند پر نا صرف کمند ڈالنے کی تیاریاں کر رہی ہے بلکہ، چاند پر انسانوں کے رہنے اور کام کرنے کے لیے بستیاں بسانے کے ایک مشن پر بھی کام کر رہی ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی( ای ایس اے) نے 'دا مون اویکنس'  کے عنوان سے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں خلائی ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے وہ چاند پر انسانوں کی ممکنہ آباد کاری کے ایک مشن پر کام کر رہا ہے اور 2030 تک چاند پر بستی قائم کرنا چاہتا ہے۔

اگرچہ امریکی خلائی ادارہ ناسا یہ واضح کرچکا ہے کہ امریکی خلابازوں کی اگلی منزل مریخ ہوگی لیکن، یورپی خلائی ایجنسی بالکل مختلف عزائم کے ساتھ سامنے آئی ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ انسان کو اگلی دہائی کے آخر تک چاند پر بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

تاہم  یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق یہ نئی تحقیق مقابلے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ مشن بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کے ساتھ انجام دیا جائے گا۔

 

خلائی ادارے کے ایک ترجمان نے کہا کہ بالآخر ہم تحقیق اور دریافت کے لیے چاند پر پائیدار انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کے قابل ہو جائیں گے، جہاں انسان طویل مدت کے لیے زندگی گزارنے اور کام کرنے کے قابل ہوں گے۔

 

ای ایس اے کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے سیکھی جانے والی معلومات پر عمل کرتے ہوئے اور دیگر خلائی اداروں کی شراکت داری کےساتھ چاند پر انٹارکٹیکا سے ماخوذ بستیاں قائم کرے گا اور آنے والے وقتوں میں چاند ایک ایسی جگہ بن جائے گی، جہاں قومیں اور دنیا مل کر کام کریں گے۔

 

وڈیو کی تفصیلات کے مطابق یورپی خلائی ادارہ چاند پر بستی کی تعمیر سے ایک عشرے قبل مزید تحقیق کے لیےخلابازوں کو خلا میں بھیجے گا اور چاند پر آبادکاری کے لیے انسانی مشن کا ایک سلسلہ  شروع کرے گا۔ سب سے پہلے روبوٹ چاند پر اترے گا اور انسانوں کے لیے چاند پر رہنے کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

 

ادارے کے مطابق یہ مشن 2020 میں کام کرنا شروع کرے گا جب روسی خلائی ایجنسی کا مشن لونا 27چاند کے قطب جنوبی پر بھیجا جائے گا جو چاند کی مٹی کے نمونوں کو جمع کرے گا۔

 

 

اس طویل مدتی مشن کا مقصد سائنس دانوں کو چاند کے وسائل کی بہتر معلومات فراہم کرنا بتایا گیا ہے۔

کہا گیا ہے کہ چاند کی سطح پر رہتے ہوئے ہمیں نظام شمسی میں آگے منتقل ہونے کے بارے میں سیکھنے کا موقع ملے گا اور امید ہے کہ چاند کے ان حصوں کو دریافت کیا جاسکے گا جو انسانوں کے لیے سربستہ راز ہیں۔

 

مزید برآں یورپی خلائی ادارے کو امید ہے کہ کرہ ارض پر زندگی کے آغاز کا راز چاند کے نادیدہ علاقوں میں آج بھی محفوظ ہو گا جو ہمیں یہ بتاسکے گا کہ زمین پر انسانی زندگی کا آغاز کیسے ہوا تھا۔

 

 

 امریکی تجارتی کمپنیوں کی طرح یورپی خلائی ادارہ بھی چاند کے جنوبی قطب میں دلچسپی رکھتا ہے جہاں وہ برف کے پانیوں سے ڈھکے چاند کے ہمیشہ تاریکی میں ڈوبے رہنے والے علاقوں میں آبادی بسا نے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ ارد گرد کے علاقےجو تقریباً مستقل دھوپ حاصل کرتے ہیں، قابل اعتماد شمسی توانائی فراہم کرسکتے ہیں۔

یورپی اسپیس ایجنسی 2013 سے مشہور آرکیٹکچر کمپنی کے ساتھ مل کر تھری ڈی پرنٹر  اور چاند کے مواد کی مدد سے چاند پر بستی تعمیر کرنے کے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہے ۔

 

 

 1969 کو نیل آرمسٹرانگ وہ پہلے انسان تھے جن کے قدم چاند پر پڑے  تھے اور اس کے ساتھ ہی چاند کی حقیقت سے پردہ اٹھ چکا ہے، جسے سائنس دان ہماری زمین کی طرح ایک کرہ بتاتے ہیں۔

تاہم 2009 میں ناسا کی طرف سے چاند پر پانی کی دریافت نے سائنس دانوں کی تحقیق اور جستجو کو تبدیل کر دیا ہے کیونکہ چاند زمین سے قریب ہے اور اس پر ممکنہ وسائل مثلاً چاند اور نایاب معدنیات موجود ہیں اس لیے چاند پر بستی آباد کرنا سائنس دانوں کو ایک مقصد فراہم کرتا ہے۔

دریں اثناء اس عشرے کی ابتداء میں چین اور روس انسان کو خلا میں بھیجنے کے قابل ہو گئے ہیں جو کہ چاند کی دریافت کے لیے ان کے ارادوں کا واضح اشارہ ہے۔

ایمزٹی وی (تعلیم ) مظفر حسین منہاس سنیئر رہنما آزاد کشمیر اسکول ٹیچرز آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2015تعلیم کے لئے بہتر ثابت نہیں ہوا ہے کیوں کہ ملک بھر میں شرح خواندگی میں 2فیصد کمی ہوئی ہے۔اور کوالٹی میں بہتری نہیں آئی جس کی بڑی وجہ تعلیم پر کم خرچہ کرنا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیم پر کم از کم 4فیصد خرچ کرنا چاہئے۔ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی عمارتیں ،چار دیواریاں ،واش روم ،لیبارٹری کی تعمیر کو یقینی بناتے ہوے اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے۔ورنہ تعلیم تنزلی کی طرف چلی جائے گی جس کی زمہ داری حکمرانوں پر ہوگی۔

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی) ملایئشیا کی یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے ایک ایسا اسٹریٹ لیمپ تیار کر لیا ہے جو شمسی توانائی اور ہوا سے روشن کیا جا سکے گا اور گلیوں میں مچھروں کو اپنی جانب کشش کر کے اپنا شکار بنا لے گا جس سے اس بیماری پر قابو پانے اور پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سسٹم ڈینگی مچھر کی سونگھنے کی حس کی بے حد صلاحیت کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہے کیوں کہ اس سے خارج ہونے والی بو انسانی بو جیسی ہے اسی لیے مچھر تیزی سے اس جانب کھچا چلا آتا ہے۔ اس نئی ایجاد سے ہزاروں زندگیوں کو بچایا جا سکے گا۔

ایمز ٹی وی (لاہور) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی اور گولی خود ہی مار لیتے ہیں. سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کا اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوا، جس میں تنظیمی معاملات زیرغور آئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے تنظیمی معاملات پر ہدایات دی ہیں۔

انہوں نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی اور گولی خود ہی مار لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، اس حوالے سے اے پی سی بھی بلائی جانی چاہیئے۔

چودھری نثار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کے کہنے پر نہیں چلتے، ان کی پالیسیاں کہیں اور سے آتی ہیں۔ چودھری نثار کی اپنے ساتھی وزراء سے بھی نہیں بنتی۔ کراچی آپریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ رینجرز کے بارے میں پیپلز پارٹی کے تحفظات اصولی ہیں، سارا احتساب سندھ میں ہو رہا ہے، پنجاب میں کرپشن کسی کو نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز انسداد دہشت گردی کیلئے بلائی گئی لیکن رینجرز کے ذریعے مفادات پورے کئے جا رہے ہیں

اسلام آباد (ایمزٹی وی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز ایران اور سعودی عرب کے معاملے پر آج قومی اسمبلی میں ان کیمرا بریفنگ دینگے ۔

اپوزیشن کی طرف سے ایران اور سعودی عرب کے معاملے پر حکومت سے بریفنگ کا مطالبہ کیا گیا تھا گزشتہ جمعہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے ان کیمرا بریفنگ کی ہامی بھری تھی ۔