ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست سنالوا کے ساحلی شہرلاس موچس میں نیوی کے ساتھ خونریز مقابلے کے بعد منشیات کی دنیا کے مطلوب ترین اسمگلر جوکن الچاپو گزمین کو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا جب کہ مقابلے میں الچاپو کے 5 ساتھی ہلاک بھی ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں الچاپو گزمین الٹیپانو جیل حکام کو رشوت دے کر زیر زمین سرنگ کے ذریعے فرار ہو گیا تھا جب کہ اس سے قبل 2001 میں بھی الچاپو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ الچاپو گزمین میکسیکو کے ساتھ امریکی پولیس کو بھی انتہائی مطلوب تھا
ایمز ٹی وی (کراچی)جا معہ کرا چی کی فیکلٹی آف ایجو کیشن اور سندھ ٹیکنیکل ایجو کیشن اور ووکیشنل ٹیچنگ پرو گرا م کے اشترا ک سے فنی و تکنیکی تعلیمی ادا رو ں کے لئے اوپن ہا ئو س کا اہتما م کیا گیا جس میں شر کا ء نے فنی و ٹیکنیکل تعلیم کی اہمیت ،رو ل اور اسکی ضرورت و افا دیت کے حوالہ سے با ت چیت کی اور آج کے دور میں اسکی اہمیت کو اُجا گر کیا ۔تقریب کے مہما ن خصو صی جا معہ کرا چی کے وا ئس چا نسلر ڈاکٹر قیصر نے اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ پرو گرا م جو کہ اپنی طر ز کا جا معہ میں پہلا اور منفرد پرو گرا م ہے کے آغا ز سے تر قی و فنی تعلیم کی نئی را ہیں ہموا ر ہو نگی جسکے تحت نئی ما ہر ین ٹیکینکل ٹریننگ ادا رو ں اور جدید خطو ط پر نو جوا نو ں اور ملک کے معما رو ں کو رو شن مستقبل کے لئے تیا ر کریں گے ۔فنی و ٹیکنیکل تعلیم کے ذریعہ ہنر مند افرا د کے لئے رو ز گا ر کے بہتر موا قع مو جو د ہیں جس میں ملک اور بیرو ن ملک میں بھی ہنر مند افرا د کی ہمیشہ سے زیا دہ طلب رہی ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہنر مند تعلیم پا نے اور سیکھنے وا لے لو گو ں کی ضرورت ہے جو روا یتی تعلیم سے ہٹ کر فنی و تکنیکی تعلیم پر بھی بھر پو ر تو جہ دے رہے ہیں جو آج کی اشد ضرورت ہے ۔ڈائریکٹر اسٹیوٹاڈاکٹر مسرور اپنے خطا ب میں کہا کہ دنیا بھر میں جدید اور ایڈوا نس تعلیم کے حصو ل کے لئے جدو جہد ہو رہی ہے اور اگر ہم دنیا کے سا تھ نہ چلے تو نہ صر ف تعلیمی میدا ن میں پیچھے رہ جا ئیں گے بلکہ تر قی ،معا شی و معا شر تی تر قی کے دور میں بھی انکا مقا بلہ نہیں کر سکتے ۔شر کا ء تقریب نے فنی تعلیم کی اہمیت و افا دیت پر زور دیتے ہو ئے اسکے فرو غ پر زور دیا ۔
ایمز ٹی وی (ٹھٹھہ)ضلع ٹھٹھہ کے 1420فیڈر اساتذہ گزشتہ 4 سال سے تنخواہوں سے محروم، عدلیہ کے حکم کے باوجود محکمہ تعلیم انھیں تنخواہوں کی ادائیگی میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے 1420فیڈر اساتذہ جو کہ باقاعدگی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں مگر محکمہ تعلیم نے انکی4برس سے تنخواہیں ادا نہیں کی ہیں۔ اس مد میں فیڈر ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی رہنمائوں غلام مصطفی جاکرو، سلیمان میمن، اللہ بچایو خاصخیلی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے 1420 فیڈر ٹیچرز ضلع کے مختلف اسکولوں میں باقاعدگی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے بھی کی ہے مگر محکمہ تعلیم گزشتہ 4 برس سے انکی تنخواہیں ادا نہیں کر رہا جس کے لیے انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں بھی پٹیشن داخل کی اور تمام کارروائی کے بعد ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم بھی دیا اس کے باوجود محکمہ تعلیم تنخوائیں ادا کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جس کے باعث اساتذہ کے اہل خانہ فاقہ کشی سے دوچار ہیں۔ انہوں نے گورنر سندھ اور سیکریٹری تعلیم سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ اساتذہ کو محکمہ تعلیم میں ضم کر کے انھیں 4سال کی تنخواہیں ادا کی جائیں ۔
ناظم امتحانات (سالانہ) جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے ڈسٹنس ایجوکیشن پروگرام کے ایم اے (فائنل) سالانہ امتحانات 2015ءکے امیدواروں کے لیے ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کے زبانی امتحانات پیر 11 جنوری 2016ءکو صبح 8:30 بجے سے 3:00 بجے تک آرٹس فیکلٹی بلڈنگ میں موجود متعلقہ شعبوں اور انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر میں لیے جائیں گے۔