ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) منٹو پاکستان میں ہی نہیں، بھارت میں بھی چھا گیا،جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکاری اور بہترین ایڈٹنگ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
فلم منٹو کو لوگوں کے پیار کے بعد اب بین الاقوامی اعزازات بھی مل رہے ہیں، معاشرے کی بے رحم تصویر سے پردہ اٹھانے والے سعادت منٹو کی کہانی پردہ اسکرین پر آئی تو لوگوں کے دلوں کو لگی۔
فلم منٹو کی کہانی کسی تعارف اور تعریف کی محتاج نہیں کیونکہ اس کو اب عالمی اعزازت سے نوازا جارہا ہے ،جے پور میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں بہترین اداکار اور بہترین ایڈیٹر کاایوارڈ فلم کے نام رہا ہے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں جڑواں بچوں کی پیدائش میں چند منٹ کا فرق سال بھر کا فرق بن گیا، بچوں کی پیدائش میں صرف تین منٹ کے وقفے نے جڑواں بہن بھائی کے یوم پیدائش میں سال بھر کافرق ڈال دیا۔
کیلیفورنیا میں جڑواں ننھی پری جیلن کی پیدائش اکتیس دسمبر کو رات گیارہ بج کر انسٹھ منٹ پرہوئی تو اس کا بھائی لوئیس صرف تین منٹ بعد نئے سال پر دنیا میں آیا لیکن یہی تین منٹ کا فرق ان کے یوم پیدائش میں ایک سال کے فرق کا باعث بن گیا۔
اسپتال کی نرس لینیٹ کوٹیزی کا کہنا ہے کہ جڑواں بچوں میں سال کی پیدائش کا فرق شاذ ہی ہوتا ہے اور ان کے چونتیس سالہ کیرئر میں پہلی بار ایسا ہوا کہ جڑواں بہن بھائی کی پیدائش کا سال مختلف ہے۔
جڑواں بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ بچوں کی والدہ کو امید تھی کہ ان کا یوم پیدائش ایک ہی ہو گا تاہم اب انہیں بچوں کی سالگرہ کی دو الگ الگ پارٹیوں کا اہتمام کرنا پڑے گا۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) خراٹوں سے تنگ افراد پریشان نہ ہوں کیونکہ اب ماہرین نےنورا نامی ایک تکیہ تیار کیا ہے جو خراٹوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
کینیڈین کمپنی کی جانب سے تیار کئے گئے اس تکیے کے اندر الیکٹرانک نظام نصب ہے جو خراٹے کی آواز سن کر تکیے کو پھیلاتا اور سکڑتا ہے۔ اس طرح خراٹے لینے والے کا سر دوسری پوزیشن میں آ جاتا ہے اور خراٹے کم ہو جاتے ہیں۔
خراٹے کی آواز سن کر تکیے کے اندر خودکار پمپ کام کرنے لگتا ہے جو سونے والے کی پوزیشن بدل دیتا ہے جبکہ اس عمل سے خلق کے پٹھوں کو بھی سکون ملتا ہے اور سانس لینے میں آسانی ہو جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خراٹے لینے والے شخص کا سر نیند میں ہلایا جائے تو منہ میں ہوا جانے کی پوزیشن کچھ بدل جاتی ہے اور تھوڑی دیر میں خراٹے کم یا رُک جاتے ہیں کیونکہ جب تک خلق کے اوپری حصے کے پٹھوں پر دباؤ نہیں پڑتا اس وقت تک خراٹے شروع نہیں ہوتے جبکہ یہ تکیہ عین اسی وقت کام کرتا ہے جب خراٹے شروع ہونے والے ہوتے ہیں۔
ایمزٹی وی( اسپورٹس) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ بالر محمد عامر کو نیوز ی لینڈ کا ویزا مل گیا ۔ نیوزی لینڈ کے امیگریشن ایریا منیجر مائیکل کارلے کا کہنا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے وزٹ ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تر صورت حال کا جائرہ لینے کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے تعاون سے عامر کو ویزا جاری کیا گیا ہے۔ محمد عامر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سیریز 15 جنوری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔
ایمز ٹی وی (فیصلاباد) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے پی ایچ ڈی کے طالبعلم کاشان گیلانی کو یونیورسٹی میں دوبارہ داخلے کی اجازت دیدی ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کاشان نے آئندہ یونیورسٹی قوانین کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ اس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا ۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پی ایچ ڈی کے طالبعلم کاشان گیلانی نے فیس بک پر یونیورسٹی کو درسگاہ کے بجائے رقص گاہ لکھا تو بھونچال آگیا اوراسے آزادی اظہار رائے کی بھاری قیمت چکانا پڑی -زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ نے کاشان حیدر گیلانی کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے کے بعد اسے دوبارہ یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت دی
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) نیب کے ایگزیکیٹو بورڈ نے ڈاکٹرعاصم حسین،رکن قومی اسمبلی میرمنورعلی تالپورسمیت متعدد افراد کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔ نیب ایگزیکیٹو بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین قمرالزماں چوہدری کی صدارت میں ہواجس میں تین کیسوں کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب نے سب سے پہلے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم، ڈائریکٹرلینڈ کے ڈی اے سید اطہرحسین اور ایڈمنسٹریٹرضیاالدین اسپتال دبئی عبدالحمید کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری زمین غیرقانونی طریقے سے مختلف افراد کو الاٹ کی اور حاصل ہونے والی رقم کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کرکے قومی خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب نے بلوچستان کے صوبائی وزیرصنعت وتجارت سیداحسان شاہ، رکن قومی اسمبلی میرمنورعلی تالپوراور پشاور یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام کے خلاف بھی تحقیقات کی بھی منظوری دے دی۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر مملکت برائے داخلہ میاں بلیغ الرحمان نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ ملک بھر میں 182 مدارس کو مشکوک قرار دے کر بند کر دیا گیا ہے ، ان میں پنجاب کے2، سندھ کے 167 اور خیبر پختونخوا کے 13 مدارس شامل ہیں۔
ملک بھر کے 190مدارس بیرون ممالک سے فنڈنگ لیتے تھے، ان میں پنجاب کے 147، سندھ کے 6، خیبر پختونخوا کے7 اور بلوچستان کے 30 مدارس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں غیر رجسٹرڈ 72 مدارس بھی بند کردیئے گئے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال کی 9 ہزار 164 شکایات درج ہوئیں جن پر 9 ہزار 340 افراد کو گرفتار کیا گیا،نفرت انگیز تقاریر کے جرم میں 2 ہزار 337 مقدمات درج کئےگئے جبکہ اس جرم میں 2 ہزار 195 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
مدارس کی تلاشی کا کام بھی جاری ہے جس کے تحت وفاقی دارالحکومت اور پنجاب میں 100فیصد، سندھ میں 80، خیبر پختونخوا میں 75 اور بلوچستان میں 60 فیصد تلاشی کاعمل مکمل کیا جاچکا ہے۔