ایمز ٹی وی (کراچی)ہم کسی بھی دھمکی سے خوفزدہ نہیں ، اہم اقدامات کرکے پرائیوٹ امتحانات کو شفاف بنایا جارہا ہے تاکہ وفاقی جامعہ اردو کا وقار ملک بھر میں بلند ہو۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے ان خیالات کا اظہار جامعہ کے تحت ہونے والے بی اے ، بی کام پرائیوٹ امتحانات کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رجسٹرار آصف علی اور نگراں کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر کمال حیدر، ڈاکٹر اصغر دشتی بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کا کہنا تھا کہ جامعہ اردو میں نقل کا مکمل خاتمہ کردیا جائیگا۔سابقہ دور میں نقل مافیا پرچے حل کرانے کی مد میں لاکھوں روپے کماتے تھے جس کی بیخ کنی کردی گئی ہے۔ اس سال نقل کی روک تھام کے لئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں جسمیں شیخ الجامعہ، رجسٹرار اورنگراں کمیٹی کے امتحانی مراکز کے مسلسل دورے، نقل کرنے والے امیدواروں کو موقع پر ہی سزائیں دینا، طلبا ء کی تصویری شناخت،شناختی کارڈ کی لازمی موجودگی کو چیک کرنا ، بیرونی عناصر کے جامعہ میں داخلے پر پابندی، امتحان لینے والے افراد کے معاوضے میں اضافہ ، ویجیلینس کمیٹی اور اس کے ارکان کی تعداد میں اضافہ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ اہم اقدام میں مارکس شیٹس پر امیدوار کی تصویر بھی لگائی جائے گی۔بی اے، بی کام کے پرائیوٹ امتحانات میں 12ہزار500طلبا ء و طالبات رجسٹرڈ ہیں جبکہ اب تک 50سے زائد طلباء و طالبات کے پرچے نقل کے باعث منسوخ کئے جاچکے ہیں.
ایمزٹی و ی (انٹرنیشنل)بھوپال بھارت میں ایک اور عورت درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ ایمزٹی و ی (انٹرنیشنل)بھوپال بھارت میں ایک اور عورت درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ بھوپال میں مبینہ طور پر ایک ٹیکسی ڈرائیور نے 2 بچوں کی ماں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون کی ماں کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے پر یہ واقعہ سامنے آیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق وہ اس ڈرائیور کے ساتھ اکثر ٹیکسی میں جایا کرتی تھی تاہم ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ خاتون اس سے شادی کرنا چاہتی تھی جس میں ناکامی پر اس نے جھوٹا الزام لگایا ہے۔
ایمز ٹی وی (بزنس) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے اثاثے اور ہوٹل فروخت کرنا حکومت کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔ زاہد حامد قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔اجلاس میں وزیر خزانہ نے کہاکہ پی آئی اے کا آرڈیننس اب موثر نہیں رہا، بل لانے کا عمل جاری ہے۔ کمیٹی کےچیئرمین کےلیے زاہد حامد کو 8 اور نوید قمرکو 5 ووٹ ملے، انوشے رحمان کی جانب سے مسلم لیگ ن کے زاہد حامد کا نام تجویز کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے نوید قمر کا نام شیخ رشید کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے کے اثاثے اور ہوٹل فروخت کرنا حکومت کے ایجنڈے میں شامل نہیں، پی آئی اے کی مکمل نجکاری ہرگز نہیں ہوگی، صرف 26 فیصد بنیادی بزنس کی نجکاری کریں گے، حکومت پی آئی اے کا صرف بنیادی بزنس ٹھیک کرنا چاہتی ہے۔
ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کا مالی خسارہ ایک ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے ۔جامعہ کے ممبر سینڈیکیٹ کے مطابق جامعہ نے مالی خسارہ چھپانے کے لئے غیر قانونی طور پر سینڈیکیٹ کی منظوری کے بغیر پیشنرز کے لئے مختص فنڈ بھی استعمال کر لیاہے ۔ مالی خسارے کے باعث اساتذہ 2سال سے ریسرچ گرانٹ سے محروم ہیں جبکہ جامعہ کراچی کا انٹرنیٹ کنکشن کا بل ادا نہیں کیا جاسکااورجامعہ کا انٹرنیٹ کنکشن گزشتہ ایک ہفتے سے منقطع ہے۔جس کے باعث طلبا ، اساتذہ اور عملےسمیت تحقیق کاروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور انہیں انٹرنیٹ کی سہولت حاصل کرنے کے لیے جامعہ کراچی سے باہر جانا پڑ تا ہے ۔ ممبر سینڈیکیٹ کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث جامعہ کراچی اپنی تاریخ کے بدترین مالی بحران سے دوچارہور ہی ہے ۔ایک جانب جامعہ میں طلبہ کے لئے پینے کا صاف پانی میسر نہیں لیکن وائس چانسلر کے مشیروں کے لئے لگژری دفاتر قائم کیے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسر معظم علی خان کا کہنا تھا کہ جامعہ کی آمدنی ہائر ایجوکیشن کے فنڈ اور فیسز سے حاصل ہو تی ہے لیکن گزشتہ دو سالوں سے بیشتر نئے شعبہ جات اور اسٹوڈنٹ ٹریکنگ سسٹم قائم کیے ہیں اس کے علاوہ 2014اور 2015میں سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کی تمام جامعات کو گرانٹ دی گئی تھی جو جامعہ کراچی کو نہیں دی گئی جس کے باعث مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پینشنرز کے فنڈ سے ایک پیسہ بھی استعمال نہیں کیاگیا۔
ایمزٹی و ی (انٹرنیشنل) مناما سعودی عرب کے نقشِ قدم پربحرین نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔ ایران نے سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ النمر کی سزائے موت پرانتہائی سخت موقف کا اظہارکیا تھا اور تہران میں مشتعل ہجوم نے سعودی سفارت خانے کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد سعودی عرب نے ایران سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے۔ بحرین کی خبررساں ایجنسی کے مطابق بحرین کی حکومت نے ایرانی سفارت کاروں کو 24 گھنٹے کے اندر مملکت سے نکل جانے کا حکم صادرکیا ہے۔ بحرین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی سفارت خانے پرحملے اور عرب ممالک میں تہران کی بڑھتی ہوئی دخل اندازی کے سبب لیا گیا ہے۔ بحرین کی وزارتِ خارجہ نے ایرانی سفارت خانے کے ناظم الامورمرتضیٰ صنوبری کو طلب کرکے تحریری طور پرحکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔ کہا جارہا ہے کہ بحرین کی جانب سے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے سے سعودی عرب اورایران کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ سعودی نژاد عالمِ دین شیخ النمراپنےجمہوری نظریات کے سبب بحرین کے نوجوان حلقوں میں بے پناہ مشہورتھے۔ شیخ نمرالنمر کو 2011 میں سعودی حکومت نے شاہی خاندان پر تنقید کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا اوردودن قبل انہیں دہشت گردی میں ملوث مجرمان کے ہمراہ سزائے موت دی گئی تھی۔
ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) جیمز ہیرسن آسٹریلیا میں ایک سادہ زندگی گزار رہے ہیں انھیں اپنے خاندان سے بے حد محبت ہے۔ وہ پچھلے 60 برسوں سے اپنے خون کا عطیہ دے کر ناصرف انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ، اب تک لاکھوں نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں بھی بچا چکے ہیں۔ 78 سالہ جیمز ہیرسن ایک عام سے آدمی ہیں لیکن ان کے پاس ایک چیز بہت خاص ہے اور وہ ہے ان کی رگوں میں دوڑنے والا نایاب خون۔
جیمز ہیرسن پچھلی چھ دہائیوں سے لگاتار تقریباً ہر ہفتے اپنے دایاں بازو سے بلڈ پلازما کا عطیہ کر رہے ہیں۔ لوگ انھیں 'گولڈن بازو والا شخص' کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔ آسٹریلیا کی ریڈ کراس بلڈ سروس کے مطابق جیمز ہیرسن کے خون میں ایک غیر معمولی اینٹی باڈیز ہے۔ جس کا استعمال زندگی بچانے والی ادویات میں کیا جاتا ہے، جس کی مدد سے اب تک ریسس بیماری (Rhesus disease) کے خطرے میں مبتلا بیس لاکھ نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں بچائی گئی ہیں۔
جیمز ہیرسن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 14 سال کی عمر میں ان کا پھپھڑے کا آپریشن ہوا تھا اور آپریشن کے چند روز بعد مجھے میرے والد نے بتایا کہ میری جان بچانے کے لیے ڈاکٹروں نے مجھے 13 لیٹرز خون چڑھایا ہے جو نامعلوم افراد کی طرف سے عطیہ کیا گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ میں نے اسی روز یہ عہد کر لیا تھا کہ میں بھی اپنے والد کی طرح بلڈ ڈونر بنوں گا اور کچھ عرصے بعد میں نے خون کا عطیہ دینا شروع کر دیا اور تبھی ڈاکٹروں کو پتا چلا کہ میرے
خون سے ایک مہلک مرض کا علاج ہو سکتا ہے۔
جیمز ہیرسن کو آسٹریلیا میں ایک ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔ انھوں نے 1960ء میں ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر اینٹی باڈیز سے انجیکشن تیار کرنے کا کام کیا تھا، جسے اینٹی ڈی انجیکشن کا نام دیا گیا۔ یہ انجیکشن خون کے نیگٹیو گروپ سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کو حمل کے دوران آر ایچ ڈی اینٹی باڈیز پیدا کرنے سے روکتا ہے جس سے پازیٹیو بلڈ گروپ رکھنے والے نوزائیدہ بچے کے خون کے خیلیات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
آسٹریلین ریڈ کراس کی ڈاکٹر جیما فالکین مائر کے مطابق 1967ء تک آسٹریلیا میں ہر سال ہزاروں نوزائیدہ بچوں کی اموات واقع ہوتی تھی اور ڈاکٹر نہیں جانتے تھے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ تاہم تحقیق سے ثابت ہوا کہ یہ ریسس بیماری کا نتیجہ تھا جو اس وقت ہوتی ہے جب ایک خون کے نیگٹیو گروپ رکھنے والی حاملہ خاتون کا بچہ خون کے بازیٹو گروپ سے ہوتا ہے ایسی حالت میں ماں کا خون بچے کے خون کے خلیات کو تباہ کرنا شروع کر دیتا ہے اور اس طرح کے کیسسز میں بچے دماغی نقصان کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں یا پھر ان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک تھا جہاں ایک بلڈ ڈونر میں اس اینٹی باڈیز کو تلاش کیا گیا اور یہ اس وقت ایک انقلابی دریافت تھی۔ ڈاکٹر فالکین مائر کے مطابق اگرچہ عطیہ کیے جانے والے خون کی ہر ایک بوتل بہت قیمتی ہوتی ہے لیکن جیمز ہیرسن کا خون خاص طور پر غیر معمولی ہے جبکہ آسٹریلیا میں انسداد ڈی انجیکشن کا ہر بیج جیمز ہیرسن کے خون سے تیار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اب بھی یہ یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ جیمز ہیرسن کا خون غیر معمولی کیوں ہے لیکن ان کا خیال ہے کہ ایسا شاید ان کے پھپھڑے کے آپریشن کے بعد انتقال خون کی وجہ سے ہوا ہے۔
آسٹریلین ریڈ کراس بلڈ سروس کے مطابق جیمز ہیرسن آسٹریلیا کے 50 سے زائد افراد میں سے ایک ہیں جن کے خون میں یہ اینٹی باڈیز ہے۔ لیکن ڈاکٹر فالکین مائر کہتی ہیں کہ میرا نہیں خیال کہ ان کی جگہ شاید کوئی لے سکے گا کیونکہ جو کچھ انھوں نے کیا ہے وہ کسی اور کے لیے کرنا انتہائی مشکل ہو گا۔
جیمز ہیرسن کو آسٹریلیا میں متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے وہ اب تک ایک ہزار سے زائد بار خون کا عطیہ کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کا کہنا ہے کہ آج بھی وہ اپنے بازو پر سوئی چبھتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے ہیں۔
ایمزٹی و ی (انٹرنیشنل)نئی دہلی بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے بعد پاک بھارت سیکریٹری سطح مذاکرات منسوخ کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت سیکریٹری سطح کےمذاکرات منسوخ کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے پہلے پٹھان کوٹ کامعاملہ اٹھایاجائے گا، اس کےبعدپھرکوئی اوربات کی جائےگی۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات میں پٹھان کوٹ معاملہ اٹھانےپربھی غور کئےجانےکا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کی صبح پٹھان کوٹ ایئربیس پرحملےمیں 7بھارتی فوجی ہلاک ہوئےجبکہ جوابی کارروائی میں 5حملہ آورہلاک ہوئے
ایمز ٹی وی (پنجاب) بہاولپور رٹیائرڈ میجر حق نواز اغواء کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، سگے بیٹے نے قتل کر کے لاش کو
جلا دیا اور اغواء برائے تاوان کا ڈرامہ رچادیا۔ تفصیلات کے مطابق 29/12/2015کو تھانہ کینٹ میں مقدمہ نمبر 5/16بجرم 365درج ہوا جس کے مطابق ریٹائرڈ میجر حق
نواز اپنے گھر سے لاپتہ تھا. سگے بیٹے عدنان حیدر کے مطابق اس کے والد کو اغواء کیا گیا ہے اور اغوا کا ر اسے فون کر کے50لاکھ روپے تاوان
طلب کر رہے ہیں. پولیس نے تفتیش کے بعد عدنان حیدر کو گرفتارکرلیا جس نے اقرارجرم کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد نے تین سال قبل دوسری شادی کر لی تھی اور مجھے خدشہ تھا کہ ساری جائیداد سوتیلی والدہ اور اس کے بچوں کے نام کر دیں گے.
میں نے 28/12/2015کو جیسے ہی وہ مغرب کی نماز ادا کر کے گھر آئے میں نے گولی مار کر انہیں ہلاک کردیااور لاش کو گھر کی چھت پر رکھ کر جلا دیا. ملزم نے بتایا کہ میں نے صبح جلی ہوئی ہڈیاں اور راکھ کو ویرانے میں پھینک دیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی جلی ہوئی ہڈیا ں برآمد کر لیں