ایمز ٹی وی(صحت)بڑھاپا خود ایک بڑی بیماری ہے اور اس عمر میں ہر بیماری زیادہ قوت اور شدت کےساتھ حملہ آور ہوتی ہے لیکن بڑھاپے میں یاداشت کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے جو زندگی کو اور بھی اجیرن بنا دیتا ہے لیکن اب ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسے افراد کے رشتے داروں اور دوستوں کے ان کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے جس سے وہ خود کو تنہا محسوس نہ کریں تو اس بیماری کی شدت کو روکا جاسکتا ہے۔
ایمز ٹی وی (ایران) ایران کے نائب وزیر خارجہ عامر عبداللہ حیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تعلقات ختم کر کے سعودی عرب شیخ نمر کو سزائے موت دئیے جانے کی غلطی چھپائی نہیں جا سکتی ،دوسری طرف امریکہ نے کہا ہے ریاض اور تہران کشیدگی دور کرنے کے لئے موئثر اقدامات کریں ،انہوں نے واضح کیا کہ سعودی سفارت خا نے پر مشتعل افراد کے حملے میں کوئی سعودی سفارت کار زخمی نہیں ہوا ادھرامریکہ نے سعودی عرب اور ایران پر زور دیا ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت کشیدگی دور کرنے کے لئے اقدامات کریں ،اس سلسلے میں بات چیت کا عمل جاری رہنا ضروری ہے ،
ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) تعلیمی قابلیت اور سمجھ کو جاننے کا ایک واحد راستہ امتحان ہی ہوتا ہے جس میں مختلف طریقوں سے کسی مضمون پر طالب علم کی گرفت کو جانچا جاتا ہے لیکن اب ایک کمپیوٹر پروگرام طلبا و طالبات کے پڑھنے کے انداز اور پچھلا ریکارڈ دیکھ کر اس کی پیشگوئی کرسکتا ہے طالبعلم کس حد تک اپنے مضمون میں گرفت رکھتے ہیں یا ان کا نتیجہ کیا آسکتا ہے۔
اسٹینفرڈ یونیورسٹی اور کیلیفورنیا میں گوگل ہیڈکوارٹرز نے مشترکہ طور پر ایسا کمپیوٹر پروگرام تیار کیا ہے جو طالبعلم کے پچھلے امتحانات اورعملی کام ، ان کی غلطیوں اور دیگر باتوں کو دیکھ کر ایک اندازہ قائم کرتا ہے۔ اگرچہ اس سے قبل بھی طالبعلموں کی کارکردگی پر سافٹ ویئرسے مدد لی گئی ہے لیکن یہ پروگرام مزید گہرائی اور زیادہ ڈیٹا پرکھنے کے بعد اپنے نتائج ظاہر کرتا ہے۔
یونیورسٹی کے سائنسداں کِرس پائش اور ان کے ساتھیوں نے کمپیوٹر میں 14 لاکھ طالبعلموں کی جانب سے ریاضی (میتھس) امتحانات کے پرچے اور ان کے نتائج شامل کیے۔ اس دوران ایک نیورل نیٹ ورک نے سوالات کو ان کے زمرے جیومیٹری، اسکوائر روٹ، گرافس اور الجبرا وغیرہ کے لحاظ سے الگ الگ سوالات ترتیب دیئے۔ ڈیٹا ملنے کے بعد کمپیوٹر نے باری باری ہر طالبعلم کا پرچہ حل کرنے کا انداز نوٹ کیا، غلطیوں کو دیکھا اور ان کی کمزوریوں کو سامنے رکھا۔ اس طرح 85 فیصد حد تک درست پیشگوئی کی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ طالبعلم ریاضی کے کس مسئلے کو درست اور کسے غلط طورپرحل کرے گا جب کہ سافٹ ویئر یہ وجہ بھی بتاسکتا ہے کہ طالبعلم نے کوئی سوال کیوں غلط کیا۔
ماہرین نے اس سافٹ ویئر کو مہنگے ٹیوشن اورٹیوٹرسے بہترقراردیا ہے جوطالبعلم کے بہت وسیع ڈیٹا کونوٹ کرکےاسکی غلطیوں کی بہتر نشاندہی کرتا ہے جسے جان کر وہ امتحانات میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ اگرچہ اب بھی یہ حقیقی شے نہیں کیونکہ بری کارکردگی کی کئی دوسری وجوہ بھی ہوسکتی ہیں لیکن مستقبل میں اس پروگرام کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ماہرین پرامید ہیں کہ بہت جلد یہ سافٹ ویئر باقاعدہ امتحان کی جگہ لے سکے گا یا امتحان کا ایک حصہ ضرور بن جائے گا۔
ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) مائیکروسوفٹ نے سیلفی کو بہتر اور خوبصورت بنانے کے لیے ایک ایپ متعارف کرادی ہے جو مشین لرننگ کے ذریعے خود سیکھ کر سیلفی کو بہتر سے بہتر بناتی ہے۔ یہ ایپس تصویر لیتے ہوئے عمر، جنس، جلد، روشنی اور پس منظر کو نوٹ کرتی ہے اور اسی لحاظ سے سیٹنگ کرتے ہوئے سیلفی اتارتی ہے۔ اس طرح عام سیلفی کو سیکنڈوں میں بہترین اور دیدہ زیب بناتی ہے۔ اس میں موجود 13 فلٹر، دھندلاہٹ اور تصاویر میں نوائز کو کم کرتے ہیں اور رنگوں کو بہتر بناتے ہیں۔ ایپس میں موجود انٹیلیجنٹ انہانسمنٹ کا آپشن تصویر کو بہتر سے بہترین بناتا ہے۔ سیلفی لینے کے بعد ’موازنے‘ کمپیئر کا بٹن آپ کو پہلے اور بعد کی تصویر دکھاتا ہے۔ ایپس میں موجود تھیمز کے ذریعے رنگ، روشنی اور جلد کو نرم کر دینے والے فلٹر بھی آزمائے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آنکھوں کو واضح کرنے کے لیے ڈجیٹل برش بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو آنکھوں کو مزید بہتر اور خوبصورت بناتا ہے۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کی جانب سے آئی ٹی بلڈنگ کے وڈیو کانفرنس ہال میں وائرلیس نیٹ ورک کے موضوع پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کی۔ کانفرنس میں ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل الیکٹرونکس اینڈ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری، ڈاکٹر فیصل کریم نے کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالی جبکہ کانفرنس میں سویڈن کے انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز ڈاکٹر شاہد رضا اور سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں سے عمیر قریشی نے سائبر سیکورٹی کے درپیش چیلنجز پر اپنے فنی مقالے پیش کئے۔ کانفرنس میں ڈاکٹر عبدالرحمن میمن بھی موجود تھے۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیہ کے مطابق پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے والے طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 8 جنور ی2016ء تک متعلقہ دستاویزات تصدیق کیلئے مشیر امور طلبہ کے دفتر میں میں جمع کرادیں۔ بصورت دیگر وہ لیپ ٹاپ کے حصول سے محروم ہوجائینگے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبہ کوان کےاپنے مفاد میں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جلد ازجلد درخواستیں تصدیق کے لئے جمع کرادیں۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ ٹریننگ ا سکیم کے تحت 50 ہزار گریجویٹس کو انٹرن شپ دی جائے گی، یہ اسکیم جلد شروع کی جائے گی، پاکستان میں پہلی بار 2018ء میں لیپ ٹاپ مقامی سطح پر تیار کئے جائیں گے، وزیراعظم کی یوتھ ا سکیموں سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کے تحت ایچ ای سی سے منظور شدہ اداروں کے طالب علم جو ماسٹر یا اس کے برابر تعلیم حاصل کر چکے ہوں ان کو سرکاری اور نجی شعبہ میں ایک سال کی انٹرن شپ دی جائے گی۔ ان نوجوانوں کو ماہانہ بنیادوں پر 12 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پرائیویٹ شعبہ کو انٹرن شپ ا سکیم میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف نوجوانوں کو سہولت میسر آئے گی بلکہ ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ لیلیٰ خان نے کہا کہ پورے پاکستان سے نوجوان طالب علم اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاہم اہل امیدواروں کا انتخاب ڈومیسائل کی بنیاد پر کیا جائے گا اور اس کیلئے عمر کی حد 25 سال ہے تاہم پسماندہ علاقوں کیلئے عمر کی حد 26 سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سمیت ترقیاتی شعبہ، وفاقی اور صوبائی ادارے نوجوانوں کو انٹرن شپ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 25 ہزار، آزاد جموں و کشمیر کے ایک ہزار، بلوچستان سے 3 ہزار، گلگت بلتستان سے دو ہزار، فاٹا سے 3 ہزار 750، خیبر پختونخوا پانچ ہزار 750 اور سندھ کے 9 ہزار 500 نوجوانوں کو انٹرن شپ دی جائے گی۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ٹریڈ ڈو یلپمنٹ اتھا رٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے سر برا ہ ایس۔ ایم ۔ منیر نے کہا ہے کہ آ ل پرا ئیو یٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مر کزی چیئر مین خالد شاہ کی جا نب سے ملک بھر کے با لعمو م اور شہر قا ئد کے بالخصو ص اسکولز، کا لجز ، اور جا معات کے اسٹو ڈنٹس کےلئے بریلئنٹ گرو پ پرا ئیویٹ لمیٹڈ نے بر یلئنٹ کلب ڈسکاؤ نٹ کا رڈ کا اجرا ءکر کے قابل تحسین کا م کیا ہے جبکہ ہما ری معلوما ت کے مطا بق یہ اب تک ملک بھر میں پہلی اسکیم ہے جس کے ذریعے نہ صرف اسٹو ڈنٹس بلکہ والدین کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ جبکہ اس موقع پر کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی نے بر یلینٹ پرا ئیویٹ لمیٹڈ کے اس اقدا م کو سر اہتے ہو ئے کہا کہ گرا نی کے اس دو ر میں اسٹو ڈ نٹس ڈسکاؤنٹ اسکیم کا آ غا ز سید خا لد شاہ کا کا رنا مہ ہے جس کے آ گے چل کر دوررس نتا ئج بر آ مد ہونگے ۔انھو ں نے کہا کہ دیگر اداروں کو بھی عوا م کی فلا ح اور بہبو د کے لئے اسکیمیں شرو ع کر نی چاہیئے اور خالد شاہ سمیت سب کے ساتھ ہر سطح ہما را تعاون جا ری رہے گا۔