Saturday, 16 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی (اسلام آباد) ایف آئی اے نے غیر قانونی طریقے سے درجنوں افراد کو امریکا کا ویزہ دلوانے والے ایجنٹ کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے نے اسلام آباد میں کارروائی کر کے لوگوں کو غیر قانونی درخواست کے ذریعے امریکا کا ویزا دلوانے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کے مطابق ایف آئی اے نے لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا کا ویزا دلوانے والے ملزم شفیق کو گرفتار کیا، 50 درخواست گزاروں نے دھوکے سے امریکی ویزا حاصل کرلیا جب کہ 250 درخواست گزاروں نے ایک ہی طریقہ کار اپناتے ہوئے ویزا درخواستیں دیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزم 9 ہزار امریکی ڈالر لے کر ایک درخواست تیار کرتا تھا، درخواست گزار ویزا ملنے کے بعد رقم ملزم شفیق کو ادا کرتے تھے۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حساس اداروں اور مسجد پر حملے کرنے والے 9 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے پریڈ لین مسجد، آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزو دیگر حملوں میں ملوث 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آرکا مزیدکہناہے کہ محمد غوری ولد جاوید اقبال تحریک طالبان پاکستان کے میڈیا سیل کا انچارج تھا اور راولپنڈی پریڈ لائن مسجد پر حملے میں ملوث تھا، محمد غوری نے 4 جرائم کا اعتراف کیا۔ عبدالقیوم ولد امیرمحمد حرکت الجہاد اسلامی پنجاب کا متحرک رکن تھا اور ملٹری کورٹ نے 7 جرائم ثابت ہونے پر عبدالقیوم کو سزائے موت سنائی تھی۔ محمد عمران ولد عبد المنان کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر 4 حملوں میں ملوث تھا جب کہ اقسن محبوب ولد اصغر علی کا تعلق القاعدہ سے تھا اور اس نے سکیورٹی اداروں پر آگ لگانے والے ہتھیاروں سے حملے کئے۔ عبدالرؤف گجر، محمد ہاشم، سلمان، شفقت فاروقی اورمحمد فرحان کا تعلق سپاہ صحابہ سے ہے اور پانچوں مجرموں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

ایمز ٹی وی (کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی فارمز برائے سال 2016ءجمع کرانے کی تاریخ میں 15جنوری 2016ءتک بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہونے کے باعث اور طلباءو طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 15جنوری 2016ءکے بعد پہلے سے جاری طے شدہ شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔اسکولوں کے سربراہان سے مزید کہا گیا ہے کہ فارمز کو جمع کروانے کیلئے طلبہ و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجیں بلکہ تمام طلبہ و طالبات کے امتحانی فارمز ایک ساتھ تعلیمی ادارے کی جانب سے جمع کروائیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سالِ نو کا آغاز شاندار آتش بازی سے کیا گیا ۔ ملک کے دیگر شہروں میں نئے سال کی آمد کا شاندار استقبال ہوا ، رات 12 بجتے ہی سال 2016 کو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کی گئی جب کہ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر امڈ آئی ۔ نئے سال کی آمد پر کراچی اور حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں ہوائی فائرنگ کی گئی، کراچی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موٹرسا ئیکلوں کے سائلنسر نکال کر سڑکوں پر نکل آئے اور نیوایئرنائٹ کو خوش آمد ید کہا۔ کراچی میں نئے سال کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے ساحل سمندر جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا لیکن اس کے باوجود منچلوں کی بڑی تعداد رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ساحل پر پہنچ گئی۔ لاہور میں اس موقع پر مینار پاکستان کے گرد آ تش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان پر رنگ و نور کی بارش ہوگئی، آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایمز ٹی وی (بزنس) پاکستان کی بیرونی تجارت کے لیے سال2015 بھاری ثابت ہوا،برآمدات میں 5.7فیصد کمی اور تجارتی خسارے میں 11.1 فیصد کا اضافہ ہوا، حکومت تمام تر دعوﺅں کے باوجود نئی تجارتی پالیسی دینے میں ناکام اورجی ایس پی پلس اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لئے یورپین یونین کو وضاحتیں پیش کرتی رہی، افغانستان اوربھارت سے تجارت پر پیش ر فت نہ ہو سکی تاہم چین کے ساتھ آزادتجارتی معاہدے پرنظرثانی کے لئے مذاکرات کے کئی دور ہوئے، اقوام متحدہ نے پاکستان کے بین الاقوامی ٹی آئی آر کنونشن میں شمولیت کی منظوری دی۔ حکومت نے جولائی میں اعلان کیا کہ اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2015-18 تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، اسے جلد ہی غور کے لئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں پیش کردیا جائیگااور کمیٹی کی سفارشات شامل کرنے کے بعد کابینہ اس کی منظوری دے گی لیکن پالیسی کا اعلان نہیں کیا جا سکا، گزشتہ پاکستان نے ڈبلیو ٹی او میں زرعی ایکسپورٹ پر سبسڈی کے بھارتی اقدام کو چیلنج کیا، دنیا بھر سے تجارتی تعلقات استوار کرنے کیلیے اقدامات کیے گئے۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی خریداری میں دلچسپی ظاہرکردی ہے جس کے لیے صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے باقاعدہ مذاکرات کیے لیے 2 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔ سلیم مانڈوی والانے کہاکہ خط میںحکومت سندھ نے پاکستان اسٹیل ملزخریدنے کی خواہش ظاہرکی ہے۔ خط میں کہا گیاکہ نجکاری کمیشن اسٹیل ملز کے معاملے پرصوبائی حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کاآغازکرے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اسٹیل ملزکی نجکاری کے لیے شرائط و ضوابط سے آگاہ کرے۔ اسٹیل ملزکے واجبات اور قرضوںکی تفصیلات سندھ حکومت کو فراہم کی جائیں، ٹرم آف ریفرنس طے کرنے کے بعد سندھ حکومت کے ساتھ اسٹیل ملزکی خریداری کامعاہدہ طے کیاجائے۔ حکومت سندھ نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے2 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی میں صوبائی وزیرخزانہ مرادعلی شاہ اورسینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔ سندھ حکومت کاموقف ہے کہ پاکستان اسٹیل ملزقومی اثاثہ ہے جسے ذوالفقارعلی بھٹو نے قائم کیاتھا۔

ایمزٹی وی (لاہور) حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے وفد کے لیے ایئرپورٹ لاؤنچ پر دیئے گئے ضیافت کا 2 لاکھ 10 ہزار روپے کا بل پی آئی اے کے کھاتے میں ڈال دیا جسے سول ایوی ایشن نے قومی ایئرلائن سے وصول کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کے لیے علامہ اقبال ایئرپورٹ کے لاو¿نچ میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس کا بل قومی ایئرلائن کے کھاتے میں ڈال دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی مہمانوں کو ایئرپورٹ پر ہائی ٹی دی گئی جس کا بل 2 لاکھ 10 ہزار روپے بنا تھا۔اس بل کی سرکاری خزانے یا وزیراعظم کی جانب سے ادائیگی نہیں کی گئی اور بل قومی ایئرلائن کے کھاتے میں ڈال دیا گیا جسے سول ایوی ایشن نے پی آئی اے سے وصول کیا۔ واضح رہے 25 دسمبر کو بھارتی وزیراعظم نریندرمودی مختصر دورے پر لاہور آئے تو ان کے استقبال کے موقع پرگلدستے پیش کیے گئے جب کہ مہمانوں کے لیے ایئرپورٹ پر ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ایک اور بڑا اعزاز پاکستانی امپائر علیم ڈار کی جھولی میں گرنے کو تیار ہے، وہ ہفتے کو ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے امپائر بن جائیں گے، ان کا کہنا ہے کہ اتنی محبت اور سپورٹ نہ ملتی تو یہاں تک پہنچنا ممکن نہ تھا۔ علیم ڈار جب ہفتے سے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیے لیے میدان میں اترینگیں تو بطور امپائر 100 میچ مکمل ہوجائیں گے، وہ اسٹیو بکنر اور روڈی کوئٹزن کے بعد اس سنگ میل پر پہنچنے والے دنیا کے تیسرے امپائر ہوں گے۔ وہ پہلی مرتبہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گوجرانوالہ میں 2000 میں کھیلے گئے ون ڈے میں بطور امپائر کھڑے ہوئے،پھر تین برس بعد ڈھاکا میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میں امپائرنگ کی، تب سے اب تک وہ 99 ٹیسٹ، 178 ون ڈے اور35 ٹوئنٹی 20 میچز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ایمزٹی وی(سندھ)بلدیاتی انتخابات، ایم کیو ایم نے مخالفین پرمبینہ دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے تین وارڈز کا رزلٹ چیلنج کردیا۔ کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس بیلٹ باکس اٹھا کرگاڑیوں میں لے گئی ایم کیو ایم کی جانب سے مبینہ دھاندلی کا الزام پی پی پر عائد کیا گیا ہے ۔ نوابشاہ کے وارڈ نمبر 19 ،22 اور 24 کے رزلٹ پر ایم کیو ایم نے تشویش کے باعث ایم کیو ایم امیدواروں نے رزلٹ چیلنج کردیا.