Saturday, 16 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (کراچی)کسی بھی تعلیی درسگاہ میں طالب عالموں کا خیر مقدم کرنا ایک تابندہ روایت ہے ۔یہ بات رجسٹرار بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی فریدہ لودھی نے جمعہ کو لیاری یونیورسٹی میں ساتویں سیشن میں نئے آنے والے طالبعلموں کے لیے منعقدہ ایک تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی میں شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباءو طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں،یونیورسٹی انتطامیہ و اساتذہ کی محنتوں وکاوشوں کی بدولت لیاری یونیورسٹی معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے اس موقع پر ڈائر یکٹر فنانس مناف احمد ،اسٹوڈنٹس ویلفیئر افسر عبدالشکور بلوچ کے علاوہ تمام شعبہ جات کے اساتذہ کرام نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔

ایمزٹی وی(کراچی )کراچی کے علاقے گزری میں ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ جعلی نکلا۔ پولیس نے ملائیشیا سے تعلیم حاصل کرکے آنے والے طالب علم کو سٹریٹ کرائم کا ملزم ظاہر کر کے مار ڈالا۔ گزری کے علاقے میں گزشتہ روز پولیس نے مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ، تاہم ایک روز بعد ہی اس دعویٰ کا پول کھل گیا۔ ہلاک کئے جانے والے نوجوان کے گھر والے سامنے آگئے اور سچ بتا دیا کہ پولیس کی جانب سے مقابلہ دراصل جعلی تھا۔ نوجوان ذکریا تو چھ روز قبل ہی ملائیشیا سے کراچی پہنچا تھا ، گزشتہ روز ذکریا اپنے دوست آزاد کے ہمراہ گزری کے علاقے میں تھا۔ پاسپورٹ پر بھی تفصیلات درج ہیں جبکہ 22 سالہ آزاد کو پولیس نے تاحال کسی تھانے میں گرفتاری ظاہر نہیں کی۔ پولیس کی جانب سے دونوں نوجوانوں کو سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم ظاہر کیا گیا تھا۔ ۔ ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ دوسری جانب مقتول کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ زکریا کو انصاف دیا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ کچھ روز میں مقتول کی شادی ہونے والی تھی ۔ زکریا اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کے لیے گھر سے نکلا تھا ۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ زکریا کا شناختی کارڈ پولیس کے پاس ہے ، طلب ہم سے کیا جا رہا ہے ۔

ایمز ٹی وی (چارسدہ)چارسدہ کے علاقے بوساخیل پرائمری اسکول پر شدت پسندوں نے فا ئرنگ کی جس کے نتیجے میں 3اساتذہ زخمی ہوگئے ۔ موٹر سائیکل سوار نقاب پوش دہشتگردوں نے چھٹی کے وقت فائرنگ کی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چارسدہ میں ایک نجی پرائمری اسکول پر موٹر سائیکلوں پر آئے نقاب پوش شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی جسکے باعث 3اساتذہ زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق اسکول میں چھٹی کے وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر آوروں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ایمز ٹی وی(تعلیم) سندھ حکومت نے میٹرک ،ٹیکنیکل بورڈ کراچی اور کنٹرولر حیدر آباد بورڈکے سربراہان کی تقرری سے متعلق اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے،سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میں دائر کی گئی درخواست میں مو قف اختیا رکیا گیا ہے کے سندھ حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کے سر براہان کی تقرری کو اہلیت کی بنیاد پر رکھا اور مطلوبہ اہلیت اور طے کردہ قواعد کے بر خلاف تقرر کئے جانے والوں کی تقرری پرنظر ثانی کرتے ہوئے ان کی جگہ نئے سر برا ہان کے لئے اشتہار دیا گیا ۔جس میں بڑے پیمانے پر درخواستیں موصول ہوئی ہیں،سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا کہ انوار احمد زئی، فصیح الدین اور ڈاکٹر منصور کی تقرری کے خلافبے ظابطگی پائی گئی، تاہم سندھ ہائی کورٹ نے نئی تقرری سے متعلق حکم امتناع جاری کر دیا ہے لہذا استداعا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔۔۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی بربریت کا شکار ہونے والے تئیس فلسطینیوں کی لاشیں مغربی کنارے پہنچا دی گئیں۔ اسرائیل نے تئیس فلسطینی شہیدوں کی لاشیں فلسطینیوں کے حوالے کر دی ہیں، ان فلسطینیوں کو تشدد کے تازہ ترین واقعات کے دوران شہید کیا گیا۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں سے سترہ افراد کو الخلیل کے علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے جبکہ چھ لاشیں غرب اردن کے علاقے میں پہنچا دی گئی ہیں۔ اسرائیلی حکام کے پاس ابھی بھی سترہ فلسطینیوں کی لاشیں ہیں، دوسری جانب تل ابیب میں فائرنگ کے ایک تازہ واقعے میں جمعہ کے روز دو شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔