ایمز ٹی وی (اسپورٹس) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں محمد عامر کی 5 برس بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سلیکشن بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کےلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا اور محمد عامر کو ٹیم میں دوبارہ شامل کرنا خوش آئند ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کےلئے تشکیل دی گئی موجودہ ٹیم بہترین سلیکشن ہے اور خصوصاً محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ دیکھ کربے انتہا خوشی ہوئی۔ جب کہ زرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت ویزے سے مشروط ہے۔ شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، شعیب ملک، عمراکمل، افتخار احمد، عماد وسیم، انور علی، عامر یامین، سرفراز احمد، وہاب ریاض، عمر گل، محمد رضوان، سعد نسیم، محمد عامر، محمد حفیظ اور صہیب مقصود شامل ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت ویزے سے مشروط ہے۔
ایمز ٹی وی(کراچی): شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں لیاری گینگ وار سمیت چار ملزمان مارے گئے۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق ڈاکس مچھر کالونی کے علاقے میں عذیر بلوچ گروپ کے دو کارندے مارے گئے ، ہلاک ملزمان بارہ افراد کے قتل، دستی بم حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔
موچکو کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران شیراز کامریڈ گروپ کے دو دہشت گرد مارے گئے۔
ایس ایس پی فدا حسین کے مطابق ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے، دوسری جانب گذری کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا، جبکہ ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے
ایمز ٹی وی(کراچی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے لئے کام کرنے والا دہشت گرد گرفتار کر لیا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد عبد العزیز کا تعلق کالعدم جند اللہ کے حاجی خلیل گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد داعش کے لئے لوگوں کو بھرتی کر کے انہیں شام بجھواتا تھا اور کالعدم جماعت کے لئے فنڈز بھی جمع کر تا تھا، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد، کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردوں سے رابطے میں تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزم کو 30 روزہ تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) بھارت میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ائیربیس پر 5 سے 6 حملہ آوروں نے 3 اطراف سے اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجیوں سمیت 3 افراد ہلاک جب کہ 5 اہلکار زخمی ہوئے، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس تھے اور انہوں نے ائیربیس میں داخل ہونے کے لئے پولیس کی گاڑی استعمال کی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد پٹھان کوٹ ایئربیس اور اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور ایئربیس میں موجود 29 ، ہیلی کاپٹر اور جنگی طیاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بھارت کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ریٹائزمنٹ کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’فین‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اداکار کو فلم کے لیے متعدد ایوارڈز سے نوازا جا سکتا ہے لیکن انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف نیشنل ایوارڈ حاصل کرنا ہے اس کے بعد وہ ریٹائرمنٹ اختیار کر لیں گے ۔ فلم فین میں شاہ رخ ایک 24 سالہ لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم میں گورو نامی 24 سالہ لڑکے کا کردار کرنا ان کے لیے کافی مشکل تھا کیونکہ انہیں روزانہ 4 گھنٹے تک اس کردار میں ڈھلنے کے لیے میک اپ کا استعمال کرنا پڑتا تھا. فلم ’فین‘ کی کہانی سپر اسٹار ارین کھنہ اور ان کے مداح گورو کے گرد گھومتی ہے، یہ دونوں کردار شاہ رخ خان نبھا رہے ہیں ۔ شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں کام کر کے کافی خوش ہیں۔ فلم میں شاہ رخ کے مد مقابل ولوشہ ڈی سوزا اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔ جبکہ فلم ’فین‘ اگلے سال 15 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے دہشت گردی، کرپشن اور جرائم کے گٹھ جوڑ توڑیں گے۔ پورا یقین ہے کہ 2016ءدہشت گردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ہو گا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے گوادر، تلار اور تربت کا دورہ کیا اور بلوچ عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے 2016ءدہشت گردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے ، دہشت گردی، کرپشن اور جرائم کے گٹھ جوڑ توڑیں گے جس کے باعث انصاف اور امن کی راہ ہموار ہو گی۔