Saturday, 16 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(کراچی)سندھ حکومت کی منظوری کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا سمیت اٹھارہ مقدمات کی فائلیں پاک فوج کے حوالے کردیں۔ ان فائلوں میں سبین محمود‘ امام بارگاہوں اور پولیس پر حملوں کے کیس بھی شامل ہیں۔ مختلف مقدمات میں فہد عزیز، طاہر حسین، اسد الرحمان، اظہر عشرت، حافظ ناصر‘ سلطان صدیقی، حسین صدیقی اور ساجد نعیم شامل ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سال 2015 میں بھی متعدد لوگوں کی نگاہیں متعدد حوالوں سے سپریم کورٹ پر ہی مرکوز رہیں، بڑے بڑے فیصلے آئے اور ہفتوں موضوع بحث بنے رہے۔ عدالت عظمیٰ نے 17 مارچ کو صولت مرزا کی سزائے موت کے خلاف نظر ثانی کی درخواست خارج کی۔ 22 جولائی کو سال بھر کا اہم ترین فیصلہ آیا، سپریم کورٹ کے تحقیقاتی کمیشن نے تحریک انصاف کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کر دئیے۔ سپریم کورٹ نے 4 اگست کو 18 ویں اور 21 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں خارج کر کے فوجی عدالتوں کے آئینی ہونے کی توثیق کی۔ سپریم کورٹ نے اسی سال پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے، تلور کے شکار پر پابندی، اردو کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کرنے کا حکم دیا۔ 7 اکتوبر کو سلمان تاثیر قتل کیس کے مجرم ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل بھی خارج کر دی گئی۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ آئی جی اسلام آباد طاہرعالم نے میڈیا کو بتایاکہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر تمام اہم مارکیٹوں اور اہم عمارتوں کے گرد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک پولیس کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے بھی پولیس ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ساجد کیانی کا کہنا ہے نیو ائیر نائٹ پر ہلڑ بازی یا کسی بھی پروگرام کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ پولیس کمانڈوز اور آپریشن پولیس کے گشت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) دورہ نیوزی لینڈ کیلیے جاری تربیتی کیمپ میں سخت ٹریننگ نے کھلاڑیوں کے چھکے چھڑا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی تربیتی کیمپ لاہور میں زور وشور سے جاری اورکھلاڑیوں کو 2 الگ سیشنز میں بھر پور ٹریننگ کرائی جا رہی ہے، گزشتہ روز پہلے مرحلے میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جسمانی جبکہ دوسرے فیز میں قذافی اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھر پور مشقیں کرائی گئیں۔ نیٹ میں بیٹسمینوں کو زوردار اسٹروکس کھیلنے کی پریکٹس بھی کرائی گئی۔ پاکستانی ٹیم دورئہ نیوزی لینڈ کا آغاز ٹوئنٹی 20 سیریز سے کرے گی، اس لیے پلیئرز کو بولنگ مشین سے بھی شاٹس کھیلنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ کے اوائل میں نیوزی لینڈ روانہ ہو گی جہاں اسے 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20میچز میں حصہ لینا ہے، سیریز کا آغاز 15جنوری کو آکلینڈ میں مختصر طرز کے میچ سے ہوگا۔ سلیکشن کمیٹی یو اے ای میں انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لے چکی، مگر کسی کے کھیل سے مطمئن نہیں ہے اس لیے سلیکٹرز نے زیادہ تر سینئرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، پلیئرز کا انتخاب کرتے ہوئے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ غیر معمولی فٹنس وفیلڈنگ کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایا جا سکتا ہے۔برٹش پاکستانی باکسر عا مر خان کا کہنا ہے کہ کھیلوں کو پاکستان میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے مذید کہا کے والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کو غیر نصابی سر گرمیوں میں بھی شامل کریں۔عامر خان نے کہا کے پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی قائم کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے اور ان میں چھپے ٹیلنٹ کو فروغ دیا جائے۔

ایمزٹی وی (ایجوکیشن)جامعہ کراچی طلبا ایکشن کمیٹی نے گزشتہ روزمشیر امور طلبہ کے عہدے پر فائزہونے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے خلاف ایڈمنسٹریشن بلاک پر مظاہرہ کیا۔اس موقع پر طلبہ نے مشیر امور طلبہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔طلبہ نے کہا کہ مشیر امور طلبا کا عہدہ کسی غیر جانبدار اور اہل استاد کے پاس ہونا چاہیے ۔ انتظامیہ نے ایک ہفتے میں نئے مشیر امور طلباکے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ کے چار ملزم گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ لیاری چاکیواڑہ میں حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران چار ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزموں کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلا گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ایمز ٹی وی ( سائنس )چین میں دو شاہی مقبروں سے سونے کی سکے اور پلیٹوں سمیت دیگر قیمتی ااشیا برآمد ہوئی ہیں۔ ماہرینِ کے مطابق ہے کہ آثارِ قدیمہ نے 206 قبل مسیح سے 24 عیسوی کے دوران مغربی ہان بادشاہت سے تعلق رکھنے والی ریاست کے مقبروں سے ایک بڑا خزانہ دریافت ہوا ہے جس میں سونے کے ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ماہرین 5 سال سے اس مقبرے پر تحقیق میں مصروف تھے جہاں 8 قبریں موجود ہیں جن کے اطراف قیمتی پتھر، سونے، چاندی اور تانبے کی اشیا برآمد ہوئی ہیں۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ شاہی مقبرے بہترین انداز میں محفوظ ہیں جب کہ اس کا مرکزی مقبرہ چین کے مشرق میں موجود ہے یہاں سے گھوڑے کی نعل کی شکل کے سونے کے ڈلے، قیمتی پتھر ( جیڈ) کے ہار، کھلونے ، پیتل اور تانبے کے چراغ اور دیگر لاتعداد اشیابرآمد ہوئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اندازاً 10 ہزار قیمتی اور سونے کی اشیا ملی ہیں جن میں سونے کی پلیٹیں بھی ہیں جو 23 سینٹی میٹر لمبی اور 10 سینٹی میٹر تک چوڑی ہیں۔