ایمزٹی وی(ایجوکیشن)رینجرز نے کوٹری سائٹ میں کارروائی کرتے ہوئے مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے سیکیورٹی سپرنٹنڈنٹ دریا خان خاصخیلی کو جعلی دستاویزات بنانے کے الزام میں گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے ۔.تفصیلات کے مطابق دریا خان کے بیٹے عدنان خاصخیلی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ چار گاڑیوں میں سوار رینجرز اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مارا، اس کارروائی کے حوالے سے جب مہران یونیورسٹی کے پی آر او امداد پنہور سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)رینجرز اختیارات کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ملاقات تقریباً سوا گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے اپنے تحفظات اور صوبائی حکومت کے معاملات میں وفاق کی دخل اندازی سے آگاہ کیا۔رینجرز اختیارات کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے لئے رینجرز نے اہم کردار ادا کیا ہے لہذا رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن برقرار رہے گا تاہم وزیراعظم نے صوبائی حکومت کے تحفظات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ سندھ میں آئین سے بالاتر کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا تاہم کراچی آپریشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا جبکہ اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آپریشن جاری رہنا چاہیئے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن صوبائی معاملات میں مداخلت بند ہونی چاہیئے۔
ایمزٹی وی(کراچی)گرین وچ یونیورسٹی کا 11واں کانووکیشن یونیورسٹی کیمپس ڈیفنس میں منعقد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان تھے ۔اہم شرکا میں ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اور شہر کی معروف شخصیات شامل تھیں۔کانووکیشن میں مجموعی طور پر 318 طلبا و طالبات کو ڈگریاں ایوارڈ کی گئیں جن میں183انڈر گریجویٹس، 129 گریجویٹس،5 ایم فل اور ایک پی ایچ ڈی کی ڈگری شامل ہے ۔علاوہ ازیں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ناقابل فراموش خدمات انجام دینے والی شخصیات سردار یاسین ملک،سلطانہ صدیقی،سراج الدین عزیز کو ڈاکٹریٹ کی اعلیٰ اسناد دی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنےماضی میں حصول تعلیم کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان میں بے پناہ اہم شخصیات پیدا ہوئیں لہٰذا طلبہ و طالبات مسائل کی پروا کیے بغیر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دیں۔ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا مقصد صرف پیسہ کمانا نہیں بلکہ فروغ علم ہونا چاہیے ۔وائس چانسلر سیما مغل نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ عملی زندگی میں ملک کی بہترین خدمت ان کا مشن ہونا چاہیے ۔ تقریب میں صدر مملکت کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) کینگروز نے ویسٹ انڈین تابوت میں فیصلہ کن کیل ٹھونک دی، دوسرے ٹیسٹ میں 177 رنز کی فتح کے ساتھ تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی حتمی برتری حاصل کرلی، فرینک ووریل ٹرافی پر آسٹریلوی قبضے کو 20 برس ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن ٹیسٹ کی آخری اننگز میں بھی ویسٹ انڈین ٹاپ آرڈر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا، 118 پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز 282 رنز پر تمام ہوئی، مارش نے 4 وکٹیں لیں،مجموعی طور پر 7 پلیئرز کو آوّٹ کرنیوالے لیون کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے اپنے گزشتہ روز کے اسکور 179 رنز 3 وکٹ پر ہی دوسری اننگز ڈیکلیئرڈ کرکے چوتھے دن آغاز پر ہی بیٹنگ ویسٹ انڈیز کو دیدی تھی۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کو پہلے مقابلے میں اننگز اور 212 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ دوسرے ٹیسٹ میں 177 رنز کی فتح کے ساتھ تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی حتمی برتری حاصل کرلی، فرینک ووریل ٹرافی پر آسٹریلوی قبضے کو 20 برس ہوگئے ہیں۔
ایمز ٹی وی(مظفرآباد)آزاد و جموں کشمیر یونیورسٹی کا 13 واں کانووکیشن آج ہوگا ۔تقریب میں مہمان خصوصی صدرِ ریاست سردار یعقوب خان ہوں گے۔تقریب میں پوزیشن ہولڈرز کو اسناد اور غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات کو میڈل دیئے جائیں گے۔
ایمزٹی وی (صحت )ایک نئے سروے کے مطابق ورزش کرنے سے سخت سردی اور دوسرے انفیکشن کے اثرات کم ہوجاتے ہیں کیونکہ ورک آوٹ کی پابندی کرنے سے جسم کا داخلی مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔ چوزون یونیورسٹی گوانگجو جنوبی کوریا کے سائنسدانوں کی کی ہوئی یہ اسٹڈی پچھلے ماہ سائنٹفک رپورٹس میں شائع ہوئی ہے۔ سروے کے دوران کچھ چوہوں کو پانی میں ڈال کر ان سے زبردستی تیراکی کرائی گئی اور کچھ کو خشکی میں رکھا گیا۔ پھر دونوں قسم کے چوہوں میں ایسے جراثیم داخل کیے گئے جو اسکن انفیکشن اور نمونیے سے ملتی جلتی پھیپھڑے کی بیماری پیدا کرتے ہیں۔ جس کے بعد سائنسدانوں کو پتہ چلا کہ پانی میں مشقت کرنے والے چوہوں نے “ان فلیمیشن” کی بدولت بیماری کا مقابلہ کیا۔ جبکہ خشکی میں رہنے والے چوہے شدید بیمار پڑ گئے۔ سروے کے نگراں ڈاکٹر پارک کا کہنا ہے کہ انسانوں پر اثرات چوہوں سے مختلف نہیں ہونگے۔ اس بات پر ہمارا یقین اور پختہ ہوگیا ہے کہ لمبے عرصے تک ورزش کرنے سے ہمارے جسم کا مدافعتی نظام خاص طور پر موسمی بیماریوں جیسے کولڈ اور فلو کے خلاف لڑنے کے لیے زیادہ مضبوط ہوجاتا ہے۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس )وقار یو نس نے کہا ہے کہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں آف اسپنر کو بولنگ کرتے دیکھنا چاہتا ہوں، یاسر شاہ کی معطلی نے کوچ وقار یونس کو ایک بار پھر سعید اجمل کی یاد دلا دی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ایک بیان میں کہا کہ میں قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں آف اسپنر کو بولنگ کرتے دیکھنا پسند کروں گا۔ یاد رہے کہ ایکشن کی تبدیلی نے سعید اجمل کو بے اثر بنا دیا، اس وجہ سے وہ قومی ٹیم سے باہر ہیں، ان کی غیرموجودگی میں یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا، مگر مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے سبب وہ پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔