بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرِ انتظام تعمیر ہونے والے نئے کِڈنی ہِل پارک میں Alpha کالج کے تقریباً 200 سے زائد طلباء و طالبات نے ہفتہ کی صبح پودے لگائے، اس موقع پرطلباء و طالبات نے کِڈنی ہِل پارک کی خوبصورتی اور یہاں موجود چھوٹے بڑے پہاڑوں کو دیکھ کر اپنی انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا،
انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں اتنی خوبصورت جگہ شہریوں کی نظروں سے اوجھل تھی، طلباء اور طالبات نے بلدیہ عظمٰی کراچی سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کِڈنی ہِل پارک کی تعمیر سے بالخصوص کراچی کے شہریوں اور بالعموم ملک بھر سے یہاں آئے ہوئے شہریوں کو بھرپور تفریح ملے گی، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے طلباء و طالبات نے ملاقات کی اور انہیں کڈنی ہل پارک کی تعمیر پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پارک مکمل ہونے کے بعد شہریوں کے لئے ایک پر فضاء مقام کی حیثیت اختیار کرجائے گا جہاں شہری آکر بہت خوشی محسوس کریں گے، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے طلباء و طالبات کو بتایا کہ کڈنی ہل پارک (احمد علی پارک) میں مختلف اقسام کے درخت اور پودے پہلے سے موجود ہیں جبکہ یہاں مزید پودے لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ڈھائی ماہ کے دوران تقریباً 18ہزار سے زائد بڑے سائز کے پودے لگائے جاچکے ہیں جبکہ اس پارک میں ایک لاکھ بڑے پودے لگانے کا ٹارگیٹ ہے، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے بالخصوص کراچی کے شہریوں کے لئے یہ پارک ایک عظیم تحفہ ہوگا، یہاں کسی بھی پودے اور درخت کو نقصان پہنچائے بغیر کام کیا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ بعض درختوں کو چھتری کی صورت دی گئی ہے جس سے اس پارک کی خوبصورتی میں اور زیادہ اضافہ ہورہا ہے، انہوں نے بتایا کہ پارک میں جو بڑے پودے لگائے جارہے ہیں ان میں گل مہر، پیپل، جنگل جلیبی، لال بادام، انجیر، نیم، ربڑ پلانٹ، امرود، چیکو، برگد، ناریل، کھجور، آم، انار، نیبو، املی، جامن، کسٹرڈ ایپل، انگور، امل تاس، سانجنا اور کیس سیا یلو شامل ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں ایسے پودے بھی ہیں جن سے دنیا بھر میں دوائیاں بنتی ہیں، اس پارک کی تعمیر میں ماہرین کا تعاون حاصل ہے۔
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع ہوجائے گی۔
لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع ہوجائے گی، تمام سیاسی پارٹیاں جنرل باجوہ کو توسیع دینے پر متفق ہیں
کراچی: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق(ایچ آر سی پی) کا کہنا ہے کہ ریاستِ پاکستان ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں گزشتہ روزہونے والے طلبہ یک جہتی مارچ پر افسوسناک ردِعمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
یہ ان کے حقِ اجتماع کی کھُلی خلاف ورزی ہے۔ اس کے علاوہ، مارچ کے حامیوں کی کردار سازی کے لیے سوشل میڈیا پر ہونے والا پراپیگنڈہ نہ صرف گھناؤنا ہے بلکہ یہ اُنہیں نقصان سے بھی دوچار کر سکتا ہے۔
ایچ آر سی پی کو یہ جان کر بھی افسوس ہوا ہے کہ کوئٹہ میں گورنر سیکریٹریٹ نے جامعہ بلوچستان کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ہر قسم کی سیاسی سرگرمی اور اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے اور سیکیورٹی کے عملے کو ایسی سرگرمیوں کو روکنے کا واضح اختیار دیا گیا ہے۔
ایچ آر سی پی نے ریاست سے طلبہ یک جہتی مارچ کے مطالبات کو سنجیدہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ طالبعلموں کو فیسوں میں اضافے اور اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی کے خلاف احتجاج کرنے اور تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی فورسز کی غیرضروری مداخلت کے خاتمے، ہراسانی کے خلاف فعال کمیٹیوں کی تشکیل جس میں طلباء کی نمائندگی بھی ہو اور سب سے بڑھ کر، طلباء یونینوں کی بحالی کا مطالبہ کرنے کا حق ہے۔ ایچ آر سی پی بروز جمعہ ملک بھر میں یک جہتی مارچ میں حصہ لینے والے طالبعلموں کے ساتھ کھڑا ہے۔
لاہور: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے نویں اور دسویں جماعت کی کتابیں تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف) نے اپنے تحت چلنے والے اسکولوں کی کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مطالعہ پاکستان اور کمپیوٹر سائنس کی نئی کتابیں پی ای ایف کی جانب سے پارٹنر اسکولوں میں لاگو کی جائیں گی، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کمپیوٹر سائنس جماعت نہم اور مطالعہ پاکستان جماعت دہم کی کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سال دہم کے طلباء کو مطالعہ پاکستان اور سال نہم کے طلباء کو کمپیوٹر سائنس کی نئی کتابیں7 ہزار509 اسکولوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے میٹرک کی درسی کتب کی تبدیلی کیلئے پارٹنر اسکولوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی منظور شدہ کتابیں پارٹنر اسکولوں میں اسی سال لاگو کی جائیں گی۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن حکام نے پارٹنر اسکولوں کو کتابوں کی ڈیمانڈ 29 نومبر تک بھیجنے کی ڈیڈ لائن جاری کردی ہے اور پارٹنر اسکولز پیف کے آن لائن سسٹم کے ذریعے کتابوں کی ڈیمانڈ جمع کروا سکتے ہیں، پیف حکام نے کہا ہے کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تبدیل کردہ نصاب کے مطابق نئی کتابیں لاگو کی جا رہی ہیں جو جلد طلباء کو فراہم کردی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پیف وہ ادارہ ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں ہزاروں پرائیویٹ سکولوں میں طلباء کو نرسری سے میٹرک تک مفت تعلیم دی جا رہی ہے، یہ ادارہ طلباء کی فیس خود ادا کرتا ہے اور انکو کتب بھی فراہم کرتا ہے جبکہ مستحق اور ذہین طلباء کو وظائف بھی دیے جاتے ہیں۔ لاکھوں طلباء اس ادارے کی وجہ سے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
لاہور: وسیم اکرم نے پہلے ٹیسٹ میں اسٹیون اسمتھ کی وکٹ لینے پر یاسر شاہ کے اندازکو ناپختہ کاری قرار دے دیا۔
سابق کپتان نے کہاکہ لیگ اسپنر نے ناتجربہ کاری میں غلطی کی،امید ہے کہ دانستہ ایسا نہیں کیا ہوگا،میں تو چوتھی اننگز میں اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرکے میچ جتوانے کی صورت میں ہی ایسا کرتا، آپ بری طرح ہار رہے ہوں تو اس طرح کی بات مناسب نہیں لگتی۔
یاد رہے کہ یاسر شاہ نے چھٹی بار اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرنے کے حوالے سے انگلیوں سے 6کا اشارہ کیا تھا۔
ایڈیلیڈ: آسٹریلوی بلے بازوں نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی پاکستانی بولرز کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو کینگروز کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 302 رنز تھا، ڈیوڈ وارنر 166 جب کہ مارنس لبوشین 126 رنز پر کریز پر موجود تھے۔ مارنس لبوشین انفرادی اسکور میں صرف 2 رنز کے اضافے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
ڈیوڈ وارنر نے اسٹیون اسمتھ کے ہمراہ اسکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ تیسری وکٹ کی شراکت کے دوران ہی وارنر نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔ 490 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو تیسری وکٹ ملی، شاہین کا تیسرا شکار اسٹیون اسمتھ بنے جنھوں نے 36 رنز بنائے۔
وارنر اس وقت 226 رنز پر کھیل رہے تھے کہ محمد موسیٰ نے ڈیوڈ وارنر کو بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ کرایا لیکن جب پیچھے مڑ کر دیکھا تو امپائر نو بال کا اشارہ کر رہے تھے۔ اس طرح ڈیوڈ وارنر کو نئی زندگی ملی اور اس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا
واضح رہے کہ 2 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے، آسٹریلیا نے پاکستان کو برسبین ٹیسٹ میں ایک اننگز اور پانچ رنز سے ہرایا تھا۔