اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت شروع کردی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور اور بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوگئے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے جنرل کیانی کی توسیع اورجنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کی دستاویزات مانگ لیں اورریمارکس دیئے کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں ان دستاویزات میں کیا لکھا ہے، سوال یہ بھی ہے آپ نے کہا ہے جنرل کبھی ریٹائر نہیں ہوتے، سوال یہ بھی ہے اگرجنرل ریٹائر نہیں ہوتے تو پینشن بھی نہیں ہوتی، اس معاملے پر عدالت کی معاونت کرنا چاہتا ہوں، جائزہ لیں گے جنرل کیانی کی توسیع کن بنیادوں پرہوئی تھی، 15 منٹ تک جنرل کیانی کی توسیع کی دستاویزات پیش کردیں۔
سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کی توسیع اور جنرل (ر) راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کی گئیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کہیں نہیں لکھا کہ جنرل کیانی کو توسیع کس نے دی تھی، جس قانون کے تحت توسیع دی گئی اس کا بھی حوالہ دیں، اتنے اہم عہدے کے لیے تو ابہام ہونا ہی نہیں چاہیے۔
اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کا لائسنس بحال کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل کو وکالت کا لائسنس بحال کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ان کا لائسنس بحال کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو پرویز مشرف کو 5 دسمبر تک بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا۔
سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی۔ خصوصی عدالت نے تحریری جواب جمع نہ کرانے پراظہار برہمی کیا۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ہم نے پرویزمشرف کی بریت کی درخواست دائرکررکھی ہے۔
لاہور: دورۂ پاکستان کیلیے بنگلادیشی ٹیم کو سیکیورٹی کلیئرنس کا انتظار ہے۔
مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہاکہ بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کو 18 جنوری کو پاکستان روانہ ہونا ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے پر ہوگا، سیکیورٹی دورے کے بعد ہماری ویمنز اور انڈر16بوائز ٹیمیں کھیلنے کیلیے گئی تھیں لیکن ابھی تک قومی ٹیم کیلیے کلیئرنس نہیں ملی،پاکستان میں بنگلادیش کا ہائی کمیشن ہے، آئی سی سی بھی سیکیورٹی کا آزادانہ جائزہ لیتی ہے،ان کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی ٹور کیلیے تیار ہوں گے۔
نظام الدین چوہدری نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے ساتھ سیریز کا انعقاد ممکن ہوجائے گا، ویمنز اور انڈر 16 بوائز ٹیموں کے دورے کامیاب رہے، آپ کہہ سکتے ہیں کہ اس دوران کوئی غیر معمولی صورتحال پیدا نہ ہوئی تو کلیئرنس مل جائے گی لیکن ہمیں آفیشل رپورٹ کا انتظار کرنا ہوگا۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع کے معاملے پر وفاقی کابینہ کے سینئر ارکان کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے سینیئر ارکان اور قانونی ٹیم کو طلب کرلیا، اجلاس میں وزارت قانون کے نمائندے اور پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما بابراعوان بھی شریک ہیں۔
کراچی: سندھ ایمپلائز ایجوکیشن ایمپلائز ( ریکروٹمنٹ) رولز 2014 کے قوانین میں ترمیم کے بعد تعلیم کے حوالے سے سول سرونٹس بھی تعینات کرنے کی اُصولی منظوری دےدی گئی ۔
یونیورسٹی اور بورڈز کو بھرتیوں کے گریڈز اور پوزیشنز کو بھی واضح کرکے آئندہ کابینہ میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔