آصفہ بی بی ڈینٹل کالج لاڑکانہ کی طالب علم نمرتا کے گلے سے بندھے دوپٹے کی ڈی این اے رپورٹ بھی لاڑکانہ پولیس کو موصول ہو گئی ہے۔ رپورٹ فارنزک لیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کو پولیس نے جوڈیشل انکوائری آفیسر کے روبرو پیش کردیا ہے۔
اسلام آباد:مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ تاجروں کے ساتھ مذاکرات میں معیشت کو دستاویزی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا، قومی شناختی کارڈ ڈاکومینٹیشن کاحصہ ہوگا۔
نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ ہمیں ٹیکس کی شرح کوبڑھانا ہے، ہمیں بزنس کمیونٹی اور عام لوگوں کو یہ بات سمجھانی ہے، حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ سرکاری اداروں میں تمام لوگوں کونوکریاں دے سکے تاہم ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے حکومت کو فیصلے کرنے ہونگے، اس سلسلے میں سستے گھروں کیلیے تیس ارب روپے کاپیکج دیاہے۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ بجلی کے بلوں میں کم سے کم اضافہ ہو۔ ریفنڈ کو جان بوجھ کر روکنا ہماری پالیسی نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی کو آپ اس طرح سے پیش کر سکتے ہیں کہ کوئی بھی قانون توڑے توچاہتے ہیںکہ اس پر کارروائی ہو۔
برسبین: برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کے خلاف بابر اعظم اور محمد رضوان کی ذمہ دارانہ بلے بازی کے باوجود پاکستان یقینی شکست کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔
برسبین میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اس کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز تھے جب کہ کریز پر شان مسعود 27 اور بابر اعظم 20 رنز بناکر موجود تھے، پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 276 رنز درکار تھے۔
226 رنز کے مجموعی اسکور پر نیتھن لیون نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی پارٹنر شپ کا خاتمہ کیا، بابر اعظم نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔
جس کے بعد رضوان نے یاسر شاہ کے ساتھ پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچانے کے لیے جدوجہد جاری رکھی۔ چائے کے وقفے تک پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے تھے
لاہور: پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کی تیسری برسی آج اتوارکو ملک بھر میں منائی جا رہی ہے۔
پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار شہید24 نومبر 2015 کو پاک فضائیہ کے ایف سیون تربیتی طیارے پر معمول کی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب فنی خرابی کے باعث جہاز تباہ ہونے کے نتیجے میں آبادی کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئی تھیں۔
مریم مختار نے2014 ء میں پاکستان ائر فورس میں گریجویٹ کے طور پر شمولیت اختیارکی،ان کا تعلق پی اے ایف کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس سے تھا جس میں6دیگر خواتین بھی شریک تھیں ۔
ریاض: اگر آپ سعودی عرب میں مقیم ہیں اور ہوائی جہاز کے ذریعے اندرون یا بیرونِ مملکت سفر کرتے ہیں تو اب آپ کو بہت زیادہ محتاط رہنا ہو گا۔ کیونکہ سعودی سول ایوی ایشن کی جانب سے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا گیا ہے جن کی خلاف ورزی پر ماضی کے مقابلے میں زیادہ سخت سزائوں اور جرمانوں کا سامنا کرنا ہو گا۔
سول ایوی ایشن کے مطابق جو مسافر دورانِ سفر عملے یا دیگر مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں، اُن کا تمسخر اُڑاتے ہیں یا دورانِ پرواز عملے کے کام میں کسی قسم کی رُکاوٹ پیدا کرتے ہیں، اُنہیں سخت سزا اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سعودی اخبار کے مطابق اگر کوئی مسافر کسی فرد سے چھیڑ خانی کرتا ہے، کوئی سامان یا رقم چُراتا ہے، یا کیبن میں گھُس کر سٹاف کو دھمکی یا تشدد کا نشانہ بناتا ہے تو اُسے گرفتار کر کے سرکاری استغاثہ کے حوالے کرے گی جو اس سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد اسے عدالت میں مقدمہ بھُگتنے کے لیے پیش کر دے گی جہاں اُسے جُرم ثابت ہونے کی صورت میں پانچ برس قید اور پانچ لاکھ ریال تک کے جرمانے کی سزا سُنائی جا سکتی ہے
کراچی: پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار علی رحمان کی سوشل میڈیا پر ریسٹورنٹ کے ملازم سے بد تمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
علی رحمان کی بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی اور صرف ایک گھنٹے میں ہی اداکار کی ویڈیو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی
اداکار علی رحمان کو وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ریسٹورنٹ کے ایک ملازم پر چلاتے ہوئے ان سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو معلوم نہیں ہے کہ میں کون ہوں؟
وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاستا ہے کہ معروف اداکار ریسٹورنٹ ملازم سے بدتمیزی کرتے ہوئے ان پر چیخ رہے ہیں کہ آپ نے مجھے کبھی ٹی وی پر نہیں دیکھا؟
متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کرنے والے علی رحمان کی ملازم سے بدتمیزی کی وائرل ویڈیو میں ملازم مسلسل ان سے معافی مانگتے ہوئے بھی نظر آ رہا ہے۔
پاکستان کے 13سالہ لڑکے عماد علی نے انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ اسکرایبل چیمپئن شپ میں دھوم مچا دی اور اس کھیل کے بڑے بڑے سورماوں کو مات دیکر کواٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
عماد علی ورلڈ اسکریبل کواٹر فائنل میں پہنچنے والے نا صرف کم عمر کھلاڑی ہیں بلکہ پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ اسکرایبل چیمپئن شپ کے مین ایونٹ کے کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
کواٹر فائنل میں عماد علی کا مقابلہ دفاعی چیمپئن اور اسکرایبل کے سب سے بہترین کھلاڑی 45 سال کے تجربہ کار نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈز سے ہو گا جو عماد علی سے عمر میں 32 سال بڑے ہیں۔
عماد علی نے عالمی چیمپئن شپ کے دوران 35 میں سے 21 مقابلے جیتے، انہوں نے ایونٹ میں دنیا کے کئی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کو بھی مات دی جن میں سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ کے بریٹ سمیتھرام، آسٹریلیا کے سابق عالمی چیمپئن ڈیوڈ ایلڈر، ورلڈ ٹاپ کھلاڑی امریکا کے ڈیوڈ ویگانڈ، انگلینڈ کے ہارشن اور آئر لینڈ کے پال گالکین بھی شامل ہیں۔
عماد علی نے تین روز قبل جونئیر ورلڈ اسکرایبل چیمپئن ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا تھا۔
عالمی اسکرایبل چیمپئن شپ کے ساتھ رینکنگ میں کم درجے والے کھلاڑیوں کے درمیان بھی مقابلے جاری ہیں، ڈویژن بی میں بھی پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے اور پانچ کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے جن میں حماد ہادی، حسان ہادی، دانیال ثناءاللہ، طحہ مرزا اور مونس خان شامل ہیں۔
ورلڈ اسکرایبل چیمپئن شپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایک ملک کے پانچ کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔