لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نہ وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں گے اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔
لاہور میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا نہ وزیر اعظم کا استعفیٰ ہو گا نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، اس کے ساتھ ساتھ نہ ہی میں نے حکومت کو اس بات کی ضمانت دی تھی کہ مذاکرات اور دھرنا ختم ہونے کے بعد ساری اپوزیشن حکومت کے حق میں بولنا شروع کر دے گی۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم کی کوششوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہونے کے قریب آگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی معاشی ٹیم پر فخر ہے جس کی کوششوں کی بدولت گزشتہ چار ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہونے کے قریب آگیا۔
کراچی: ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 341 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، تین روز مارکیٹ میں تیزی جبکہ دو روز مندی ریکارڈ کی گئی۔ تیزی کے باعث دوران ٹریڈنگ مارکیٹ نے 38 ہزار کی سطح کو بھی عبور کیا مگر اختتام پر مارکیٹ 341 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 37 ہزار 925 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایا کاروں نے 84 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے، اس طرح مجوعی طور پر حصص کی مالیت میں 33 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 27 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 155 روپے 40 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے
جوہانسبرگ:سابق جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملا پاکستان آکر پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کیلئے پرامید ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی لیگ کی بہت زیادہ تعریف سنی ہے اور وہ اس بار خود اس تجربے سے گزرنا چاہیں گے ۔
36 سالہ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے جن کھلاڑیوں سے ان کی بات چیت ہوئی انہوں نے اس ایونٹ کو شاندار اور معیاری قرار دیا لہٰذا اب انہیں بھی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے دلچسپی پیدا ہو گئی ہے ۔
فاف ڈو پلیسز کی زیرقیادت ورلڈ الیون کے ساتھ لاہور میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ پچھلی بار پاکستان میں کی جانے والی میزبانی انہیں اچھی طرح یاد ہے لہٰذا وہ ایک بار پھر پاکستان میں کھیلنے کا تجربہ کرنا چاہیں گے جس کیلئے ان کی نگاہ پی ایس ایل پر مرکوز ہے ۔
کراچی: سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت، سندھ سے ملنے والی گیس کو شیل اور ٹائٹ کا نام دیا گیا۔
پہاڑوں کی تہہ میں چھپی شیل اور ٹائٹ گیس کی تلاش کے لیے پہلے مرحلے میں او جی ڈی سی ایل سندھ میں کھدائی کرے گی۔ حکومت نے ایک ماہ کے اندر پالیسی بنا کر باقاعدہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پیٹرولیم کمیٹی کے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ ملک میں شیل گیس کے 95 ٹریلین اور شیل تیل کے 14 بلین متوقع ذخائر موجود ہیں۔
اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ معدنی ذخائیر جن علاقوں سے دریافت ہوں پہلے مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی پالیسی بنائی جائے۔
قراقرم انٹرشننیل یونیورسٹی دیامر کیمپس میں ایم اے ، چار سالہ ڈگری و ڈپلومہ پروگرامز میں داخلوں کا اعلان کردیاگیا۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر کیمپس میں ایم اے ، چار سالہ ڈگری و ڈپلومہ پروگرامز میں داخلوں کا اعلان کردیاگیا۔ طلبا و طالبات 28 فروری2020 تک داخلہ فارم جمع کرواسکتے ہیں ۔
بنگلہ: اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ کا فائنل آج بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپورمیں کھیلا جائیگا۔
ناقابل شکست پاکستانی ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے امید ظاہر کی کہ وہ سیمی فائنل میں بھارت کی مضبوط ٹیم کیخلاف کامیابی کے سہارے بنگلہ دیش کو بھی مات دے کر ٹائٹل جیت لیں گے کیونکہ ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔
روحیل نذیرنے گزشتہ روز اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب نجم الحسین کیساتھ ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی ۔
دیر بالا: دیربالا کے علاقے بری کوٹ میں کار دریا میں گرگئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق گاڑی بریکوٹ سے کوہستان جارہی تھی، مقامی افراد اور پولیس لاشوں کو نکال رہے ہیں