دنیا کے سب سے بڑےسرچ انجن گوگل نے سیاسی مقاصد کے لیے مخالفین کو ہدف بنانے کی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کیاہے۔
برطانیہ کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے اپنی نئی پالیسی کااعلان کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ اب اس نئی پالیسی کے آنے کے بعد گوگل اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمزپر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لئے متوقع ووٹرز کا ڈیٹا استعمال نہیں کیا جاسکے گااور سیاسی مہم میں مخالفین کو جنس، عمراور مقام کی بنیاد پر ہرگز نشانہ نہیں بنایا جاسکے گا۔ اس نئی پالیسی پرایک ہفتے کے اندر برطانیہ میں عملدرآمد شروع ہوجائےگا جس کو بعد یہ دنیا بھر میں نافذالعمل ہوگی۔
پالیسی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گوگل فیس بک کے ساتھ مل کر اشتہارات میں گمراہ کن بیانات کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کرے گا۔
فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام سوشل نیٹ ورکس پر سیاسی امیدواروں کی طرف سے چلائی جانے والی مہمات میں حقائق کو توڑمروڑ کر پیش کرنے کی مذمت کرتا ہے اور اپنے ڈیٹا کو کسی بھی غلط مقصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دےگا۔
کراچی: اقرا یونویرسٹی میں انٹرپریونیرشپ سیمینا سیشن کاانعقاد کیاگیا۔ سیش میں معروف سماجی رہنما اور اخوت کے سربراہ ڈاکٹرمحمد امجد ثاقب نے کہا کہ سوشل انٹرپرینیورشپ کا آغاز خیرات سے ہوتا ہے جس کا مقصد بے غرض ہو کر دوسروں کی مدد کرنا ہوتا ہے۔انسان کو اپنے خوابوں کی تکمیل کا بھی سوچنا چاہیئے،جو انسان اپنی خواہشات پوری نہیں کرسکتا وہ دوسروں کی بھی نہیں کرسکے گا۔آپ کا مقصد محض دولت کمانا نہیں بلکہ لوگوں کی فلاح بھی ہوتا ہے۔ایک انٹرپرینیو رایک ویژن لے کر آتا ہے، وہ ایک خواب دیکھتا ہے ۔ویژن آپ کی تعلیم،مشاہدہ ،تجربہ اور معاشرتی حالات کا مجموعہ ہوتا ہے ۔ انٹرپرینیورایک باغی اور تبدیلی کا سب سے بڑا علم بردار بن کر ابھرتا ہےآپ کے گفتار اور کردار میں یکسانیت ہونی چاہیئے،ہمارے ملک میںہر شعبے میں لیڈرز کا فقدان ہے، جھوٹ اور بددیانتی سے بچنا لازم ہے۔
محنت اور جستجو کسی بھی بزنس کی کامیابی کا اہم راز ہے۔محنت کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔مستقل مزاجی اور شفافیت بھی کسی کاروبار کیلئے ناگزیر ہیں۔جو انسان خود اپنا احتساب نہیں کرتا، دنیا اس کا احتساب کرتی ہے لہذا خود احتسابی کو اپنانا بھی آپ کی کامیابی کی ضمانت ہوگا۔اکیلا لیڈر خود کچھ نہیں کرسکتا، ٹیم بنانا اور ان سے کام لینا ہی ایک اچھے لیڈر کی نشانی ہے۔ ایک اچھا لیڈر ناکامیاں اپنے ذمے لیتا ہے جبکہ کامیابی کا کریڈٹ ٹیم کو دیتا ہے۔انٹرپرینیورلگے بندھے راستوں پر نہیںچلتا بلکہ اپنی منزل اور راستے خود چنتا ہے
۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقرا یونیورسٹی کے زیر اہتمام سوشل انٹرپرینیورشپ پرسیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی ،اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈاکٹر امجد نے اپنے ادارے اخوت کے متعلق طلبہ کو بتاتے ہوئے کہا کہ اخوت 97 ارب روپوں کے بلا سود قرضے دے چکی ہے اور اس سفر کا آغاز دس ہزار روپوں کے قرض سے ہوا تھا۔ہم نے 25 لاکھ خاندانوں کو قرضے دئیے اور ہر خاندان نے یہ قرضے واپس کئے۔یہی خاندان اب دوسروں کو قرضے دے رہے ہیں اور انھوں نے ہمیں اپنے قرضے واپس کرنے کے ساتھ ساتھ 36 کروڑ کے عطیات بھی دے چکے ہیں، ہم دنیا کا سب سے بڑا قرض حسنہ دینے والا ادارہ بن چکے ہیں۔ہم ایک جامعہ بھی بنا رہے ہیں جس میں طلبہ کو مفت تعلیم دی جائے گی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مغربی بلوچستان، گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختون خواہ اور کشمیر کے مختلف اضلاع میں کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے، جبکہ زیریں خیبر پختون خواہ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ہواوے کے لائسنس میں توسیع کرتے ہوئے امریکی کمپنیوں کو چینی ٹیلی کام کمپنی کے ساتھ مزید 90 روز تک کام کرنے کی اجازت دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اجازت کا اعلان امریکا کے سیکریٹری کامرس ولبر روس نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگست میں دی جانے والی پابندی کی توسیع پر نظر ثانی کرتے ہوئے امریکی کمپنیوں کو دور دراز علاقوں میں اپنے صارفین کو سروسز فراہم کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی میں امریکی کمپنیوں پر چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔
اس پابندی سے متعلق واشنگٹن نے موقف اپنایا تھا کہ ہواوے نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی تھی اور اس کے خلاف تحقیقات روکنے کی بھی کوشش کی تھی۔
سیکریٹری کامرس ولبر روس کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ کامرس سختی کے ساتھ حساس ٹیکنالوجی برآمدات کی نگرانی کرے گی تاکہ وہ لوگ جو ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ بنیں ہماری نئی ایجادات کا فائدہ نہ اٹھائیں۔
ہواوے کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے کمپنی کے نکتہ نظر میں تبدیلی نہیں آئی کہ واشنگٹن اس کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ رکھے ہوئے ہے۔
ہواوے نے مطالبہ کیا کہ امریکا اسے بلیک لسٹ غیر ملکی کمپنیوں کی فہرست میں سے نکالے۔
امریکی حکام کا ماننا ہے کہ ہواوے کے آلات بالخصوص فائیو جی نیٹ ورک امریکا کے لیے سیکیورٹی رسک ہے کیونکہ اس کمپنی کے چینی حکومت کے ساتھ قریبی مراسم ہیں۔
ادھر ہواوے متعدد مرتبہ امریکی حکام کے اس دعوے کو مسترد کرچکی ہے اور اس کا ہمیشہ سے یہی کہنا ہے کہ کمپنی کے معاملات میں چینی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔
دوسری جانب امریکا کی اس اجازت کے معاملے میں پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دونوں مملک کے درمیان کسی ڈیل کے سوال پر کوئی ردِ عمل دینے سے انکار کردیا۔
اپنے ایک بیان میں ہواوے کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے اسے بلیک لسٹ کرنے سے اس سے زیادہ امریکی کمپنیوں کو نقصان ہوا ہے۔
کراچی: سندھ کےمختلف شہروں میں ٹماٹروں کی قیمتیں نیچے نہ آسکیں، نئی فصل مارکیٹ میں آناشروع ہو گئی لیکن دام اب بھی آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں۔
سندھ کے زرعی اور ٹماٹروں کی پیداوار والے ضلع بدین میں نئی فصل اب مارکیٹ میں آناشروع ہوگئی ہے، لیکن مانگ زیادہ ہونے اور سپلائی کم ہونے کی وجہ سے اب بھی ٹماٹروں کی قیمت میں واضح فرق نہیں آیا ہے۔
سکھر میں 200سے240 روپے فی کلو میں جبکہ گھوٹکی کی سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 160سے 180 اور عام مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو فروخت جاری ہے۔