اتوار, 28 اپریل 2024

لاہور: وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے اسکول بند نہ کرنے کافیصلہ سنادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کاکہنا تھاکہ تعلیم کا حرج پہلے ہی بہت ہوچکااسکو ل بند ہونے کی بات اب ہونی ہی نہیں چاہیئے اب اسکول بندنہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا اسکولز میں 12سال سے زائد عمرکے بچوں کو ویکسنیشن کےبغیر اسکول آنے پر پابندی ہوگی، جبکہ 12 سے کم عمرکےبچوں کو 50 فیصدحاضری کے ساتھ بلایاجاسکتاہے۔ صورتحال خراب ہوتی ہے تو مرحلہ وار اول تا ھشتم تک چلایا جائے گا۔

حکومت نے ویکسینیشن کی استعداد بہت بڑھا دی ہے، اساتذہ کی 100 فیصد ویکسینیشن ہوچکی ہے، جب کہ میٹرک سے انٹر تک کے طلباء کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، ان کے لیے اسکول مستقل کھلے رہیں گے، تاہم ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ محمد رضوان کی بھی ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازی کے شعبے میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ڈیوڈ مالان اور ایڈن مارکرم بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں، ڈیون کونوے 3 درجے ترقی کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں، محمد رضوان کو ایک چھلانگ نے پانچویں نمبر پر پہنچا دیا۔

نئی ریکنکنگ کے مطابق لوکیش راہول ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے اور ایرون فنچ 3 قدم پیچھے ہٹتے ہوئے ساتویں پوزیشن پر آگئے، ویرات کوہلی آٹھویں اور جوز بٹلر نویں نمبر پر برقرار رہے، راسی وان ڈر ڈوسین کو ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر آنا پڑا۔

بلوچستان : سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کودوہفتےتک بندرکھنےکافیصلہ کرلیاگیا۔

ہرنائی اور گرد و نواح میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔آفٹر شاکس کے باعث ضلع بھرکےسرکاری و نجی تعلیمی ادارے مزید2ہفتےکےلیےبندکردیےگئےہیں جب کہ زلزلے کے 3 روز گزر جانے کے باوجود

متعددمتاثرین اب بھی حکومتی امدادکےمنتظر ہیں۔ وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعظم نے زلزلہ متاثرین کےلیے 12000 روپے فی خاندان کا اعلان کیا ہے،تاہم وزیراعظم کی اعلان کردہ فی گھرانہ 12 ہزارروپےکی امداد

اگلے 10 روز میں جاری ہو گی۔ نقصانات کےجائزے کے بعد اضافی امداد بھی جلد جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہرنائی میں زلزلہ متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم کا کام جاری ہے، متاثرہ علاقوں غریب آباد، اسلام آباد،جلال آباد، کلی شور، کلی وزیر، اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے متاثرہ ا فر اد میں امدادی اشیاء، ٹینٹ، کمبل اور مچھر دانیوں کی فراہمی کر دی گئی ہے۔

دبئی: شاہینوں کا خوف کیویزکےاعصاب پرسوارہونےلگا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے راولپنڈی میں پہلے ون ڈے میچ سے چند گھنٹے قبل سیکیورٹی تھریٹ کو جواز بناکر دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا، جس سے پاکستانی کرکٹ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا، اگرچہ نیوزی لینڈ کا بورڈ اپنے فیصلے پر چپ سادھے بیٹھ گیا مگرکیویز کو گرین شرٹس کی جانب سے میدان میں سخت جواب ملنے کا خوف ستانے لگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی گروپ اے میں ہی موجود ہے جہاں پر اس کے مدمقابل سابق چیمپئنز پاکستان اور بھارت آئیں گے۔

کیویز کا پہلے 26 اکتوبر کو پاکستان سے شارجہ میں سامنا ہوگا، جس کا درجہ حرارت پہلے سے ہی بلند ہونے کی پیشگوئی کردی گئی ہے، پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کھلاڑیوں کو ہدایت کرچکے کہ وہ ورلڈ کپ میں کیویز کو عمدہ کھیل سے ان کی حرکت کا جواب دیں۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ بھی اس حوالے سے محتاط تاہم معاملے کی شدت کو کم کرنے کی کوشش میں بھی مصروف ہیں، یواے ای آمد کے بعد ورچوئل میڈیا کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ ہمارے ٹور ختم کرنے کے حوالے سے ابھی تک تناؤ موجود ہے، جو کچھ پاکستان میں ہوا اس پر مجھے بھی بہت افسوس ہے۔

ان کے پلیئرز کے ساتھ ہمارے کھلاڑی بھی میگا ایونٹ کی تیاریوں کے موقع سے محروم ہوئے، ہم ماضی کو تبدیل نہیں کرسکتے، اب صرف ٹورنامنٹ کی تیاری ہی ممکن ہے، ہمارا پہلے سامنا پاکستان سے ہوگا، مجھے یقین ہے کہ ایک دلچسپ مقابلہ ہونا ہے، ویسے بھی ہمارے گرین شرٹس کے ساتھ میچز ہمیشہ ہی زبردست ہوتے ہیں، یہ بھی ان سے مختلف نہیں ہوگا۔ اسٹیڈ نے میگا ایونٹ کے میزبان وینیوز کی کنڈیشنز کے حوالے سے کہا کہ ہم اس حوالے سے کافی محتاط ہیں،آئی پی ایل میچز کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ اآ ف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایچ ایس ایس سی پارٹ ٹو کےسالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کردیا۔

نتائج کے اجراء کی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کیں اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہہ قمر بھی تقریب میں موجود تھی۔

نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں ملٹری کالج جہلم کے عمیرمقصود اور حمزہ آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج فار بوائز کےعزیرعرفان ،فائونڈیشن ہائر سیکنڈری اسکول کی ماہین خالدنے 1098 نمبرز لےکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالج کی موئزہ زاہد نے 1094 نمبر لے کردوسری پوزیشن حاصل کی۔اور 1093نمبرز لےکرتیسری پوزیشن حاصل کرنےوالوں میں آریان عطیق، ونیزہ نعیم اور شازیہ ذوالفقار نے حاصل کی۔

پری انجینئرنگ گروپ میں غفران احمد طالب نے 1090 نمبرزحاصل کرکےپہلی پوزیشن ،محمد مرصلین، محمد حارث، مصباح جواریہ نے 1089 نمبر ز لےکر دوسری پوزیشن جبکہ 1088 نمبرز حاصل کرکے شعیب احمد، جوریہ حاکم، عشاارشد ملک، تعبیر ساجد نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

کامرس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں عرفان عمران شامل ہیں جنہوں نے 1084 نمبرز لے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیاجبکہ1076نمبرزلے کر دوسری پوزیشن لائبہ اسلم اورتیسری پوزیشن اقرا یونس نے حاصل کی۔

ہیومینٹیز گروپ میں پہلی پوزیشن سیدہ امات الزہرہ نے1051 نمبر زلےکرحاصل کی، دوسری پوزیشن سیدہ نوشین زہرہ اور تیسری پوزیشن صباہت بی بی نےحاصل کی۔
جنرل سائنس گروپ کے محمد حماس شاہد نے 1094 نمبرز لےکرپہلی، رافعہ اشرف نے1087 جبکہ محمد عذیر، سومامقبول اور مومنہ امجد نے 1083 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کیں اور مبارکباد پیش کیں۔

پنجاب: ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرورکاکہناتھاکہ ہم اپنے بچوں کو تربیت دے کر اسکلڈ ورک فورس تیار کررہے ہیں۔جو نوجوان روزگار کی تلاش میں دوسرے ملک جاتے ہے ،انہیں اسکلزسیکھ کر جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق کی زیر نگرانی ٹیوٹا پنجاب نےاپنےبہترین فنی اور ووکیشنل تعلیم کی بہتری کے لئے جتنا کام کیا ہے ، اتنا پچھلی ایک دہائی میں نہیں کیا گیا

انہوں نے کہا کہ جب میں پہلی دفعہ گورنر بنا تو دیکھا کہ صوبے کی80 فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہوتاجو بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔

اس موقع پرچیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک دیرینہ مسئلہ تھا ۔

سندھ میں اسکولوں کے بعد جامعات بھی بندکرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے کورونا کی صورتحال کےباعث تمام سرکاری و نجی جامعات مزید ایک ہفتے کےلیےبند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کی تمام جامعات اوربورڈز 30 اگست سے کھلیں گی جبکہ طالبعلم و اساتذہ 30 اگست سے پہلے ویکسین کروانےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہےصوبے بھرمیںتمام جامعات سمیت اسکولز23اگست سے کھولے جانے کااعلان کیا گیا تھاتاہم کورونا کیسز کےپیشِ نظرگزشتہ روز فیصلہ میں نظرثانی کے بعد ایک ہفتہ مزید بند رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک: ٹوئیٹر نے مستنداور سچائی پر مبنی خبراور معلومات کےلئےخبررساں اداروں کےساتھ شراکت داری کااعلان کردیا۔

ٹیکنالوجی کی سیب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ خبر رساں تنظیموں ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) اور رائٹرز کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے تاکہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر قابل اعتماد خبروں اور معلومات کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کرے۔

نئے معاہدوں کے ذریعے ، ٹوئٹر کی کیورشن ٹیم شراکت دار تنظیموں کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکے گی تاکہ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی خبروں اور ٹرینڈ میں مزید سیاق و سباق شامل کیا جا سکے ، نیز کمپنی کے عوامی خدمات کے اعلانات کے استعمال میں مدد بھی دی جا سکے۔ ، غلط معلومات کے لیبل اور بہت کچھ۔فی الحال ، کیوریشن ٹیم مواد میں اضافی معلومات شامل کرنے کے لیے کام کررہی ہے جس میں ٹویٹر کے ایکسپلور ٹیب پر ٹاپ ٹرینڈز اور دیگر خبریں شامل ہیں۔

ٹیم ہوم ٹائم لائن پر ایکسپلور ٹیب میں ظاہر ہونے والے اشاروں میں جیسے بڑے واقعات سے متعلق معلومات، صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال (جیسے وبائی مرض) یا دیگر واقعات ، انتخابا ت میں شامل ہوکرغلط معلومات کے لیبلوں میں مدد کر سکتے ہیں ۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس رفتار اور پیمانے کو بڑھانے کے قابل ہو جائے گا جس سے وہ اس اضافی معلومات کو ٹویٹس اور اپنے پلیٹ فارم پر کہیں اور شامل کر سکے گا۔ خاص طور پر ، اس کا مطلب ہے کہ ایسے وقتوں میں جب خبریں بریک ہو رہی ہوں اور جب کہانی سامنے آنے پر حقائق تنازع میں ہوں ، ٹویٹر کی اپنی ٹیم تیزی سے ان مزید قابل اعتماد ذرائع کی طرف رجوع کر سکے گی تاکہ بہتر بنایا جا سکے کہ ٹویٹر پر ہونے والی گفتگو میں سیاق و سباق کی معلومات کیسے شامل کی جاتی ہے۔ .

یہ غلط معلومات کو وائرل ہونے سے روکنے میں بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے ، بجائے اس کے کہ گمراہ کن ٹویٹس کو درست کرنے کے لیے حقیقت کا انتظار کریں۔
ٹوئٹر کا نیا کراؤڈ سورس فیکٹ چیکنگ سسٹم "برڈ واچ" اے پی اور رائٹرز کی رائے سے بھی فائدہ اٹھائے گا تاکہ برڈ واچ کے شرکاء کے ذریعے شیئر کی گئی معلومات کے معیار کا تعین کیا جا سکے۔

ٹوئٹر اکثر کواپنے پلیٹ فارم پر غلط معلومات کو سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے کیونکہ اس کی اصل وقت کی نوعیت اور ہائی پروفائل شخصیات استعمال کرتی ہیں ، جو اپنے مقصد کے لیے سچ کو جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اب تک ٹوئیٹرنے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو سست کرنے یا روکنے کے لیے ایک کلک کے ریٹویٹس کو غیر فعال کرنے ، حقائق کی جانچ پڑتال شامل کرنے ، اکاؤنٹس پر پابندی لگانے اور بہت کچھ کرنے کے لیے کئی خصوصیات کا تجربہ کیا ہے۔ برڈ واچ ٹویٹس میں سیاق و سباق شامل کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے

گلوبل بزنس ڈویلپمنٹ کے نائب صدر ٹام جانوزیوسکی نے نئے معاہدے کے بارے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ اے پی کی حقیقت پسندانہ صحافت کی رسائی کو بڑھانے کے لیے ٹوئیٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمزپر کام کرنےکی ایک طویل تاریخ ہے۔

انہوں نے اس معاہدے کے حوالے سے کہاکہ یہ کام ہمارے مشن کا بنیادی حصہ ہے۔ ہم خاص طور پر آن لائن گفتگو میں سیاق و سباق شامل کرنے کے لیے اے پی کے پیمانے اور رفتار سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرجوش ہیں ، جو حقائق تک آسان رسائی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس موقع پر رائٹرز کے یو جی سی نیوز گیدرنگ کے سربراہ ہیزل بیکر نے مزید کہا ، "اعتماد ، درستگی اور غیر جانبداری روئٹرز کے روزانہ کے کاموں کا مرکز ہے ، اربوں لوگوں کو وہ معلومات فراہم کرتی ہے جس کی انہیں ضرورت ہوتی ہے۔"

ہم قابل اعتماد معلومات کے ساتھ عوامی گفتگو کی خدمت کے لیے اپنی گہری عالمی اور مقامی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹویٹر کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرجوش ہیں۔

ابتدائی طور پرشراکت داری سے ٹویٹر پر انگریزی زبان کے مواد پر توجہ مرکوز کرے گا ، لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ توقع کرتی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید زبانوں اور ٹائم زونز کو سپورٹ کرنے کے لیے کام میں اضافہ ہوگا۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ، اس ابتدائی مرحلے کے دوران ، ٹویٹر جہاز کے ساتھیوں کے لیے نئے مواقع کا جائزہ لے گا جو اضافی زبانوں کی مدد کر سکتے ہیں۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلرکی تقرری کےخلاف دراخوست پر دورکنی بینچ نےفیصلہ سنادیا

عدالت نے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن کی تقرری نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

جس کے بعد ہائیکورٹ میں دائر سول سوٹ کے فیصلے تک امجد سراج میمن کی تقرری کا نوٹفکیشن معطل رہے گا۔


ہائیکورٹ سنگل بینچ نے امجد سراج میمن کی تقرری کا نوٹفیکشن معطل کرنے بجائے صرف نوٹس جاری کئے تھے۔

سنگل بینچ نے امجد سراج میمن کی تقرری کا نوٹفیکشن معطل نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی عدالت نے ایک رکنی بینچ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیےدیاہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کا سنگل بینچ کو دائر دعوے کی سماعت آزدانہ طور پر جاری رکھنے کا حکم دیا۔

واضح رہےپروفیسر ڈاکٹر لبنی انصاری نے نئے وائس چانسلر کی تقرری پر ہائیکورٹ کی ایک بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا درخواست میں کہاگیا تھاکہ امجد سراج میمن کی بطور وائس چانسلر تقرری میرٹ کے خلاف ہے

کراچی : ایچ ای سی میں قیادت کی تبدیلی کے بعد سندھ سمیت ملک بھرمیں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اورچار سالہ بی ایس پروگرام کے منصوبے پر فوری عملدرآمد کی صور تحال یکسر تبدیل ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں اور اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے دو سالہ گریجویشن کے بجائے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور چار سالہ بیچلر پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں یونیورسٹیز کو پیش آنے والے مسائل اور خدشات کے سلسلے میں ان سے رائے طلب کرلی ہے جبکہ ملک بھر کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز سے معاملے پر مشاورت کے لیے وائس چانسلرز کا ایک اہم اجلاس جولائی کے پہلے ہفتے میں طلب کیا جارہا ہے جس میں اس حوالے سے کسی بڑے بریک تھرو کی امید رکھی جارہی ہے۔

جامعہ کراچی سمیت دیگر جامعات کی جانب سے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اورچارسالہ بی ایس پروگرام پر بھجوائی گئی رائے میں کہا گیا ہے کہ جامعات کے انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ پروگرام مکمل طور پر اکیڈمک نیچر کے ہوتے ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری جامعات کے اکیڈمک ماحول یا تناظر پر پوری نہیں اترتی مزید براں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری مبہم ہے اور کیا دوسالہ ڈگری کے بعد طلبہ جامعات میں 4 سالہ بیچلر میں خود ہی داخلے کے اہل ہونگے یا انھیں deficiency courses کرنے ہونگے۔

جامعہ کراچی کی جانب سے اس حوالے سے بھجوائی گئی رائے میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کی مختلف جامعات میں ٹیچر ایجوکیشن میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری نے متاثر کن نتائج نہیں دئے اور جاب مارکیٹ میں اس کے طلبہ کے لیے گنجائش ہی نہیں بنی اس لیے آرٹس ، ہیومینیٹیز، سوشل سائنسز، فزکس اور بائیو لوجیکل سائنسز کے ضابطوں کے لیے ایسوسی ایٹ ڈگری کا ماڈل غیر موزوں ہے اسی طرح زیادہ تر کالجوں میں تمام ضابطوں میں دو سالہ ایسوسی ایٹ اورچار سالہ بیچلر کے لیے مزید فیکلٹی اور وسائل کی ضرورت ہے۔

Page 5 of 457