اتوار, 28 اپریل 2024

دوحا: فیفا ورلڈکپ کے سنسنی خیز میچ میں مراکش نےجیت حاصل کرکے میدان پر فلسطینی پرچم لہرادیئے۔

ایونٹ کے سپر 16 مرحلے کے میچ میں سپین اور مراکش کے مابین سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں اسپین نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی تاہم مراکش کے دفاعی کھلاڑیوں نے اسپین کو گول کرنے کا موقع فراہم نہ کیا، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنے کے باوجود مقررہ وقت تک گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے اسپین کو شکست دیکر پہلی بار کواٹر فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا اور سابق عالمی چیمپیئن کو میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا تاہم دونوں ٹیمیں سر توڑ کوشش کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلٹیز دی گئیں۔

اسپین کی ٹیم پہلی تینوں پینلٹیز میں گول کرنے میں ناکام رہی جبکہ مراکش نے چار پینلٹیز میں تین گولز کر کے فتح اپنے نام کی،اسپینش نژاد مراکو کھلاڑی اشرف حکیمی نے وننگ پنالٹی لگا کر ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچایا۔

کراچی: فرسٹ ایئر کے تمام طلباءخبردارہوجائیں گورنمنٹ کالجز میں ڈیجیٹل حاضری کا آغازہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نےانٹر میڈیٹ کے طلباوطالبات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا اپنی حاضری یقینی بنائیں سالانہ امتحانات میں شرکت کے لئے 75فیصد حاضری لازمی ہے۔

75فیصد سے کم حاضری والے طلبا امتحانی فارم جمع کرانےسے قاصررہیں گے اس ضمن میں محکمہ تعلیم سندھ نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ جاری کردیا ہے تمام ط طلباء اپنا ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کریں۔

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردارعلی شاہ کا شانداراقدام سندھ میں پہلی بار کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئی بھرتیوں کے لئے اپنا آن لائن سسٹم لاؤنچ کردیا ۔

1500 سیٹوں پر مختلف سبجیکٹ میں کالج انٹرنس بھرتی کئے جائیں ۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبد العلیم لاشاری کے زیر نگرانی کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالج ٹیچنگ انٹرنس پروگرام کے تحت آن لائن درخواستوں کا آغاز کر دیا ہے

22 مختلف سبجیکٹ میں 1500 سیٹوں پر کالج انٹرنس بھرتی کئے جائیں گے ۔ dgcs.gos.pk پر آن لائن درخواستوں کا آغاز ہو چکا ہے کالج انٹرنس پروگرام میں صرف وہی لوگ آپلائی کر سکتے ہیں جن کی عمر 35 سے یا اس سے کم ہو ماسٹر میں فرسٹ کلاس متعلقہ سبجیکٹ میں اپنے ڈومیسائل ڈسٹرکٹ میں پوسٹ ہونے کی صورت میں آپلائی کر سکتے ہیں۔

سندھ میں پہلی بار گورنمنٹ آف سندھ نے کسی دوسری کمپنی کے بجائے اپنا سسٹم لاؤنچ کیا ہے ۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیزراجہ ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر دو ٹوک موقف اپنالیا۔

اسلام آباد میں قومی کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ اگر آئندہ پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ کیلئے بھارت نہیں آتا تو پاکستان بھی جواب میں ورلڈکپ کیلئے انڈیا نہیں جائے گا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستان آئندہ برس انڈیا میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا تو دیکھا گا کون؟، ہم جارحانہ انداز اپنائیں گے، گرین شرٹس پرفارمنس کر رہے ہیں، انھوں نے دنیا کے بڑے بزنس والی ٹیم کو ہرایا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کھیل کر آئے ہیں، چیئرمین نے کہا کہ بھارتی بورڈ یا ایشین کرکٹ کونسل سے پاکستان میں بلو شرٹس کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کے حوالے سے تاحال کوئی بات نہیں ہوئی لیکن جب بھی موقع ملے گا ہم یہ ضرور کہیں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ گزشتہ سال ورلڈکپ، پھر ایشیاکپ میں ہم نے بھارت کے بلین ڈالر اکانومی بورڈ کو شسکت دی۔

یاد رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا تھا کہ ایشیا کپ کیلیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ہوسکتا ہے ایونٹ کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا جائے۔

میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگر شاہین کی انجری نہ ہوتی اور ہم بیس رنز زیادہ بنالیتے تو ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کا فیصلہ مختلف ہوتا۔

ملیبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے جو ہدف سوچا تھا اُس حساب سے بیس رنز کم بنائے اگر ایسا ہوتا تو صورت حال مختلف ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شکست کی وجہ شاہین آفریدی کی انجری بھی ہے اگر اُس کے ساتھ مسئلہ پیش نہ آتا تو شاید میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ بابراعظم نے اسٹیڈیم آکر سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کیا اور انگلینڈ کو فتح پر مبارک باد بھی دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ٹورنامنٹ میں ہمارے آخر کے چار میچز بہت شاندار ہوئے، میں نے اپنے لڑکوں کو کہا تھا کہ وہ جیت کا جذبہ رکھتے ہوئے اپنا نیوٹرل گیم کھیلیں اور پھر ایسا ہی ہوا‘۔

بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں آخری اوور تک فائٹ کو برقرار رکھتا، ہمارا اہم بولر اتفاق سے انجرڈ ہوا جس کی وجہ سے نتیجہ بھی مختلف ہوا مگر یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔

لاہور: ورلڈکپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلیے شاداب اور شاہین بھی شارٹ لسٹ کرلیے گئے۔

آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلیے شارٹ لسٹ کرکٹرز کی فہرست میں پاکستانی شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کرلیا گیا،مجموعی طور پر انگلینڈ کے 3،پاکستان اور بھارت کے2،2، زمبابوے اور انگلینڈ کے ایک، ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے.

نامزد کردہ 9کرکٹرز میں شاداب خان،شاہین شاہ آفریدی،سیم کرن،جوز بٹلر، الیکس ہیلز، ویراٹ کوہلی،سوریا کمار یادو، سکندر رضا اور وانندو ہسارنگا کو فہرست میں جگہ ملی۔شائقین کے ووٹس سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا۔

میلبرن: دورہ پاکستان روانگی کا معاملہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نےایشیاکپ 2023 کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈپر ڈال دیا۔

ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس ٹی20 ورلڈکپ پر ہے، ایشیاکپ کے حوالے سے پاکستان جانے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ فی الوقت ورلڈکپ پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، بطور کرکٹر ہر چیز کے لیے تیار ہیں۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان کے خلاف مکمل اووز کا کھیل ہو۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری کے پاکستان ٹیم نہ بھیجنے کے بیان پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

لاہور : صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نےلاہور چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔

سیمینار کےانعقاد کا بنیادی مقصد ٹیکنالوجی کے مثبت اور جامع استعمال سے طلبا کے لئے تعلیم فراہمی میں آسانی پیدا کرنا تھا۔

سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ مسائل کی باقاعدہ نشاندہی کے بغیر ان کامستقل بنیادوں پر حل ممکن نہیں۔بدقسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیم کبھی بھی حکمران ان جماعتوں کی ترجیح نہیں رہی۔سرکاری اسکولوں کے نظام کو گزشتہ حکومتوں کی جانب سےدانستہ طور پر نجی سیکٹر کے فروغ کےلئے پیچھے دھکیلا گیا۔1984سے اب تک پرائیوٹ اسکول ایکٹ میں ترمیم نہیں کی گئی۔

30سے 40سال میں کمزور ہونے والا تعلیمی نظام چند سالوں میں ٹھیک نہیں ہوسکتا۔جب حکومت ملی تو اساتذہ کو پڑھانے کی بجائے محکمے کے انتظامی امور میں پھنسا کررکھاجاتاتھا۔آج محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب میں اساتذہ کے تمام امور آن لائن سسٹم پر پیں۔آج محکمہ تعلیم پنجاب میں اساتذہ کے تبادلے، چھٹیاں، اےسی آرز، پینشن ، ریٹائرمنٹ و دیگر امور آن لائن سسٹم کےتحت چل رہے ہیں

محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی بدولت سالانہ قریب 10ارب روپوں کی بدعنوانی کا خاتمہ ہوا آج اساتذہ کی مکمل توجہ ہمارے بچوں کو پڑھانے پر مرکوز ہےآج یکساں نصاب تعلیم پر عمل درآمد ہورہاہے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن بھی آں لائن ہوتی ہے۔حال ہی میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کےلئے انصاف اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا۔انصاف اکیڈمی پورٹل پر طلبا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مفت آن لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں۔سیاست کو تعلیم سے ہمیشہ دور رہنا چاہیئے، یہ ہمارے بچوں کےمستقب؛ معاملہ ہے۔

منعقدہ سیمینار میں مینجنگ ڈائریکٹرپی سی ٹی بی، سیکریٹری پی سی ٹی بی، پریزیڈنٹ ایل سی سی آئی کاشف انور، ممبران ایل سی سی آئی ودیگر موجود تھے ۔

 

جنوبی افریقا کے اسکواڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق مارکو جینسن کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیےجنوبی افریقا کے اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق مارکو جینسن کو ڈوائن پریٹوریس کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،ڈوائن پریٹوریس انگوٹھےکے فریکچرکے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے تھے۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے یکم ستمبر سے شروع ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے۔

ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلابوں کی صورتحال کے پیش نظرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے یکم ستمبر سے شروع ہونے والے سمسٹر بہار 2022ئ کے میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے امتحانات ری شیڈول کردئیے ہیں۔

شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق یکم ستمبر تا 10ستمبر تک کے پرچے اب4 
اکتوبرسے 13اکتوبرتک لئے جائیں گے۔

اِن امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کے بارے میں طلبا و طالبات کوایس ایم ایس پر اطلاع دے دی گئی ہے اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ری شیڈول ایگزام کا لنک بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس،ا وقات کار، امتحانی مراکزنئی تاریخوں کے لئے کارآمد ہونگے یعنی اِن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے باقی امتحانات پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق جاری رہیں گے۔

Page 3 of 457