اتوار, 28 اپریل 2024

لاہور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے آن لائن امتحانات نہ لیتے ہوئے آن کیمپس امتحانات ننعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے. 

انتظامیہ کےمطابق یوای ٹی  میں بی ایس سی انجینئرنگ اورنان انجینئرنگ کےتمام شعبےجات کےتمام امتحانات آن کیمپس منعقد کرائےجائیں گے.

یو ای ٹی میں 2فروری شروع ہونے والے امتحانات 20فروری تک جاری رہیں گے. 

 

حیدرآباد: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ریجن حیدر آباد کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کالجز ڈپارٹمنٹ حیدرآباد میں سال 2020-21 کی ترقیاتی اسکیموں سمیت مجموعی طور پر کالجز میں ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلا س میں وزیر تعلیم سعید غنی نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش کی جائے کہ تمام اسکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کام میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں

اجلاس میں سیکرٹری کالجز خالد حیدر شاہ،چیف انجینئر حیدر آباد افتخار شیخ و دیگر افسران شریک تھے۔

لاہور: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹووسیم خان کا کہنا ہے کہ کوویڈ کے باوجود ڈومیسٹک میچز کے بعد ہوم سیریز ہونے سے پاکستان کی نیک نامی میں بہت اضافہ ہوگا

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹووسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریزسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، پاکستان کرکٹ اورفینز کے لیے یہ انتہائی یادگارلمحات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ کے باوجود ڈومیسٹک میچز کے بعد ہوم سیریز ہونے سے پاکستان کی نیک نامی میں بہت اضافہ ہوگا، اب تک مجموعی طورپر ہم نے چار ہزار کے قریب کوویڈ ٹیسٹنگ کرواچکےہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی کوویڈ کےتمام تقاضے پورے کررہے ہیں۔

وسیم خان کے مطابق تنقید ہوتی رہتی ہے، ٹیم ہارے تو سب کی طرح ہمیں بھی دکھ ہوتا ہے، ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا کام کررہے ہیں کہ تمام معاملات میں بہتری آئے، تھوڑا وقت ضرور لگےگا۔

پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ بھی ایشوز ختم ہورہےہیں۔ وسیم خان کے مطابق بورڈ سربراہ کے ساتھ اختیارات کےمعاملات پر کوئی ایشو نہیں،کلب کرکٹ کے حوالےسے چند دنوں میں پیش رفت نظر آے گی

کراچی: جامعہ کراچی میں گزشتہ روزایس او پیز کومدِنظررکھتے ہوئے تعلیمی سیشن 2021 ء کے بیچلرز پروگرام کے لئے داخلہ ٹیسٹ مختلف شعبہ جات میں قائم امتحانی مراکز میں انعقاد کیا گیا۔

بیچلرز پروگرام کے20 شعبہ جات میں داخلوں کے لئے9660فارم جمع کرائے گئے، جبکہ9114 امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔

داخلہ ٹیسٹ کے دوران وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید،رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ،انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر،پروفیسر ڈاکٹر انیلاامبر ملک،پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید،رئیسہ کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر ناصر ہ خاتون،ڈاکٹر معیزخان اورڈاکٹر سید عاصم علی کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔

داخلہ ٹیسٹ کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں 30 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔

اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس، ناظم مالیات جامعہ کراچی طارق کلیم،ممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی صاحبزادہ معظم قریشی، انچارج ٹرانسپورٹ یونٹ جامعہ کراچی ڈاکٹرقدیرمحمدعلی،ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین اور سینئر میڈیکل آفیسر جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدعابد حسن بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر صائمہ اختر نے شیخ الجامعہ کو بتایا کہ داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کا تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد کمرہ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔شیخ الجامعہ نے داخلہ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر تمام اساتذہ،انتظامی عملے اور سیکیورٹی گارڈز کی کاوشوں کو سراہا

۔واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر14 دسمبر2020 ء کو شام 7:00 بجے اَپ لوڈ کردیئے جائیں گے جبکہ طلبہ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج اپنے پورٹل پر بھی دیکھ سکیں گے۔

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولروپرائیوٹ، کامرس پرائیوٹ اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے2020کےنتائج کااعلان کردیا، انٹر بورڈ کے مطابق ہومینیٹیز گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال2020ء میں 16سرکاری و نجی کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی مایوس کن کار کردگی رہی ہے۔ ، 6 ہائر سیکنڈری اسکول، سرکاری 3کالجز اور 7 نجی کالجوں و ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلبہ ڈی او ر ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

آرٹس ریگولر
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 16108 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور 16105امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 99.98 فیصد رہا۔

آرٹس پرائیویٹ:
آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 5408 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی 5407 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 99.98 فیصد رہا۔

کامرس پرائیویٹ :
اسی طرح کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 3270 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے 3260 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 99.69 فیصد رہا۔

خصوصی امیدواروں
خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 91 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلبا کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلبا کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں تین فیصد اضافی نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔

کراچی :داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نےپری انٹری ٹیسٹ کےلئے آن لائن رجسٹریشن اورفارم جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کردی. 

تفصیلات کے مطابق داؤدیونیورسٹی میں داخلہ لینےوالے خواہشمند امیدوار 7ستمبر تک پری انٹری ٹیسٹ کےلئے آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں.

 رجسٹرار سیدآصف علی شاہ اورایڈمشن کمیٹی کےاعلامیے کےمطابق شہر میں حالیہ بارشوں کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے  ہوئے طلبا کی سہولت کےلئے توسیع کی گئی ہے.مزید تفصیلات کے لئے طلبا اوروالدین جامعہ کی ویب سائٹ  admission.duet.edu.pk   پر وزٹ کرسکتے ہیں. 

کراچی: وزیر صحت کے بیان پر آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن شدید ردعمل کا اظہارکیاہے،
 
چیئرمین آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی کا کہناہے کہ وزیر صحت کے غیر ضروری بیان کی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں وزارت صحت کا کام میٹنگ میں مشاورت دینا ہے وزیر صحت کے بیان سے اسکولز اور والدین کو مایوسی ہوئی ہے۔
 
ان کا مزیدکہنا ہےکہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق پالیسی بنائی جارہی ہےکورونا کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے سندھ میں تعلیمی ادارے حکومتی فیصلے کے مطابق پہلے ہی بند رکھے ہوئے ہیں
 
انہوں نےمزید کہا کہ وزیر صحت کو تعلیمی اداروں کے معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیےتعلیمی اداروں کا معاملہ وفاقی سطح پر دیکھا جا رہا ہے
جبکہ ان معاملات کونیشنل کوارڈینیشن کونسل دیکھ رہی ہے
 
 

چینی سائنسدانوں نے انسانی جسم میں کورونا وائرس کی تشخیص اور اس کے خلاف مؤثر اینٹی باڈیز کی موجودگی کا بیک وقت سراغ لگانے کےلیے ایک نیا ٹیسٹ ایجاد کرلیا ہے جو صرف 10 منٹ میں انتہائی درست نتائج دیتا ہے۔

امریکن کیمیکل سوسائٹی کے ایک نمائندہ تحقیقی مجلے ’’اینالیٹیکل کیمسٹری‘‘ کی تازہ ترین آن لائن اشاعت میں شائع شدہ مقالے کے مطابق، چینی ماہرین نے جس تکنیک سے استفادہ کیا ہے وہ ’’لیٹرل فلو امیونوایسے‘‘ (ایل ایف اے) کہلاتی ہے اور عملاً وہی تکنیک ہے جو حمل (پریگنینسی) کا پتا چلانے والے گھریلو ٹیسٹ میں عام استعمال ہوتی ہے۔
معمولی سی تبدیلی اور بہتری کے ساتھ ایل ایف اے تکنیک پر مبنی یہ ٹیسٹ نہ صرف خون میں ناول کورونا وائرس کی موجودگی یا غیر موجودگی کا پوری درستی سے پتا چلا سکتا ہے بلکہ اس وائرس سے دفاع کرنے والی اینٹی باڈیز کا بھی پتا دے سکتا ہے۔

ابتدائی تجربات کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 7 افراد سے لیے گئے خون کے نمونوں کی جانچ میں استعمال آزمایا گیا، جس میں اس نے تمام نمونوں میں کورونا وائرس کی ٹھیک ٹھیک نشاندہی کی۔

یہ طریقہ مزید 12 ایسے نمونوں پر بھی آزمایا گیا جنہیں اس سے پہلے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی عمومی تکنیک ’’آر ٹی پی سی آر‘‘ سے جانچا گیا تھا مگر ان میں سے کسی نمونے میں بھی کورونا وائرس نہیں ملا تھا۔ نئے طریقے سے جانچنے پر ان میں سے ایک نمونے میں کورونا وائرس مل گیا، جبکہ متعلقہ شخص میں کورونا وائرس کی تمام علامات موجود تھیں مگر عمومی تکنیک سے وائرس نہیں مل پایا تھا۔
ابتدائی آزمائشوں سے ’’ایل ایف اے‘‘ پر مبنی تکنیک نہ صرف ناول کورونا وائرس بلکہ مستقبل میں کسی بھی دوسرے وائرس کی فوری اور کم خرچ تشخیص میں بھی ہمارے کام آسکے گی۔ تاہم یہ معلوم نہیں کہ اس ٹیسٹ کو مارکیٹ تک پہنچنے میں کتنا وقت لگ جائے گا۔

وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے سپریم کورٹ میں زیر التواء کیس نذر حسین بمقابلہ فیڈریشن آف پاکستان پر کمپلائنس رپورٹ مانگ لی ہے۔

اس سلسلے میں وزارت تعلیم کے سیکشن افسر محمد مسلم شیخ نے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو مراسلہ بھی لکھا دیا ہے یہ کیس چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی سے متعلق ہے جو13 مارچ 2020 کو لاہور میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت آیا تھا۔

خط میں پٹیشن کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے جس میں دہری شہریت، عمر اور تعلیمی اسناد کو چلینج کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی نے زیادہ تر وقت ملک سے باہر گزارا ہے اور ان کا تقرر محض سی وی پر کردیا گیا جبکہ انہوں نے پاکستان میں اپنے تحقیقی تجربے کے بارے میں کوئی دستاویزی ثبوت فراہم نہیں کیا اور محض سی وی کمیٹی کو مطمئن نہیں کرتی بلکہ کسی سیاسی اثر و رسوخ کے تحت بننے والی کمیٹی نے اس عہدے پر بھرتی کے لئے طے شدہ شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کی بھرتی کی تھی۔

 

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ امتحانات لینے یا نہ لینے یا تاریخ کو آگے بڑھانے کے لیے محکمہ تعلیم سے جلد اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کی درخواست کی جائے گی اس دوران ہر تعلیمی بورڈ امتحانات سے متعلق اے بی اور سی سفارشات تیار کریگا جو امتحانات مقررہ تاریخ میں لینے، آگے بڑھانے اور منسوخ کرنے سے متعلق ہونگی۔

یہ سفارشات مرتب کرکے محکمہ تعلیم کو دی جائیں گی جبکہ 15 مئی کو دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا اس بات کا فیصلہ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کی زیر صدارت سندھ کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں پر مشتمل کمیٹی آف چیئرمین کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں چار چیئرمین موجود تھے جبکہ باقی چیئرمینز نے آن لائن شرکت کی قبل ازیں ملک بھر کے تعلیمی بورڈ کے سربراہوں کے آن لائن اجلاس کی صدارت انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) پاکستان ڈاکٹر ناظم جیوا نے کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب اور بلوچستان میٹرک کے کچھ پرچے لے چکا ہے چنانچہ امتحانات منسوخ کرنا ممکن نہیں اور تعلیم چونکہ صوبائی معاملہ ہے اور آئی بی سی سی کے دائرہ کار میں نہیں آتا چنانچہ اس حوالے فیصلے کی مجاز صوبائی حکومتیں ہیں، اجلاس میں ارکان نے زور دیا کہ پرچوں کا دورانیہ مختصر کیا جائے اور سولات معروضی بنائے جائیں جس میں طے کیا گیا کہ ہر بورڈ اپنی سفارشات طے کرے گا۔

میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے جنگ کو بتایا کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز، انٹر اور میٹرک کے امتحانات کے حوالے سے طریقہ کار (ایس او پی) طے کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ صوبائی اسٹیرننگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں میٹرک کے امتحانات 15 جون سے ہونے ہیں جس کے بعد انٹر کے امتحانات ہونے ہیں اور تعلیم چونکہ صوبائی معاملہ ہے کورونا کے باعث امتحانات کی تاریخ آگے لے جانا یا کیمبرج یا انٹر نیشنل بیکولوریٹ کی طرح نہ لینے کا فیصلہ بھی صوبائی اسٹریننگ کمیٹی ہی کرے گی جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کریں گے۔

 

Page 7 of 457