اتوار, 28 اپریل 2024

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم بی اے اورایم بی اے ایگزیکیٹو کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت ایم بی اے(ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ) اورایم بی اے ایگزیکیٹو(ڈھائی سالہ) پروگرامزکی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 26 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔

ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 26 اگست 2022 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ کونسل کی فیتھ سوسائٹی نےحکمت انسٹیٹیوٹ اور الایمان انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے2 روزہ سالانہ یوتھ سمٹ کا انعقاد کیا جس میں طلباء کو صلاحیتوں ،اعتماد سازی اور بنیادی اسلامی اقدار کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

اس حوالے سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نےاسٹوڈنٹ کونسل کو سراہا اور کہا کہ ہماری قومی اور بین الاقوامی مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں کو نوجوانوں کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے انہیں قیمتی وسائل کے طور پر دیکھنا ہوگا، نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں،ترقی یافتہ ممالک نے نوجوانوں کو معیاری تعلیم دیکر ہی ترقی کے منازل طے کیے۔سمٹ میں رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، چیئرمین اسٹوڈنٹ کونسل پروفیسر ڈاکٹر کیفی اقبال اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر ڈاکٹر سیدہ زرین رضا نے شرکت کی اور اسٹوڈنٹ کونسل کی کاوشوں کو سراہا۔

مینجمنٹ کنسلٹنسی فرم کے بانی اور سی ای او شاہ زیب اعجاز نے مسلم نوجوانوں کی شناخت کے لازمی جزو’’حیا‘‘ پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر گردش کرتے بے ہودہ مواد سے خود کودور رکھنا چاہیے، اپنی مذہبی روایات پر قائم رہنا اور خود کو عملی مسلمان بننے کی ترغیب دینا چاہیے اور اپنا قیمتی وقت دین کو سمجھنے اور سیکھنے میں لگانا چاہیے۔

سمٹ کے دوران اسحاق بن صادق کی طرف سے مستقبل کے لیڈرز اور حیدر قیصر کی جانب سے سوشل میڈیا کے رجحانات کے اثرات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ سیشن کی نظامت ایم بی بی ایس کے چوتھے سال کے طالب علم محمد حسن نے کی، کانفرنس کے اختتام پر، منتظمین نے اسپانسرز حکمت انسٹی ٹیوٹ اور الایمان انسٹی ٹیوٹ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔سالانہ یوتھ سمٹ میں طلباء کے لیے کتابیں اور کھانے کے اسٹالز جیسی سرگرمیاں بھی شامل تھیں

کراچی: آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسزکےزیراہتمام پاکستان کی75ویں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ریکٹر ڈاکٹر سلیم شہزاد کاکہنا تھا کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے ہم پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کا جشن منارہے ہیں 75سال قبل برصغیر میں رہنے والے مسلمانوں میں وہ جوش و جذبہ اور ولولہ تھاکہ ہمارے بزرگوں نےاپنی آنے والی نسلوں کےلئے لازوال قربانیوں دےکرکلمے توحید کی بنیاد پرشاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کے خواب اوربانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی کاوشوں سےایک علیحدہ وطن حاصل کیا۔

May be an image of 8 people, people standing and indoor

ہم پاکستانی ایک محنتی قوم ہیں جو گزشتہ 75 سالوں سے تعمیروترقی کےلئے ہمہ تن مصروف ہیں ۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا منشور تھا کہ ہم ایک قوم ہوکر اس ملک کےلئے اپنا دن رات صرف کردیں اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو لیکن بد قسمتی سےآج ہم لسانیت اور تعصب پسندی میں جکڑ ے ہوئے ہیںضرورت اس امر کی ہے کہ ہم متحد ہوکراپنے ملک وقوم کی خدمت کریں۔

May be an image of 8 people and people standing

انہوں نےطلبا و طالبات کومخاطب کرتےہوئےکہا کہ قائد اعظم کا فرمان تھا میرے نوجوان مستقبل کے معمار ہیں  آپ ہی اس ملک کا روشن مستقبل ہیں  اگر آپ اپنی محنت، لگن اور جستجو سے اس ملک و قوم کی خدمت کریں گے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان پوری دنیا میں ترقی کی دوڑ میں سر فہرست ہوگا ۔

May be an image of 7 people, people sitting, people standing and indoor

اس موقع پر اکیڈمی مینجر رضا علی سعید کا کہنا تھاکہ 75سال قبل ہمیں ایک ملک کی ضرورت تھی اور آج پاکستان کو ایک قوم کی ضرورت ہے

May be an image of 4 people, people sitting, people standing and indoor

تقریب میں طلبا و طالبات نے ملی نغمے اور ولولہ انگیز تقریر یں پیش کیں۔تقریب کے اختتام پراسٹاف ممبران نے جشن ِ آزادی کا کیک کاٹا۔

پنجاب یونیورسٹی نے انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کےلئےہائیرایجوکیشن کمیشن کاانڈراسٹڈیزایڈمیشن ٹیسٹ لازمی قراردے دیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام یو ایس اے ٹی انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12 اگست2022 ہے۔ پنجاب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند طلبا طالبات متعلقہ ٹیسٹ امتحان لازمی دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل ایل بی میں داخلے کے لئے ایچ ای سی کا ایل اے ٹی لیٹ انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جبکہ انجینئرنگ پروگرامز میں داخلے کے لئے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یوای ٹی لاہور کا ای کیٹ انٹری ٹیسٹ لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر داخلہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے لئے بھی انٹری ٹیسٹ لازمی ہو گا غیر ملکی امیدوار اس شرط سے مبرا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے خواہشمند امیدوار متعلقہ مضمون سے متعلق قابل اطلاق انٹری ٹیسٹ جاننے کے لئے ویب سائٹ اور پنجاب یونیورسٹی کے سرکاری سوشل میڈیا اکاونٹس پر رجوع کریں۔

برمنگھم : برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ کی 65 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کےعنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

عنایت اللہ نے اسکاٹ لینڈ کے روس کونیلی کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔ انہوں نے اپنے حریف کو دوسرے راؤنڈ میں چت کیا۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد تین ہوگئی،پاکستان اب تک ایک گولڈ اور دو برانز میڈل جیت چکا ہے۔

اس سے قبل نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ شاہ حسین نے جوڈو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

 

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔چارمارچ کےبعد پہلی بارکوروناکے 10 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 10 افراد انتقال کرگئے۔

کورونا کے189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار451 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 737کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

کورونا کے 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ 6.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد میں 5.26، پشاور میں 5.22 اورکراچی میں 4.82 ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 131، حیدرآباد میں 12، پشاور میں 28 اورکراچی میں 415 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ سندھ میں کورونا سے 9 جبکہ پنجاب میں ایک شخص کا انتقال ہوا۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے 2 سالہ ماسٹر پروگرام ماسٹر آف سائنس ان پبلک ہیلتھ (ایم ایس پی ایچ) میں داخلوں کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایس پی ایچ میں داخلے کیلئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 6 اگست 2022 مقرر کی گئی ہے، اہل امیدواروں کا داخلہ ٹیسٹ 20 اگست 2022 کو لیا جائیگا، داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کا انٹرویو 27 اگست 2022کو ہوگا جبکہ میرٹ لسٹ 31 اگست بروز بدھ کو آویزاں کی جائیگی اور 12 ستمبر سے کلاسز کا آغاز ہوجائیگا۔

واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ 60 مارکس پر مشتمل ہوگا جس میں 20 مارکس کے ایم سی کیوز پبلک ہیلتھ، 30 مارکس کے ایم سی کیوز ارتھ میٹک اینڈ وربل ریزیننگ اور 10 مارکس معلومات عامہ پر مشتمل 2 مضمون سے ہونگے

کراچی: رمضان المبارک میں عموماً لوگ کھانے پینےمیں احتیاط نہیں کرتے ، ڈیپ فرائیڈ آئٹم جیسے سموسے،پکوڑے، چنا چارٹ، ٹھنڈے مشروبات سمیت دیگر اشیاء انکی فہرست میں شامل ہوتی ہیں جو نہ صرف ان کا وزن بڑھنے کاسبب بنتی ہیں بلکہ معدے اور گلا خراب کابھی مسئلہ دوچار رہتا ہے۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ رمضان المبارک میں بھی آپ اپنی ڈائیٹ کا خاص خیال رکھیں تو آپ کو چاہیئے سحر و افطار میں متوازن غذا وں کو شامل کریں

:دلیا 

سحری اور افطار کے لیے ہماری صحت بخش غذاؤں کی فہرست میں سب سے پہلے دلیا ہے جس میں فائبر، پروٹین، چکنائی اور پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، اور آپ کو دن بھر جاری رکھنے کے لیے توانائی بخشتی ہے۔ اس کے علاوہ، گلوٹین فری سارا اناج کا آپشن وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹ کا بہترین ذریعہ ہے۔

How to make instant Meetha Daliya - 24 Mantra Organic

فروٹ سلاد

مختلف قسم کے رنگین پھلوں کے ساتھ اپنے کھانے میں توازن رکھنا ضروری ہے۔ فروٹ سلاد پروسیسرڈ فوڈز کا ایک صحت مند متبادل ہے اور یہ آپ کی سحری یا افطار کا حصہ بن سکتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے سے لے کر وزن کے انتظام تک صحت کے فوائد کی ایک وسیع رینج کے ساتھ فائبر، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی زیادہ مقدار فراہم کرتا ہے

Harvest Salad with Cherry Vinaigrette Recipe: How to Make It

اسموتھیز

اسموتھیز آپ کی توانائی کی سطح کو زندہ کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہیںجسے آپ گھر میں موجود اجزاء کے مطابق اپنی اسموتھی کو اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں

What Happens to Your Body When You Drink a Smoothie Every Day? – SAPNA Pain  Management Blog

ہمس

ہمس ایک انتہائی مقبول، روایتی مشرق وسطیٰ کا ڈپ اور اسپریڈ ہے جو ابلے ہوئے چنے، تاہینی (تل کے بیجوں کا پیسٹ)، زیتون کا تیل، لیموں کا رس اور لہسن کو ملا کر بنایا جاتا ہےیہ لذیذ ہونے کےساتھ ساتھ غذائی اجزاء سے بھی بھرپور ہے۔

Hummus Recipe: How to Make Hummus Recipe | Homemade Hummus Recipe

دہی بھلے

بہت سے لوگ اپنی افطاری کو دہی بارے کے بغیر ادھورا سمجھتے ہیں۔ اس رمضان میں، پروٹین سے بھرپور بارے/بھلے کو مونگ اور اُڑد کی دال کے ساتھ صحت بخش موڑ کے طور پر تیار کریں اور ڈیپ فرائی کے متبادل کے طور پراسٹیم کر لیں

Dahi Bhalla Recipe | Dahi Bhalle | Dahi (Curd) Recipes

یہ وہ صحت مند غذاوں کی فہرست ہے جنہیں آپ ماہ ڈصیام کے دنوں میں اپنے روٹین میں شامل کر کے صحت مند اور توانا رہ سکتے ہیں

کراچی: پروفیسر سلمان رضا کو ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈرجسٹریشن،پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ تعینات کردیاگیا۔

محکمۂ تعلیم کالجز سندھ کے گریڈ 20 کے حیوانیات کے پروفیسر سلمان رضا کو ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن، پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ تعینات کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پروفیسر سلمان رضا موجودہ ڈائریکٹرجنرل انسپیکشن اینڈرجسٹریشن، پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ، منسوب حسین صدیقی کے ریٹائرمنٹ پر 2 مئی 2022 ء کو اپنے عہدے کا چارج لیں گے ۔

پروفیسر سلمان رضا، سابق چیئرمین بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سندھ اور معروف ماہر تعلیم پروفیسر رضا احسن فاروقی کے صاحبزادے ہیں اور اس سے قبل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج 5 ایل نارتھ کراچی اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج 7D نارتھ ناظم آباد کے پرنسپل کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ، محکمہ تعلیم اسکولز کے ماتحت ذیلی ادارہ ہے

 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے طلبہ یونین بحالی کا بل منظور کر کے تاریخ رقم کی ہے۔

بلاول بھٹو نے سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ سے یونین سازی اور اپنے نمائندے کے چناؤ کا حق چھین کر نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب درس گاہوں میں طلبہ سے متعلق فیصلہ لینے والی انتظامیہ میں طلبہ کا اپنا نمائندہ ہوگا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں طلبہ تنظیمیں بحال ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی نے 38 سال سے عائد طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا تھا۔

ایوان میں طلبہ یونین سے متعلق مجوزہ بل قائمہ کمیٹی برائے قانون سے منظوری کے بعد پیر مجیب الحق نے پیش کیا تھا۔

Page 4 of 457