بدھ, 01 مئی 2024

 

القاعدہ کے چار اہم دہشت گردگرفتار

ایمز ٹی وی (کراچی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اہم کارروائی کے دوران القاعدہ جنوبی ایشیا کے چار اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حکام کی جانب سے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران القاعدہ جنوبی ایشیا کے چار اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ذکریا، مظفر عاشق، نور اور معیز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جنہوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، چار گرینڈ، جدید اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق دہشت گرد نور خود کش جیکٹس بنانے کا ماہر ہے، جس نے 50 سے زائد خودکش جیکٹس بنائیں، دہشت گرد معیز فرقہ وارانہ وارداتوں میں ملوث تھا اور ٹارگٹ کلرز کو بھی معاونت فراہم کرتا تھا۔

تیسرا دہشت گرد مظفر عاشق زبردستی چندہ وصولی اور اس کو دہشت گرد تنظیموں سے فراہم کرنے میں ملوث ہے، جب کہ دہشت گرد ذکریا عرف مایا جنوبی وزیرستان میں فوجیوں پر حملے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

چاروں دہشت گردوں نے شہر کے مختلف مقامات پر دہشت گردی کے منصوبے بھی بنارکھے تھے۔

 

 
 

 

راکے ایجنٹ گرفتار ،ملزمان کااہم انکشاف
ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایک اور منصوبہ ناکام ہو گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سیٹ اپ کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ را کے 20 سے زائد ایجنٹ کراچی میں داخل ہو گئے ہیں جس کے بعد کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملک مخالف منصوبوں سے پردہ اٹھ گیا ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی کے سیٹ اپ کے دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ گرفتار را ایجنٹوں سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جن کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

رینجرزکی بڑی کاروائی ،اہم ٹارگٹ کلر گرفتار

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں رینجرز نے ایک کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر ضیاء الدین عرف پہاڑی کو گرفتار کر لیا ہے، پیر آباد میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مذہبی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ضیاء الدین عرف پہاڑی نے ابتدائی تفتیش میں 40 سے زائد قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ضیاء الدین عرف پہاڑی اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، جلاؤ گھیراؤ سمیت متعدد دیگر جرائم میں بھی ملوث ہے۔ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے۔

ادھر پیر آباد میں پولیس نے ایک کارروائی میں مذہبی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پانچ سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) نائیجریا میں بدعنوان ججوں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی آگئی جس کے نتجیے میں گزشتہ چند دنوں میں ملک کے متعدد ججوں کو گرفتار کرکے لاکھوں ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔

نائیجریا میں ججوں کےخلاف کارروائیاں صدر محمد بوہاری کی ملک سےبدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کی مہم کا حصہ ہے جس کے تحت اب تک لاکھوں ڈالرز کی پراپرٹی قبضے میں لی گئی ہے۔

دوسری جانب نائجریئن بار اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ججز کی گرفتاریاں اور ان پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گرفتار ججوں کو رہاکریں۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال اقتدار میں آنے کے بعدصدر بوہاری نے بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب تک وہ کرپشن کے خلاف موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

 


ایمزٹی وی(لاہور) میں انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں نعیم جمشید اور محمد کاشف شامل ہیں جنہیں صدر کینٹ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا ۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضہ سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور الیکٹرک سرکٹس سمیت دیگر سامان برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دہشت گردوں نے دوران تفتیش لاہور کی حساس سرکاری تنصیبات کو ہدف بنانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔


ایمزٹی وی(ملتان)ائیرپورٹ پرکسٹم حکام کی جانب سے سونے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 2 خواتین اسمگلرز کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔
املتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکسٹم حکام نے سونے کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ ناکام بنادی، دبئی جانے والی 2 خواتین حلیمہ اورسمیرا سے 14 کلوسونا سمیت 37 ہزار ریال برآمد کیے گئے ہیں، حلیمہ نامی خاتون کا تعلق شاہ باغ لاہورجب کہ سمیرا کا تعلق ملتان پاک گیٹ سے ہے۔
ڈپٹی کلکٹرکسٹم معید کانجوکا کہنا ہے کہ اے ایس ایف نے صائمہ کی تلاشی کے دوران سونا دیکھ کر کسٹم حکام کو اطلاع دی تھی، خواتین اسمگلرزنے 14 کلوسونا ہاتھوں اورپاؤں میں کنگن بنواکرپہن رکھا تھا۔ کسٹم حکام نے خواتین کو نامعلوم جگہ منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ خواتین کے خلاف ایف آئی آئی اردرج کرلی گئی ہے۔


ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی ریاست بالٹی مور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بچی سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔
امریکی ریاست بالٹی مور کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ایک بچی اور خاتون سمیت 8 افراد کو زخمی کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور یہ رواں ہفتے مزدوروں کے دن کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کا نتیجہ ہو سکتا ہے، 2 حملہ آوروں نے چھوٹی پستول جب کہ ایک نے بڑی پستول سے حملہ کیا تاہم پولیس کی جانب سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
دوسری جانب امریکن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن کے علاقے بالنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والے 20 سالہ ہسپانوی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


ایمزٹی وی(کراچی) کراچی کے مختلف علاقوں سے دو لاشیں ملی ہیں ، پولیس نے مختلف علاقوں سے بھتہ خور اور اشتہاری سمیت 16 افراد کو گرفتار کر لیا ۔کراچی میں لیاری کے علاقے میراں ناکہ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔ متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ سرجانی سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

پیر آباد کے علاقے سے پولیس نے بھتہ خور شیخ محمد کو گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی ۔ ملزم نے بیکری مالک سے بھتہ طلب کیا تھا ۔ ماڑی پور کے علاقے سے گنیگ وار ملزم شاہ جہاں عرف بھورا کو گرفتار کیا گیا اس کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا ۔ ناتھا خان گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ گلبرگ میں پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں ایک ملزم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔


ایمز ٹی وی (کراچی) میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن کو عدم ثبوت پر بری کردیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن محمد زبیر کو بری کردیا ہے ۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے ۔

محمد زبیر کو پولیس نے 2015ء میں نبی بخش تھانے کی حدود سے گرفتار کیا تھا،ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لیاری سیکٹر سے ہے۔ ملزم کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام تھا

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے حج کے دنوں میں3 پاکستانی سمیت 54 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سعودی رپورٹ کے مطابق سخت سیکیورٹی کے باوجود دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل لے لئے مخصوص مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اس کے باوجود سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

یکم سے نوذی الحج تک 54 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق سعودی عرب، بحرین، پاکستان، یمن،شام، متحدہ عرب امارات، سوڈان، عراق اور برونائی سے بتایا گیا ہے۔

Page 5 of 12