منگل, 30 اپریل 2024

ایمز ٹی وی (کھیل) گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے دوران پچ رولر کے نیچے آ کر 6سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے رولر آپریٹر کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوارکو مقامی کلبوں کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے گل روڈ کا رہائشی 6 سالہ سلمان اپنے والد اور بہن بھائیوں کے ہمراہ اسٹیڈیم آیا ، میچ ختم ہونے کے بعد آپریٹر نے رولر کو وکٹ پر چلانے کیلیے مین سوئچ آن کیا تو رولر کے آگے بیٹھا سلمان کچلا گیا ، وہاں موجود کھلاڑی جمع ہو گئے اور رولر آپریٹر عبدالحمید اسٹیڈیم سے فرار ہوگیا جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے اسٹیڈیم کے چوکیدار طالب حسین کو بھی حراست میں لے لیا۔ متوفی سلمان 4 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا، اطلاع ملتے ہیں بچے کے رشتے دار جناح اسٹیڈیم پہنچ گئے، اس موقع پر بچے کا والد صلاح الدین دہاڑیں مار کر روتا رہا۔اے سی سٹی میاں عتیق الرحمن کا کہنا تھا کہ جو بھی حادثے کا ذمے دار ہو گا اس کیخلاف قانو ن کے مطابق کارروائی ہو گی، ڈی سی او نے واقعے کی تحقیقات کیلیے اے ڈی سی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


ایمزٹی وی(لاہور)لاہور کے علاقےعلامہ اقبال ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار چاروں دہشت گردوں کا تعلق داعش سے ہے، گرفتارافراد میں سیدعبدالعالم،حفیظ الرحمان، نثاراحمداورتصورامین شامل ہے۔ ذرئع سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان لاہور میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے،جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمدہوا ہے۔ داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سرکاری عمارتوں اورتنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) فرانس میں حکومت کے لیبر قوانین کے خلاف احتجاج ہنگامہ آرائی میں بدل گیا، 7 افراد زخمی، 13 کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکومتی اصلاحات سے ناخوش ہزاروں لوگ پیرس کی سڑکوں پر نکل آئے،مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور سڑکوں پر آگ لگا دی۔ پولیس سے جھڑپوں کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں سمیت ایک صحافی اور ایک شخص زخمی ہوا۔

لیبر یونینز نے حکومتی اصلاحات کو ملازمین کے حقوق کے خلاف قرار دیا ہے اور کئی ماہ سے اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔


ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سولجر بازار سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔


ایس پی بلدیہ ٹاؤن آصف رزاق کا کہناہے کہ جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر گلشن غازی اور جدہ ہزارہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 100 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔


آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی لی گئی اور اس د وران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔


دوسری جانب پولیس نے سولجر بازار میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔


ایمزٹٰی وی(کراچی)کراچی میں 22 اگست کو ایم کیو ایم کے بانی کی تقریر اور نجی ٹی وی چینل پر حملےسے متعلق ایم کیو ایم کے گرفتار رہنماؤں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔


جیل ذرائع کے مطابق 22 اگست کو ایم کیو ایم کے بانی کی تقریر اور نجی ٹی وی چینل پر حملے سے متعلق کنور نوید جمیل ، قمر منصور اور شاہد پاشا سے تفتیش کی جارہی ہے ۔


کنور نوید جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ نجی ٹی وی چینل پر حملے کے وقت وہ سیاسی ملاقاتیں کررہے تھے اور انھیں بانی متحدہ کی تقریر اور حملے کا علم نہیں جبکہ شاہد پاشا نے اپنے بیان میں کہا کہ نجی ٹی وی چینل پر حملے کے وقت وہ نائن زیرو پرتھے ۔

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی پولیس نے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ہے ۔ شیخ عبدالجبار سے بھارتی انکم ٹیکس کارڈ برآمدبھی ہوا ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر دو مرتبہ بھارت جا چکا ہے جبکہ بھارت میں ستر افراد سے رابطے میں تھا۔

دوسری طرف لاہور میں بھی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری ریحان الرحمان کو حراست میں لے لیا

ایمزٹی وی(کراچی)گلشن اقبال میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے کالعدم تنظیموں کے تین دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

کراچی میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف پولیس کا ایک اور ایکشن گلشن اقبال میں روپوش تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی تھی گرفتار دہشت گردوں عبید اللہ ، بخت بلند، عازب امتیاز کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف، ایک ٹی ٹی پستول اور دستی بم برآمد کیا گیا

پولیس کےمطابق دہشت فورسز پر حملوں سمیت قتل، بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھےجبکہ دشت گرد کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ بھی کرتے تھے۔ تینوں دہشت گرد اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہیں جبکہ ان کے چند ساتھی فورسز کے ساتھ مقابلہ میں مارے بھی جاچکے ہیں ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد عید سے قبل شہر میں مختلف دہشت گردی کا منصوبہ بنا چکے تھے.

 


ایمزٹی وی(ملتان) صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست تین ڈاکوؤں سمیت پانچ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ملتان کے علاقے رنگیل پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست 3 ڈاکوؤں سمیت 2 حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے.ہلاک ہونےو الے ڈاکو1 کروڑ کی بینک ڈکیتی میں ملوث تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھیمہ والی پل کے قریب زیر حراست ڈاکوؤں کو شناخت کےلیے لے جایا جارہا تھا کہ 12 مسلح ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں 5 ڈاکو مارے گئے،ہلاک ہونےوالے ڈاکو جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں بینک ڈکیتیوں اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں عید سے پہلے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہرِقائد میں عید سے پہلےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیاگیاتھا. پولیس کی جانب سے گلشن اقبال مدینہ کالونی سےکالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا


ایمزٹی وی(فیصل آباد) صوبہ پنجاب کےشہر فیصل آباد میں سیکورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار کرلیے.

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے جاری کردہ بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے فیصل آباد اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا.

کور کمانڈر کانفرنس، کومبنگ آپریشن کا جامع منصوبہ منظور

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں خودکش بمباروں کے ہینڈلر بھی شامل ہیں جبکہ ایک دہشت گرد خود کش حملہ آوروں کو بھرتی کرتا تھا،یہ تمام دہشت گرد 2014 سے واچ لسٹ پر تھے.

لاہور میں‌ کومبنگ آپریشن: دو اہم کمانڈر سمیت 11 گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں‌ سیکورٹی فورسز کی جانب سے کومبنگ آپریشن کے بعد کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت گیارہ شدت پسندوں‌ کو گرفتار کیا گیا تھا.

واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں شدت آئی ہے.

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مریکی ریاست کیلی فورنیا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر فائرنگ کے بعد ایک شخص کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

airport1

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا پر فائرنگ کے بعد کھلبلی مچ گئی،صورتحال پر قابو پانے کیلئے متعلقہ ادارے فوری حرکت میں آگئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اورایئرپورٹ کو خالی کرواکر ٹرمینل بند کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

firing post 3

ٹرمینل بند ہونے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا ،بھگدڑ مچ گئی اور ایئر پورٹ میں افراتفری بھی پھیل گئی۔

firing post 2

فائرنگ کی آواز سُن کر ٹرمینل میں موجود لوگ اپنی جان کی حفاظت کے لیے زمین پر لیٹ گئے،فائرنگ کی آواز سنتے ہی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے ٹرمینل کا گھیراؤ کرلیا۔

بعد ازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں اُس سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

airport3

ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس اور متعلقہ اداروں نے سرچ آپریشن کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے ایئر پورٹ کو کلیئر قراردے دیااور بند کیا گیا ٹرمینل بھی کھول دیا گیا۔

Page 6 of 12