منگل, 30 اپریل 2024

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف شہروں میں60 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میڈیا پیشہ ور مظاہرین کو بھڑکا رہا ہے جو ان کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں اور یہ انتہائی غیر منصفانہ ہے۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی امریکا کی مختلف ریاستوں میں شروع ہونے والے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

واشنگٹن، اوکلینڈ، شکاگو ، لاس اینجلس ، سان فرانسسکو ، ڈینور، بوسٹن ، برکلے سمیت دیگر شہروں میں مظاہرین ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر ہیں ۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے سامنے مظاہر ہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر نہیں مانتے ۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر اوباما سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس کے دورے کے موقع پر لی گئی وائٹ ہاؤس کے عملے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہیں جن میں وائٹ ہاؤس کے عملے کے چہروں پر مایوسی اور غم وغصے کی لہر کو واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے ۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میڈیا پیشہ ور مظاہرین کو بھڑکا رہا ہے جو ان کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں اور یہ انتہائی غیر منصفانہ ہے ۔

ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے پولیس نے دو مقامات پر کومبنگ آپریشن کرکے پچاس افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے رات گئے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، دہشت گردوں نے سچل کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی کے قریب کار پر فائرنگ کردی جس سے تین افراد کو زخمی ہوگئے۔

ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔

دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن نمبر دس میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے واقعہ میں اسرار نامی شخص جاں بحق ہوگیا،مسلح افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے دو مختلف علاقوں نیو کراچی سیکٹر الیون جی گودھرا اور اورنگی ٹائون کٹی پہاڑی میں کومبنگ آپریشن کے دوران پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی ریاست نواڈا میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں اس وقت ہنگامہ آرائی ہو گئی جب ٹرمپ کا ایک مخالف شخص تقریب میں گھس آیا اور اس نے اسٹیج کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ریپبلکن پارتی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ریاست نواڈا میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان کا ایک مخالف ریلی میں گھس آیا اور ٹرمپ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر سیکرٹ سروس کے اہلکار فورا ٹرمپ کو اسٹیج سے لے گئے اور گڑبڑ کرنے والے شخص کو بھی گرفتار کر لیا۔

مخالف شخص کی گرفتاری کے بعد جب حالات نارمل ہو گئے تو ڈونلڈ ٹرمپ تقریر کرنے واپس آئے اور سیکرٹ سروس کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میری جدوجہد آسان ہے۔

ایمز ٹی وی(لاہور) تحریک انصاف کے یوم تشکر ختم ہونے کے بعد بھی لاہور سے گرفتار ہونے والے ساہیوال جیل میں قید تحریک انصاف اور قاف لیگ کے 250سے زائد کارکن رہائی کے منتظر ،وزیر اعلیٰ کی ہدائیت کے باوجود جیل میں رہائی کے حوالے سے احکامات جاری نہ ہو سکے .

نجی ٹی وی’’سٹی فورٹی ٹو ‘‘ کے مطابق گذشتہ رات وزیر اعلیٰ پنجاب نے احکامات جاری کئے تھے کہ لاہور سے گرفتارہونے والے تحریک انصاف اور مسلم لیگ قاف کے 250سے زائد کارکنوں کو رہا کر دیا جائے مگر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے احکامات کو 24گھنٹے گذرنے کے باوجود اسیر کارکنوں کی رہائی نہ ہو سکی ہے ۔

لاہور سے تحریک انصاف اور قاف لیگ کے 250سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد ساہیوال جیل منتقل کر دیا گیا تھا ،وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود گرفتار کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ہے جبکہ ساہیوال جیل حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان کے پاس تحریک انصاف اور قاف لیگ کے کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے احکامات موصول نہیں ہوئے جیسے ہی رہائی کے باضابطہ احکامات موصول ہوں گے قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا ۔دوسری طرف تحریک انصاف اور قاف لیگ کے گرفتار کارکنوں کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کی رہائی کے فوری احکامات جاری کئے جائیں

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان تحریک انصاف سے ہمدردی رکھنے والے ٹی وی اداکار کاشف محمود کو گرفتار کرلیا گیا، واصف محمود کا کہنا ہے کہ کاشف محمود کو پولیس اہلکار گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے ہمدردوں اور کارکنوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کردیا، لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ٹیلی ویژن کے معروف اداکار کاشف محمود کو دھرنے میں شرکت سے روکنے کیلئے گرفتار کرلیا گیا۔

واصف محمود کا کہنا ہے کہ پولیس نے کاشف محمود کے گھر پر چھاپہ مارا، سیڑھیاں لگا کر گھر میں داخل ہوئی اور کاشف کو گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے کر گئی۔

واضح رہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور رہنماؤں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے شہر شہر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستان تحریک انصاف سے ہمدردی رکھنے والے ٹی وی اداکار کاشف محمود کو گرفتار کرلیا گیا، واصف محمود کا کہنا ہے کہ کاشف محمود کو پولیس اہلکار گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے ہمدردوں اور کارکنوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کردیا، لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ٹیلی ویژن کے معروف اداکار کاشف محمود کو دھرنے میں شرکت سے روکنے کیلئے گرفتار کرلیا گیا۔

واصف محمود کا کہنا ہے کہ پولیس نے کاشف محمود کے گھر پر چھاپہ مارا، سیڑھیاں لگا کر گھر میں داخل ہوئی اور کاشف کو گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے کر گئی۔

واضح رہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور رہنماؤں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے شہر شہر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز نے فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کیلئے کھیلے جارہے ایک میچ میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے والے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے ایک جاری بیان میں کہا کہ داعش کے دو سیل حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ہر سیل میں 4 افراد شامل ہیں، جنھیں گرفتار کرلیا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ایک سیل نے 11 اکتوبر کو جدا کے الجواراہ اسٹیڈیم میں ہونے والے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فٹ بال میچ کے دوران بم دھماکا کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔گرفتار ہونے والے مذکورہ سیل میں 2 پاکستانی، ایک سوڈانی اور ایک شامی شہری شامل ہے۔تاہم وزارت داخلہ نے مذکورہ سیل کی گرفتاری کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

وزارت داخلہ کے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ گرفتار کیے جانے والے دوسرے سیل کے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کررکھی تھی اور انھیں شام میں موجود داعش کے رہنما کی جانب سے ہدایات دی جارہی تھیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ سیل کے تمام افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور انھیں ریاض کے شمال مغربی علاقے سے گرفتار کیا گیا، بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ گرفتار کیے جانے والے تمام افراد نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کو تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

شیرا جو 18 سال سے سلمان کا باڈی گارڈ ہے کو پولیس نے شہری کی شکایت پر شیرا کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 323 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے نہ صرف درخواست گزار اختر قریشی کے ساتھ بدزبانی کی بلکہ اپنی بندوق مار کر اس کی ہڈی بھی توڑ دی تھی۔ یہ تمام واقعہ ممبئی کے علاقے اندھیری میں قائم ایک کلب میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا، اس وقت شیرا کلب میں اکیلا تھا اور اس کے ساتھ سلمان خان موجود نہیں تھے۔ دوسری جانب شیرا نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کسی کو زدوکوب نہیں کیا۔ مقدمے میں عائد کیے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈے میں ناکامی اور سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا اور پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کے اسٹاف میں شامل اہلکار محمود اختر کو آرمی کے حساس نقشے رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا، انٹیلی جنس بیورو کے اہلکار گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستانی سفارتی عملے کے اہلکار کا پیچھا کر رہے تھے تاہم بعد ازاں پاکستانی اہلکار کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث رہا کر دیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستائی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کر کے واقعہ سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے پاکستانی اہلکار کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو بھی ارسال کر دی ہے۔


ایمز ٹی وی(کراچی ) رینجرز نے لانڈھی اوربغدادی میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزموں میں سے 2 کا تعلق ایم کیو ایم اور ایک کا لیاری گینگ وار سے ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گلشن اقبال میں سنیپ چیکنگ کے دوران بھی ایک مشتبہ شخص گرفتار ہوا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے

ایمز ٹی وی(سرینگر) مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے پر امن تحریک آزادی ناکام بنانے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے گھر گھر تلاشی مہم شروع کر کے نہتے کشمیریوں کو گرفتار کر کے جیش محمد اور لشکر طیبہ کے مجاہد قرار دینا شروع کر دیا ،بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کے بیٹے نعیم گیلانی بھی گرفتار، مقدمات درج کئے بغیر گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ۔

بھارتی نجی چینل ’’انڈیا ٹی وی‘‘ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بارہمولہ میں گھر گھر تلاشی مہم اور سرچ آپریشن کرتے ہوئے جہادی تنظیم جیش محمد کے 2جنگجوؤں سمیت 8افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج، نیم فوجی فورس اور پولیس اہلکاروں نے شہر کے پرانے علاقے میں گھر گھر جا کر تلاشی مہم شروع کی اور اس دوران آزادی کی تحریک چلانے کے الزام میں آٹھ افراد کو پکڑا،پوچھ گچھ کے دوران 2 لوگوں نے قبول کیا کہ وہ جیش محمد سے تعلق رکھتے ہیں،بھارتی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ انہی لوگوں نے 17اگست کو فوج کے قافلے پر حملہ کرنے میں جنگجوؤں کی مدد کی تھی، اس حملے میں ایک فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔قابض سیکیورٹی فورسز نیگرفتار افراد سے ایک اے کے رائفل، ایک پستول، اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔دوسری طرف بزرگ کشمیری حریت راہنما سید علی شاہ گیلانی کو نوجوان بیٹے نعیم گیلانی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ،حیدر پورہ اپنے گھر میں نظر بند وسید علی گیلانی سے ملنے کے لئے آنے والے ان کے بیٹے نعیم گیلانی کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا ۔

یاد رہے کہ حریت کانفرنس کے تینوں بڑے لیڈروں سید علی شاہ گیلانی کوان کے گھر پر ہی نظر بند کیا گیا ہے جبکہ مولوی عمر فاروق چشمہ شاہی سب جیل میں قید ہیں جبکہ یاسین ملک کو شدید بیماری کے باوجود سینٹرل جیل سری نگر میں قید رکھا گیا ہے،اس کے علاوہ 15ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔حریت کانفرنس کے مقامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قابض فوج کشمیریوں کی پر امن جدوجہد آزادی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،نہتے اور معصوم لوگوں کو پرامن تحریک چلانے سے روکنے اور کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے گھر گھر تلاشی اور سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کا نہ صرف تقدس پامال کیا جا رہا ہے بلکہ خواتین کے ساتھ بھی انتہائی ناروا سلوک کیا جا رہا اور گرفتار کئے جانے والے نہتے کشمیریوں کو لاپتا کیا جا رہا ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بارہمولہ شہر سے گھر گھر تلاشی مہم چلا کر 44افراد کو گرفتار اور گھروں سے پاکستان اور چین کے پرچم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا

Page 4 of 12